Akbar Ayyubi Rohani clinic

Akbar Ayyubi Rohani clinic For The treatment of various diseases through homeopathic and spiritual.

22/02/2021
29/12/2020
آپ شوگر کے مریض ہیں ؟؟؟یا گھر میں ابو امی یا کوئی رشتے دار۔۔۔تب آپ میری اس تحریر کو دل کی آنکھوں  سے پڑھیں ۔۔یقین نہ بھی...
13/06/2020

آپ شوگر کے مریض ہیں ؟؟؟

یا گھر میں ابو امی یا کوئی رشتے دار۔۔۔
تب آپ میری اس تحریر کو دل کی آنکھوں سے پڑھیں ۔۔
یقین نہ بھی آئے تو اپنے مریض کو چالیس یوم تک تحریر میں لکھے گئے علاج باالغذا کو اختیار کریں
علاج شروع کرنے سے پہلے نہار منہ اور کھانے کے دو گھنٹے بعد کسی اچھی لیبارٹری سے شوگر چیک کروالیں۔۔

چالیس یوم کے بعد پھر یہی ٹیسٹ دوبارہ کروائیں۔۔
ٹیسٹ سے پہلےادویات استعمال نہ کریں۔۔
حیرت انگیز نتائج سے آپکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔۔
اگر آپ معالج ڈوھونڈ ڈوھونڈ کر تھک چکے ہیں
بلکہ علاج سے مایوس ہوچکے ہیں ۔۔
پاوں اور دیگر جسم کے زخم تک ٹھیک نہیں ہورہے تو مایوس نہ ہوں۔۔
شوگر ہارٹ پرابلم پیدا کرنے لگی ہے
بی پی بھی ان کنٹرولڈ ہورہا ہے
آپ انسولین کی صعوبت برداشت کررہے ہیں تب بھی
گھبرائیں نہیں۔۔۔ہمت کریں ۔۔
نعرہ تکبیر بلند کریں۔۔۔
اللہ پاک آپکو صحت مند زندگی کا ایک موقع اور دینے والے ہیں ۔۔
آپ اب تک جو اخراجات ادویات پر خرچ کرکے صحت اور پیسہ برباد کررہے ہیں ۔۔

وہی اخراجات غذا پر کرکے صحت اور تندرستی کی دولت بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔
ادویات کے ساتھ آپ ڈھیر ساری خدائی نعمتوں سے پرہیز کی صورت میں محروم کردے گئے ہیں۔
علاج بالغذا سے غذائی ترتیب بدل جائے گی مگر بیشتر نعمتوں کا دروازہ آپ پر کھل جائے گا۔۔

جسم کے سخت ترین دردوں۔۔۔پاوں کی جلن اور درد سے آپ کو نجات مل جائے گی۔۔
آپ کا کولیسٹرول لیول بہترین جگہ پر آجائے گا۔۔
آپ کا وزن اگر بڑھ چکا ہے تو وزن بھی بہترین جگہ تک آجائے گا۔۔
میں شوگر کا آٹھ سال سے مریض ہوں۔۔
پندرہ سال بعد کچھ دوست ملے ۔۔۔کہنے لگے آپ صحت کے لحاظ سے پندرہ سال پہلے سے بھی بہتر لگ رہے ہیں۔۔
اس طریقہ علاج کو ڈیڑھ سال سے اختیار کررکھا ہے۔۔
میری والدہ بھی شوگر کی مریض ہیں۔۔
ملتان کے بہترین ڈاکٹروں سے بھی ادویات لینے کے بعد بھی شوگر لیول 400 کے لگ بھگ رہتا ہے
پچھلے دو ماہ سے میرے پاس ہیں۔۔
شوگر کی ادویات کا تھیلا بند پڑا ہے۔۔
بہت سی دیگر تکلیفوں سے بھی نجات حاصل ہورہی ہے ۔۔۔

