Matab e Owaisi

Matab e Owaisi دیسی طریقہ علاج دیسی طریقہ علاج ،قانون مفرد اعضاء، کے مطابق ایک علاج گاہ

16/09/2020

کچھ یادگار شہر ستم گر ہی لے چلیں

آئے ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں

یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر

سر پر خیال یار کی چادر ہی لے چلیں

رنج سفر کی کوئی نشانی تو پاس ہو

تھوڑی سی خاک کوچۂ دلبر ہی لے چلیں

یہ کہہ کے چھیڑتی ہے ہمیں دل گرفتگی

گھبرا گئے ہیں آپ تو باہر ہی لے چلیں

اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاں

آ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں

15/09/2020

جو چاہتے ہو سو کہتے ہو چپ رہنے کی لذت کیا جانو

یہ راز محبت ہے پیارے تم راز محبت کیا جانو

الفاظ کہاں سے لاؤں چھالے کی ٹپک کو سمجھاؤں

اظہار محبت کرتے ہو احساس محبت کیا جانو

کیا حسن کی بھیک بھی ہوتی ہے جب چٹکی چٹکی جڑتی ہے

ہم اہل غرض جانیں اس کو تم صاحب دولت کیا جانو

ہے فرق بڑا اے جان رضاؔ دل دینے میں دل لینے میں

الفت کا تعلق جان کے بھی رشتے کی نزاکت کیا جانو

08/09/2020

یہ دنیا ہے، یہاں پہ داستانیں مار دیتی ہیں۔
یہاں رسموں رواجوں کی چٹانیں مار دیتی ہیں۔
تمہیں محبوب کی زلفوں کے بَل جینے نہیں دیتے۔
ہمیں غالب کے مصرعوں کی اُٹھانیں مار دیتی ہیں۔
تِری آنکھوں کی مستی دیکھ کر واعظ کی یاد آئی۔
وہ کہتا تھا شرابوں کی دکانیں مار دیتی ہیں۔
کئی غیروں کے میٹھے بول سُن کے جان پڑتی ہے۔
کئی اپنوں کی زہریلی زبانیں مار دیتی ہیں۔
اَنا کی سیڑھیاں چڑہتے ہوئے یہ بھول نہ جانا۔
پرندوں کو بہت اونچی اُڑانیں مار دیتی ہیں۔
امیرِ شہر میں اور ہم میں قدرِ مُشترک تو ہے۔
ہمیں پتھر، اُسے سونے کی کانیں مار دیتی ہیں۔
کہاں جا کر رپٹ لکھوائیں وہ مقتول، کہ جن کو
ترے ابرو کی یہ قاتل کمانیں مار دیتی ہیں۔
یہاں پردیس میں بچے عجب سی کشمکش میں ہیں۔
یہاں جذبات کو دو دو زبانیں مار دیتی ہیں
مجھے مرتے ہوئے کہنے لگی حوّا کی اِک بیٹی .
یہاں رشتے نِبھانے کی تھکانیں مار دیتی ہیں۔
فقط بیٹے ہی ہوتے ہیں یہاں جاگیر کے وارِث۔
اگرچہ بیٹیاں خدمت میں جانیں مار دیتی ہیں۔
مبارک ایک تو موضوع تمہارے جان لیوا ہیں۔
پھر اِس پہ درد سے لبریز تانیں مار دیتی ہیں۔
مبارک صدیقی

28/08/2020

انسان جتنا اون لائن ہوتا جارہا ہے
انسانیت اتنی اوف لائن ہوتی جارہی ہے

25/08/2020
25/08/2020

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

26/08/2015

حکماء قدیم کے حیرت انگیز کارنامے
حکم دمشقی نامی ایک طبیب کا کہیں سے گزر ہوا دیکھا کہ کچھ لوگ ایک مریض کو گھیرے ہوئے کھڑے ہیں جب تحقیق کی تو لوگوں نے بتایا کہ ایک طبیب نے اس مریض کی فصد باسلیق کھول دی ہے اور غلطی سے نشتر کی ضرب شریان تک پہنچ گئی ہے جس سے خون نکل رہا ہے اور کسی صورت سے بند نہیں ہو رہا حکیم نے اپنے شاگردوں سے خون کو بند کرنے کا کہا شاگردوں نے بہت کوشش کی مگر ناکام رہے پھر حکم خود آگے بڑھا اور ایک پستہ کا دانہ لیکر اسکے دو ٹکڑے کئے آدھے ٹکڑے کا چلکا اتار کر اسے مقام زخم پر رکھا اور اوپر سے ریشم کی مضبوط پٹی باند دی اسکے بعد مریض کے زخمی ہاتھ کو پانی میں ڈلوایا اور کہا کہ کل تک اسے پانی سے نہ نکالے غزا میں نیم برشت انڈے کھانے کو بتائے طبیب کی ہدایت کے مطابق مریض نے اپنا زخمی حصہ تمام رات پانی میں ڈالے رکھا دو تین روز پر مریض کے ہاتھ پر ورم آگیا اور درد ہونے لگا طبیب کے پاس کہلوایا گیا اس نے کوئی توجہ نہیں دی بس ذرا پٹی ڈھیلی کر دی پانچ روز بعد پٹی کھولی تو دیکھا کہ پستہ کا ٹکڑا گوشت سے چپک گیا ہے دو روز بعد وہ چھلکا خود بخود گر گیا اور اسکے نیچے جما ہوا خون بھی پپڑی بن کر علیحدہ ہو گیا اور مریض بھی بالکل ٹھیک ہو گیا

08/08/2015

اردو عربی ٹائیپنگ کے لئے رابطہ کریں.

05/07/2015

السلام علیکم
آجکا ایک خاص نسخہ برائے دمہ بلغمی
سرخ مرچ کو جلا کر سفوف بنا لیں یہ سفوف ایک چٹکی ایک چمچ شہد میں مکس کر کے صبح شام تهوڑا چاٹ لیا کریں.
والسلام

18/05/2015

Address

Karachi

Telephone

+923442670325

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Matab e Owaisi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Matab e Owaisi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram