Hakeem Mudabbir Shafiq

Hakeem Mudabbir Shafiq I'm a Herbalist/Sexologist, deals and heals in all kind of Human diseases, trained by ancestor and g

ایک بادشاہ نے تین بے گناہ افراد کو سزائے موت سنا دی۔ بادشاہ کے حکم کی تعمیل میں ان تینوں کو پھانسی گھاٹ پر لے جایا گیا ج...
20/11/2025

ایک بادشاہ نے تین بے گناہ افراد کو سزائے موت سنا دی۔ بادشاہ کے حکم کی تعمیل میں ان تینوں کو پھانسی گھاٹ پر لے جایا گیا جہاں ایک بہت بڑا لکڑی کا تختہ تھا

جس کے ساتھ پتھروں سے بنا ایک مینار اور مینار پر ایک بہت بڑا بھاری پتھر مضبوط رسے سے بندھا ہوا ایک چرخے پر جھول رہا تھا، رسے کو ایک طرف سے کھینچ کر جب چھوڑا جاتا تھا تو دوسری طرف بندھا ہوا پتھرا زور سے نیچے گرتا اور نیچے آنے والی کسی بھی چیز کو کچل کر رکھ دیتا تھا...!!!!

چنانچہ ان تینوں کو اس موت کے تختے کے ساتھ کھڑا کیا گیا، ان میں سے...
ایک عالم
دوسرا وکیل
اور تیسرا فلسفی
سب سے پہلے عالم کو اس تختہ پر عین پتھر گرنے کے مقام پر لٹایا گیا اور اس کی آخری خواہش پوچھی گئی تو عالم کہنے لگا میرا خدا پر پختہ یقین ہے وہی موت دے گا اور زندگی بخشے گا۔ بس اس کے سوا کچھ نہیں کہنا۔
اس کے بعد رسے کو جیسے ہی کھولا تو پتھر پوری قوت سے نیچے آیا اور عالم کے سر کے اوپر آکر رک گیا۔ یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور عالم کے پختہ یقین کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی اور رسہ واپس کھینچ لیا گیا...!!!!

اس کے بعد وکیل کی باری تھی اس کو بھی تختہ دار پر لٹا کر جب آخری خواہش پوچھی گئی تو وہ کہنے لگا میں حق اور سچ کا وکیل ہوں اور جیت ہمیشہ انصاف کی ہوتی ہے۔ میں بے گناہ ہوں اور یہاں بھی میرا رب انصاف کرے گا۔
اس کے بعد رسے کو دوبارہ کھولا گیا پھر پتھر پوری قوت سے نیچے آیا اور اس بار بھی وکیل کے سر پر پہنچ کر رک گیا۔ پھانسی دینے والے اس انصاف سے حیران رہ گئے اور وکیل کی جان بھی بچ گئی...!!!!

اس کے بعد فلسفی کی باری تھی اسے جب تختے پر لٹا کر آخری خواہش کا پوچھا گیا تو وہ کہنے لگا،
"اس دنیا میں نہ ہی کوئی خدا ہے اور نہ وہ کسی کو بچاتا ہے۔ عالم کو نہ خدا نے بچایا ہے اور نہ ہی وکیل کو اس کے انصاف نے، دراصل میں نے غور سے دیکھا ہے کہ رسے پر ایک جگہ گانٹھ ہے جو چرخی کے اوپر گھومنے میں رکاوٹ کی وجہ بنتی ہے جس سے رسہ پورا کُھلتا نہیں اور پتھر پورا نیچے نہیں گرتا۔"
فلسفی کی بات سُن کر سب نے رسے کو بغور دیکھا تو وہاں واقعی گانٹھ تھی۔ انہوں نے جب وہ گانٹھ کھول کر رسہ آزاد کیا تو پتھر پوری قوت سے نیچے گرا اور فلسفی کا ذہین فطین سر کچل کر رکھ دیا...!!!!

سبق ہے کہ
بعض اوقات بہت کچھ جانتے ہوئے بھی منہ بند رکھنا حکمت میں شمار ہوتا ہے
Copied

🕊 عورتوں کے لیے اہم اور مفید معلومات 🌿کبھی تم نے غور کیا کہ چین یا جاپان کی نوے نوے سالہ عورتیں آج بھی طاقتور ہیں،پہاڑوں...
13/11/2025

🕊 عورتوں کے لیے اہم اور مفید معلومات 🌿

کبھی تم نے غور کیا کہ چین یا جاپان کی نوے نوے سالہ عورتیں آج بھی طاقتور ہیں،
پہاڑوں پر رہتی ہیں، آٹا گوندھتی ہیں، لکڑیاں توڑتی ہیں اور کبھی گھٹنوں یا کمر کے درد کی شکایت نہیں کرتیں
لیکن ہماری عورتیں جوانی ہی میں تھکن، ہڈیوں کے درد، گھٹنوں کے مسئلے اور کمزوری کی شکایت کرتی ہیں۔

کیا تم نے سوچا کیوں؟
راز ہے (بیضہ دانیاں) میں

ماہواری شروع ہونے سے چند دن پہلے ہی جسم میں خون کا دباؤ بنتا ہے،
عورت کو سستی، تھکن اور نیند محسوس ہوتی ہے کیونکہ جسم اندرونی طور پر تیاری کر رہا ہوتا ہے۔
اِس دوران کیلشیم کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے تاکہ رحم اپنا کام مکمل کر سکے۔

جب جسم کو کیلشیم کی کمی ہوتی ہے تو وہ ہڈیوں سے کھینچ لیتا ہے،
اسی لئے چہرہ پیلا پڑ جاتا ہے، ہونٹ سفید ہو جاتے ہیں، اور تھکن چھا جاتی ہے۔

لیکن اکثر عورتیں غلطی یہ کرتی ہیں کہ میٹھا یا چاکلیٹ کھا لیتی ہیں یہ سمجھ کر کہ جسم کو "توانائی" چاہیے
حالانکہ اس وقت جسم کو میٹھا نہیں بلکہ کیلشیم اور لوہا (ائرن) چاہیے ہوتا ہے۔

اسی کمی کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں کمزوری اور خون کی کمی (انیمیا) میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

کیا کرنا چاہیے؟
ماہواری سے پہلے اور اس دوران عورت کو چاہیے کہ
دودھ، پھل، سبزیاں، سلاد اور بغیر نمک کے میوے کھائے۔
پنیر اور دہی بھی مفید ہیں کیونکہ ان میں کلسیم ہوتا ہے۔
روزانہ ہلکی ورزش کرے تاکہ جسم کیلشیم اور آئرن کو بہتر طور پر جذب کر سکے۔

👣 یاد رکھو:
عورت کی صحت کا اصل تعلق اُس کے کھانے پینے اور طرزِ زندگی سے ہے۔
غذا ٹھیک ہو اور حرکت ہو تو جسم مضبوط اور تندرست رہتا ہے۔

🌞 آج کل تقریباً ہر شخص میں وٹامن ڈی (Vitamin D) کی کمی پائی جاتی ہے
جس سے تھکن، ڈپریشن، ہڈیوں کا درد اور سستی پیدا ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عام طور پر گولیاں یا انجکشن دیتے ہیں مگر تحقیق بتاتی ہے
کہ قدرتی علاج زیادہ مؤثر اور محفوظ ہے۔

🍃 قدرتی علاج کیا ہے؟
جو قرآنِ مجید میں ذکر ہوا
انجیر (خشک انجیر یعنی تینی خشک)

سائنس نے ثابت کیا کہ خشک انجیر جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔
یہ وہی پھل ہے جسے قرآن میں “وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ” کے ساتھ یاد کیا گیا۔

📜 طریقہ استعمال
تین عدد خشک انجیر
دو عدد خشک خوبانی
انہیں رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو دیں
صبح خالی پیٹ وہ پانی پی لیں اور پھل کھا لیں

یہ نسخہ جسم کو دیتا ہے
✨ وٹامن D، C، B، K، E
✨ کیلشیم، پوٹاشیم
✨ قبض سے نجات
✨ جلد کی خوبصورتی
✨ وزن میں توازن
✨ اور کئی اقسام کے سرطان سے بچاؤ

🌿
یہ وہ علاج ہے جو قدرت، ایمان اور عقل تینوں کے قریب ہے
اور سب سے بڑھ کر قرآن کا دیا ہوا رازِ صحت ہے۔

💚
پڑھ کر آگے پہنچائے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہزاروں سالوں سے ان پڑھ نائی بچوں کی ختنے کرتے ا رہے ہیں ۔کسی نے بچے کا عضو نیہں کاٹا ۔ گجرات کے مشہور سرجن نے بچے کا عضو...
28/10/2025

ہزاروں سالوں سے ان پڑھ نائی بچوں کی ختنے کرتے ا رہے
ہیں ۔کسی نے بچے کا عضو نیہں کاٹا ۔ گجرات کے مشہور سرجن نے بچے کا عضو کاٹ دیا۔

ہزاروں سالوں سے ان پڑھ دایاں زچگی سے نارمل کروڑوں بچے نارمل پیدا کروا چکی ہیں ۔ پھر پڑھی لکھی ڈاکٹرز آ گئیں اور عورتوں کے پیٹ کاٹ کر بچے پیدا کرنے شروع کر دئے۔
ہزاروں سالوں سے ان پڑھ جراح ٹوٹی ہڈیوں کو ٹھیک کرتے اور جوڑتے آ رہے ہیں ۔ پھر آرتھوپیڈک سرجن آ گئے۔ اور لوگوں کی ٹانگیں اور پاوں کاٹنے شروع کر دئے۔
ہزاروں سالوں سے لوگ سرما لگاتے آ رہے تھے ۔اور 90 سال تک بنا عینک کے دیکھتے تھے۔ پھر پڑھے لکھے ڈاکٹر آئی سپیشلسٹ آ گئے۔اور 5 سال کے بچوں کو عینک لگ گئی۔
ہزاروں سال سے لوگ منوں کے حساب سے گڑ کھاتے آ رہے ہیں۔ اور فٹ پاتھ پہ بیٹھے ان پڑھ بندے سے دانت لگاتے رہتے تھے۔ کسی کو کینسر نیہں ہوا۔
آج لاکھوں روپے لگا کر جدید مشینری سے علاج ہوتا ہے۔ اور پھر بھی دانتوں کا کینسر بن جاتا ہے۔
ہزاروں سالوں سے گردے اور پتے کی پھتری کو حکیم ایک پڑی سے نکال لیتے تھے۔ اب جدید ترین ٹیکنالوجی سے پتہ اور گردہ ہی نکال لیا جاتا ہے۔
ہزاروں سالوں سے بچے ماں کا دودھ یا اوپر والا دودھ پیتے ائے ہیں اور بغیر ڈبے کے صحت مند رہے ہیں ماشاءاللہ
لیکن اب ڈبہ لگا دیا گیا ہے جو کہ والدین کے لیے بوجھ بن چکا ہے اور کمپنیوں کے لیے چاندی۔

اب میڈیکل سائنس نے کیا ترقی کی ہے۔
سمجھ سے بالا تر ہے۔
ہر سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال میں پاؤں رکھنے کی جگہ نیہں ۔ 1 سال کے بچے سے لے کر 90 سال تک سب مریض بنے ہوۓ ھیں۔

وارن بفٹ دنیا کا پانچواں امیر ترین شخص ہے۔ اس کی دولت کا تخمینہ تقریباً 160 ارب ڈالر ہے۔ وارن بفٹ زندگی کی 94 بہاریں دیک...
22/10/2025

وارن بفٹ دنیا کا پانچواں امیر ترین شخص ہے۔ اس کی دولت کا تخمینہ تقریباً 160 ارب ڈالر ہے۔ وارن بفٹ زندگی کی 94 بہاریں دیکھ چکا ہے

میں وارن بفٹ سے بہت جیلس رہتا ہوں

اس کی وجہ بفٹ کی بے تحاشہ دولت ہرگز نہیں،

بلکہ اس کا carefree لائف اسٹائل ہے

وارن بفٹ کی ڈائیٹ، صحت کے ہر پیمانے کے اعتبار سے بدترین ہے۔ بفٹ روزانہ دو چار کینز کوکا کولا پی جاتا ہے۔ سارا دن فاسٹ فوڈ کھاتا ہے۔ مک ڈونلڈز کے برگرز بفٹ کا پسندیدہ میل ہیں۔ اس کے علاوہ چاکلیٹس اور کینڈیز کی صورت، چینی کی بھاری مقدار بھی معدے میں بلا خوف و خطر اتارتا رہتا ہے

اس خراب ترین ڈائیٹ کے باوجود، بفٹ 94 سال کا ہوچکا ہے اور اسے کوئی خاص بیماری و آزاری نہیں

وہ آج بھی بھلا چنگا ہے اور اربوں ڈالرز کے اثاثے سنبھالتا ہے۔

بفٹ کہتا ہے کہ میری صحت اور درازی عمر کا راز خوشی ہے۔ میں اپنے کام اور ڈائیٹ سے خوشی حاصل کرتا ہوں۔ مجھے کوکا کولا پینا اچھا لگتا ہے، تو میں بے دھڑک پیتا ہوں۔ واضح رہے کہ بفٹ کوکا کولا کا بہت پرانا انویسٹر بھی رہا ہے

یعنی کوکا کولا سے وہ ذائقہ اور آمدنی دونوں حاصل کرتا ہے۔ چاکلیٹس اور کینڈیز کی بات کی جائے تو اس نے See's Candies نامی کمپنی میں بھاری انویسٹمنٹ کر رکھی ہے

ایک عام پاکستانی اس ڈائیٹ کو فالو کرلے تو اسے ڈائبیٹیس، ہارٹ اٹیک، بلڈ پریشر، اسٹروک اور کینسر جیسی بیماریاں چمٹ جائیں جبکہ بفٹ 94 میں بھی بھلا چنگا ہے

بفٹ کی ایک اور بھی خوبی ہے جو اسے دوسرے ارب پتیوں سے ممتاز کرتی ہے۔ وہ یہ ہے کہ بفٹ کو نمود و نمائش کا زرہ برابر شوق نہیں۔ بفٹ جو بھی کرتا ہے، وہ اپنی خوشی کے لیے کرتا ہے۔ اسے دنیا کو امپریس کرنے کا بلکل شوق نہیں۔ بفٹ اس قدر دولت کما کر بھی عام سے گھر میں رہتا ہے، عام سی گاڑی اور عام سا موبائل استعمال کرتا ہے

آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتا چلوں۔ بفٹ کی کل دولت 160 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے یعنی بفٹ پاکستان سے بھی کئی گنا زیادہ امیر ہے

اس کے باوجود، میری یہ تحریر پڑھنے والوں کی اکثریت، بفٹ سے زیادہ مہنگے گھر میں رہائش پذیر ہوگی۔ بفٹ آج بھی 1958 میں محض 31 ہزار ڈالرز کی مالیت کے خریدے ہوئے گھر میں رہتا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ دنیا سے بے پرواہ ہوجانا یا اسے متاثر کرنے کی خواہش پر قابو پالینا بھی درویشی کا ایک بہت اہم حصہ اور بڑی نعمت ہے

زندگی کو ایک کھیل کی طرح لینا چاہیے جس میں آپ جیتنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادیں پر اگر کبھی ہار بھی جائیں تو آپ کو کوئی خاص فرق نہ پڑے اور آپ نئے سرے سے پھر سے کوشش شروع کردیں۔

Easy Self Diagnosis and Quick Treatments.
22/10/2025

Easy Self Diagnosis and Quick Treatments.

اعصاب، کمر، اور جسمانی طاقت کے لیے آزمودہ نسخہیہ تیل اعصاب کو طاقت دیتا ہے، جسم کی تھکن دور کرتا ہے،کمر کے درد، جوڑوں کی...
13/10/2025

اعصاب، کمر، اور جسمانی طاقت کے لیے آزمودہ نسخہ
یہ تیل اعصاب کو طاقت دیتا ہے، جسم کی تھکن دور کرتا ہے،
کمر کے درد، جوڑوں کی کمزوری اور سستی میں بہترین اثر رکھتا ہے۔
ھوالشافی
دارچینی 10 گرام
لونگ 10 گرام
عقرقرحا 10 گرام
بیر بہوٹی 10 گرام
ترکیب:
تمام اجزاء کو باریک پیس لیں۔
پھر ان میں حسبِ ضرورت روغنِ زیتون یا روغنِ چنبیلی ملا کر
کھرل کریں یہاں تک کہ لیپ کی طرح گاڑھا مرکب بن جائے۔
طریقہ استعمال:
رات کو سوتے وقت کمر، جوڑوں یا رانوں پر لیپ کی طرح لگائیں،
اوپر سے کپڑا باندھ لیں۔
صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔
دورانیہ:
دو ہفتے کا کورس جسم میں نئی جان ڈال دیتا ہے،
اعصاب مضبوط، جسم ہلکا اور طاقت بحال ہو جاتی ہے۔
یہ نسخہ جسمانی کمزوری، اعصابی تناؤ، کمر درد اور سستی کے لیے مفید ہے

مشت زنیبھت سارے ناموں سے جانی جانے والی مرض...خود لذتی.  جلق  وغیرہقدرتی عمل کے علاوہ ہر وہ طریقہ جس سے منی خارج ھو اور ...
13/10/2025

مشت زنی
بھت سارے ناموں سے جانی جانے والی مرض...
خود لذتی. جلق وغیرہ
قدرتی عمل کے علاوہ ہر وہ طریقہ جس سے منی خارج ھو اور لذت محسوس ھو
نقصان دہ ھے مشقت زنی ایسا مرض ھے جس سے تقریباً ہر نوجوان آگاہ ھے اور اندھا دھند جاری رکھے ھوے ھے اور بعد کے نقصان سے بے خبر ھے،
مجلوق نوجوان اس چیز سے بے خبر ھوتا ھے کہ آنے والی زندگی میں کیا ھونے والا ھے
شادی سے پہلے بزدل شرمندہ اور احساس کمتری کا شکار جسمانی کمزوری اس کے علاوہ
شادی کے بعد کبھی بھی بھر پور زندگی نہیں گزار سکتا
چڑچڑا پن لڑائی جھگڑے بیوی کو مطمئن نہ کرنا سرعت انزال کا شکار کثرت سے جریان اح**ام تو کبھی کبھی سب سے بڑا نقصان بے اولادی انتشار کی کمی نا مردی سائز کی نشوونما رک جانے سے نفس کاچھوٹا ھونا سرعت انزال۔۔۔
اس کے لئے بہترین نسخہ هے جوکہ 100 گارنٹی کا حامل نسخہ هے یہ ایک الگ بات هے آپ ٹهیک طرح سے بنا نہ سکیں یا اجزا خالص نہ ملیں کشتہ جات کی جگہ آپ کو سفید پوڈر مل گیا هو
تو اس میں لکهنے والے کا یا حکیم کا کیا قصور؟؟؟
یہ ایک زبردست رزلیٹ والا نسخہ هے یہ نہ صرف منی گاڑھی کرےگا بلکہ وافر مقدار میں پیدا بهی کرتا هے اور
سپرم کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرتا هے صحت مند سپرم پیدا کرتا هے مرد کو کابل اولاد بناتاهے اس لیے هم نے اس کا نام

*موصلی پاور *


تالمکهانہ
بند بیج
تخم اوٹنگن
ثعلب پنجہ
ثعلب مصری
پھلی کیکر
موصلی سفید
موصلی سیاه
کونچ بیج

تمام اشیاء 30 30 گرام

عقرقرحا
جلوتری
بدھاری
پہاڑی املی
الائچی سبز

تمام اشیاء 20 20 گرام

کشتہ مرجان در مکهن
کشتہ قلعی بهنگ والا
کشتہ جواہر مہرہ
جوہر خصیہ بکرا

تمام 5 5 گرام

مصری 400 گرام

کشتہ جات کے علاوه سب پیس کر پوڈر کر لیں اور کشتے ملا کر مکس کر لیں
نایاب چیز تیار هے جس نے ہزاروں لوگوں کا بهرم رکها اور اللہ تعالیٰ نے اولاد جیسی پیاری نعمت سے نوازا
اجزا خالص اور صاف ستھرے نمبر 1 هوں تو یہ نسخہ بهت بڑے کام کی چیز هے دوسری کسی دوا کی ضرورت نہیں رهتی
خوراک:-
آدها چمچہ صبح منہ نہار آدها چمچہ مغرب سے پہلے دودھ کے ساتھ

🌿 مربہ ہریڑ مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر مربے اپنی اصل افادیت کھو بیٹھے ہیں کیونکہ ان کی تیاری میں مضر صحت کیمیکلز جیسے ٹا...
13/10/2025

🌿 مربہ ہریڑ
مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر مربے اپنی اصل افادیت کھو بیٹھے ہیں کیونکہ ان کی تیاری میں مضر صحت کیمیکلز جیسے ٹاٹری، پھٹکڑی، مصنوعی رنگ، چینی اور تیزاب استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ چیزیں وقتی ذائقہ تو دیتی ہیں لیکن صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ جبکہ بن قطب فریش ہربلز کا تیار کردہ مربہ ہریڑ ان تمام مضر اجزاء سے پاک، بالکل قدرتی اور خالص طریقے سے گڑ کے اندر تیار کیا گیا ہے۔ 🍯

🌿 ہریڑ کی حقیقت اور افادیت

ہریڑ (Terminalia chebula) طبِ یونانی میں ایک نہایت قیمتی جڑی بوٹی مانی جاتی ہے جسے “ام الامراض کا علاج” بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ قدرے تلخ مگر اثرات میں بےحد شفا بخش ہے۔ نبی کریم ﷺ کے فرمانِ مبارک کے مفہوم کے مطابق بھی قبض کو تمام بیماریوں کی جڑ قرار دیا گیا ہے، اور ہریڑ قبض کے ازالے میں سب سے مؤثر دوا ہے۔

🍯 گڑ کے اندر تیاری کی حکمت

گڑ چونکہ قدرتی اور غیر ریفائنڈ میٹھا ہے، اس میں آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، اور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو خون کی کمی، کمزوری، اور اعصابی تناؤ کو دور کرتے ہیں۔ ہریڑ جب گڑ میں تیار کی جاتی ہے تو اس کے اثرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں، معدہ مضبوط ہوتا ہے، جگر کو تقویت ملتی ہے، اور جسم سے فاسد مادے قدرتی طور پر خارج ہوتے ہیں۔

🌿 مربہ ہریڑ کے نمایاں فوائد

✨ نظر کی کمزوری دور کرے: ہریڑ آنکھوں کی کمزوری کو دور کر کے بینائی کو بہتر بناتی ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو موبائل یا کمپیوٹر زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے نہایت مفید ہے۔
✨ قبض کا قدرتی علاج: یہ آنتوں کو نرم اور فعال کرتی ہے، پرانے قبض، گیس، بدہضمی، اور بھوک کی کمی میں لاجواب اثر رکھتی ہے۔
✨ نزلہ، زکام اور بلغم کا خاتمہ: یہ بلغم کو خارج کرتی ہے، سانس کی نالیوں کو صاف کرتی ہے، اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔
✨ جگر و معدہ کی صفائی: مربہ ہریڑ جگر کے فاسد مادوں کو صاف کر کے اسے طاقت دیتا ہے، جس سے چہرے پر قدرتی نکھار آتا ہے۔
✨ اعصاب کی مضبوطی: گڑ اور ہریڑ کا مجموعہ اعصاب کو طاقت دیتا ہے، ذہنی دباؤ کم کرتا ہے، اور نیند میں سکون پیدا کرتا ہے۔
✨ بلڈ پیوریفائر: یہ خون کی صفائی کرتا ہے اور جلدی امراض، پھوڑے، دانے اور داغ دھبوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
✨ عمر بڑھائے، جوانی برقرار رکھے: ہریڑ کو طبِ یونانی میں طویل عمر اور جوانی کو برقرار رکھنے والی جڑی بوٹیوں میں شمار کیا گیا ہے۔

🪷 قدرتی ذائقہ، روایتی شفا

مربہ ہریڑ بن قطب فریش ہربلز ایک روایتی مگر سائنسی اصولوں کے مطابق تیار کردہ معیاری پروڈکٹ ہے۔ اس میں کوئی مصنوعی رنگ یا خوشبو شامل نہیں۔ صرف خالص ہریڑ، قدرتی گڑ، اور وقت کے ساتھ تیار کیا گیا نسخہ — جو جسم کے ہر نظام کو متوازن کرتا ہے۔

🌸 استعمال کا طریقہ

روزانہ صبح خالی پیٹ ایک چمچ نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ بچوں کے لیے آدھا چمچ کافی ہے۔

اشوگندھا: ایک قدرتی خزانہ برائے ہارمون، شوگر، اور ذہنی سکونجب ہارمونز بگڑ جائیں، شوگر بے قابو ہو جائے، اور دماغ کو چین ن...
13/10/2025

اشوگندھا: ایک قدرتی خزانہ برائے ہارمون، شوگر، اور ذہنی سکون
جب ہارمونز بگڑ جائیں، شوگر بے قابو ہو جائے، اور دماغ کو چین نہ ملے تو اشوگندھا ایک قدرتی نعمت ہے۔
یہ ایک قدیم آیورویدک جڑی بوٹی ہے جو آج کے دور میں دوبارہ مقبول ہو رہی ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جو:

ذہنی دباؤ

بے چینی

نیند کی کمی

یا ہارمونی بے ترتیبی کا شکار ہوں۔

🔬 اہم فوائد
🧠 ذہنی دباؤ اور بے چینی میں کمی:
اشوگندھا دماغی تناؤ کو کم کر کے کورٹیسول ہارمون کو متوازن کرتی ہے، جس سے دماغ کو سکون ملتا ہے۔

🩺 ہارمونز کا توازن:
یہ خواتین کے لیے پی سی او ایس (PCOS) اور تھائیرائیڈ جیسی بیماریوں میں مددگار ہے، جبکہ مردوں کے لیے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح میں قدرتی اضافہ کرتی ہے، جو توانائی اور تولیدی صحت کے لیے اہم ہے۔

🩸 شوگر کنٹرول میں مدد:
اشوگندھا خون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھتی ہے اور انسولین کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ قدرتی سپورٹ ہے۔

😴 بہتر نیند اور سکون:
اشوگندھا اعصابی نظام کو سکون دے کر نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے، اور ڈپریشن و بے چینی کی علامات کو کم کرتی ہے۔

