Dr isha

Dr isha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr isha, Medical and health, Karachi.

خواتین کے کولہے (hip )کیوں بڑھتے ہیں100‏ میں سے 85 فیصد خواتین کے ساتھ یہ مسلہ ہوتا ہے ان کے وزن کے ساتھ ساتھ ان کے یعنی...
30/06/2025

خواتین کے کولہے (hip )کیوں بڑھتے ہیں

100‏ میں سے 85 فیصد خواتین کے ساتھ یہ مسلہ ہوتا ہے ان کے وزن کے ساتھ ساتھ ان کے یعنی کولہے یا بیک سائیڈ کا سائز بڑھ جاتا ہے آج کا اس معاشرے میں اس چیز کو دلکش اور پر کشش کہا جاتا ہے لیکن ان کو یہ معلوم نہیں کہ خواتین میں یہ بیماری ایک خاص وجہ سے ہوتی ہے جو پہلے تو کچھ سالوں تک کوئی نقصان نہیں دیتی لیکن جونہی عمر بڑھ جاتی ہے اور جوانی ختم ہونے لگتی ہے تو آہستہ آہستہ اپنا رنگ دیکھنا شروع کر دیتی ہے وزن بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور ان کے ٹانگوں اور گھٹنوں میں ہر وقت درد رہتا ہے ان کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اکثر خواتین پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے چل نہیں سکتیں اگر وہ لمبا سفر کرتی ہیں تو ان کی ٹانگیں درد سے بحال ہو جاتی ہیں ان کو کام کاج میں بھی مشکل آتی ہے کچھ خواتین تو بالکل ہی چار پائی پر آ جاتی ہیں یعنی ہی چلنے پھرنے سے رہ جاتی ہیں لڑکیوں کا یہ مسلہ زیادہ بیٹھنے یا لیٹنے اور ذیادہ ہمبستری کرنے سے یا گھی اور آئل وغیرہ میں تلی ہوئی چیزوں کا زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے بیک سائیڈ یعنی کولہے بڑھ جاتی ہے ان چیزوں سے پٹھوں میں ہوا پڑ جاتی ہے اور پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں ان میں سوزش ہونے لگتی ہے وزن اور سائز بھی ذیادہ ہونے لگتا ہے لڑکیوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ کافی دیر تک ٹی وی بیٹھ کر دیکھتی ہیں، یا سوتی رہتی ہیں کوئی کام یا ایکسر سائز نہیں کرتیں بیٹھ بیٹھ کر ان کا وزن بڑھ جاتا ہے اور کولہوں کاسائز بڑھ جاتا ہے اس مسلہ سے بچنے کیلۓ خواتین روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں اور کام کاج میں ذیادہ ٹائم گزاریں آئل اور تلی ہوئی چیزوں کا استعمال نہ کریں پٹھوں کو طاقت دینے والی چیزوں کا استعمال کریں۔
ھوالشافی
‏*
اجوائن کے پتے 100 گرام
‏*
لاکھ دانہ 100 گرام
‏*
کلونجی 100 گرام
‏*
کالا ذیرہ 100 گرام
‏*
ان تمام ایشاء کا سفوف بنا لیں صبح نہار منہ ایک چاۓ والا چمچ تازہ پانی سے لیں۔

بالوں کا گرنا۔ بالوں کا لمبا کرنا بالوں کو مضبوط کرنابہت سی خواتین کی فرماٸش پر ایک شمپو اور ایک آئل کا نسخہ سینڈ کرہی ہ...
22/06/2025

بالوں کا گرنا۔ بالوں کا لمبا کرنا بالوں کو مضبوط کرنا

بہت سی خواتین کی فرماٸش پر ایک شمپو اور ایک آئل کا نسخہ سینڈ کرہی ہوں

ان شاء اللہ اس کے اثرات دیکھ کر تمام خواتین حیران ہو جاٸیں گی

ھو الشافی

ریٹھا
خشک املہ
مہندی کے پتے
بال لچھڑ

س 50 ۔50 گرام لے لیں

ان سب کو ہلکا ہلکا کوٹ کر پانج کلو پانی میں ابالیں۔ ایک سے دو گنٹھے۔
ٹھنڈا کرکے چھان لیں،

نیم گرم پانی سے سر کے بال دھولیا کریں

کیسٹر ائل
نا ریل کا تیل
زیتو ن کا تیل،
ان سب کو ملا کر رکھ لیں۔۔

رات کو نیم گرم کرکے اچھی طر ح با لو ں کی جڑوں میں لگاٸیں۔

⭐ لہسن اور سرسوں کے تیل کی تیاریاجزاء:سرسوں کا تیل: 1 کپ (250 ملی لیٹر)لہسن: 8-10 جوے (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا ہوا)طریقہ:1....
21/06/2025

