ABRASH HOMEO HERBAL CLINIC

ABRASH HOMEO HERBAL CLINIC Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ABRASH HOMEO HERBAL CLINIC, main Road mominabad, orangi town, Karachi.

کسی مہا پروش نے کہا تھا کہ اکتوبر میں زہین لوگ پیدا ہوتے ہیں، شاید اس لئے قدرت نے مجھے بھی اکتوبر میں پیدا کیا، ویسے میں...
15/10/2024

کسی مہا پروش نے کہا تھا کہ اکتوبر میں زہین لوگ پیدا ہوتے ہیں، شاید اس لئے قدرت نے مجھے بھی اکتوبر میں پیدا کیا،
ویسے میں جو سال- گرہ ہے اس کو منانے کا قائل نہیں، اس لئے نہ کوئی وش کرتا ہے اور نہ ہی کوئ گفٹ دیتا ہے، لیکن چونکہ یہ آج کل ٹرینڈ بن گیا ہے تو اس لئے تھوڑا سا شغل لگا لیتے ہیں، اس دفعہ تو جنم دن بخار شریف کے ساتھ نبردآزما رہا،
پر پھر بھی کچھ دوست کیک اور گفٹ کے ساتھ غریب خانہ پر تشریف لے آئے، بخار شریف سے تھوڑی دیر کیلئے مہلت مانگ کرکیک کو بے دردی کے ساتھ کاٹ کر تناول فرمایا گیا۔ اور دن کا اختتام بخار شریف کی واپسی پر ہوا،
شکریہ ان دوستوں کا جنہوں نے میرا جنم دن یاد رکھا۔
جنم دن بخار شریف کے نام

 #قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَكَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّاب...
07/07/2024

#قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏
لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَكَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ.
دلبر جانم، عدل کا پرچم، فاتح عالم، کفر پر ماتم،
22لاکھ مربع میل کا حکمران
قیصر و کسرا پر لرزا طاری کرنے والا
سسر *رسول ﷺ* ، داماد *علی*
مراد *نبیﷺ* , امام عادل، فاتح عالم
جس نے صحرا و سمندر پر حکمرانی کرکے دیکھائی،
جس کے حکم پر لرزتی زمین ٹھہر گئی،
سوکھا دریا جس کے خط سے جاری ہوگیا۔
جسکی چادر سے دہکتی آگ ٹھنڈی ہو گئی،
جس کا واسطہ دے کر مجاہدین نے دریا دجلہ میں گھوڑے دورا دیئے،
کامل اکمل، مراد نبی، امیر المومنین، فاروق اعظم سابقین و اولین،
عشرہ مبشرہ کے بزم نشین،
محدث قرآن، فاتح روم و ایران

"میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا"
جن کی اسلام لانے کی خوشی نہ صرف زمین پر بلکہ آسمان پر بھی منائی گئی،
جن کے اسلام لانے نے دین اسلام کو قوت بخشی اور ان کی خلافت اور عدل و انصاف نے دین اسلام کو دنیا کے کونے کونے میں روشناس کرایا۔
"جس راستے سے عمر گزرے شیطان اس راستے سے ہٹ جاتا ہے"
(اور الحمدللہ آج بھی حضرت عمر فاروق کا یہ معجزہ قائم ہے کہ آج بھی جہاں حضرت عمر فاروق کا ذکر ہو شیطان وہاں سے بھاگ جاتا ہے).
جن کے بنائے گئے قانون آج بھی یورپ کے بیشتر ممالک میں رائج ہے،
افسوس آج ہمیں صرف فاروق اعظم کا نام یاد ہے ان کی سیرت انکے احکامات بھول گئے،

باد بہاری کر طرح گزرا عراق و روم سے،
ابر بن کے اٹھا، ایران پر برسا *عمر*
مابعد ختم المرسلمیں، کوئی نبی آنا نہیں،
یہ سلسلہ چلتا اگر، ایک نبی ہوتا *عمر*
حضرت فاروق اعظم کی عظمت پر کڑوروں سلام۔

07/02/2024

#ووٹ کس کو دو؟؟؟
ذاتی طور پر کسی بھی سیاسی ج**عت کا رکن ہوں اور نہ ہی کُل وقتی سپورٹر, لیکن ایک ادنیٰ سا طالب علم ہونے کی وجہ سے ہر ج**عت کے نظریات اور کارکردگی پر کسی نہ کسی درجے میں نظر ضرور رہتی ہے, مملکتِ خداداد پر ایک بار پھر الیکشن کا دور دورہ ہے، ہر شخص تذب کا شکار ہے کہ ووٹ جیسی ذمہ داری کس کے حق میں پوری کی جائے۔
پچھلے 76 سالہ ملکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو،

سب سی بڑی ج**عت مسلم لیگ ن عوام کی بات کرنے والی وہ ج**عت ہے جس میں نواز شریف صاحب کو پورے ملک میں اپنے علاؤہ کوئی وزارت عظمیٰ کے لائق کوئی بندہ ہی نہیں ملتا، 25 بار بھی حکومت ملے تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہونگے۔

پیپلز پارٹی وہ عوامی پارٹی ہے جسکے کھاتے میں کارکردگی کے نام پر بھٹو کے نام کے علاؤہ کچھ نہیں۔

تحریک انصاف کے خلاف بات کرنا مطلب شہد کے چھتہ میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے،ملکی مفاد میں پہلی ج**عت تھی جسکو ہر محکمہ کی پوری حمایت حاصل تھی مگر غرور و تکبر اور اناڑی ٹیم نے مُلک اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔

جمعیت علماء اسلام کی مثال (کچھ دوستوں کے ساتھ معذرت کے ساتھ) ملکی سیاست میں آ لو جیسی ہے ہر حکومت میں فٹ۔

متحدہ قومی موومنٹ نے اس بار بہت پیارا سلوگن بنایا۔
، "اپنوں کا ووٹ اپنوں کے لئیے" لیکن شاید ایم کیو ایم یہ بھول گئی کے یہ اپنے 90 کی دہائی میں بھی اپنے ہی تھے، بلدیہ فیکٹری میں جلنے والے بھی اپنے ہی تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی وہ واحد ج**عت ہے جو خوامخواہ ووٹ ضائع کرتی ہے کہنے کو تو پختون کمیونٹی کی ج**عت ہے لیکن آج تک خیبرپختونخوا ہو یا کراچی ترقیاتی کاموں کے نام پر ایک ٹھینگا بھی نہیں ہے۔

ج**عت سلامی کی کراچی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود ترقی حوصلہ مند ہے ج**عت واحد پارٹی ہے جسکی قیادت اور ورکر پڑھے لکھے ہیں، جس میں ایک ادنیٰ درجے کا ورکر بھی اعلیٰ درجے پر فائز ہو سکتا ہے، ج**عت اسلامی کے امیر سراج الحق اور کراچی میں حافظ صاحب کی متحرک, فہمیدہ, صاحب کردار اور قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت اپنی مثال آپ ہے۔ میری نظر میں سراج الحق کی شخصیت ہی اس لائق ہے کہ انہیں مملکتِ خداداد کا حال سدھارنے کیلئے وزیراعظم بنایا جاۓ۔۔۔
سراج الحق صاحب, اللہ تعالی آپکا حامی و ناصر ہو❤

27/01/2022

بخار، کھانسی، جسم درد، منہ کا کڑوا پن اور سونگھنے، ذائقے کی حس ختم ہونے جیسی علامات تقریباً پورے پاکستان میں پھیل چکی ہیں
خدارا اپنی حفاظت خود کریں حکومت کے اسرے پر مت رہیں
1- ٹھنڈے پانی سے مکمل پرہیز کریں
2- نیم گرم پانی پیئیں۔
3- جوشاندہ پئیں
4- گرم پانی کا بھاپ لیں
5- انڈے کھائیں
6- انجیر کھائیں
7- بادام کھائیں
8- لونگ، الاچی، دارچینی کا قہوہ پئیں
9- مٹن سوپ پئیں، کالی مرچ ادرک، ہلدی ڈال کر
10- دیسی مرغی کا سوپ پئیں، کالی مرچ، ادرک، ہلدی ڈال کر
11- کیلشیم کسی بھی صورت میں لازمی لیں
12- پانی کا استعمال زیادہ کریں

04/09/2020

مردوں کا پیٹ بڑھے ... Carboveg+N Vomica 200

مرد عورت کو مارے ... Stphisagria 200

ناکامی محبت ہو ... N mur 200

میک اپ کرنے سے چہرا خراب ہو ... Bovista 30

نوجوان لڑکیوں کے پستان نا بڑھیں ... Iodum 30

نہانے سے ڈرے آدمی ... Sulfhur 200

وعدھ خلافی کرے .. Anacardium 200

ورم گردہ مثانہ ... Cantheris 1m

وزن اٹھانے سے موچ آئے یا شدید جسم/جوڑوں کا درد ... Rhus tox 200

ہچکی ہو ... Moschus Q

ہفتوں نیند نا آئے ...
Pesiflora + Cofea 200

طاقت ج**ع ختم ہو ... Agnus Castus 6X

فحش عریاں فلمیں دیکھے ... Stphisagria 1m

عورت خاوند پر شک کرے ... Hyoscyamus 200

عورت کی جنس تبدیل ہو ... Platina 1m

عورت میں غلبہ شہوت نا ہو ... Onosmodium Cm

عورت ج**ع میں سرد مہری کا اظہار کرے ... Damiana Q

ضعف بصر ... Ruta 30

بانجھ پن عورتوں میں ہو ... N Carb 30

شوگر کے باعث نا مردی ہو ...
Acid Phos 200
Moschus 3X

سرعت انزال ہو ... Selinium 200 Titanum met 3X
سیلان الرحم ... Ova Testa 3X

زبردست ایستادگی ... Agnus 200+ Pic Ac ڈاکٹر صاحب

31/08/2020

پستان (Breasts)

نسوانی حسن پستان
اکثر خواتین کے پستان ایک دوسرے سے مختلف ہیں،
ایک پستان چھوٹا ہے اور دوسرا بڑا لٹکا ہوا ،
بھت زیادہ فرق ہے ایک دوسرے میں،
ظاہری حسن کا فقدان اور اعتماد میں کمی ہو جاتی ہے۔
کیا وجوہات ہو سکتی ہیں

عورت کے پستان بھی جنسی طور پر بہت حساس ہوتے ہیں۔ پستان چھوٹے بڑے ہو سکتے ہیں مگر چھاتیوں کے سائز کا عورت کی جنسی حساسیت سے کوئی تعلق نہیں چھوٹی چھاتیاں‌ زیادہ اور بڑی کم حساس ہو سکتی ہیں

بریزر ۔۔۔ ایک پراسرار راز جو ہر عورت کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔۔۔۔

اگر بریزر عورت کے پستان کی بناوٹ اور سائز کے مطابق پہنی جائے تو ایک سہولت ہے۔ یہ سہولت زندگی کو آرام دہ اور صحت بخش بناتی ہے۔
اس کے مقابلے میں، اگر بریزر عورت کے سینے کی بناوٹ یا سائز کے مطابق نہ ہو تو اس سے بڑی مصیبت کوئی نہیں۔
یہ کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

خواتین کو یہ علم ہی نہیں کہ چھاتیوں کی 9 الگ الگ طرح کی شکل ہوتی ہے اور ہر عورت کو اپنی چھاتی کی بناوٹ کے اعتبار سے بریزر لینی چاہیے۔
شاید آپ کو یہ علم نہ ہو کہ دنیا کی ہر عورت کی چھاتی منفرد ہوتی ہے اور ہر عورت کی چھاتی، زمین پر موجود کسی دوسری عورت سے نہیں ملتی۔ عورت کے وجود کا یہ انتہائِ اہم، زندگی بخش اور خوبصورت حصہ، ہم نے نہایت لاپرواہی اور جہالت کی نذر کردیا ہے۔
ہماری بیشتر عورتیں یہ سمجھتی ہیں کہ ساری بریزر ایک جیسی ہوتی ہیں کیونکہ ساری چھاتیاں ایک جیسی ہوتی ہیں لہٰذا بازار جاکر کوئی سی بھی بریزر خرید لیں اور پہن لیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہیں چھاتی کی 9 مختلف شکلوں کا کوئی علم نہیں ہوتا۔

انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ اگر بریزر غلط سائز یا شکل کی ہو تو اس سے سینے میں خون کی روانی رک جاتی ہے اور دودھ پلانے والی مائوں کے سینے میں دودھ کی نالیاں سکڑنے لگتی ہیں۔ جس سے سینے میں گلٹیاں بھی بن سکتی ہیں جن سے کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
اسی طرح، ہماری تمام مائوں کو، اس بات کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں کہ جوان ہوتی ہوئی بچیوں کو اگر غلط سائز کی بریزر مستقل پہنائی جائے تو بہت ممکن ہے کہ ان کے پستان بڑے ہی نہ ہوں اور چھوٹے رہ جائیں۔
یا پھر یہ کہ ان کی بناوٹ بگڑ جائے۔
یا پھر ایک چھوٹا اور ایک بڑا ہوجائے، جو کہ پاکستان میں ایک عام بات ہے۔

نمبر 1 بریزر کا مسلہ
نمبر 2 دودھ پلانے والی خواتین کا طریقہ دودھ پلانا درست نہیں ہوتا۔ فیڈنگ
نمبر 3 پریکٹس
نمبر 4 گروتھ بڑھوتری کسی ایک پستان میں نادیدہ گلٹیاں
نمبر 5 حیض کے مسائل
نمبر 6. کھولے ہوئے پستان اور سونے کا انداز
نمبر 7. دودھ کی افزائش ہو اور نکلنے کا راستہ بند

پستان خواتین کے لئے درد سینہ نہیں بلکہ بہت بڑا درد سر ہیں. چھوٹے ہو جائیں تو پرابلم. زیادہ بڑے ہو جائیں تو مصیبت. ناپید رہ جائیں تو نالاں.
ایک پستان چھوٹا اور دوسرا بڑا ہو جائے یا لٹک جاے تو عجوبہ.
ایک ہے زندگی اور سو سو طوفان. جائیں تو کہاں جائیں.

ہومیوپیتھک ریمیڈی
فکر نہ کریں ہومیوپیتھی کا دامن بڑا وسیع ہے. نہ کاٹ نہ تراش. نہ چیر نہ پھاڑ. نہ تیر نہ تلوار. نہ نشتر. نہ ٹانکے. نہ سوئیاں نہ سانچے.
کھلا ہے فیض کا چشمہ. .
پستانوں کے چند چیدہ چیدہ مسائل کا علاج ہم ہومیوپیتھک دواؤں کے حوالے سے بیان کریں گے

🚥 پستان عالم بلوغت میں ہی چھوٹے رہ جائیں =
کونیم 200 ہر دوسرے دن ایک خوراک.

🚥 جوان لڑکی کے پستان چھوٹے رہ جائیں =
اگنیشیا 1000 ہفتہ وار اورآئیوڈیم 200 روزانہ.

🚥 بیوہ عورت کی چھاتیاں سوکھ جائیں =
اونسموڈیم سی ایم کی فقط ایک خوراک کے بعد سٹافی 200 اور آئیوڈیم 200 باری باری روزانہ ایک خوراک.

🚥 موٹی عورت کے پستان سوکھ جائیں =
اونسموڈیم سی ایم کی ایک خوراک کے بعد کلکیریا کارب 1000دن میں دو بار.

🚥 لٹکی ہوئی چھاتیاں اوپر اٹھانے کے لئے =
اسکیل کار مدر ٹنکچر.

🚥 قلت حیض کی وجہ سے پستان سوکھ جائیں =
سیبل سیرولیٹا مدر ٹنکچر. لائکوپوڈیم سی ایم.

🚥 پستان چھوٹے اور چپٹے ہو جائیں اور نپلز اندر گھس جائیں =
نکس موسکاٹا. سلیشیا. سارسپریلا. آرسینک آئیوڈائیڈ.

🚥 پستان چھوٹے اور پردرد =
کریوزوٹ.

🚥 چھاتیاں چھوٹی اور جسم کے دوسرے غدود بڑھ جائیں =
اونسموڈیم سی ایم کی ایک خوراک کے بعد آئیوڈیم 200

🚥 پستان غائب فقط پتلی لٹکی ہوئی جلد رہ جائے =
اونسموڈیم سی ایم سنگل ڈوز کے بعد 200

🚥 ایک پستان چھوٹا اور دوسرا بڑا =
سیبل سیرولاٹا مدر ٹنکچر.

🚥 پستان چھوٹے ہو جائیں لٹک جائیں بوجہ کمزوری و قلت غذا =
چیمافیلا مدر ٹنکچر پانچ قطرے دن میں تین بار.
االفالفا مدرٹنکچر دن میں دو بار.
کلکیریا فلور6 ایکس

🚥 پستانوں کا حجم غیر معمولی بڑھ جائے =
فریگیریا مدر ٹنکچر

🚥 پستان چھوٹے ہو جائیں دودھ خشک ہو جائے =
کلکیریا کارب. سلفر. نکس وامیکا. چیمافیلا مدر ٹنکچر. نیٹرم میور. فائیٹولاکا . کونیم . اونسموڈیم. کالی آئیوڈائیڈ 200

🚥 لڑکے کے پستان لڑکی کی طرح بڑھ جائیں. =
کارٹی کوٹرافین.

🚥 لڑکے کی چھاتی میں دودھ آئے =
مرک سال.

🚥 سوکھے پستانوں کو سڈول بنانے کے لئے =
اگنیشیا ون ایم. سیبل سیرولاٹا

⚠ ضروری نوٹ.
یہ سب ادویات بلا شبہ سینکڑوں بار کی تجربہ شدہ ہیں لیکن پھر بھی کوئی بھی دوا اپنے ذاتی معالج یا کسی اچھے ہومیوپیتھ کے مشورے کے بغیر ہرگز ہرگز استعمال مت کریں کیونکہ سیلف میڈیکیشن میں فائدہ کی بجائے نقصان کا اندیشہ زیادہ ہے.

بلوغت کے وقت پستان ہیلدی لیکن چند سال بعد سوکھ جائیں تو انسوموڈیم 1 ایم
سیبل سیرولاٹا مدرٹنکچر 20 قطرے تھوڑے سے پانی میں دن میں تین بار۔
چمافیلا مدرٹنکچر 10 قطرے
کونیم 30 ڈراپس 5

قارئین ! قدرت نے جہاں مناسب سمجھا، وھاں اس نے اپنے کرم سے ھمیں دو دو چیزیں (اعضاء) عطا فرمائی ھیں، مثلاً گردے ، آنکھیں، پھیپھڑے، خصیے، (بیضےtestes ,ovaries) ، دو پستان ۔ دو نتھنے، دو ھاتھ، دو ٹانگیں وغیرہ ۔

