06/12/2025
ہیلتھ کونسل کا اجلاس—تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خانپور
آج مورخہ 06.12.20225اسسٹنٹ کمشنر خانپور / چیئرمین ہیلتھ کونسل کی زیرِ صدارت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خانپور میں ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ کونسل کے معزز رکن جناب شیخ وقار الدین سمیت دیگر معزز ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز سیکریٹری ہیلتھ کونسل کی جانب سے ایجنڈا پیش کرنے سے ہوا، جس کے بعد کونسل کے مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے صحت کی سہولیات، ہسپتال انتظامیہ، مریضوں کی فلاح و بہبود اور جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق سفارشات اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین ہیلتھ کونسل اور دیگر معزز ممبران نے نئے آؤٹ ڈور بلاک، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں اور انتظامی امور پر سیکریٹری ہیلتھ کونسل کی قابلِ ستائش کارکردگی کو سراہا اور صحت عامہ کے لیے کیے گئے بہترین اقدامات پر شاباش دی۔