⭐ لہسن اور سرسوں کے تیل کی تیاری

اجزاء:

سرسوں کا تیل: 1 کپ (250 ملی لیٹر)

لہسن: 8-10 جوے (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا ہوا)

طریقہ:

1. ایک سوس پین یا دیگچی میں سرسوں کا تیل ڈالیں۔

2. درمیانی آنچ پر تیل کو گرم کریں۔

3. جب تیل گرم ہونے لگے، تو کٹے ہوئے لہسن کے جوے اس میں ڈالیں۔

4. لہسن کو ہلکا براؤن ہونے تک تلیں۔ (خیال رکھیں کہ جل نہ جائے)

5. تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں۔

6. چھان کر کسی شیشے کی بوتل یا جار میں محفوظ کر لیں۔

✅ فوائد:

1. بالوں کے لیے:

بالوں کی جڑوں کو مظبوط کرتا ہے۔

خشکی کم کرتا ہے۔

بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

سفید بالوں کو روکنے میں مددگار (محدود پیمانے پر)

2. جلد کے لیے:

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے جلد کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔

پھٹے ہوئے ہونٹوں یا ایڑھیوں پر لگانے سے نرمی آتی ہے۔

3. درد کے لیے:

پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔

نزلہ، زکام یا سینے کی جکڑن کے دوران سینے پر مالش کریں۔

4. مدافعتی نظام کو بہتر بنانا:

لہسن میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسمانی قوتِ مدافعت کو بڑھاتے ہیں

*****تھکاوٹ*****کمزوری، سستی بھگائیں ،تھکان نہیں چست ہو جائیں۔ تھکاوٹ ایسا مرض ہے جو ہر شخص کے گوشت پوست میں پیوست ہوتا ...
20/06/2025

*****تھکاوٹ*****
کمزوری، سستی بھگائیں ،تھکان نہیں چست ہو جائیں۔
تھکاوٹ ایسا مرض ہے جو ہر شخص کے گوشت پوست میں پیوست ہوتا جا رہا ہے ۔ جسے دیکھو تھکن سے نڈھال نظر آتا ہے ۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔
متوازن غذا کی عدم فراہمی ، کام کا بوجھ ، جسمانی مشقت ، ذہنی دباؤ ، نیند کا پورا نہ ہونا ، کمزوری اور جسم میں پانی کی کمی تھکن کا باعث بنتے ہیں ۔
ماہرین طب کے مطابق انسانی جسم کو دن میں آٹھ سے بارہ گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور مطلوبہ مقدار میں پانی نہ ملنے سے بلڈپریشر میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ اس طرح دماغ کو آکسیجن پہنچنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے اور جسم تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے ۔
پانی کی جگہ صحت مند مشروبات اور فریش جوسز استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔
خود کو صحت مند اور فریش رکھنے کے لئے مناسب آرام بھی بے حد ضروری ہے ۔ دن بھر میں تیس سے چالیس منٹ کا قیلولہ توانائی کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی طرح رات کی آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے. اور آپ صبح کو چاک و چوبند بیدار ہوتے ہیں ۔
جسم کو مستعد رکھنے کے لیے مناسب مقدار میں وٹامن ، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ لینا بھی بے حد ضروری ہے ۔ یہ تھکان سے لڑتے ہیں اور خون میں گلوکوز کی مقدار کو متوازن رکھتے ہیں ۔ یہ موڈ اور توانائی کو بڑھانے والے ہارمونز کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ ۔
مناسب قدرتی روشنی کا نہ ملنا بھی طبیعت میں سستی ، تھکاوٹ ، بے سکونی اور بوجھل پن پیدا کر دیتا ہے، لہذا گھر اور دفتر میں کھڑکیوں سے تازہ ہوا اور دھوپ کے اندر داخل ہونے کو یقینی بنائیں اپنے جسم کو دن بھر میں کم از کم تیس منٹ کے لئے قدرتی روشنی سے روشناس کرائیں ۔
کمپیوٹر ٹی وی اور لیپ ٹاپ اور انارائیڈ موبائل فون سے نکلنے والی شعائیں طبیعت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں لہذا رات کو سونے سے دو گھنٹے پہلے ٹی وی مت دیکھیں اور لیپ ٹاپ کی روشنی کو بھی کم کر دیں .
مندرجہ ذیل نسخہ آپ کے لئے نہایت مفید ہے۔
ھوالشافی۔۔--۔۔
مغز بادام 100 گرام
مغز پستہ 100 گرام
مغز کاجو 100 گرام
مغز اخروٹ 100 گرام
نر چھوہارے 100 گرام
ناریل کھوپرا 100 گرام
سفید موصلی 100 گرام
گوند کیکر 100 گرام
تمام چیزیں ہموزن لے کر سفوف بنالیں اور محفوظ کرلیں
صبح و شام خالی پیٹ 2 چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں
فوائد:
جسمانی کمزور پٹھوں کو نئی زندگی کی طرح پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے کمر درد ، جوڑں کے درد کے مفید ہے دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے
‏آنکھوں کی بینائی میں اضافہ کیلے فائدہ مند ہے
سستی کو دور کرتا ہے جسم کو توانا اور خوبصورت بناتا ہے یہ فوڈ سپلیمنٹ عورتوں اور مردوں کے لے یکساں مفید ہیں۔
اگر آپ معجون بنانا چاہتے ہیں تو شہد خالص اضافہ کر دیں۔۔

