14/10/2021
موسم کی تبدیلی کے ساتھ سانس کے مریضوں کیلئے ہدایات:
دن میں گرد، صبح دھند کے وقت احتیاط کریں.
گھر پانی کے پائپ لیک نہ ہونے دیں.
سونے کے کمرے میں قالین نہ بچھا ئیں.
غسل خانے گیلے نہ رکھیں اس سے پھپھوندی لگنے کا خطرہ ہوتا ہے.
قالین ویکیوم کر یں, سامان, گیلے کپڑے سے صاف کریں.
گھر میں بلی، کتا، پرندے نہ رکھیں, ان کے بال ،فضلہ اور تھوک الرجی کا باعث ہو سکتے ہیں گھر میں کمبل، رضائی کو کور کر یں اور ہر ہفتے 103F پر دھوئیں (مائٹ کو مارنے کیلئے ), یاد رکھیں الرجی کا مکمل قابلِ عمل حل اپنے Allergen کو جاننا اور اُس سے بچاؤ ہے. کھاد یوریا، گو بر، خوشبو ،سوڈا، سرف،وارنش، رنگین کریم، صابن, نقلی زیور الرجی کا باعث ہو سکتے ہیں.
آنکھوں کی الرجی والے دھند Smog میں اچھی کوالٹی کے کلیر چشمے استعمال کریں.
کچے فرش پر پانی کا چھڑکاؤ کر نے کے بعد جھاڑ و لگائیں.
الرجی کے مریض رہائشی کمروں کی کھڑکیاں اور شیشے بند رکھیں, الرجی کساتھ ساتھ ملیریا, Dengue سے بچیں.
ماسک کا استعمال کریں.
ایندھن, سگریٹ, گاڑیوں کے دھویں سے بچیں.
ہیٹر کے نزدیک زیادہ نہ بیٹھیں ہیٹر پر پانی کابرتن ضرور رکھیں تا کہ خشکی کم ہو.
بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کا علاج کروائیں کیونکہ یہ الرجی کا باعث ہو سکتے ہیں
اچانک موسم کی تبدیلی ٹھنڈے سے گرم اور گرم سے ٹھنڈے سے بچیں.
نیند پُوری کریں,کم از کم 8 گلاس پانی روزانہ پئیں , سانس ناک سے لیں, زیادہ بولنے والے اپنی نیچرل آواز میں بولیں, رات کا کھانا مغرب کے وقت کھا لیں, سانس یا کھانسی کی وجہ سے اگر آپ کی نیند خراب ہے تو اپنا صبح شام والا Controller Inhaler باقاعدہ طور پر استعمال کریں.
کھانے میں, ڈبوں کے کھانے, جھینگا، مچھلی، انڈا، گوشت، دودھ ، مونگ پھلی اور دیگر ڈرائی فروٹ بعض اوقات الرجی کر سکتے ہیں.
کچھ بیماریاں اور انکی دوائیں مثلاً بلڈ پریشر، شوگر، خارش پیدا کرسکتی ہیں۔ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں.
سبزی، پھل وغیرہ کو کھانے سے پہلے اچھی طرح دھوئیں.
گھر میں بلاوجہ پودے نہ رکھیں, پانی جمع نہ ہونے دیں.
ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر (Disprin, Inderal (Beta-Blockers استعمال نہ کریں.
اپنی سالانہ Flu Vaccine فوراً کروا لیں.
خواتین جن کوجلد کا مسئلہ ہے کام مثلاً کچن کا کام، کپڑے کی دھلائی وغیرہ کے وقت شاپر کے دستانے استعمال کر یں اور کام کے بعد ہاتھ نرم کرنے والی کریم استعمال کریں.
ڈاکٹر کے لیے ہدایات :
کرونا وبا کے دوران Dengue کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں, اس لیے Steroids اور Anticoagulants تجویز کرنے سے پہلے 2 بار سوچیں. CBC چیک کر لیں.
اپنا اور اپنے آس پاس لوگوں کا خیال رکھیں.
شکریہ !!!