17/07/2025
لیپڈ پروفائل" کیا ہے؟
ایک ڈاکٹر نے لیپڈ پروفائل کو ایک خوب صورت کہانی کی صورت میں سمجھایا ہے۔
تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ اس شہر کا سب سے بڑا شرارتی کردار ہے - "کولیسٹرول"۔
اس کے کچھ ساتھی بھی ہیں۔ اس کا سب سے بڑا ساتھی ہے *ٹرائی گلیسرائیڈ*
ان کا کام ہے کہ وہ گلیوں میں گھومیں، افراتفری پھیلائیں اور سڑکوں کو بلاک کریں۔
دل اس شہر کا مرکزی علاقہ ہے۔ تمام سڑکیں دل کی طرف جاتی ہیں۔
جب یہ شرارتی کردار بڑھنے لگتے ہیں، تو یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن ہمارے جسم, شہر میں ایک اچھا پولیس والا بھی تعینات ہے , ایچ ڈی ایل(HDL)
یہ پولیس والا ان شرارتی کرداروں کو پکڑتا ہے اور انہیں جیل (جگر) میں ڈال دیتا ہے جو
انہیں ہمارے نکاسی کے نظام کے ذریعےجسم سے باہر نکال دیتا ہے۔
لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے - ایل ڈی ایل (LDL)** جو اقتدار کا بھوکا ہے۔
ایل ڈی ایل ان شرارتی کرداروں کو جیل سے باہر نکالتا ہے اور دوبارہ سڑکوں پر چھوڑ دیتا ہے۔
جب اچھا پولیس والا ایچ ڈی ایل کم ہوجاتا ہے، تو پورا شہر افراتفری کا شکار ہوجاتا ہے۔
کون اس طرح کے شہر میں رہنا چاہے گا؟
کیا آپ ان شرارتی کرداروں کو کم کرنا اور اچھے پولیس والوں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں؟
تو
چہل قدمی شروع کریں
ہر قدم کے ساتھ ایچ ڈی ایل بڑھے گا، اور شرارتی کردار جیسے کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائیڈ اور ایل ڈی ایل کم ہوں گے۔
آپ کا جسم (شہر) دوبارہ زندہ ہوجائے گا۔
آپ کا دل ,شہر کا مرکز, شرارتی کرداروں کی رکاوٹ (دل کی بندش) سے محفوظ رہے گا۔
اور جب دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے