21/11/2025
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسٹوڈنٹ ونگ کوہاٹ کے دیرینہ مطالبے میں بالآخر پیش رفت ہوئی ہے۔
ہم ڈی ایچ کیو/لیاقت میموریل ہسپتال کی چیف ایگزیکٹو اور کے ایم یو–آئی ایم ایس کی پرنسپل، پروفیسر ڈاکٹر مسرت جبین صاحبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ اُن کی سرپرستی اور وژن کے باعث ینگ ڈاکٹرز کے ایک اہم مطالبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
ہم سٹوڈنٹ ونگ کے سابقہ صدر ڈاکٹر قاضی یوسفزئی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ذات سے بالا تر ہو کر طلبا کے مسائل کو اجاگر کیا۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسرت جبین کی سربراہی میں بہت جلد کالج اور کوہاٹ کے ہسپتالوں میں عملی کام شروع کئے جائینگے۔
کوہاٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلبا اپنے حقوق کیلیے آواز بلند کرتے رہینگے اور میڈم مسرت جبین کی سربراہی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