01/12/2025
اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر عبدالرزاق کا ٹی ایچ کیو اسپتال کھاریاں کا دورہ
تاریخ: 1 دسمبر 2025
مسٹر عبدالرزاق، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کھاریاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کے انتظامات ڈاکٹر ظفر مہدی (ایم ایس) نے کیے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاالمنعم اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید کامران بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
- مختلف وارڈز، سروس ڈیلیوری اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا
- انسولین ریکارڈ، ان ڈور وارڈز، این سی ڈی کلینک اور ادویات کی دستیابی چیک کی گئی
- مریضوں کی آن لائن انٹری اور سٹاف کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا
- ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، فارمیسی، اور مفت ادویات کی فراہمی کا معائنہ کیا گیا
- مریضوں سے فیڈبیک لیا گیا، جنہوں نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا
- صفائی، حاضری، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو سراہا گیا
- ادویات کے سٹاک اور ڈیجیٹل سسٹم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا
مسٹر عبدالرزاق نے اسپتال کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے کچھ رہنمائی نکات بھی دیے
Deputy District Health Officer
Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat
Health & Population Department
Highlights
District Information Office Gujrat