ایک ہندوستانی ڈاکٹر کو جس کی عمر 65 برس تھی یہ کہتے سنا کہ
میں ڈاکٹر ہوں ۔۔میری اہلیہ ڈاکٹر ہیں۔۔میرا بیٹا اور بہو ڈاکٹر ہیں
1994 میں شوگر ہوا۔۔۔
شوگر نے 2005 میں ہارٹ کا مریض بنایا اب کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر زندگی سے مکمل مایوس ہوچکا تھا۔۔۔
تب علاج بالغذا کا نسخہ ہاتھ لگا۔۔میں چند قدم چلنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا اب۔۔۔۔
پانچ کلومیٹر روزانہ واک کرتا ہوں
صحت مند زندگی گزار رہا ہوں۔۔۔
اب مجھے اپنی ساری سائینس اور ساری تعلیم جہالت محسوس ہوتی ہے۔۔جس نے مجھے صحت مند زندگی کی بجائے شوگر کے قید خانے میں ڈال دیا تھا۔۔

چلیں تشریف لائیں علاج بالغذا کا مکمل شیڈول ملاحظہ فرمائیں۔۔
مگر اگلی قسط میں موجود احتیاطی تدابیراور پرہیز۔۔۔ پڑھنا عمل کرنا مت بھولیے گا۔۔۔

ناشتہ
فروٹ چارٹ۔۔۔600 گرام ۔۔
تمام پھل کھائیں۔۔۔آم تربوز خربوزہ سمیت کوئی پرہیز نہیں۔۔
فروٹ چارٹ مصالحہ بھی استعمال کرسکتے ہیں مگر فروٹ چارٹ میں کریم بلکل نہ ڈالیں۔۔
قہوہ پئیں۔۔۔چائے سے کم ازکم چالیس یوم تک مکمل پرہیز کریں۔۔
دن بارہ بجے تک فروٹ سے ہٹ کر کوئی چیز استعمال نہ کریں۔۔
ڈرائی فروٹ کھا سکتے ہیں۔۔

دوپہر کا کھانا۔۔۔

کچی سبزیاں ہلکی سی ابال لیں۔۔
ٹماٹر کھیرا۔۔۔پیاز پودینہ ذائقے کے لیے کوئی ایک آدھ فروٹ ڈالنا چاہیں ڈال لیں۔۔سرکہ مصالحہ بھی اچھا ذائقہ حاصل کرنے کے لیے ڈال لیں۔۔
سلاد کے بہترین طریقے یوٹیوب سے مل جاتے ہیں ۔۔دیکھ لیں ۔۔سلاد بنائیں
65 سے ستر فیصد بھوک اسی سے ختم کریں۔۔
تیس فیصد کے لیے
کھجور یا شہد کے ساتھ جو کا دلیہ بنا کر کھائیں ۔نمکین بھی بناکر کھا سکتے ہیں۔۔

شام کا کھانا۔۔۔۔

اوپر درج کیے گئے طریقہ کار کے مطابق سلاد تیار کریں۔۔ساٹھ فیصد بھوک اسی سے مٹائیں
بقیہ روٹی بھی کھا سکتے ہیں۔۔

روٹی کے لیے آٹا بنانے کی ترتیب۔۔

400 گرام جو کا آٹا
400 گرام باجرے کا آٹا
200 گرام گندم کے آٹا۔۔
کو مکس کرکے روٹی بنائیں۔۔
یہ روٹی دوپہر کو اگر دلیہ نہ بھی بناسکیں تو
دوپہر اور شام کو یہ روٹی بناکر کھائیں۔۔

پانچ سال سے کم شوگر کے مریض کو ایک ہفتے بعد شوگر کی دوائی کھانے کی ضرورت نہیں رہیگی ۔۔
دس سال تک کے مریض کو اکیس دن کے بعد خود بخود شوگر کی دوائی چھوڑنی پڑے گی۔۔

ابتدائی ایام میں آپ اپنی ادویات ترک نہ کریں ۔۔
دوائی بتدریج کم کرتے جائیں۔۔اکیس دن میں دوائی مکمل چھوڑ دیں۔۔
اگر کسی مریض کاشوگر لیول پہلے تین چار دن میں ہی کم ہوجائے تو
تووہ ادویات پھینک دے۔۔
بس علاج بالغذا پر ہی توجہ دے۔۔۔
سالن بنانے کے لیے ابتدائی چالیس دن زیتون کا تیل استعمال کریں۔۔پھر سرسوں کا اصلی تیل پکا کر رکھ لیں اس میں سالن تیار کریں

احتیاط و پرہیز۔۔۔

آپ تمام فروٹ۔۔اور۔اصلی شہد ۔۔۔کھاسکتے ہیں

بیکری کی تمام چیزوں سے بچیں۔۔
دودھ اور اس سے بنی تمام چیزوں سے پرہیز کریں۔۔
بریلر مرغ سے مکمل اور سرخ مرچ کم سے کم استعمال کریں۔۔
خالص گندم کی روٹی اور چاول اور آلو بھی چینی کی طرح ہی ہیں۔۔۔
سوگرام چینی سے جسقدر گلوکوز حاصل ہوتا ہے
انیس بیس کے فرق سے گندم اور چاولوں میں موجود گلوکوز بھی جسم میں داخل ہوتا ہے
تب آپ سوچتے ہیں کہ احتیاط بھی کررہے ہیں مگر شوگر کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔۔
حالانکہ گندم چاول کے استعمال سے آپ کی احتیاط و پرہیز باقی نہیں رہی ۔۔
چالیس دن ان سے مکمل پرہیز رکھیں۔۔چالیس دن کے بعد
کبھی کبھار بھوک کا تیس فیصد روٹی چاول استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔

میسر ہو تو ڈرائی فروٹ۔۔۔بادام ۔۔مونگ پھلی۔۔خشک چنا۔۔خوبانی انجیر ضرور کھائیں۔۔۔

چند اضافی تجاویز

ہنزہ قہوہ۔۔۔

یہ بوٹی چلاس کوہستان گلگت میں وافر مقدار میں موجود ہے۔۔
اس سے قہوہ بنائیں۔۔ہلکا سا لیموں نچوڑیں عرق گلاب خالص ڈالیں۔۔
قہوہ تیار ہے ۔۔
یقین مانیں اسقدد خوش ذائقہ ۔۔ہاضم ۔۔۔شوگر بی پی کے لیے مفید قہوہ ہے
کہ آپ چائے بھول جائیں گے ۔۔اسے منگوائیں استعمال کریں

صبح نہار منہ گرم پانی کا استعمال بھی آپکو فائدہ دیگا۔۔۔

چائے کا آدھ چمچ۔۔۔۔کلونجی اورآدھ چمچ میتھی دانہ بھگو کر رکھیں صبح نہار منہ استعمال کریں ۔۔
بہت مفید ہے

کوشش کریں چالیس منٹ پیدل ضرور چلیں۔۔

ایک سو گیارہ بار ہر روز۔۔۔یا اللہ یاقوی ۔۔۔۔پڑھیں پانی پر دم کریں اور پیتئں رہیں تاکہ جسمانی طاقت میں بھی اضافہ ہوتا رہے۔۔
قرآن مجید کی یہ آیت
رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا
اکیس بار پڑھیں پانی پر دم کریں اور پئیں شوگر پر بہترین فرق پڑیگا۔۔۔

آپ جب صحت مند ہوجائیں تو خدا کے حضور سجدہ شکر بجالاتے رہیں۔۔
تب بندہ ناچیز کے لیے بھی دعا ضرور کیجئے گا۔۔۔

31/03/2020
25/03/2020
02/03/2020

Address

چشتیہ استخارہ سنٹر بمقام الصفاء میڈیکل سنٹر مسلم لیگ سوسائٹی ناظم آباد 1
Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akbar Ayyubi Rohani clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category