لیکن، کبھی آپ نے غور فرمایا،
بظاھر یہ ایک جیسے نظر آنے والے اعضاء، در حقیقت %100 ایک جیسے نہیں ھوتے ۔ ( مردوں میں دونوں خصیئے ایک جیسے نہیں ھوتے، یعنی ایک چھوٹا تو ایک بڑا، دونوں گردوں کا سائز مرد و زن میں مختلف ھوتا ھے ۔ایک گردے کا سائز دوسرے سے مختلف ھوتا ھے- الٹرا ساؤنڈ سے یہ باتیں ثابت ھو چکی ھیں -
عورتوں کے پستانوں کا سائز بھی ایک جیسا نہیں ھوتا یعنی ایک بڑا تو دوسرا قدرے چھوٹا ) لیکن اس میں کچھ تو ہے۔

جب کبھی آپ ان بغور مشاھدہ کریں گے تبھی آپ پر یہ حقیقت آشکار ھوگی ۔
دوسری بات یہ کہ انکی کام کرنے کی صلاحیت اور طاقت بھی ایک جیسی نہیں ھوتی ۔۔۔
تو وجہ کیا ھے ، کبھی غور فرمایا آپ نے؟

06/07/2019

☆نسوانی حسن اور ھومیوپیتھک ادویہ☆

اسباب:
1۔ موروثیت۔

2۔ کسی بھی وجہ سے پستانوں کے غدودوں کی افزائش کا نہ ھو سکنا۔

3- ھارمونز کی پیدائش میں کمی یا زیادتی۔

لیبارٹری ٹیسٹ:
ھارمونز کا تجزیہ۔

ھومیو پیتھک علاج:

1۔ اوناسموڈیم۔CM
یہ دوا پستانوں کے سائز بڑھانے میں لاثانی ھے۔

2۔ سابل سیرولیٹا۔Q
چھوٹے سائز کو بڑا مضبوط اور خوبصورت بناتی ھے۔

3۔ چمافیلا امبلاٹا۔Q
یہ دوا چھوٹے پستانوں کو بڑا اور بہت بڑے پستانوں کو نارمل کرتی ھے۔

4۔ اسٹیفی سٹیگریا۔1M
چھوٹے پستانوں کو نہ صرف بڑا کرتی ھے بلکہ انہیں خوبصورت ابھار بھی دیتی ھے۔

5۔ گالیگا۔Q
پستانوں میں دودھ پیدا کرنے والے غدود کو ازسرِ نو جوان بنا دیتی ھے جس سے نہ صرف دودھ کی مقدار میں اور معیار میں اضافہ ھوتا ھے بلکہ پستانوں کا سائز بھی بڑھتا ھے۔ اس دوا کے استعمال سے پستان بھاری اور دیدہ زیب ھوجاتے ھیں۔

6۔ ریسینس کمیونس۔Q
اس دوا کے استعمال سے بکثرت دودھ پیدا ھوتا ھے۔ دودھ پیدا کرنے والے غدود نئی زندگی پاتے ھیں۔ حتیٰ کہ اگر کنواری لڑکی یہ دوا استعمال کرے تو اس کی چھاتیوں میں بھی دودھ اتر آتا ھے۔ یہ دوا پستانوں کو سڈول، بھاری اور خوبصورت بناتی ھے۔

29/10/2018

"سینگونیریا"

ہر بات پر غصہ کرنے والا،اور ہر وقت غصہ میں بولنے والا، ہر وقت سڑی مرچ کی طرح مزاج والا،

خود غرض، بد تمیز، اکثر وقت درد سر میں گزارنے والا، کم پانی پینے والا، خشک جسم والا، گلے کے امراض میں جلد مبتلا ہونے والے،

یہ بات یاد رکھنا کہ سینگونیریا کو پیشانی کی اوپر والی طرف میں سب سے زیادہ پسینہ آتا ہے.

یہ دائیں طرف کی دواء ہے. گلی کی دائیں جانب اور دائیاں بازوں کی بیک پر زیادہ تکلیف دے علامات رکھتی ہے. جسم میں خشکی کا بہران ہوتا ہے

13/07/2018
13/07/2018

لیکوریا اور ھومیو پیتھک علاج۔

عورتوں اور لڑکیوں میں ایک پریشان کن تکلیف اور ایلوپیتھک ڈاکٹر بے بس۔

تو آیے آج اس بیماری کا ہمیشہ کے لیئے خاتمہ کر کے ایک بار پھر ھومیوپیتھی کی شاندار برتری ثابت کرتے ہیں۔ انشااللہ۔

جب حیض کی بجائے خراشدار ۔جلانے والا لیکوریا ھو تو۔فاسفورس 200 اور ایگنس کاسٹس 200 کی صرف دو چار خورک کافی ہوں گی۔انشااللہ۔
انڈے کی سفیدی جیسا لیکورا جو رانوں تک بہہ جائے۔بورکس 30۔ + ایلومینا 30۔ ہر 2 گھنٹے بعد دیں۔ ایک ہی رات میں ٹھیک ھو گا۔ دوا ایک دو ہفتہ تک ضرور لیں۔
زرد رنگ کا لیکوریا۔ جو جلن اور خارش کرے۔ کریازوٹم۔200 کی چند خورک آپ کو حیران کردیں۔

بچوں کو دودھ پلانے والیں خواتین کا ماہواری کے بعد خراش والا لیکوریہ۔فاسفورک ایسڈ۔ 30 ہر دو گھنٹے بعد لیں۔
مزمن یعنی پرانا لیکوریا جس کے ساتھ کہولوں اور کمر میں دبانے والے درد کے ساتھ۔ ایسکولس ہیپ 200 ۔ 4 گھنٹے کے وقفہ سے 5 قطرے۔ لیں
لیکوریہ لیسدار ۔ کے لیئے کوکس کیکٹائی 30 کمال کی دوا ھے۔
چھوٹی بچیوں میں لیکوریا مکسال 30 سے ٹیھک ھو جاتا ہے۔
اگر کچھ سمجھ نا آئے تو مرکسال 1m کے 3 قطرے زبان لہ ڈالیں۔ صبح اٹھنے پر لیکوریا 99% ٹیھک ھو گا اگلے دن مریضہ 3 مریض اور ساتھ لے کر آئے۔گی انشاللہ ۔ہفتہ بعد رپیٹ کر دیں۔

ہومیو ڈاکٹر ملک ساجد اعوان

09/07/2018

کنتھرس-
اس دوائی کے مریض میں چیزوں کو توڑنے پھوڑنے کی عادت پائی جاتی ہے اس میں بڑی شدت کا ہزیان پایا جاتا ہے مریض بلا وجہ چیختا اور چلاتا ہے کتوں کی طرح بھونکتا ہے اسی طرح چیزوں کو توڑنے پھوڑنے کی عادت کچھ اور ہومیوپیتھک ادویات میں بھی پائی جاتی ہے مثلاً
بیلاڈونا
اس دوائی کا مریض بہت زیادہ غصے والا ہوتا ہے اور غصے کی حالت میں چیزوں کو توڑتا ہے مار دھاڑ کرتا ہے اپنے کپڑوں کو پھاڑ دیتا ہے اور کاٹنے کو دوڑتا ہے -
ٹیرنٹولا -
اس دوائی کے مریض کے اندر بہت زیادہ بےچینی پائی جاتی ہے اور یہ کبھی بھی کسی ایک جگہ پر ٹک کر نہیں بیٹھتا اور سب سے زیادہ چلان بھی اس دوائی کے ڈرائیور کے ہوتے ہیں کیونکہ اس دوائی کا مریض بالکل بھی قانون کی پاسداری نہیں کرتا
اسی طرح سے کینتھرس دوائی ہلکاو میں بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے اس بیماری میں بھی بہت سی ہومیوپیتھک ادویات سر فہرست ہیں جن میں سے چند کا زکر کرونگا سب سے پہلے ہم اپنے ٹاپک پر آتے ہیں یعنی کینتھرس دوائی پر کہ اس دوائی کے مریض میں اس بیماری کے اندر کیا کیا علامات پائی جاتی ہیں
کینتھرس
اس دوائی کے مریض میں زبر دست ہزیان پایا جاتا ہے اور اس میں دماغی انتشار کے ساتھ ساتھ گھبراہٹ بے چینی بے آرامی کے بعد بہت زیادہ غصے میں آ جاتا ہے اور اس کو شدید جنون ہوتا ہے اور بھونکتا ہے اس کی یہ تمام علامات اس وقت بڑھ جاتی ہیں جب اس کے ہنجرا کو چھوا جائے یا اس کو ٹھنڈا پانی پیش کیا جائے تو پھر اس کو نگلنا مشکل ہو جاتا ہے گلے میں شدید درد ہوتی ہے جس کے ساتھ گلے میں گھٹن اور شدید جلن ہوتی ہے اور اس کا گلہ خشک ہوتا ہے اور تیز بخار پایا جاتا ہے -
بیلاڈونا
ہلکاو میں یہ دوائی ابتدائی درجے میں استعمال کی جاتی ہے اس میں بھی شدید ہزیان مریض دورے کے دوران کاٹنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی جگہ سے اٹھ کر بھاگ جانے کی کوشش بھی کرتا ہے اور اگر اس دوران اس کی مخالفت کی جائے تو یہ جن بھوت کی طرح لڑنے لگتا ہے اور اس کی تمام تکلیف تیز روشنی سے کھانسی سے بڑھ جاتی ہیں
ہائیڈوفوبینم
اس بیماری میں یہ دوائی ٹاپ کی دوائی مانی جاتی ہے
اب ہم اس دوائی یعنی کیتھرس کی اس بیماری کی طرف آتے ہیں جس میں یہ دوائی بڑی اہمیت کی حامل ہے یعنی پیشاب میں چربی کا آنا اس بیماری میں بھی بے شمار ہومیوپیتھک ادویات استعمال ہوتی ہیں اور ہر دوائی کی کچھ خاص علامات ہوتی ہیں اس میں بھی چند ادویات کا زکر کرونگا
کینتھرس
اس دوائی میں جب مریض کے گردوں میں سوزش ہوتی ہے تو مریض کو پیشاب کے ساتھ ساتھ خون بھی آتا ہے اور پیشاب قطرہ قطرہ خارج ہوتا ہے اور پیشاب میں جلن ہوتی ہے جو مریض کو پیشاب سے پہلے بھی ہوتی ہے دواران بھی اور آخر میں بھی لیکن مریض کو پیشاب کھل کر نہیں آتا اور پیشاب کی مسلسل حاجت برقرار رہتی ہے
مرکسال
پیشاب کی کمی کے ساتھ ایلبیومن اور مریض کو ٹھنڈے پانی کی خواہش ہوتی ہے مگر جب مریض ٹھنڈا پانی پی لیتا ہے تو اس سے اس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے
بینزک ایسڈ
اس دوائی کے مریض کو گردے کی شدید درد ہوتی ہے جو ارد گرد پھیل جاتی ہے یعنی نیفرائٹس کے ساتھ ساتھ اس میں جوڑون کا درد بھی ہوتا ہے اس دوائی کے مریض کے پیشاب سے بہت ہی ناگوار بو آتی ہے

Address

Main Road Mominabad, Orangi Town
Karachi
75800

Telephone

+92301-2948354

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABRASH HOMEO HERBAL CLINIC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ABRASH HOMEO HERBAL CLINIC:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram