Rahmat Ullah Khan Kharal

Rahmat Ullah Khan Kharal Welcome to Rahmat Ullah Khan Kharal Page
This is flahey Page

15/03/2026

ترکی کے صدر نے تمام مسالک کو اکٹھا کرنے کے لیے جو بیان دیا اس کے بعد اسرآئیل کے اندر نئے مروڑ اٹھنا شروع ہو گئے۔۔امتِ مسلمہء کو یکجان ہونا ہی پڑے گا

14/03/2026
یہ منظر دیکھنے کو آنکھیں ترس گئی تھیں، یہ اسرائیل کے شہر تل ابیب کا منظر ہے۔
11/03/2026

یہ منظر دیکھنے کو آنکھیں ترس گئی تھیں، یہ اسرائیل کے شہر تل ابیب کا منظر ہے۔

پنجاب کے ضلع چکوال میں کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک بہن بھائی کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور طویل بھوک کے باعث بہن کی موت...
10/03/2026

پنجاب کے ضلع چکوال میں کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک بہن بھائی کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور طویل بھوک کے باعث بہن کی موت کے الزامات کے تحت ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزم کو دی جانے والی تین سال قید کی سزا کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملزم کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کا فیصلہ آج (دس مارچ) سنایا ہے۔

اگرچہ اس مقدمے کا تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا تاہم مدعی اور ملزم کے وکلا نے بی بی سیسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتِ عالیہ نے 'ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی' کی بنیاد پر ملزم عنصر عباس کو بری کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال فروری میں چکوال کے تھانہ نیلہ کی پولیس نے نواحی گاؤں گھگھ سے موصول ہونے والے ایک گمنام خط پر کارروائی کرتے ہوئے 26 سالہ جبین بی بی کی لاش ایک کمرے سے برآمد کی تھی جبکہ ان کے 32 سالہ بھائی حسن رضا کو لاغر حالت میں بازیاب کیا تھا۔ بہن بھائی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

پولیس کی طرف سے درج کی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق اس گمنام خط میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کی خاطر دونوں بہن بھائی کو ایک گھر میں بند رکھا گیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے ڈھائی ماہ قبل اس کیس میں مرکزی ملزم عنصر کو تین سال قیدِ بامشقت اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے ملزم پر اٹھانوے لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو ستر روپے رقم کی دیت عائد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ملزم دیت مرحومہ کے قانونی ورثا کو ادا کرے گا اور دیت ادا نہ کرنے تک ملزم جیل میں ہی رہے گا۔

دونوں بہن بھائی کو بنیادی ضروریاتِ زندگی فراہم نہ کرنے کے الزام میں ملزم کو تین ماہ کی قید اور پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

عدالت نے نو ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا تھا جبکہ مرکزی ملزم عنصر عباس کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جہلم جیل بھیج دیا تھا۔

پاکستان کو نیوکلیئر طاقت بنانے والے محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین
09/03/2026

پاکستان کو نیوکلیئر طاقت بنانے والے محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین

09/03/2026

ویسے تو ہم لوگ اپنے اپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن ہمارے کام یہ دیکھ لیں کیسے ہیں۔

🔘 ‏سلطان صلاح الدین ایوبی ؒ کا ایک قول بہت مشہور ہے جو اپنے اندر بہت سے معنی سموئے ہوئے ہےصلاح الدین ایوبی ؒ نے فرمایا ت...
09/03/2026

🔘 ‏سلطان صلاح الدین ایوبی ؒ کا ایک قول بہت مشہور ہے جو اپنے اندر بہت سے معنی سموئے ہوئے ہے
صلاح الدین ایوبی ؒ نے فرمایا تھا
میں یہ نہیں جانتا کہ اسلام اخلاق سے پھیلا ہے یا تلوار سے، مگر اسلام کی حفاظت کے لئے تلوار ضروری ہے۔
🔘 صلاح الدین ایوبی سے کہا گیا کہ آپ بڑی لمبی مسافت سے تشریف لائے ہیں پہلے آرام کر لیں تو صلاح الدین ایوبی نے تاریخی الفاظ کہے ًٰ”میرے سر پر جو دستار رکھ دی گئی ھے میں اس کے اہل نہیں تھا ۔
🔘 اس دستا ر کاحق نبھانے کی خاطر میں نے اپنا آرام اور اپنی نیند کو ختم کر دیا کیا آپ لوگ مجھے اس جگہ پر نہیں لے جاتے جہاں میرے فرائض میرا انتظار کررہے ہیں.
🔘 جہاں روٹی مزدور کی تنخواہ سے مہنگی ہو جائے ،وہاں دو چیزیں سستی ہو جاتی ہیں ایک عورت کی عزت اور دوسری مرد کی غیرت“
جب سلطان صلاح الدین ایوبی مصر پہنجا تو مصر کے شہنشہا ہ نے ان کے استقبال کے لیے راستے میں پھولوں کی پتیاں پیچھا دی تو صلاح الدین ایوبی نےرستے میں پھولوں کی پتیاں دیکھ کر پاؤں پیچھے کر لیا اور کہا صلاح الدین یہاں پر پھولوں کی پتیاں مسلنے نہیں آیا۔
🔘 “مسلمان کی زندگی پھولوں کی سیج نہیں ۔
کیا تم جانتے نہیں ھو صلیبی ، سلطنت اسلامیہ کو بے دردی سے کاٹ رہے ہیں صرف وہ اس لیے کہ ھم نے پھولوں کی پتیوں پر چلنا شروع کر دیا ھے ھم نے اپنی ہی پچیوں کو بے پردہ کرکے عصمتیں روند ڈالی ہیں میری نظریں فلسطین پر لگی ھوئی ہیں ۔
🔘 تم میری راہ میں پھول پجھا کر مصر سے بھی اسلام کا پرچم اتروا دینا چاہتے ھو ؟
صلاح الدین ایوبی نے ارطاق والٹی کرک ریجی نالڈ نامی گستاخ رسول کو قتل کیا۔اُس نے کچھ مسلمانوں کو پکڑا تھا اور کہا تھا کہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتے ہو اُس سے کیوں نہیں کہتے کہ تمہں آکر چھڑائے۔
🔘 سلطان صلاح الدین ایوبی کو جب یہ بات پتہ چلی تو اُس نے قسم کھا کر کہا تھا کہ اُس گستاخ رسول کو میں ہی قتل کروں گا۔ سلطان صلاح الدین ایوبی نے اُس کی تمام بد اعمالیاں گنوائی اور پھر یہ بھی کہا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد چاہتا ہوں اور اپنے ہاتھوں سے اُس کا سر قلم کر دیا۔
🔘 جب سلطان صلاح الدین ایوبی کا انتقال ھوا تو خزانے میں تجہیز و تکفین کیلئے بھی رقم موجود نہ تھی۔ 600 سال بعد سلطان ایوبی کی قبر کشائی کی گئی تو لاش تر و تازہ تھی۔

Address

Karor Lal Esan
Karor Lal Isa
31100

Telephone

+923325981600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahmat Ullah Khan Kharal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Rahmat Ullah Khan Kharal:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category