Regional Blood Center Swat

Regional Blood Center Swat A Safe Blood Transfusion/Donation Center

خون کے نیگیٹو گروپس کے عطیات کی اپیل
23/03/2026

خون کے نیگیٹو گروپس کے عطیات کی اپیل

یوم پاکستان 🇵🇰 پاکستان زندہ باد
23/03/2026

یوم پاکستان 🇵🇰 پاکستان زندہ باد

عید مبارک 🌙🌟 Eid Mubarak
21/03/2026

عید مبارک 🌙🌟 Eid Mubarak

حمزہ عباس یوسفزئی نے نہ صرف خود خون کا عطیہ دیا بلکہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچ...
20/03/2026

حمزہ عباس یوسفزئی نے نہ صرف خود خون کا عطیہ دیا بلکہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں کے لیے آگے بڑھنے اور خون عطیہ دینے کی دعوت دی۔
​ان کا یہ خوبصورت عمل ان بچوں کے لیے عید کا تحفہ ہے۔
​اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور آپکی جوانی میں برکت ڈالے۔

Hamza Abbas Yousafzai Thank You so Much...

چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرے۔آپکی وقتی خوشی کسی کی عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔ہوائی فائرنگ جان لیوا فعل اور قان...
18/03/2026

چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرے۔
آپکی وقتی خوشی کسی کی عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔
ہوائی فائرنگ جان لیوا فعل اور قانونا جرم ہے۔

عطیہ خون کیمپرمضان المبارک 5 مارچ بروز جمعرات رات 8 بجےبمقام : سوات مارکیٹ نشاط چوک مینگورہ سوات
04/03/2026

عطیہ خون کیمپ
رمضان المبارک 5 مارچ بروز جمعرات رات 8 بجے
بمقام : سوات مارکیٹ نشاط چوک مینگورہ سوات

23/02/2026

20th Volunteer Blood Donation by Muhammad Waqas Bloodwala 🩸

محمد وقاص نے آج روزے کی حالت کے باوجود ایک بار پھر انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے خو...
23/02/2026

محمد وقاص نے آج روزے کی حالت کے باوجود ایک بار پھر انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے خون کا قیمتی عطیہ پیش کیا۔ ان کے اس عطیے سے ایک نہیں بلکہ تین قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔
یہ ان کی جانب سے دیا جانے والا بیسواں خون کا عطیہ تھا، جو انہوں نے ریجنل بلڈ سنٹر سوات میں انجام دیا۔
محمد وقاص، جو “بلڈ والہ” کے نام سے معروف ہیں، ضلع سوات کے ایک متحرک اور باوقار بلڈ ایکٹوسٹ ہیں۔ وہ نہ صرف خود باقاعدگی سے خون عطیہ کرتے ہیں بلکہ ہسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کے لئے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے نوجوانوں کو منظم کرنے اور بروقت دستیاب کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید برآں، وہ “بلڈ چین پاکستان” کے پلیٹ فارم سے وابستہ رہتے ہوئے خون کے عطیہ کیمپوں کے انعقاد، عوامی آگاہی مہمات اور نوجوانوں میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے مسلسل سرگرمِ عمل ہیں۔
محمد وقاص جیسے باہمت اور انسان دوست افراد معاشرے کے لئے ایک روشن مثال ہیں، جو ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ایک عطیۂ خون کئی زندگیاں بچا سکتا ہے اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہی حقیقی عظمت ہے۔

Muhammad Waqas Bloodwala Blood Chain Pakistan

An ongoing Platelets Apheresis Procedure in RBC Swat for a patient suffering from severe Thrombocytopenia performed by M...
20/02/2026

An ongoing Platelets Apheresis Procedure in RBC Swat for a patient suffering from severe Thrombocytopenia performed by Mr. Sharif Ullah.
Platelets Apheresis has played a key role in saving the lives of multiple patients admitted in SGTH.

اللہ تعالٰی نے انسان کے جسم کو بڑے انوکھے انداز میں بنایا ہے اور اس میں ہر ایک عضو کا کردار یقینا حیران کن ہے۔خون انسان ...
20/02/2026

اللہ تعالٰی نے انسان کے جسم کو بڑے انوکھے انداز میں بنایا ہے اور اس میں ہر ایک عضو کا کردار یقینا حیران کن ہے۔
خون انسان کی رگوں میں دوڑتا ہے تو بہت سارے کام کرتا ہے۔
انسانی خون کے اندر بنیادی طور پر تین مختلف اجزاء ہوتے ہیں۔
▪︎ سرخ خون ( RCC / Red Cell Concentrate)
▪︎ پلازمہ (FFPs / Fresh Frozen Plasma)
▪︎ پلیٹلیٹس (Platelets)

سرخ خون / سرہ وینہ (RCC)
اگر ایک طرف خون پھیپھڑوں سے آکسیجن دل تک اور پھر پورے جسم تک پہنچاتا ہے تو دوسری طرف کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جسم کے مختلف حصوں سے لے کر دل تک اور پھر واپس پھیپھڑوں تک پہنچاتا ہے۔

پلازمہ / زرد خون / زیڑہ وینہ (FFPs / Fresh FrozenPlasma)
پازمہ خون کے زرد رنگ کا مائع حصہ ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء، ہارمونز، پروٹینز اور فضلہ کی مصنوعات کے لیے ایک اہم ٹرانسپورٹ میڈیم کے طور پر کام کرتا ہے، جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے، مدافعتی نظام میں سہارا دیتا ہے، اور خون کے جمنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پلیٹلیٹس/ سفید خون / سپینہ وینہ (Platelets)
انسانی جسم میں ایسے خلیات / زرات ہیں جو خُون میں گردِش کرتے رہتے ہیں اور انسانی جسم کے خون جمنے Blood Clotting اور زخم بھرنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بہت ساری بیماریوں میں اکثر سفید خون کی کمی واقعہ ہوتی ہے جیسے ڈینگی (Dengue)، ملیریا(Malaria)، معیادی بخار (Typhoid)، مختلف قسم کے کینسر (Cancer)، اور یہاں تک کہ کچھ ادویات کے استعمال کی وجہ سے بھی جیسے کیموتھیراپی(Chemotherapy)، ایسپرین (Aspirin) وغیرہ

اگر کسی بھی وجہ سے انسان کے جسم میں سفید خون کی کمی واقعہ ہوتی ہے تو اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ مریض کے جسم کے کسی بھی حصہ خاص کر مسوڑوں، ناک اور کان یا یہاں تک کہ اندرونی اعضاء سے خون بہنا شروع ہو جائے۔ اگر خون نہ جمے اور زیادہ بہہ جائے تو انسان کی موت بھی واقعہ ہو سکتی ہے۔
ان حالات میں بیماری کی خاص ادویات کے ساتھ علاج صرف اور صرف سفید خون چڑھانا (Platelets Transfusion) ہی ہوتا ہے۔
پہلے ایک انسان سے پورا خون لے کر دوسرے کو منتقل کیا جاتا تھا لیکن سائنس کی ترقی سے انسانی خون سے مختلف اجزاء الگ کرنا ممکن جس کا فائدہ یہ ہوا کہ اب ایک خون کے بیگ سے تین انسانی زندگیاں بچانا ممکن ہے۔

سفید خون اب دو تریقوں سے لیا جا سکتا ہے۔
▪︎ پورے خون کا عطیہ (Whole Blood Donation): اس عمل میں ایک انسان سے خون کے پورے بیگ کا عطیہ لیا جاتا ہے جس سے پھر لیبارٹری میں سینٹری فیوج (Centrifuge) مشین کی مدد سے پلیٹلیٹس الگ کئے جاتے ہیں۔ جو یونٹ حاصل کئے جاتے ہیں وہ 50 سے 60 ملی لیٹر ہوتے ہیں اور انہیں رینڈم یونٹ (Random Units of Plateles) کہا جاتا ہے۔

▪︎ پلیٹلیٹس اپیریسیس(Platelets Apheresis): اس عمل میں ایک انسان سے ایک مشین اور اس میں لگے ڈسپوزیبل کٹ کے ذریعے صرف اور صرف پلیٹلیٹس لئے جاتے ہیں جبکہ اسکا سرخ خون او پلازمہ اسی وقت اسکے جسم کو واپس کیا جاتا ہے۔ جو یونٹ حاصل کیا جاتا ہے وہ 200 سے 300 ملی لیٹر ہوتا ہو۔ اس یونٹ کو سنگل ڈونر پلیٹلیٹس (Single Donor Platelets) یا میگا یونٹ آف پلیٹلیٹس (Mega Unit of Platelets) بھی کہا جاتا ہے جو تقریبا 4 سے 6 رینڈم یونٹس کے برابر ہوتا ہے۔

پلیٹلیٹس اپیریسیس کا عمل تب کیا جاتا ہے جب
▪︎ رینڈم یونٹس سے پلیٹلیٹس میں بہتری نہ آئے۔
▪︎ پلیٹلیٹس کی مقدار 20 ہزار سے کم ہو جائے۔
▪︎ مریض کا خون مسلسل بہتا رہے اور کنٹرول نہ ہو۔
▪︎ مریض کا گروپ کئی انوکھا گروپ ہو خاص طور پر نیگیٹو گروپ۔
▪︎ رینڈم یونٹس کے لئے ڈونر کی کمی ہو۔
▪︎ پلیٹلیٹس اپیریسیس کا ایک گائدہ تو یہ یوتا ہے کہ ایک شخص سے اتنا سفید خون لینا ممکن ہوتا ہے جو 6 لوگوں کے برابر ہوتا ہے جس میں ریکشن اور بیماریوں کے پھیلاو کے چانسز کم ہوتے ہیں جبکہ پلیٹلیٹس اپیریسیس کے ذریعے خون عطیہ کرنے والے سے یہ عمل 7 سے 14 دن بعد دوبارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے ایک انتہائی خوش آئند بات ہے کہ ریجنل بلڈ سنٹر سوات میں یہ تمام سہولیات موجود ہیں۔
پچھلے 5 سالوں میں ریجنل بلڈ سنٹر سوات میں 120 سے زیادہ پلیٹلیٹس اپیریسیس کے پروسیجر ہو چکے ہیں جنہوں نے مختلف بیماریوں کی مریضوں کی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد عالم
میڈیکل آفیسر و فوکل پرسن
ریجنل بلڈ سنٹر سوات

Ramadan Mubarak to the entire Muslim Community across the globe.
18/02/2026

Ramadan Mubarak to the entire Muslim Community across the globe.

رمضان سے ایک دن پہلے اس نیت سے اپنا خون عطیہ کرنا کہ تھلیسیمیا کے کسی مریض کو رمضان کے مہینے میں خون کی کمی نہ ہو اور کس...
18/02/2026

رمضان سے ایک دن پہلے اس نیت سے اپنا خون عطیہ کرنا کہ تھلیسیمیا کے کسی مریض کو رمضان کے مہینے میں خون کی کمی نہ ہو اور کسی انسان کی جان بچائی جا سکے یہ سوچھ کر حضرت بلال نے آج اپنے خون کا قیمتی عطیہ دیا۔ وہ ہر تین ماہ بعد اپنے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔
اللہ تعالٰی ماہ رمضان کے برکت حضرت بلال کی جوانی میں برکت ڈالے اور ہمیشہ ایسے ہی انکو دوسروں کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء کرے۔

Address

Khyber
19110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Blood Center Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Regional Blood Center Swat:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category