Dr Fawad Farooq

Dr Fawad Farooq Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Fawad Farooq, Doctor, H. no B-234 Block 18 Gulshan-e-Iqbal Karachi, Karachi.

07/12/2025

کیا دل کی نالیوں میں لگنے والے اسٹنٹ کی بھی کوئی لائف ہوتی ہے تفصیلات کمنٹ میں دیے لنک میں

07/12/2025

"کوئٹہ میں زیرِ تعمیر نرسنگ انسٹیٹیوٹ صرف اینٹوں اور دیواروں کا مجموعہ نہیں۔ یہ اس خطّے کے غریب اور متوسط گھرانوں کے بچوں کے لیے اُمید کا چراغ ہو گا—ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں سے وہ باعزت روزگار، بہتر مستقبل اور اپنے خاندان کی معاشی بہتری کا راستہ تلاش کرینگے۔
یہ ادارہ نہ صرف نوجوانوں کو ہنر اور تربیت دیگا بللکہ بلوچستان کے ہیلتھ سسٹم کو وہ پیشہ ور نرسز فراہم کریگا جو مریضوں کی خدمت، ہمدردی اور ذمہ داری کے ساتھ نظامِ صحت کا سہارا بنیں گے۔
یہ انسٹیٹیوٹ دراصل ایک خواب کی تعبیر ہوگا—خدمت، روزگار اور ترقی کے اس سفر میں ایک اہم سنگِ میل۔"

06/12/2025

ہارٹ اٹیک میں جلد ہسپتال پہنچنا… آپ کو مستقبل کے ہارٹ فیلئر سے کیسے بچاتا ہے؟

ہمارے دل کی ہر دھڑکن خون پہنچنے پر چلتی ہے۔ جب ہارٹ اٹیک ہوتا ہے تو دل کی نازک شریان اچانک بند ہو جاتی ہے۔ جتنی دیر یہ بند رہے گی، اتنی زیادہ دل کی عضلہ (heart muscle) مرنا شروع ہو جاتی ہے۔

🔴 جلد ہسپتال پہنچنے کا سب سے بڑا فائدہ:
ڈاکٹر بروقت شریان کھول کر (angioplasty / اسٹنٹ کے ذریعے) دل کو دوبارہ خون کی سپلائی دے دیتے ہیں۔
اس سے دل کا وہ حصہ بچ جاتا ہے جو ابھی مرا نہیں تھا، صرف “تکلیف” میں تھا۔

اگر تاخیر ہو جائے تو:

دل کی زیادہ عضلہ مر جاتی ہے

دل کمزور ہو کر پمپنگ کم کر دیتا ہے

یہی کمزور پمپنگ بعد میں سوجن، سانس پھولنے اور مستقل ہارٹ فیلئر کی بڑی وجہ بنتی ہے

🟢 فیصلہ کن نکتہ:
“Time is Muscle”—جتنی جلدی پہنچیں گے، اتنا زیادہ دل محفوظ رہے گا، اور ہارٹ فیلئر کا خطرہ اتنا کم ہوگا۔

🟢 کیا کریں؟

سینے میں شدید بھاری پن، دباؤ یا جلن ہو تو فوراً اسپتال جائیں

گھر پر انتظار نہ کریں

درد ٹھیک ہونے کا انتظار اور خود سے دوائی لینا غلط فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے
اللہ سب کو صحت دے، اور ہمیں اپنی جان کی حفاظت کیلئے بروقت قدم اٹھانے کی توفیق دے۔

06/12/2025

Honored on Invitation for Talk in Conference Pakistan Association of Cardiothorasic Surgeons

05/12/2025

سردی کا موسم بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔ درجۂ حرارت کم ہونے پر جسم کی نالیاں سکڑتی ہیں، جس سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے—خاص طور پر بزرگوں اور دل کے مریضوں میں۔

اہم احتیاطیں:

دوائیں باقاعدگی سے لیں اور خوراک خود سے کم نہ کریں۔

گھریلو بلڈ پریشر باقاعدگی سے چیک کریں۔

اچانک ٹھنڈ میں باہر نہ نکلیں، مناسب گرم کپڑے پہنیں۔

پانی کم نہ کریں—سردی میں بھی جسم کو نمی کی ضرورت رہتی ہے۔

نمک اور تلی ہوئی چیزیں کم رکھیں، ہلکی واک جاری رکھیں۔

یاد رکھیں: سردی کی شدت بلڈ پریشر بڑھا سکتی ہے، مگر چند معمولی احتیاطیں آپ کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

04/12/2025

سمدر پر تفریح قدرت کے تحفے سے کم نہیں مگر احتیاط بھی ضروری

حکومت کا نظام اپنی جگہ… مگر کیا ذمہ داری صرف انہی کی ہے؟ نہیں۔یہ بے حسی ہماری بھی ہے—اور شاید سب سے زیادہ ہماری۔پندرہ دن...
04/12/2025

حکومت کا نظام اپنی جگہ… مگر کیا ذمہ داری صرف انہی کی ہے؟ نہیں۔
یہ بے حسی ہماری بھی ہے—اور شاید سب سے زیادہ ہماری۔

پندرہ دن قبل ڈمپر نے جس مین ہول کا ڈھکن توڑا… وہ کھلا گٹر روزانہ ہزاروں لوگوں کی نظروں کے سامنے چیخ چیخ کر خطرے کی نشاندہی کرتا رہا۔
مگر کسی نے ایک لکڑی کا پھٹہ رکھنے کی زحمت نہ کی…
یا کم از کم ایک گتے کا ٹکڑا ہی رکھ دیتے
اور افسوس، اتنی مصروف جگہ پر ڈیپارٹمنٹ اسٹور انتظامیہ نے باور نہ کیا کہ اپنے کسٹمرز کیحفاظت کیلئے کوئی اقدام کر لیں ۔

پھر جب ایک معصوم انھی غفلتوں میں نگل لیا گیا…
تو ہمیں احساس ہوا کہ۔۔۔۔۔
قصوروار صرف حکومت نہیں…
ہم سب ہیں۔

یہ سانحہ چیخ کر بتا رہا ہے کہ معاشرے سڑکوں سے نہیں،
احساسِ ذمہ داری سے بنتے ہیں۔
اگر ہم چاہیں تو ایک منٹ کی توجہ، ایک چھوٹا سا اقدام، ایک وقتی انتظام…
کسی کی جان بچا سکتا ہے۔

مگر جب ہم سب ہی تماشائی بن جائیں…
تو حادثے نہیں ہوتے—
ظلم ہوتا ہے۔۔۔پروفیسر ڈاکٹر فواد فاروق

03/12/2025

“غریب اور متوسط طبقے میں لڑکپن سے ہی گُٹکا، ماوا اور ان جیسے زہریلے محرکات کی لت دل کے دورے سمیت متعدد خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ عادت نہ صرف دل کی شریانوں کو تنگ کرتی ہے بلکہ منہ، معدے اور جسم کے دیگر حصّوں میں بھی سنگین مسائل پیدا کرتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو بروقت آگاہی دی جائے اور انہیں اس لت سے نجات دلانے کیلئے گھر، معاشرے اور تعلیمی اداروں کی سطح پر مل کر کوشش کی جائے۔”

02/12/2025

ایکسرسائز ٹولرنس ٹیسٹ ای ٹی ٹی دل کی بیماری کی تشخیص کیسے کرتا ہے اور یہ کن مریضوں کا ایڈوانس کرتے ہیں تفصیلات کمنٹ میں

02/12/2025

دل کے دورے کی سب سے اہم اور واضح علامت سینے میں شدید بوجھ، دباؤ یا جکڑن ہے۔
مگر حقیقت یہ ہے کہ ہر دل کا دورہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ بعض اوقات تکلیف موجود ہوتی ہے لیکن وہ اتنی غیر واضح ہوتی ہے کہ مریض خود بھی الجھن کا شکار ہوتا ہے۔

ایسے میں اکثر لوگ سوال کرتے ہیں:
"اگر درد دل کا تھا تو ڈاکٹر نے مجھے گھر کیوں بھیج دیا؟"

اصل بات یہ ہے کہ چند مریضوں میں:

ای سی جی بالکل نارمل ہوتا ہے،

درد بھی کلاسیکل نہیں ہوتا،

خون کے ٹیسٹ ابھی مثبت نہیں آئے ہوتے،
اس لیے فوری طور پر دل کے دورے کی تصدیق مشکل ہو جاتی ہے۔

یہی وہ جگہ ہے جہاں ڈاکٹر کی کلینیکل سمجھ، تجربہ اور مشاہدہ سب سے زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔
کبھی علامات معمولی لگتی ہیں لیکن ڈاکٹر خطرے کا اندازہ لگا کر مریض کو داخل کر لیتا ہے، اور کبھی علامات غیر واضح ہونے کے باوجود ڈاکٹر مطمئن ہوتا ہے کہ یہ دل کا مسئلہ نہیں۔

دل کی بیماریوں میں صرف مشینیں فیصلہ نہیں کرتیں—
فیصلہ ڈاکٹر کے علم، تجربے اور مریض کی پوری کہانی سن کر ہوتا ہے۔

لہٰذا:
اگر سینے میں کوئی بھی نیا، بار بار آنے والا یا مبہم درد ہو، چاہے ای سی جی نارمل آئے —
اسے کبھی نظرانداز نہ کریں۔مستند ڈاکٹر سے
بروقت چیک اپ ہی زندگی بچا سکتا ہے۔

Cardio CompendiumPakistan Cardiac Society, in collaboration with the Young Faculty of National Institute of Cardiovascul...
02/12/2025

Cardio Compendium
Pakistan Cardiac Society, in collaboration with the Young Faculty of National Institute of Cardiovascular Diseases (NICVD) under the leadership of Dr.Mukesh Kumar and Highnoon Laboratories, proudly introduces an academic initiative designed to enhance and upscale the clinical skills of cardiology residents.

Course Director:
Prof. Dr. Fawad Farooq


Fans

Address

H. No B-234 Block 18 Gulshan-e-Iqbal Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Fawad Farooq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Fawad Farooq:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category