*ایڑی میں اکثر درد رہتا ہے تو اس کی وجہ جان لیں*کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے پیر اور ٹخنے 26 ہڈیوں اور 33 جوڑوں سے بنتے ہ...
20/06/2025

*ایڑی میں اکثر درد رہتا ہے تو اس کی وجہ جان لیں*
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے پیر اور ٹخنے 26 ہڈیوں اور 33 جوڑوں سے بنتے ہیں ؟ جن میں ایڑی پیر کی سب سے بڑی ہڈی ہے۔
اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایڑی میں درد یا تکلیف پیروں کا سب سے عام مسئلہ ہے۔
عام طور پر یہ درد ایڑی کے اندر یا اس کے پیچھے ہوتا ہے جہاں پنڈلی سے ایڑی تک آنے والا طاقتور پٹھا ایڑی کی ہڈی سے جڑتا ہے، کئی بار یہ درد ایڑی کے سائیڈ میں بھی محسوس ہوتا ہے۔
اگر یہ درد ایڑی کے اندر ہو تو اسے plantar fasciitis کہا جاتا ہے جو ایڑی میں درد کی سب سے عام وجہ ہے جبکہ ایڑی کے پیچھے درد کو Achilles tendinitis کہا جاتا ہے۔
اکثر اوقات یہ درد کسی چوٹ کا تنیجہ نہیں ہوتا جو شروع میں زیادہ نہیں ہوتا مگر اس کی شدت بڑھ جاتی ہے اور کئی بار ہلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
عام طور پر یہ درد بغیر علاج کے ہی ختم ہوجاتا ہے مگر کئی بار یہ برقرار رہتا ہے اور دائمی بھی بن جاتا ہے۔
*ایڑی کے درد کی عام وجوہات*
ایڑی کے نیچے ہونے والا درد عام طور پر بہت زیادہ دباﺅ کا نتیجہ ہوتا ہے جس سے پاﺅں کی جھلی کی بافتوں کو نقصان پہنچتا ہے اور درد اور اکڑن کی شکایت ہوتی ہے۔
ایڑی کے پیچھے ہونے والا درد پنڈلی سے ایڑی تک آنے والے پٹھے کو پہنچنے والی چوٹ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
اسی طرح موچ بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے کسی قسم کا فریکچر، جوڑوں میں پانی بھرجانے، جوڑوں کے امراض یا ہڈیوں کی کوئی بیماری ھبی اس کی وجہ ہوسکتے ہیں۔
*اس سے بچنا کیسے ممکن؟*
ویسے تو ایڑی میں درد کی مکمل روک تھام تو ممکن نہیں مگر کچھ آسان نکات سے چوٹ اور درد سے بچنے کی کوشش ضرور کرسکتے ہیں جو درج ذیل ہیں:
مناسب فٹنگ والے جوٹوں کا استعمال جو پیروں کو سپورٹ فراہم کریں
جسمانی سرگرمی کے لیے درست جوتوں کا انتخاب
ورزش سے قبل مسلز کو اسکریچ کریں
جسمانی سرگرمیوں کے دوران رفتار
صحت بخش غذا
تھکاوٹ یا مسل میں تکلیف پر آرام
صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے کی کوشش
*تکلیف کو دور کیسے کریں؟*
اگر ایڑی میں درد ہے تو کچھ طریقوں سے آپ اسے کم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، جو درج ذیل ہیں:
جتنا ہوسکے آرام کریں
روزانہ 2 بار 10 سے 15 منٹ کے لیے برف سے ٹکور کریں
عام درد کش ادویات کا استعمال
ایسے جوتے پہنیں جو زیادہ ٹائٹ نہ ہوں
ایڑی کو زمین پر رکھنے کی بجائے اوپر اٹھا کر رکھیں
*ڈاکٹر سے کب رجوع کریں*
اگر آپ کو اکثر ایڑی میں تکلیف ہوتی ہے تو ممکنہ طور پر سب سے پہلے تو گھریلو نسخوں کو ہی آزمائیں گے جیسے آرام، تاہم اگر یہ درد 2 سے 3 ہفتوں میں بہتر نہیں ہوتا تو ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے۔
*کچھ علامات میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے جو کہ درج ذیل ہیں
شدید درد
اچانک درد ہونا
ایڑی میں سرخی نظر آنا
ایڑی سوج جانا
درد کے باعث چلنے سے قاصر ہوجانا
*ایڑی کے درد سے کیا پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں؟*
ایڑی کے درد چلنے پھرنے سے معذور کرسکتا ہے اور روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ چلنے کا انداز متاثر ہوسکتا ہے، اگر ایسا ہو تو جسمانی توازن بگڑ سکتا ہے اور گرنے کا خطرہ بڑھتا ہے، جبکہ انجری کا خطرہ بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔
مزید معلومات کے لئے فالو کر لیں تاکہ ہر آنے والی پوسٹ سے فائدہ اٹھا سکیں شکریہ

کدو کے بیج خواتین کی ہارمونل صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر اور قدرتی ذریعہ ہیں•کدو کے بیج ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہا...
20/06/2025

کدو کے بیج خواتین کی ہارمونل صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر اور قدرتی ذریعہ ہیں

•کدو کے بیج ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہارمونز کے توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ہیں، خصوصاً حیض کے دوران مختلف مراحل میں

•ان میں موجود زنک اور دیگر معدنیات بیضہ دانی کی کارکردگی کو سپورٹ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بیضہ سازی میں بہتری آتی ہے اور زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے

•کدو کے بیج سوزش کو کم کرتے ہیں اور PMS (پری مینسٹرول سنڈروم) کی علامات جیسے پیٹ درد، موڈ میں
تبدیلیاں اور تھکن کو کم کرتے ہیں

•یہ انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتے ہیں جو انسولین مزاحمت سے جڑے ہارمونل مسائل، خاص طور پر PCOS کے علاج میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں

•کدو کے بیج میں سیلینیم اور زنک کی موجودگی تھائیرائیڈ گلینڈ کے درست کام کو فروغ دیتی ہے جس سے ہارمونی توازن بہتر ہوتا ہے

•ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور زنک مردانہ ہارمونز (اینڈروجن) کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں

•کدو کے بیج میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، جو تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کو کم کرتے ہیں جس سے ہارمونل توازن میں بہتری آتی ہے

ہمارا “Ladies Health Program” ایک موثر تین مہینوں پر مشتمل پروگرام ہے جو خواتین کے تمام ہارمونل مسائل کے حل کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جہاں مکمل رازداری کے ساتھ صحت مندانہ طریقوں سے خواتین کے پوشیدہ امراض کا علاج کیا جاتا ہے

تفصیلات جاننے کے لیے کمنٹس میں "Yes" لکھیں، ہماری ٹیم آپ سے رابطہ کرلے گی

بیوٹی پالر جا کر اپنی جلد پہ کیمیکلز لگا لگا کر اپنی جلد کو خراب کرنے سے بہتر ہے ہربلز کو استعمال کریں ہمیشہ پیاری اور س...
18/06/2025

بیوٹی پالر جا کر اپنی جلد پہ کیمیکلز لگا لگا کر اپنی جلد کو خراب کرنے سے بہتر ہے ہربلز کو استعمال کریں ہمیشہ پیاری اور سندر دیکھائی دیں ایک چمچ گلاب کا عرق یا گلاب کی پتیوں کا پانی آدھا چمچ لیموں کا رس آدھا چمچ ھلدی کا پاوڈر سب کو مکس کر کے اپنے چہرے پہ لگائیں بیس منٹ کے بعد دیسی صابن کے ساتھ دھو کر کچا دودھ لگائیں پھر پانچ منٹ بعد ٹشو سے منہ صاف کریں دیکھنا کیسا نکھرا نکھرا مکھڑا ہوگا

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr isha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram