Hassan Homeo Clinic

Hassan Homeo Clinic Dr Iqbal Rabbani, consultant homeo-physician & Herblist

حسن ہومیو کلینک کے اس پیج کو بنانے کا مقصد وہ لوگ ہیں جو ملک سے باہر رہتے ہیں؛ کوشش یہ کی جاتی ہے کے ان کو آسان اور گھریلو علاج سے مستفید کیا جا سکے؛ ڈاکٹر محمد اقبال ربانی

22/10/2021
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ستاور / (Asparagus) :-دیگرنام :-ہندی میں ستاور سندھی میں ست وری گجر...
21/10/2021

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
ستاور / (Asparagus) :-

دیگرنام :-
ہندی میں ستاور سندھی میں ست وری گجراتی میں شتاوری سنسکرت میں شت مولی

ماہیت :-
اس کا پودابیل کی طرح باڑھ یا درختوں پر چڑھ جاتاہے۔اس کا تنا اور شاخیں خاردار ہوتی ہیں ۔کانٹے تیز اور مڑے ہوئے ہوتے ہیں ۔پتے کانٹے دار سوئے کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں ۔جو باریک دو سے چھ انچ لمبے ہوتے ہیں ۔پھول نومبرمیں نکلتے ہیں ۔جو سفید اور خوشبو دار اور بیل کو ڈھک دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے بیل سفید معلوم ہوتی ہے۔ پھل سردیوں میں لال رنگ کے ہوتے ہیں ۔یہ چھوٹے چھوٹے چنے کے دانے کی طرح لیکن چمک دار انکے اندر تخم ایک سے دونکلتے ہیں ۔جڑ میں گانٹھ سی ہوتی ہے۔جس کی بہت سی شاخیں انگلی کے برابر موٹی ایک سے دو فٹ لمبی مٹیالی یا زرد رنگ کی نکلتی ہیں ۔جو ذائقہ میں قدرے شیریں اور لعاب دار ہوتی ہیں۔ایک گانٹھ سے لگ بھگ دس کلو تک ستاور نکل آتا ہے اور گانٹھ سے دس بارہ برس تک نکلتے رہتے ہیں ۔اس کی جڑ پرایک چھلکا سا ہوتاہے۔جو اتارا جاسکتاہے۔جڑ پرلمبائی میں لکیریں ہوتی ہیں ۔یہی جڑ بطور دوا مستعمل ہے۔ موٹی اور سفید ستاور اچھی ہوتی ہے اس کا ذائقہ شیریں لیس دار ہوتا ہے۔

مقام پیدائش :-
بنگلہ دیش کے باغات کے علاوہ یہ بھارت میں ہمالیہ کے نزدیک چارہزار فٹ کی بلندی پر افریقہ جاوا سماٹرا آسٹریلیا،ہگلی اور اب یہ بیل پاکستان میں بھی ہوتی ہے۔

مزاج :-
سرد تردرجہ اول۔

افعال :-
مقوی باہ مغلظ منی مدرلبن ۔

استعمال :-
ستاور کی جڑ کا سفوف تنہا یا مناسب ادویہ کے ساتھ ملاکررقت منی اور جریان کو مفید ہے دودھ عورت کابڑھاتی ہے اورمردوں میں منی کو بڑھاتی اور مقوی باہ ہے۔ستاور کی جڑ اور مصری ہموزن ملاکر سفوف دینے سے مذکورہ فائدے حاصل ہوسکتے ہیں ۔یا دیگرادویہ کے ہمراہ سفوف یا معجون بناکر استعمال کرتے ہیں ۔تازہ جڑ کا رس دودھ میں ملاکر سوزاک کے مریضوں کو استعمال کرایا جاتاہے۔

نفع خاص :-
مغلظ و مولد منی ۔

مضر :-
نفاخ

مصلح :-
ساکرین لعابی مارے .

مقدارخوراک :-
سات سے دس گرام ۔

مشہور مرکب :-
سفوف سیلان الرحم ،سفوف ثعلب سفوف بیخ بند سفوف شاہی خاص، سفوف مغلظ شاہی ہیں۔
HASAN HOMEO CLINIC
03232523213
03333109939

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🍀خوب کلاں / خاکشی / خاکشیر / (Sisymberian Seeds of) :-عربی میں خبہ بر...
21/10/2021

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🍀خوب کلاں / خاکشی / خاکشیر / (Sisymberian Seeds of) :-

عربی میں خبہ بررالخم خم فارسی میں شبہ وخاکچی سندھی میں خاکشیر ہندی میں خوب کلاں کہتے ہیں.

ماہیت :-
اس کا پودا ربیع کی فصل گہیوں جو وغیرہ کے ساتھ پیدا ہوتا ہے اس کے پودے خودرو بھی پیدا ہوجاتے ہیں اس کا پودا لگ بھک دوفٹ سے تین فٹ تک بلند ہوتا ہے دور سے دیکھنے پر سرسوں کا پتلا پودا معلوم ہوتا ہے پتے لمبے شاخیں باریک اور پھلیاں سرسوں کی پھلیوں سے مشابہ لیکن نہایت باریک ہوتی ہیں یہی بطور دوا استعمال ہوتے ہیں.

مقام پیدائش :-
پاکستاں میں صوبہ بلوچستان مغربی پنجاب پشاور جبکہ ہندوستان میں راجستھان یو پی پنجاب ایران میں بھی ہوتی ہے. جس کو اچھا یا بہتر سمجھا جاتا ہے

مزاج :-
گرم تر درجہ دوم

افعال :-
دافع بخار نافع ہیضہ مفنث اخلاط سینہ

استعمال :-
خاکشی کو دافع بخار ہونے کی وجہ سے بخاروں میں بکثرت استعمال کیاجاتا ہے چیچک خسرہ میں بھی اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں نیز بستر مریض پر چھڑکتے ہیں تاکہ دانے جلد ظاہر ہوں دق الاطفال کیلئے بھی اسے مفید خیال کیاجاتا ہے منفث اخلاط سینہ ہونے کی وجہ سے سرفہ مزمن میں استعمال کراتے ہیں ہیضہ میں پیاس اور قے کو تسکین دینے کیلئے گلاب کے عرق میں جوش دے کر پلاتے ہیں اور ہیضہ صفراوی میں آب کاسنی مروق کے ہمراہ کھلاتے ہیں.
جوشاندہ برائے خسرہ موتی جھرا جب قبض بھی ہو تو خاکسی تین گرام گاؤ زبان پانچ گرام منقیٰ نو دانہ سوا کلو پانی میں جوش دیں جب ایک کلو رہ جائے تو صاف کرکے گلو کوز ملاکر پلاتے ہیں اس سے گھبرہٹ بے چینی دور ہونے کے علاوہ دانے جلد ظاہر ہوجاتے ہیں
خاکشی کو بھون کر تین چار گرام شربت بنفشہ کے ہمراہ استعمال کرنا کھانسی اور ضیق النفس میں مفید ہے

مقدار خوراک :-
پانچ سے سات گرام ماشہ

مشہور مرکب :-
شربت خاکسی جوشاندہ وغیرہ

نسخہ سفوف ٹھنڈک :-
خوب کلاں بیس گرام، دانہ الائچي سبز بیس گرام، ست گلو بیس گرام، زھرمہرہ دس گرام، مصری آدھا کلو

ترکیب تیاری :-
پہلے زہرمہرہ کو پیس کر عرق گلاب سے اچھی طرح کھرل کریں. پھر ہر ایک چیز کا باریک سفوف بناکرکپڑ چھان کرکےکشتہ خبث الحدید دس گرام شامل کرکے مکس کریں.

خوراک :-
ایک گرام دودھ کی کچی لسی سے صبح شام.

فوائد :-
معدہ کی جلن، جگر کی گرمی، الٹی قے، پیچش، بخار، مقعد کی جلن، ہاتھ پاؤں کی گرمائش جلن
میں بہت مفید ہے.

نوٹ :-
جس کو سانپ نے ڈس لیا ہو علاج کرانے کے بعد اس کا زہر تو ختم ہوگیا ہو مگر جب گرمیوں کا موسم آتا ہے تو چہرہ ہونٹ یا جسم وغیرہ پر سوجن ہوجاتی ہو جس کی وجہ سے انسان اپنا چہرہ چھپاتا پھرتا ہو وہ اس سفوف ایک گرام میں کشتہ سنکھ ایک گرام مکس کرکے صبح شام استعمال کرنے سے پہلی خوراک میں چہرہ کی سوجن کم ہوکر ایک سے دو دن میں مکمل ختم ہوجاتی ہے زہر کا اثر ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاۓ گا.
ان شاءاللہ.
HASAN HOMEO CLINIC
03232523213
03333109939

29/09/2021

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
_________________________________________
🍀امراض گلا وسینہ اوربلغم کی ذیادتی کے لیے🍂
_________________________________________
🌼گل بنفشہ 50 گرام
🌼گل زوفہ 50 گرام
🍂برگ بانسہ 50 گرام
تینوں اجزإ ہم وزن لے کر موٹا موٹا گراٸنیڈ کرلیں۔۔
اور ایک چاۓ کا چمچہ ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر اتنا پکاٸیں۔۔
پانی ایک کپ رہ جاۓ۔۔
چھان کر شہد ملا کر صبح شام پیٸں ۔۔ امراض سینہ و گلا اور بلغم کے لیے بہترین ہے۔۔
موسم سرما میں صبح و شام ایک ایک کپ پی لیں ۔۔۔ اور سینے کے امراض وبلغم سے محفوظ رہیں۔۔ بچوں کو آدھا کپ
اگر بلغم خارج نہیں ہورہا تو
اس میں 25 گرام اجواٸن شامل کرلیں۔۔ تو یہ مخرج بلغم بن جاۓ گا۔ دمہ کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے
🙏🏻طالب دعا ڈاکٹر محمد اقبال ربانی
HASAN HOMEO CLINIC
GULSHAN E MAYMAR KARACHI
03232523213
03333109939.

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎زیتون کے تیل کے  فواٸد۔۔                                     ________...
26/09/2021

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
زیتون کے تیل کے فواٸد۔۔
____________________
زیتون ایک ایسا پھل ہے جو اپنے اندر بے شمار فواٸد رکھتا ہے اور اس پھل کے سارے فاٸدے اس کے تیل میں بھی موجود ہوتے ہیں
ہزاروں سالوں سے زیتون کو غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا آرہا ہے ۔ البتہ ان دنوں صحت کے متعلق بڑھتی ہوئی آگاہی کے باعث کھانا پکانے میں زیتون کے تیل کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے ۔ یہ تیل زیتون کو نچوڑ کر نکالا جاتا ہے ۔ اس میں کئی اقسام کے اینٹی آکساڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں ۔ یہ فیٹس کی بناوٹ کے لحاظ سے بھی منفرد ہے ۔ اس میں اومیگا 9فیٹ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اومیگا 3، اومیگا6فیٹی ایسڈزاور وٹامن EاورKبھی اس میں پائے جاتے ہے ۔ زیتون کا تیل قدرتی طور پر کولیسٹرول اور گلوٹین سے پاک ہوتا ہے ۔ مارکیٹ میں زیتون کے تیل کی کئی اقسام دستیاب ہیں جن میں سے سب سے بہترین قسم ایکسٹرا ورجن آئل ہے ۔
فوائد؛
-پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
-بلڈ کولسٹرول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
-بلڈ پریشر کی کئی وجوہات میں کام آتا ہے۔
-جلد کے لیے بہترین ہے، خشکی دور کرتا ہے۔
-آنتوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔۔کیونکہ اس کا استعمال آنتوں کے فعل کو درست رکھتا ہے۔
-پتے میں پھتری نہیں بننے دیتا..
-گرم پانی کے ساتھ لینا قبض کشا ہے۔۔
-جگر کو صاف زہریلے مادوں سے صاف رکھتا ہے۔
زیتون کے تیل کے استعمال سے امراض قلب سے بچا جاسکتا ہے۔۔
HASAN HOMEO CLINIC
GULSHAN E MAYMAR
KARACHI..
03333109939
03232523213

22/09/2021

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یورک ایسڈ اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے کا آسان علاج

جسم میں جب کوئی تبدیلی محسوس ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا جسم ہمیں اشارہ کر رہا ہے کہ ہمیں متوجہ ہونے کی ضرورت ہے اور ہمارے جسم میں کسی چیز کی کمی یا زیادتی ہو رہی ہے۔
اکثر لوگ کولیسٹرول اور یورک ایسڈ بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں، ایسے میں اس کا گھریلو اور آسان علاج آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں، پہلے جان لیں کہ یورِک ایسڈ کیا ہے اور جسم میں کیا تبدیلی پیدا کر سکتا ہے۔

یورِک ایسڈ کیا ہے؟
یورِک ایسڈ ایک ایسا کیمیائی مواد ہے جو جسم میں پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم بنتا ہے اور خون کے زریعے سے گردوں تک پہنچ کر گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے، لیکن اس میں خطرناک بات یہ ہے کہ جب یورک ایسڈ جسم سے باہر نہ نکل سکے تو یہ جسم کے اندر چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی صورت میں جوڑوں میں جمع ہو جاتا ہے اور پھر اس کی وجہ سے جسم کے مختلف جوڑ کمزور ہونے لگتے ہیں اس سے متاثرہ مریض کا چلنا پھرنا اور اُٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

یورِک ایسڈ بڑھنے کی علامات کیا ہیں:
• جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔
• جسم کے مختلف اعضاء پر گانٹھ محسوس ہوتی ہے۔
• پیر کے انگوٹھوں میں سوجن ہونے لگتی ہے۔
• جوڑوں میں درد کے ساتھ ساتھ سوجن بھی ہوتی ہے۔

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کنٹرول کرنے کا نسخہ:
لہسن کے چند ٹکڑے لے کر انہیں اچھے سے چاپ کر لیں، اور توے پر چند قطرے زیتون کا تیل ڈال کر ہلکا سا گولڈن کر لیں، اب اس میں ایک چٹکی کے قریب کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک (جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ نمک سے گریز کریں) اب اسے رات کے کھانے سے آدھے گھنٹے قبل کھا لیں، کولیسٹرول اور یورِک ایسڈ بیلنس ہو جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹِپ بھی استعمال کریں:
• اس نسخے کے ساتھ ساتھ کڑی پتے کے استعمال بھی جاری رکھیں، ہرے دھنیے پودینے اور لہسن کی چٹنی کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ ایک کھانے کا چمچ تربوز کے بیج کو ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں، جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان کر صبح، دوپہر اور شام اس ایک گلاس پانی کو تھوڑا تھوڑا پی کر ختم کریں

31/08/2021

اسلام و علیکم دوستوں..
صبح.بخیر...
ایک دوست ہیں بھائی ہیں سعودیہ سے انکی کال آئی تھی کہ ڈاکٹر صاحب مہربانی کر کہ جگر کی چربی کا کوئی گھریلو علاج بتا دیں ..تو عزیز دوست علاج بتا رہا ہوں .پیج پر اس لیے کہ دوسروں کا بھلا ھوجاۓ..
***********ہواشافی لیمن گراس ( اذ خر) لیکر صاف کر کے موٹا موٹا پیس لیں .ایک کپ پانی ابالیں اور اس ابلتے پانی میں آدھا چمچ ڈال کر چولہا بند کر دیں اور 5 منٹ ڈھانپ کر رکھ دیں پھر تھوڑا سا گڑ اور ایک چٹکی نوشادر ملا کر پی لیں ایسا ہر کھانے کےبعد کریں .7 سے 11 دن .انشاءاللّه شفا ہوگی.
نسخہ نمبر (2) 100 گرام عمدہ قسم کی املی لیں اسے ایک سے ڈیڑھ کپ پانی میں بھگو کر مل کر چھان لیں ..
گڑ دیسی 50 گرام
نوشادر10 گرام
صافvابلا ہوا ٹھنڈا پانی ایک لیٹر .
گڑپیس لیں
اب املی کا پانی ، پیسا گڑ ،نوشادر سب کو ایک لیٹر پانی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں .. اب سارا دن میں اس پانی کو پینا ہے .روز نیا تیار کریں .3،7،دن .
اللّه شفا عطا فرماے گا ..
آپکی دعاؤں کا طالب ڈاکٹر محمّد اقبال ربّانی ..

30/08/2021

‏پوچھاگیا، کیا ہم علاج کریں؟ آپﷺ نے فرمایا:

الله کے بندو! علاج کرو، اس لئے کہ الله نے جو بیماری پیدا کی ہے اس کی دوا بھی ضرور پیدا کی ہے، سوائے ایک بیماری کے اور وہ "بڑھاپا" ہے.

ترمذی 2038
(ابوداؤد 3855؛ ماجہ 3436؛ بخاری 5678؛ مشکوٰۃ 4532؛ مسند احمد 7624؛ السلسلة الصحيحة 2296)

27/08/2021

‏سنہ 1922 میں یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے سائنسدان ہسپتال کےوارڈ میں داخل ہوئے۔ وارڈ میں تمام بچوں کو ذیابطیس تھی اور بچے کومہ کی حالت میں تھے پاس ہی بیٹھے بچوں کے والدین انکے مرنے کا انتظار کر رہے تھےایسے میں وہ سائنسدان ایک بیڈ سے دوسرے بیڈ کی طرف جاتے ہیں۔ ہر بچے کو ایک انجیکشن لگا ‏کر آگے بڑھتے جاتے ہیں۔ جونہی وہ آخری بیڈ کے نزدیک پہنچتے ہیں تو پہلے بیڈ والا بچہ کومہ کی حالت سے نکل کر ہوش میں آ جاتا ہے۔ اور کچھ ہی وقت کے بعد پورا وارڈ جو کہ موت کے انتظار میں تھا موت کے منہ سے نکل کر زندگانی کی آغوش میں جا بیٹھتا ہے۔ لیکں آخر ان ڈاکٹروں کے ‏پاس کونسا جادو تھا؟ یہ ڈاکٹر تھے یا فرشتے؟ جو یوں زندگی بخشتے پھر رہے تھے۔ تو جناب ان ڈاکٹروں کے پاس تازہ تازہ انسانی طور پہ بنائی گئی انسولین تھی۔ یہی وہ انسولین ہے جس کے انجیکشن نے آج کڑوڑوں لوگوں کو زندگی بخشی ہے۔
پہلی بار انسولین کیسے بنی؟ ‏ہمیں اٹھارھویں صدی تک اس بیماری کا بس اتنا پتا تھا کہ میٹھا کھانے سے کچھ لوگ مر جاتے ہیں. لیکن کس وجہ سے؟ معلوم نہیں ۔ مگر پھر 1889 میں دو جرمن سائنسدانوں آسکر اور جوسف نے دیکھا کہ اگر کتوں کا لبلبہ/پینکریاز نکال باہر کیا جائے تو ان میں بالکل وہی علامات ظاہر ‏ہوتی ہیں جو کہ ذیابطیس کے مریضوں میں ہوتی ہیں۔ اس دریافت کو انہوں نے پینکریاز سے منسلکہ بیماری کہا۔ پھر 1910 میں سر ایڈورڈ نامی سائنسدان نے دیکھا کہ ذیابطیس کے مریضوں کا لبلبہ صرف ایک کیمیکل ریلیز نہیں کر پا رہا اس نے اس کیمیکل کو انسولین کا نام دیا جس کا ‏لاطینی لفظ انسولا تھا اس کا مطلب جزیرہ ہے۔ پھر ایک سرجن سر بیٹنگ اور اسکے اسسٹنٹ چارلز بیسٹ نے 1921 میں کتے کا لبلبہ نکالا اور اس پیلے رنگ کے عضو کو انسولین کا ذریعہ مان کر ایک دوسرے کتے کو جسے ذیابطیس تھی لگا کر ستر دنوں تک زندہ رکھا ۔ اس حیران کن ‏تجربے کے بعد کولپ اور میکلوئڈ نامی ریسرچرز نے گائے کے لبلبے سے انسولین نکالنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ اور پھر وہ وقت آیا جب ٹورونٹو یونیورسٹی کے ہسپتال میں یہ کامیاب تجربہ کرکے بچوں کو زندہ بچا لیا گیا جس کا ذکر اوپر بیان کیا گیا ہے۔ اس انسان دوست دریافت پہ ان ‏چار سائنسدانوں کو مشترکہ طور پہ نوبل انعام دیا گیا۔ اسکے بعد ہم نے گائے اور سؤر کے لبلبوں سے انسولین کشید کرنا شروع کی مگر اس انسولین کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو الرجی ہو جایا کرتی تھی۔ گو اس انسولین نے کڑوڑوں جانیں بچائیں مگر یہ بہت کم تھی اس کو ‏کشید کرنا مشکل تھا اور یہ کافی مہنگی تھی۔ دوٹن سؤر فقط آٹھ اونس انسولین دے پاتے تھے مگر پھر، ایلی للی نامی سائنسدان نے 1978 میں ای کولائی نامی بیکٹریا کو اس طرح سے ایڈٹ کیا کہ وہ انسولین بنا سکے یہ انسولین جلدی، سستی اور آسانی سے بنتی تھی اور چار سال بعد اس نے ‏اس انسولین کو ہومولین کے نام سے رجسٹرڈ کرکے کمرشل بیچنا شروع کیا۔
یوں انسولین کی دریافت نے جانوروں سے ہوتے ہوئے بیکٹریا تک کا سفر مکمل کیا اور آج اسکا ایک انجیکشن ہمیں کافی سستا اور ہمارے لئے زندگی آور ثابت ہو رہا ہے۔

01/08/2021

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
دوستوں
کرونا کی ویکسین کو لے کر عوام میں بہت سے شکوک شبہات پاۓ جاتے ہیں
لیکن حکومتی سختی کی وجہ سے ویکسین لگوانا ناگزیر ہوتا جارہا ہے
لیکن اگر حفظ ماتقدم کے طور پر
ویکسین لگوانے سے 3 گھنٹے پہلے ہومیو پیتھک دوا Thuja 200 کی ایک خوراک لیں۔
ویکسین لگوانےکے بعد Arnica 200 کی ایک خوراک لیں۔
اللہ کے فضل سے ان شاء اللہ ویکسین کے بد اثرات نہیں آئیں گے۔
لیکن پھر بھی اگر ویکسین کے بعد blood clots،سانس لینے میں دشواری یا دل کی دھڑکن کی علامات محسوس ہو تو
Arnica 200+Lachesis 200+Opium 200
3دن روزانہ پھر ایک ہفتہ انتظار
اور اگر کسی کو بخار۔سردرد۔جسم درد۔متلی۔کپکپی۔محسوس ہو تو۔
نوٹ # تمام دواٸیں اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
۔
Bryonia 30_China. 30_Ipecac 30_Eupatorium 30_Rushtox 30
دن میں 3 بار ایک ہفتہ تک
طالب دعا
ڈاکٹر محمد اقبال ربانی
HASAN HOMEO CLINIC
GULSHAN E MAYMAR KARACHI
03333109939
03232523213

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎دوستوں آج کا میرا موضوع املی کے بارے میں ہےاملی جو منہ میں پانی لائے8...
15/06/2021

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
دوستوں آج کا میرا موضوع املی کے بارے میں ہے
املی جو منہ میں پانی لائے8 بیماریاں دوربھگائے
ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ
ﺍﻣﻠﯽ ﺍﯾﮏ ﺳﺪﺍ ﺑﮩﺎﺭ ﺩﺭﺧﺖ ﮨﮯ‘ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﺗﻨﺎﻭﺭ ﺩﺭﺧﺖ ﮨﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ
ﻧﺌﮯ ﭘﺘﮯ ﺍﭘﺮﯾﻞ ﻣﺌﯽ ﮐﮯ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﺒﮭﯽ ﭘﺘﻮﮞ ﺳﮯ
ﺧﺎﻟﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﯿﺠﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﯿﺲ ﻓﯿﺼﺪ ﺗﯿﻞ ﻧﮑﻠﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺑﺎﺯﺍﺭﯼ ﺍﻣﻠﯽ
ﻣﯿﮟ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭﭘﺮ ﻧﻤﮏ ﮐﯽ ﻣﻼﻭﭦ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺩﻭﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ
ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺍﻣﻠﯽ ﻧﻤﮏ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮨﻮﻧﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﺳﺮﺥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ
ﺍﻣﻠﯽ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﺳﯿﺎﮦ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺰﺍﺝ ﺳﺮﺩ ﺩﺭﺟﮧ
ﺍﻭﻝ ﺍﻭﺭ ﺧﺸﮏ ﺩﺭﺟﮧ ﺩﻭﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻭﭨﺎﻣﻦ ﺍﮮ‘ ﺑﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﯽ
ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﺩﻭ ﺗﻮﻟﮧ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺗﻮﻟﮧ ﺗﮏ ﮨﮯ‘
ﺍﺱ ﮐﺎ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﺗﺮﺵ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ٭ ﺩﻝ ﻭﻣﻌﺪﮦ ﮐﻮ ﻗﻮﺕ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ۔ ٭
ﺻﻔﺮﺍ ﮐﻮ ﺩﺳﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻧﮑﺎﻟﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﻭﺑﺎﺋﯽ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﮯ ﺯﮨﺮ ﮐﻮ ﺩﻭﺭ
ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺑﺨﺎﺭ ﺻﻔﺮﺍﻭﯼ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺭ ﺗﻮﻟﮧ ﺍﻣﻠﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﮕﻮ ﮐﺮ
ﭘﯿﻨﺎ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔ ٭ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﭘﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﺧﻢ ﺩﮬﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺯﺧﻢ ﺟﻠﺪﯼ
ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ٭ ﭘﯿﭧ ﮐﮯ ﺟﻠﻦ‘ ﺩﻝ ﮐﯽ ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻣﯽ ﮐﻮ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ
ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮔﻞ ﻧﯿﻠﻮﻓﺮ ﭼﮫ ﻣﺎﺷﮧ‘ ﺗﺨﻢ ﮐﺎﺳﻨﯽ ﺳﺎﺕ ﻣﺎﺷﮧ‘ ﺍٓﻟﻮ ﺑﺨﺎﺭﺍ ﺳﺎﺕ
ﻣﺎﺷﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻠﯽ ﺩﻭ ﺗﻮﻟﮧ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﮕﻮ ﮐﺮ ﭼﮭﺎﻥ ﮐﺮ ﭘﯿﻨﺎ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔ ٭
ﺑﮭﻮﮎ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺍﻭﺭ ﻗﻮﺕ ﮨﺎﺿﻤﮧ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﯽ ﭼﭩﻨﯽ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ
ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮩﺖ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﻨﺪ ﮨﮯ۔ ﻣﻌﺪﮦ‘ ﺟﮕﺮ ﮐﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﺍﻭﺭﯾﺮﻗﺎﻥ ﻣﯿﮟ
ﺍﻣﻠﯽ ﺩﻭ ﺗﻮﻟﮧ‘ ﺗﺨﻢ ﮐﺎﺳﻨﯽ ﺳﺎﺕ ﻣﺎﺷﮧ‘ ﮔﻞ ﻧﯿﻠﻮﻓﺮ ﺩﻭ ﺗﻮﻟﮧ ﺍﻭﺭ ﻣﮑﻮ
ﺑﮭﮕﻮ ﮐﺮ ﭘﯿﻨﺎ ﺑﮩﺖ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎ ﮔﻮﺩﺍ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯ ﭘﺮ ﺳﻔﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ
ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺑﮩﺖ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻗﮯ ﺭﻭﮐﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﻣﺠﺮﺏ ﮨﮯ۔
ﻣﻌﺪﮮ ﮐﮯ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﻣﻮﺍﺩ ﮐﻮ ﺧﺎﺭﺝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮔﻞ ﺳﺮﺥ ﭼﮫ ﻣﺎﺷﮧ‘ ﭘﻮﺩﯾﻨﮧ
ﺧﺸﮏ ﭼﮫ ﻣﺎﺷﮧ ﺯﺭﺷﮏ ﺷﯿﺮﯾﮟ ﺩﻭ ﺗﻮﻟﮯ‘ ﺍﻣﻠﯽ ﭘﺎﻧﭻ ﺗﻮﻟﮯ‘ ﭘﮩﻠﯽ ﺗﯿﻦ ﺍﺩﻭﯾﮧ
ﮐﻮ ﮈﯾﮍﮪ ﮐﻠﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺵ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭﺍﻣﻠﯽ ﮐﻮ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﮐﮯ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮐﺮﯾﮟ‘ ﭘﮭﺮ
ﭼﯿﻨﯽ ﮐﺎ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮﮐﮯ ﺩﻭ ﭼﻤﭽﮯ ﮨﺮ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﻮ ﺩﯾﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻭ
ﺭﻭﺯ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮨﯽ ﻣﻌﺪﮦ ﮐﮯ ﺍﻓﻌﺎﻝ ﺩﺭﺳﺖ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ‘ ﻗﮯ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺑﻨﺪ
ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ ﮨﯿﻀﮯ ﮐﯽ ﻭﺑﺎﺀ ﻣﯿﮟ ﺑﮍﯼ ﺍﻻﺋﭽﯽ ﭼﮫ ﺩﺍﻧﮯ‘ ﺧﺸﮏ ﭘﻮﺩﯾﻨﮧ
ﺍﯾﮏ ﺗﻮﻟﮧ‘ ﺍٓﻟﻮ ﺑﺨﺎﺭﺍ ﺩﺱ ﺩﺍﻧﮯ‘ ﺍﻣﻠﯽ ﭘﺎﻧﭻ ﺗﻮﻟﮧ‘ ﮈﯾﮍﮪ ﮐﻠﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ
ﮨﻠﮑﮯ ﮨﻠﮑﮯ ﺗﯿﻦ ﺟﻮﺵ ﺩﯾﮟ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﭘﺎﻧﯽ ﻧﺘﮭﺎﺭ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻮﻧﭧ
ﻣﺮﯾﺾ ﮐﻮ ﭘﻼﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﻮﺳﮑﻮﻥ ﻣﻠﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﻣﻮﺍﺩ
ﺳﮯ ﻣﻌﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺘﮍﯾﺎﮞ ﺻﺎﻑ‘ ﭘﯿﺎﺱ ﺩﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﭼﯿﻨﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﻟﻮﮐﮯ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯﺍﻣﻠﯽ ﭘﺎﻧﭻ ﺗﻮﻟﮯ‘ ﻋﻨﺎﺏ ﭘﺎﻧﭻ ﻋﺪﺩ‘ ﺗﺨﻢ
ﺧﺮﺑﻮﺯﮦ ﺍﯾﮏ ﺗﻮﻟﮧ‘ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺩﻭﯾﮧ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮐﻠﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺵ ﺩﮮ ﮐﺮ ﮔﮭﻮﻧﭧ
ﮔﮭﻮﻧﭧ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﻮ ﭼﯿﻨﯽ ﻣﻼ ﮐﺮﭘﻼﺋﯿﮟ‘ ﻓﻮﺭﯼ ﺍٓﺭﺍﻡ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ ٭ ﭘﯿﺸﺎﺏ
ﮐﯽ ﺟﻠﻦ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﭘﺘﮯ ﺩﻭ ﺗﻮﻟﮧ ﻟﮯ ﮐﺮ ﭘﺎﻭٔ ﺑﮭﺮ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺭﮔﮍ
ﮐﺮ ﭘﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﺟﻠﻦ ﮐﺎ ﻋﺎﺭﺿﮧ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎﮨﮯ۔ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﭘﺘﻮﮞﮑﮯ ﺟﻮﺷﺎﻧﺪﮦ ﺳﮯ
ﺯﺧﻤﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﮔﮭﻤﺒﯿﺮ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﻮﻓﺎﺋﺪﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﻨﮧ ﭘﮑﻨﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ
ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﻏﺮﺍﺭﮮ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔٭ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻗﺒﺾ ﮐﻮ
ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎﻣﺮﺑﮧ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ‘ ﺍﺳﮯ ﺑﭽﮯ ﺷﻮﻕ ﺳﮯ
ﮐﮭﺎﺑﮭﯽ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺩﻭ ﺗﻮﻟﮧ ﺗﮏ ﮨﮯ۔ ٭ ﺑﭽﮭﻮ ﯾﺎ ﺑﮭﮍ
ﮐﮯ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺍﮔﺮ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎ ﺑﯿﺞ ﮔﮭﺲ ﮐﺮ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺯﮨﺮﺩﻭﺭ
ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ٭ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﻮ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﻟﯿﭗ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺍٓﻧﮑﮫ ﮐﯽ ﻻﻟﯽ
ﺟﺎﺗﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ۔ ٭ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﯽ ﺧﺸﮏ ﭼﮭﺎﻝ ﺟﻼ ﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺭﯾﻞ ﮐﮯ
ﺗﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺟﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻓﻮﺭﯼ ﺍٓﺭﺍﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ
ﻣﺮﯾﺾ ﮐﻮ ﺗﺴﮑﯿﻦ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻣﻠﯽ ﻣﺼﻔﯽٰ ﺧﻮﻥ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﭼﺎﺭ‘ ﻣﺮﺑﮧ
ﺍﻭﺭ ﭼﭩﻨﯽ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺵ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔٭ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﺗﺨﻢ ﻗﻮﺕ
ﺧﺎﺹ ﺑﮍﮬﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﻤﺴﮏ ﺑﮭﯽﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ٭ ﺳﻮﺯﺍﮎ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ
ﭘﯿﻨﺎ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ٭ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﭘﺘﻮﮞ ﮐﻮﺍﺑﺎﺭ ﮐﺮ ﻏﺮﺍﺭﮮ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺧﻨﺎﻕ ﮐﯽ
ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ٭ ﺍﻣﻠﯽ‘ ﺷﮩﺪﺍﻭﺭ ﮐﺴﭩﺮﺍٓﺋﻞ ﻣﻼ ﮐﺮﭘﻠﮑﻮﮞ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﻧﮯﺳﮯ ﭘﻠﮑﯿﮟ ﻟﻤﺒﯽ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﻨﯽ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽﮨﯿﮟ۔ ٭ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎ ﺷﺮﺑﺖ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﭘﯿﻨﺎ ﻣﻔﺮﺡ
ﻗﻠﺐ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﮐﻮ ﻧﺮﻡ ﮐﺮﺗﺎﮨﮯ۔ ﺍٓﻧﮑﮫ ﭘﺮ ﮔﻮﮨﺎﻧﺠﻨﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ
ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﮔﮭﺲ ﮐﺮﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻨﭩﮧ ﺑﻌﺪ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ
ﮔﻮﮨﺎﻧﺠﻨﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ ٭ ﺍﻣﺴﺎﮎﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﭼﻨﺪ ﺭﻭﺯ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ
ﺑﮭﮕﻮ ﮐﺮ ﺍﻭﭘﺮ ﮐﺎ ﭼﮭﻠﮑﺎ ﺍﺗﺎﺭ ﺩﯾﮟ ﺑﺎﻗﯽ ﮐﻮ ﮨﻢ ﻭﺯﻥ ﮐﻮﺯﮦ ﻣﺼﺮﯼ ﻣﻼ ﮐﺮ ﮐﺎﻟﮯ
ﭼﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﮔﻮﻟﯿﺎﮞ ﺑﻨﺎﻟﯿﮟ۔ ﺍﻣﺴﺎﮎ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺩﻭ ﮔﻮﻟﯿﺎﮞ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺳﮯ ﮈﯾﮍﮪ
ﮔﮭﻨﭩﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﺩﻭﺩﮪ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺛﺮ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ‘
ﺑﺸﺮﻃﯿﮑﮧ ﺷﺎﻡ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﻢ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﮨﻮﺍﮨﻮ۔
ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎ ﺷﺮﺑﺖ
ﺍﺟﺰﺍﺀ:
ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎ ﮔﻮﺩﺍ 4 ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭽﮯ
ﭼﯿﻨﯽ 2 ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭽﮯ
ﭘﺎﻧﯽ ﺁﺩﮬﯽ ﭘﯿﺎﻟﯽ
ﭘﺴﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﻨﺎ ﮨﻮﺍ ﺯﯾﺮﮦ 1 ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ
ﭼﻤﭽﮧ
ﮐﺎﻻ ﻧﻤﮏ ﺁﺩﮬﺎ ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭽﮧ
ﺑﺮﻑ ﺣﺴﺐ ﺿﺮﻭﺭﺕ
ﺗﺮﮐﯿﺐ
ﺑﻠﯿﻨﮉﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎ ﮔﻮﺩﺍ، ﭼﯿﻨﯽ ﺍﻭﺭ
ﭘﺎﻧﯽ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﭼﻨﺪ ﻣﻨﭧ ﺗﮏ ﺑﻠﯿﻨﮉ ﮐﺮﯾﮟ۔
ﺟﺐ ﭼﯿﻨﯽ ﺣﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ
ﺯﯾﺮﮦ، ﮐﺎﻻ ﻧﻤﮏ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﻑ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﯾﮑﺠﺎ
ﮐﺮ ﻟﯿﮟ۔ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﺰﯾﺪﺍﺭ ﺷﺮﺑﺖ ﮔﻼﺱ
ﻣﯿﮟ ﻧﮑﺎﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﭘﯿﺶ
ﮐﺮﯾﮟ۔
اب میں ان 8 بیماریوں کے بارے میں بتاتا ہوں جو آپ سوچ رہے ہونگے
کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے املی ہر گھر کی اہم ضرورت ہے۔حیدرآبادی کھانے تو املی کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے ہیں۔کھانے ہوں یا چاٹ اور چٹنی وغیرہ دیسی کھانوں میں اس سے جان آجاتی ہے۔ کھانوں میں ذائقہ (Taste) کے ساتھ ساتھ یہ اپنی طبی خصوصیات کے باعث مختلف دواؤں کاحصہ بھی بنتی ہے۔
املی وٹامن سی ،ای اور بی،کیلشیم،فاسفورس،آئرن ،پوٹاشیم ،میگینز اور غذائی فائبر کاخزانہ ہے۔املی میں موجود غذائی اجزاء اپنے ساتھ بہت سے صحت بخش اثرات لئے ہونے کے باعث دنیابھر میں مقبول ہے۔املی میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔
ویسے تو یہ سردی ہویاگرمی ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے۔اب اسکے فوائد سے آگاہ ہونے کے بعد املی کے استعمال میں آپ اور زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔

۱۔نظام ہضم
املی کااستعمال نظام ہضم کے لئے بہت اچھا ثابت ہوتاہے۔کھانے کو ہضم کرکے یہ اسکے گزرنے اورپاس ہونے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔قبض ، گیس اور معدے کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی ہے۔

۲۔وزن میں کمی
وزن میں کمی کے لئے املی کااستعمال بہت بہتر نتائج دیتاہے۔بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی ۔وزن میں کمی کے لئے املی سے بنائے گئے شربت بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

۳۔دل کے صحت
املی میں پوٹاشیم ہونے کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے۔اسمیں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتاہے۔

۴۔فولاد کی کمی
جسم میں فولاد کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔آئرن کی کمی سے تھکاوٹ،سردرد ،پیٹ کے مسائل،خون کی کمی جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔جسمانی پٹھوں اور اعضاء کی بہتر کارکردگی کے لئے املی مفید ثابت ہوتی ہے۔

۵۔ذیابیطس پر کنٹرول
شوگر کے مریضوں کاسب سے اہم مسئلہ یہ ہوتاہے کہ کاربوہائیڈریٹس جسم میں جاکر چینی یاچربی کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں جو شوگر کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔املی کااستعمال وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے اتار چڑھاؤکو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

۶۔قوت مدافعت
املی میں موجود وٹامن سی اوردیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لئے بہترین دواکاکام کرتے ہیں۔املی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچاکر صحت مند زندگی کویقینی بناتی ہے۔

۷۔متلی اور قے
طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔متلی اورقے کی شکایت دورکرکے غذاکو ہضم کرتی ہے۔متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کاشربت استعمال کیاجائے تو فائدہ ہوتاہے۔

۸۔اعصابی صحت
املی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس اور تھیامن اعصاب کی صحت (health) کے لئے بہترین ہے۔املی اعصابی عضلات کی صحت کو بہتر بناکر آپکو فعال اور مضبوط بناتی ہے
HASAN HOMEO CLINIC
GULSHAN E MYMAR KARACHI
WHATSAPP NO
03232523213
03333109939

05/06/2021

رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان ہے : اَلْمِعْدَۃُ حَوْضُ الْبَدَنِ وَالْعُرُوْقُ اِلَیْہَا وَارِدَۃٌ فَاِذَا صَحَّتِ الْمِعْدَۃُ صَدَرَتِ الْعُرُوْقُ بِالصِّحْۃِ وَاِذَا سَقُمَتْ صَدَرَتْ بِالسُّقْم یعنی معدہ بدن کا حوض ہے اور رَگیں اس کے پاس جاتی ہیں ، اگر معدہ صحیح ہو گا تو رگیں بھی صحت لے کر پلٹیں گی اور اگر معدہ خراب ہوگا تو رگیں بھی بیماری لے کر پلٹیں گی ۔ ([i])

حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : معدے سے رگیں دوسرے اعضاء کی طرف اچّھی رطوبتیں اور صالح غِذا لے کر چلتی ہیں جس سے صحت اچّھی ہوتی ہے۔ اگر معدہ درست ہے تو تمام جسم درست ہے اگر معدہ خراب ہے تو سارا جسم بیمار۔ ([ii])

پیارے اسلامی بھائیو!مذکورہ حدیثِ پاک اور اس کی شرح سے پتا چلا کہ ہمارے جسم کے صحیح ہونے کے لئے معدہ کا صحیح ہونا ضروری ہے۔ معدے کو صحیح رکھنے کے لئے ایسی اشیاء کے استعمال سے اِجتناب کرنا ضروری ہے جن سے معدہ خراب ہونے کا اندیشہ ہو۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابِق80 فیصد امراض معدے اور دانتوں کی خرابی سے پیدا ہوتے ہیں۔ عموماً دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے مسوڑھوں میں طرح طرح کے جراثیم پرورِش پاتے پھر معدے میں جاتے اور طرح طرح کے اَمراض کا سبب بنتے ہیں۔ ([iii]) معدہ اور اس کاکام: جسم میں تھیلی نما ایک عضو ہے جسے معدہ کہا جاتا ہے۔ بدنِ انسانی میں معدہ کیا کام کرتا ہے اس کے بارے میں حضرت سیّدُنا امام محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ معدہ تک پہنچنے والی غذا میں اوّلاً حصّۂ بدن بننے کی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ اسے مکمل پکانے کی ضرورت ہوتی ہے ، اس کام کے لئے اللہ پاک نے معدہ کو ہانڈی کی طرح بنایا ، غذا پہنچنے کے بعد یہ بند ہوتا ہے ، پھر اس وقت کھلتا ہے جب ہضم اور پکنے کا عمل مکمل ہوجائے۔ جس طرح ہانڈی میں موجود اشیاء آگ کی حرارت سے مکس ہوجاتی ہیں اسی طرح معدہ میں موجود غذا جگر ، تلی وغیرہ کی حرارت سے پک کر مائع کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ ([iv]) معدہ خراب ہونے کی4علامات: (1)پیٹ میں بوجھ محسوس ہو نا(2)کھٹّی ڈکارآنا (3)منہ میں کھٹّا پانی آنا(4)پیٹ میں ہوا بھرنا۔ زیادہ کھانے سے بیماریوں کا آنا: معدہ میں پانی ، غذا اور رطوبتوں کے عمل سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس بنتی ہے اور یہ معدہ کے اوپر والے حصّہ میں آجاتی ہے ، اگر اس حصّہ کو بھی خوراک سے بھردیا جائے تو گیس کے لئے جگہ باقی نہ بچے گی اور اس طرح کرنا بہت سی بیماریوں کا باعث بن جاتا ہے۔ معدہ میں سوزش ہونا: صبح اٹھتے وقت عموماً معدہ خالی ہوتا ہے ، بعض لوگ اس ٹائم چائے پیتے ہیں اس سے معدہ کی تیزابیت میں اضافہ ہوتا ہے اور نتیجۃً معدہ میں سوزش اور السر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اسی طرح گرم گرم کھانے کی وجہ سے بھی معدہ میں سوزش ہوتی ہے۔ سوزش ِمعدہ کا علاج: جن افراد کے معدے میں سوزش ہو انہیں چاہئے کہ صبح چائے وغیرہ پینے سے قبل ناشتہ کریں یا نہار منہ شہد استعمال کریں یا ناشتہ میں جَو کا دلیہ شہد کے ساتھ استعمال کریں یا جس وقت بھی پیٹ خالی ہو زیتون کا تیل استعمال کریں اِنْ شَآءَ اللہ معدہ کی سوزش سے نجات مل جائے گی۔ ہاتھ سے کھانے کا طبی فائدہ: جو لوگ ہاتھ سے کھاتے ہیں ان کی اُنگلیوں سے ایک خاص قسم کی ہاضِم رُطُوبَت نکل کر کھانے میں شامل ہوجاتی ہے جو جسم میں اِنسُولین (INSULIN) کم نہیں ہونے دیتی ، پھر کھانے کے بعد اُنگلیاں چاٹنے سے مزید ہاضِم رُطُوبَت پیٹ میں داخِل ہوتی ہے جو مِعدہ کے لئے بے حد مفید ہے۔ ([v]) معدہ کے لئے مفید چیزیں: (1)مسواک کرنے سے معدہ قَوی ہوتا ہے (2)شہد معدہ کو صاف کرکے اِعتدال میں لاتا ہے (3)گاجر کھانے سے معدہ کی تیزابیت دُورہوتی ہے (4)سیب معدہ کو طاقت دے کر دُرست کرتا ہے (5)کیلا کھانے سے معدہ کی تیزابیت میں کمی آجاتی ہے (6)انار معدہ کو قَوی کرتا ہے جبکہ تُرش انار معدہ کی سوزش کے لئے مفید ہے (7)کدّو ، بیر ، آڑو ، کھیرے کا جوس اور ادرک معدہ کی تیزابیت کے لئے مفید ہیں (8)کریلا اور بینگن مِعدہ کو مضبوط کرتے ہیں (9)فالسہ اور میتھی معدہ کے لئے مفید ہیں(10)پانی میں کھجور بھگو کر اس کا پانی پینا معدہ اور آنتوں کے زخم اور سوزِش کے لئے بہت مُفید ہے(11)گنے کا رس معدہ کے زخم دور کرنے میں مفید ہے (12)ترنج عرب کا مشہور پھل ہے جو دماغ اور معدہ کو بہت قوت دیتا ہے([vi]) (13)مُنَقّٰی کے بیج معدے کی اصلاح کرتے ہیں۔ ([vii]) معدے کے لئے نقصان دہ چیزیں: (1)تربوز کے ساتھ پانی پینا معدے کے لئے ٹھیک نہیں (2)مٹھائی کھانے سے دانت خراب ہوتے اور معدہ کمزورہو جاتا ہے([viii]) (3)لیٹ کریا ٹیک لگا کر کھانا پینا معدہ کے لئے نقصان دہ ہے (4)زیادہ سونے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے (5)بخار کی حالت میں معدہ آہستہ کام کرتا ہے اس لئے بخار میں بھاری غذا استعمال نہ کریں بلکہ پَتلی اور نرم غذا کا استعمال کریں۔ بھوک لگنے پر ہی غذا کھائیں: انسان تندرست ہو یا بیمار دونوں صورتوں میں بھوک لگنے کے بعد ہی غذا کا استعمال کریں ، البتہ بیمار کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ بھوک نہ لگنا اس بات کی دلیل ہےکہ یا تو معدہ میں پہلے سے ہی غذا موجود ہے یا پھر اس میں خرابی ہے۔ شدید بھوک کے فوائد:معدہ خالی ہونے کے بعد غذا کھانا معدہ اور جسم کے لئے فائدہ مند ہے ، اگر کافی دیر تک معدہ خالی رہے اور شدید بھوک محسوس ہو تو اس میں دگنا فائدہ ہے۔ شدید بھوک کے تین فوائد ملاحظہ فرمائیں : (1)شدید بھوک سے معدہ اور انتڑیوں میں پڑا ہوا خمیر جل جاتا ہے (2)دورانِ خون(یعنی خون کا گردش کرنا) تیز ہوجاتا ہے (3)جو غذا کھائی ہے وہ جلد ہضم ہو کر خون بن جاتی ہے۔ کھانے کے درمیان پانی پینا: جب مِعْدہ خالی ہو اس وقت پانی پینے سے معدہ کی تیزابیت میں کمی آتی ہے ، بِالْخصوص اَلْسَر اور بدہضمی کے شکار افراد کیلئے کھانے کے درمیان پانی پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔ پیٹ کی بیماری کی بہترین دوا: منقول ہے کہ خلیفہ ہارونُ الرشید رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بار چار طبیبوں کو بلایا اور فرما یا کہ ایک ایسی دوا کے متعلق بتائیں جسے استعمال کرنے کے سبب کوئی مرض نہ ہو۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ وہ یہ ہے کہ آپ کھانا اس وقت تک نہ کھا ئیں جب تک آپ کو خواہش نہ ہو اور خواہش ابھی باقی ہو کہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں۔ ([ix]) معدہ کی گرمی کا علاج: معدے کی گرمی دور کرنے کےلئے ٹھنڈی تاثیر والے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال مفید ہے۔ مثلاً کدو ، کھیرا ، ککڑی ، انار ، آڑو ، خوبانی ، امرود ، تربوز جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ جگر (Liver) اور معدے کی گرمی بھی دور کرتے ہیں۔ ([x]) مِعْدِے کی تیزابیت کا علاج: منہ کے بعض قسم کے چھالے معدے کی گرمی اور تیزابیت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ان میں ایک قسم ایسی بھی ہے جس کے جراثیم پھیلتے ہیں ، اس کے لئے تازہ مسواک منہ میں ملیں اور اس کا بننے والا لُعاب (یعنی تھوک) بھی خوب مَلیں ، اِنْ شَآءَ اللہ مَرض دُور ہوجائے گا۔ ([xi]) معدہ کے امراض کےلئے روحانی علاج: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ () لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ (ترجمۂ کنزالایمان : اگر سمندر میرے رب کی باتوں کے لئے سیاہی ہو۔ )([xii]) (اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) بعد نمازِ فجر تین عدد سادی چینی کی پلیٹوں پر یا مومی کاغذوں پر زردہ کے رنگ سے اوپر دی ہوئی آیتِ مبارکہ لکھئے (اِعراب لگانے کی حاجت نہیں البتّہ دائرے والے حروف کے دائرے کُھلے رکھئے) اور صبح ، دوپَہَر اور رات ایک ایک پلیٹ پانی سے دھو کر پی لیجئے۔ (مدّتِ علاج40دن) اس کے علاوہ اِسی رنگ سے لکھ کر ریگزین یا چمڑے میں تعویذ بنالیجئے۔ اسلامی بہنیں اپنے گلے میں اور اسلامی بھائی اپنے سیدھے بازو پر باندھ لیں۔ یہ علاج جگراور معدے کے علاوہ گردوں کے درد کیلئے بھی مُفید ہے۔ جب بھی تعویذ پہننا ہو اُس کو پلاسٹک کوٹنگ یا موم جامہ کر لینا چاہئے۔ ([xiii])

نوٹ : ہر دوا اپنے طبیب (ڈاکٹر یا حکیم) کے مشورے سے استعمال کیجئے۔ اس مضمون کی طبّی تفتیش حکیم محمد رضوان فردوس عطاری نے فرمائی ہے۔

Address

Shop No 1 A-38 Sector X3 Gulshan E Maymar Karachi
Karachi
75340

Opening Hours

Monday 19:30 - 23:30
Tuesday 19:30 - 23:30
Wednesday 19:30 - 23:30
Thursday 19:30 - 23:30
Friday 19:30 - 23:30
Saturday 19:30 - 23:30
Sunday 15:00 - 18:30

Telephone

03333109939

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Homeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hassan Homeo Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category