⚠️ اہم احتیاط
اگرچہ اشوگندھا ایک محفوظ اور مفید جڑی بوٹی ہے، ہر جسم مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے باقاعدہ استعمال سے پہلے ماہرِ صحت سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

🌿 قدرتی زندگی کا ایک اور راز: اشوگندھا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور خود کو ذہنی، جسمانی اور ہارمونی لحاظ سے بہتر محسوس کریں۔

صرف 21 جڑی بوٹیاں کئ سال تک آپکو مردانہ کمزوری نہیں ہونے دینگیچاہے آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہیں شادی شدہ ہیں یا غیر شاد...
08/10/2025

صرف 21 جڑی بوٹیاں
کئ سال تک آپکو مردانہ کمزوری نہیں ہونے دینگی
چاہے آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہیں شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ
چاہے آپکا مزاج گرم ہے یا سرد
ہر مزاج ہر عمر پہ کام کرنیوالا یہ زبردست شہنشاہی نسخہ
چاہے بے اولادی کا مسئلہ ہو سپرم کم ہوں سختی ختم ہو چکی ہو نفس میں ڈھیلا پن آ چکا ہوں یا نفس چھوٹا رہ گیا ہو
چاہے اعصابی کمزوری ہو یا دل و دماغ کی کمزوری انشاءلللہ صرف 40 دن کے استعمال سے ہر طرح کی کمزوری کو گارینٹی سے ختم کر کے ازدواجی معاملات میں خوشیاں بھر دیتا ہے
بے پناہ منی پیدا کرتا ہے جریان اح**ام زکاوت حس کو ختم کر کے تباہ شدہ جوانی جوش جزبہ نئے سرے سے پیدا کرتا ہے ۔۔

ھوالشافی

موصلی سفید انڈیا 40 گرام
موصلی سیاہ 40 گرام
کونچ بیج مدبر 40 گرام
بدھاری 40 گرام
سگھاڑے خشک 40 گرام
ستاور 40 گرام
مغز تمر ہندی 40 گرام
عقرقرحا مراکش 40 گرام
ثعلب مصری 20 گرام
ثعلب پنجہ 20 گرام
ماکا روٹس برازیل 20 گرام
جنسنگ ریڈ 20 گرام
تل سفید 20 گرام
بیج بند 20 گرام
تخم ریحان 20 گرام
خشخاص 20 گرام
ریگ ماہی 20 گرام
مصطگی رومی 20 گرام
جلوتری 20 گرام
زعفران 10 گرام
کوزہ مصری حسب ضرورت
تمام اجزاء اسی مقدار میں لیکر سفوف بنا لیں
صبح و شام ایک ایک چمچ ہمراہ پانی یا دودھ اللہ کا نام لیکر لینا شروع کریں
مدت کورس 45 دن
مکمل 45 دن کے استعمال کے بعد مزکورہ تمام مسائل میں شفاء ہو گی ۔۔۔۔

نوٹ جن حضرات کو تیار شدہ چاہئے وہ ہمارے واٹس پہ رابطہ فرما لیں
WhatsApp
03325445628

08/10/2025

صرف 21 جڑی بوٹیاں
کئ سال تک آپکو مردانہ کمزوری نہیں ہونے دینگی
چاہے آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہیں شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ
چاہے آپکا مزاج گرم ہے یا سرد
ہر مزاج ہر عمر پہ کام کرنیوالا یہ زبردست شہنشاہی نسخہ
چاہے بے اولادی کا مسئلہ ہو سپرم کم ہوں سختی ختم ہو چکی ہو نفس میں ڈھیلا پن آ چکا ہوں یا نفس چھوٹا رہ گیا ہو
چاہے اعصابی کمزوری ہو یا دل و دماغ کی کمزوری انشاءلللہ صرف 40 دن کے استعمال سے ہر طرح کی کمزوری کو گارینٹی سے ختم کر کے ازدواجی معاملات میں خوشیاں بھر دیتا ہے
بے پناہ منی پیدا کرتا ہے جریان اح**ام زکاوت حس کو ختم کر کے تباہ شدہ جوانی جوش جزبہ نئے سرے سے پیدا کرتا ہے ۔۔

ھوالشافی

موصلی سفید انڈیا 40 گرام
موصلی سیاہ 40 گرام
کونچ بیج مدبر 40 گرام
بدھاری 40 گرام
سگھاڑے خشک 40 گرام
ستاور 40 گرام
مغز تمر ہندی 40 گرام
عقرقرحا مراکش 40 گرام
ثعلب مصری 20 گرام
ثعلب پنجہ 20 گرام
ماکا روٹس برازیل 20 گرام
جنسنگ ریڈ 20 گرام
تل سفید 20 گرام
بیج بند 20 گرام
تخم ریحان 20 گرام
خشخاص 20 گرام
ریگ ماہی 20 گرام
مصطگی رومی 20 گرام
جلوتری 20 گرام
زعفران 10 گرام
کوزہ مصری حسب ضرورت
تمام اجزاء اسی مقدار میں لیکر سفوف بنا لیں
صبح و شام ایک ایک چمچ ہمراہ پانی یا دودھ اللہ کا نام لیکر لینا شروع کریں
مدت کورس 45 دن
مکمل 45 دن کے استعمال کے بعد مزکورہ تمام مسائل میں شفاء ہو گی ۔۔۔۔

نوٹ جن حضرات کو تیار شدہ چاہئے وہ ہمارے واٹس پہ رابطہ فرما لیں
whatsapp
03325445628

جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ہو وہ بڑی آسانی سے غصہ کنٹرول کر سکتا ہے“ میں نے پوچھا ”سر غصے کی کیمسٹری کیا ہے؟“وہ مسک...
08/10/2025

جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ہو وہ بڑی آسانی سے غصہ کنٹرول کر سکتا ہے“ میں نے پوچھا ”سر غصے کی کیمسٹری کیا ہے؟“
وہ مسکرا کر بولے ”ہمارے اندر سولہ کیمیکلز ہیں‘ یہ کیمیکلز ہمارے جذبات‘ ہمارے ایموشن بناتے ہیں‘ ہمارے ایموشن ہمارے موڈز طے کرتے ہیں اور یہ موڈز ہماری پرسنیلٹی بناتے ہیں“ میں خاموشی سے ان کی طرف دیکھتا رہا‘ وہ بولے ”ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے“ میں نے پوچھا ”مثلا“۔۔۔؟ وہ بولے ”مثلاً غصہ ایک جذبہ ہے‘ یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے‘مثلاً ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی‘ ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا‘
ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے‘ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ؟ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا‘ یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا‘ ہم بھڑک اٹھیں گے لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی‘ ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں کول ڈاؤن ہو جائیں گے چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں گے“
میں نے عرض کیا ”کیا یہ نسخہ صرف غصے تک محدود ہے“ وہ مسکرا کر بولے ”جی نہیں‘ ہمارے چھ بیسک ایموشنز ہیں‘ غصہ‘ خوف‘ نفرت‘ حیرت‘ لطف(انجوائے) اور اداسی‘ ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ہو تی ہے‘ ہمیں صرف بارہ منٹ کیلئے خوف آتا ہے‘ ہم صرف 12 منٹ قہقہے لگاتے ہیں‘ ہم صرف بارہ منٹ اداس ہوتے ہیں‘ ہمیں نفرت بھی صرف بارہ منٹ کیلئے ہوتی ہے‘ ہمیں بارہ منٹ غصہ آتا ہے اور ہم پر حیرت کا غلبہ بھی صرف 12 منٹ رہتا ہے‘
ہمارا جسم بارہ منٹ بعد ہمارے ہر جذبے کو نارمل کر دیتا ہے“ میں نے عرض کیا ”لیکن میں اکثر لوگوں کو سارا سارا دن غصے‘ اداسی‘ نفرت اور خوف کے عالم میں دیکھتا ہوں‘ یہ سارا دن نارمل نہیں ہوتے“ وہ مسکرا کر بولے ”آپ ان جذبوں کو آگ کی طرح دیکھیں‘ آپ کے سامنے آگ پڑی ہے‘ آپ اگر اس آگ پر تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رہیں گے‘ آپ اگر اس پر خشک لکڑیاں رکھتے رہیں گے تو کیا ہو گا ؟ یہ آگ پھیلتی چلی جائے گی‘ یہ بھڑکتی رہے گی‘
ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جذبات کو بجھانے کی بجائے ان پر تیل اور لکڑیاں ڈالنے لگتے ہیں چنانچہ وہ جذبہ جس نے 12 منٹ میں نارمل ہو جانا تھا وہ دو دو‘ تین تین دن تک وسیع ہو جاتا ہے‘ ہم اگر دو تین دن میں بھی نہ سنبھلیں تو وہ جذبہ ہمارا طویل موڈ بن جاتا ہے اور یہ موڈ ہماری شخصیت‘ ہماری پرسنیلٹی بن جاتا ہے یوں لوگ ہمیں غصیل خان‘ اللہ دتہ اداس‘ ملک خوفزدہ‘ نفرت شاہ‘ میاں قہقہہ صاحب اور حیرت شاہ کہنا شروع کر دیتے ہیں“ وہ رکے اور پھر بولے ”آپ نے کبھی غور کیا ہم میں سے بے شمار لوگوں کے چہروں پر ہر وقت حیرت‘ ہنسی‘ نفرت‘ خوف‘ اداسی یا پھر غصہ کیوں نظر آتا ہے؟
وجہ صاف ظاہر ہے‘ جذبے نے بارہ منٹ کیلئے ان کے چہرے پر دستک دی لیکن انہوں نے اسے واپس نہیں جانے دیا اور یوں وہ جذبہ حیرت ہو‘ قہقہہ ہو‘ نفرت ہو‘ خوف ہو‘ اداسی ہو یا پھر غصہ ہو وہ ان کی شخصیت بن گیا‘ وہ ان کے چہرے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درج ہو گیا‘ یہ لوگ اگر وہ بارہ منٹ مینج کر لیتے تو یہ عمر بھر کی خرابی سے بچ جاتے‘ یہ کسی ایک جذبے کے غلام نہ بنتے‘ یہ اس کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوتے“ میں نے عرض کیا ”اور کیا محبت جذبہ نہیں ہوتا“ فوراً جواب دیا ”محبت اور شہوت دراصل لطف کے والدین ہیں‘ یہ جذبہ بھی صرف بارہ منٹ کاہوتا ہے‘
آپ اگر اس کی بھٹی میں نئی لکڑیاں نہ ڈالیں تو یہ بھی بارہ منٹ میں ختم ہو جاتا ہے لیکن ہم بے وقوف لوگ اسے زلف یار میں باندھ کر گلے میں لٹکا لیتے ہیں اور یوں مجنوں بن کر ذلیل ہوتے ہیں‘ ہم انسان اگر اسی طرح شہوت کے بارہ منٹ بھی گزار لیں تو ہم گناہ‘ جرم اور ذلت سے بچ جائیں لیکن ہم یہ نہیں کر پاتے اور یوں ہم سنگسار ہوتے ہیں‘ قتل ہوتے ہیں‘ جیلیں بھگتتے ہیں اور ذلیل ہوتے ہیں‘ ہم سب بارہ منٹ کے قیدی ہیں‘ ہم اگر کسی نہ کسی طرح یہ قید گزار لیں تو ہم لمبی قید سے بچ جاتے ہیں ورنہ یہ 12 منٹ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑتے“۔
میں نے ان سے عرض کیا ”آپ یہ بارہ منٹ کیسے مینیج کرتے ہیں“ وہ مسکرا کر بولے ”میں نے ابھی آپ کے سامنے اس کا مظاہرہ کیا‘ وہ صاحب غصے میں اندر داخل ہوئے‘ مجھ سے اپنی فائل مانگی‘ میں نے انہیں بتایا میں آپ کی فائل پر دستخط کر کے واپس بھجوا چکا ہوں لیکن یہ نہیں مانے‘ انہوں نے مجھ پر جھوٹ اور غلط بیانی کا الزام بھی لگایا اور مجھے ماں بہن کی گالیاں بھی دیں‘ میرے تن من میں آگ لگ گئی لیکن میں کیونکہ جانتا تھا میری یہ صورتحال صرف 12 منٹ رہے گی چنانچہ میں چپ چاپ اٹھا‘
وضو کیا اور نماز پڑھنی شروع کر دی‘ میرے اس عمل پر 20 منٹ خرچ ہوئے‘ ان 20 منٹوں میں میرا غصہ بھی ختم ہو گیا اور وہ صاحب بھی حقیقت پر پہنچ گئے‘ میں اگر نماز نہ پڑھتا تو میں انہیں جواب دیتا‘ ہمارے درمیان تلخ کلامی ہوتی‘ لوگ کام چھوڑ کر اکٹھے ہو جاتے‘ہمارے درمیان ہاتھا پائی ہو جاتی‘ میں اس کا سر پھاڑ دیتا یا یہ مجھے نقصان پہنچا دیتا لیکن اس سارے فساد کا آخر میں کیا نتیجہ نکلتا؟ پتہ چلتا ہم دونوں بے وقوف تھے‘ ہم سارا دن اپنا کان چیک کئے بغیر کتے کے پیچھے بھاگتے رہے چنانچہ میں نے جائے نماز پر بیٹھ کر وہ بارہ منٹ گزار لئے اور یوں میں‘ وہ اور یہ سارا دفتر ڈیزاسٹر سے بچ گیا‘ ہم سب کا دن اور عزت محفوظ ہو گئی“
میں نے پوچھا ”کیا آپ غصے میں ہر بار نماز پڑھتے ہیں“ وہ بولے ”ہرگز نہیں‘ میں جب بھی کسی جذبے کے غلبے میں آتا ہوں تو میں سب سے پہلے اپنا منہ بند کر لیتا ہوں‘ میں زبان سے ایک لفظ نہیں بولتا‘ میں قہقہہ لگاتے ہوئے بھی بات نہیں کرتا‘ میں صرف ہنستا ہوں اور ہنستے ہنستے کوئی دوسرا کام شروع کر دیتا ہوں‘ میں خوف‘ غصے‘ اداسی اور لطف کے حملے میں واک کیلئے چلا جاتا ہوں‘ غسل کرلیتا ہوں‘ وضو کرتا ہوں‘ 20 منٹ کیلئے چپ کا روزہ رکھ لیتا ہوں‘ استغفار کی تسبیح کرتا ہوں‘
اپنی والدہ یا اپنے بچوں کو فون.کرتا ہوں‘ اپنے کمرے‘ اپنی میز کی صفائی شروع کر دیتا ہوں‘ اپنا بیگ کھول کر بیٹھ جاتا ہوں‘ اپنے کان اور آنکھیں بند کر کے لیٹ جاتا ہوں یا پھر اٹھ کر نماز پڑھ لیتا ہوں یوں بارہ منٹ گزر جاتے ہیں‘ طوفان ٹل جاتا ہے‘ میری عقل ٹھکانے پر آ جاتی ہے اور میں فیصلے کے قابل ہو جاتا ہوں“ وہ خاموش ہو گئے‘ میں نے عرض کیا ”اور اگر آپ کو یہ تمام سہولتیں حاصل نہ ہوں تو آپ کیا کرتے ہیں“ وہ رکے‘ چند لمحے سوچا اور بولے ”آسمان گر جائے یا پھر زمین پھٹ جائے‘ میں منہ نہیں کھولتا‘
میں خاموش رہتا ہوں اور آپ یقین کیجئے سونامی خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ میری خاموشی کا مقابلہ نہیں کر سکتا‘ وہ بہرحال پسپا ہو جاتاہے‘ آپ بھی خاموش رہ کر زندگی کے تمام طوفانوں کو شکست دے سکتے ہیں۔
#تعلیم

Address

R-1619 Block 18, FB Area
Karachi
75950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Mudabbir Shafiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram