Dr-salman alyani orthopedic surgeon

Dr-salman alyani orthopedic surgeon Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr-salman alyani orthopedic surgeon, Kot Chutta.

29/10/2025

😅😅

‏نواب آف  کالا باغ بیمار پڑ گئے اُن کے ذاتی معالج نے پراسٹیٹ کینسر کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا اُن کا علاج صرف لندن میں ہی ...
28/10/2025

‏نواب آف کالا باغ بیمار پڑ گئے اُن کے ذاتی معالج نے پراسٹیٹ کینسر کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا اُن کا علاج صرف لندن میں ہی ممکن ھے۔

‏ نواب صاحب لندن جانے پر راضی ھو گئے تو اُن کے معالج نے لندن کے ایک مشہور ماہر سرطان (ڈاکٹر) جو اُن کے استاد بھی تھے سے اپوائنٹمینٹ لی اور نواب صاحب کو لے کر لندن چلے گئے ۔۔

‏مقررہ دن اور وقت پر گورا ڈاکٹر، نواب صاحب کو چیکنگ رُوم میں لے گیا , آدھے گھنٹے کی چیکنگ کے بعد باھر نکلا تو کافی پُرسکون اور مطمئن تھا ۔۔

‏اُس نے بتایا کہ پراسٹیٹ کینسر نہیں ھے میں نے دوا تجویز کر دی ھے , ہدایت کے مطابق ایک ماہ تک استعمال کرتے رہیں آرام آجائے گا، اور مزید مشورے کی ضرورت پڑے تو فون پہ بات کر لینا ۔۔

‏رخصت ہونے سے قبل گورے ڈاکٹر نے نواب صاحب کے ذاتی معالج یعنی اپنے شاگرد کو بازُو سے پکڑا اور ایک طرف لے جا کر اُس سے شکوہ کیا “ مجھے تو تم پر فخر تھا تم میرے بہت قابل شاگرد ہو مگر تم نے تو آج مجھے بہت مایوس کیا، جب صرف ایک اُنگلی مریض کی Re**um میں ڈال کر پتہ چل سکتا تھا کہ اُسے پراسٹیٹ کینسر ہے یا نہیں تو تم اُسے اتنے پیسے خرچ کر کے اتنی دُور میرے پاس لندن کیوں لے کر آئے ؟

‏نواب صاحب کے معالج نے جواب دیا

‏سر جس جگہ آپ نےاُنگلی دی میں اگر پاکستان میں نواب صاحب کو اُس جگہ اُنگلی دیتا اُنہوں نے میرا پورا خاندان مروا دینا تھا سو مجھے مجبوراً اُنہیں اُنگلی دلوانے آپ کے پاس لانا پڑا ۔۔

‏ ( جو پاکستانی سیاست دان لندن علاج کرانے جاتے ھیں ان سے اس تحریر کا کوئی تعلق نہیں )

‏⁧‫

اکثر لوگ مجھ سے پہلا سوال یہی کرتے ہیں:کیا شوگر ایک بیماری ہے یا disorder؟تو آئیے، آج اسی کا جواب سمجھتے ہیں۔اگر شوگر پر...
27/10/2025

اکثر لوگ مجھ سے پہلا سوال یہی کرتے ہیں:
کیا شوگر ایک بیماری ہے یا disorder؟
تو آئیے، آج اسی کا جواب سمجھتے ہیں۔
اگر شوگر پر قابو نہ رکھا جائے تو یہ جسم کو اندر سے کاٹنا شروع کر دیتی ہے۔
یہ آنکھوں، گردوں، دل، پیروں — یعنی سر سے پاؤں تک سب کو متاثر کر سکتی ہے۔
اس لیے کہا جاتا ہے: شوگر اگر قابو میں نہ ہو تو پورا جسم خطرے میں ہے۔
🩸 ٹائپ 1 ذیابیطس
یہ عموماً بچوں میں ہوتی ہے۔ اچانک شروع ہوتی ہے، خون میں شوگر بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
ایسے بچوں کے لیے انسولین ہی واحد علاج ہے۔
آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ انسولین کی دریافت کو صرف سو سال ہوئے ہیں — اس سے پہلے اگر کسی بچے کو ٹائپ 1 شوگر ہو جاتی تو وہ چند مہینوں میں فوت ہو جاتا۔
آج انسولین نے ان بچوں کو نئی زندگی دی ہے۔
🍛 ٹائپ 2 ذیابیطس
یہ سب سے عام قسم ہے — دنیا کے تقریباً 90–95 فیصد مریضوں کو یہی قسم ہوتی ہے۔

وجہ؟
👉 40٪ موروثی (Genetic)
👉 60٪ طرزِ زندگی (Lifestyle) — یعنی خوراک، موٹاپا، ورزش کی کمی، تناؤ
🍽️ خوراک کا کردار
ہمارے زیادہ تر روایتی کھانے کاربوہائیڈریٹس (چاول، روٹی وغیرہ) سے بھرپور ہوتے ہیں۔
اسی لیے شوگر پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے۔
اس کا آسان حل ہے “Healthy Plate Concept” 👇
🟩 پلیٹ کا آدھا حصہ سبزیوں سے بھریں۔
🟧 باقی آدھا دو حصوں میں تقسیم کریں:
ایک حصہ پروٹین (چنے، دالیں، سویا، مشروم، یا اگر نان ویج ہیں تو مچھلی یا چکن)
دوسرا حصہ کاربوہائیڈریٹ (چاول یا روٹی، لیکن صرف چوتھائی حصہ)
🍚 سفید چاول کے بجائے براؤن رائس یا ملی جلی اناج (Millets) بہتر ہیں — مگر صرف تب جب وہ پالش شدہ نہ ہوں۔
🍎 پھل اور تیل
پھل شوگر کے مریضوں کے لیے اچھے ہیں، مگر مقدار میں احتیاط ضروری ہے۔
سیب، امرود، پپیتا، کینو — بہتر انتخاب ہیں۔
کیلا اور آم شوگر تیزی سے بڑھاتے ہیں، اس لیے کم مقدار میں لیں۔
اور یاد رکھیں — جوس نہیں، پورا پھل کھائیں۔
تیل کے معاملے میں جس تیل کے عادی ہیں وہی استعمال کریں، مگر کم مقدار میں۔
زیادہ تیل ہمیشہ نقصان دہ ہے۔
🌿 قدرتی اجزاء اور حقیقت
لہسن، ہلدی، ادرک وغیرہ صحت کے لیے اچھے ہیں — مگر یہ شوگر کا علاج نہیں۔
اگر یہ علاج ہوتے تو ہم سب مریضوں کو صرف ہلدی ہی دیتے!
ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے محنت، نظم و ضبط، صحت مند خوراک، ورزش اور مناسب دوا ضروری ہے۔
💡 یاد رکھیں
شوگر کوئی سزا نہیں — اگر آپ اسے قابو میں رکھیں تو یہ صرف ایک معمولی خرابی ہے۔
لیکن اگر آپ لاپرواہی کریں تو یہ جسم کے ہر حصے پر حملہ آور ہو جاتی ہے۔
ذیابطیس ایک "شیر" کی طرح ہے:
جب تک اسے پنجروں میں قید رکھیں، محفوظ ہے۔
لیکن اگر پنجرہ کھول دیا جائے، تو وہ آپ پر حملہ کر دیتا ہے۔
اسی لیے فیصلہ آپ کا ہے:
کیا آپ اسے قابو میں رکھ کر ایک عام زندگی گزارنا چاہتے ہیں،
یا اسے کھلی چھوٹ دے کر بیماری بننے دینا چاہتے ہیں؟
اگر آپ اپنی غذا، نیند، دوا اور ورزش کا خیال رکھیں،
تو آپ لمبی، صحت مند اور پُرسکون زندگی گزار سکتے ہیں۔

بچوں کے شربت اور اُنکی مقدار Doses of pediatric oral drugs۔For doctors
24/10/2025

بچوں کے شربت اور اُنکی مقدار

Doses of pediatric oral drugs۔

For doctors

گلے کی سوزش، نزلہ اور کھانسی آج کل بہت عام ہے اوع ہر دوسرا شخص ان علامات کا سامنا کر رہا ہے۔ایک بہت اہم سوال یہ ہے کہ ای...
18/10/2025

گلے کی سوزش، نزلہ اور کھانسی آج کل بہت عام ہے اوع ہر دوسرا شخص ان علامات کا سامنا کر رہا ہے۔
ایک بہت اہم سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں اینٹی بایوٹکس کب استعمال کی جائیں۔
آپ سب بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان جیسے ممالک میں اینٹی بایوٹکس کا غلط استعمال اور ضرورت سے زیادہ استعمال عام ہے، جس سے اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت پیدا ہو رہی ہے، جو کہ ایک بہت خطرناک حالت ہے، کیونکہ ضرورت پڑنے پر یہ اینٹی بایوٹکس جراثیموں پر کام نہیں کریں گے۔
اس پوسٹ میں ہم دیکھیں گے کہ ہمیں گلے کی سوزش کے دوران اینٹی بایوٹکس کب استعمال کرنی چاہیے۔
گلے کی خرابی کے بیشتر کیسز وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور وائرس کے حملے میں اینٹی بایوٹکس جیسے ازو میکس، آگمینٹین، کیلا موکس، کلیری سیڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ،بلکہ الٹا سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے عام عوام اور ڈاکٹروں دونوں کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اینٹی بایوٹکس کا استعمال کب کرناچاہیے۔
آئیے ہم وائرل اور بیکٹریل انفیکشن کے فرق کو علامات سے سمجھتے ہیں۔
یادرہے !اینٹی بائیوٹک صرف بیکٹریل انفیکشن میں دی جا سکتی ہیں۔

وائرس کی وجہ سے گلے کی سوزش کی علامات :
۔بخار کا نہ ہونا یا کم درجے کا بخار ہوتا ہے
۔گردن میں لیمف نوڈز سوجے ہوئے نہیں ہوتے
۔گلے میں دیکھنے پر صرف سرخی نظر آتی ہے، پیپ جیسا پیلا مواد نظر نہیں آتا، ٹانسلز عام طور پر نارمل ہوتے ہیں
۔نزلہ
۔چھینکیں
۔آنکھوں کی سوزش
ایسی صورت میں اینٹی بایوٹکس کی ضرورت نہیں ہے، بس پیناڈوال استعمال کریں، شہد، جڑی ،ہربل چائے، نمک کے پانی سے غرارے، شربت توت سیاہ، لوزنجیز وغیرہ سے گلے کو سکون دیں۔ آرام کریں اور مناسب مقدار میں پانی پئیں۔ آپ ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

دوسری طرف، اگر آپ کو گلا خراب ہو اور ساتھ یہ علامات ہوں:
۔تیز بخار
۔گردن میں میں گلیٹیاں محسوس ہو اور ان میں درد بھی ہو
۔گلے میں اندر دیکھنے پر پیپ جیسا پیلا مواد نظر آئے، ٹانسلز کا سائز بڑھا ہواہو
۔نزلہ، چھینکیں یا آنکھوں کی سوزش نہ ہو
تو یہ بیکٹیریا کی وجہ سے گلے کی سوزش کی علامات ہیں اور ایسی صورت میں آپ کو اینٹی بایوٹکس کی کورس کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

27/09/2025
Bro is that guy whoFail every test during whole year Short attendance Sendup fail Still manages to pass PROFF to maintai...
26/09/2025

Bro is that guy who

Fail every test during whole year

Short attendance

Sendup fail

Still manages to pass PROFF to maintain his Aura

یہ مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ فریکچر کے بعد کسی مستند آرتھوپیڈک سرجن کے پاس علاج کروانے کے بجائے ایک غیر مستن...
22/09/2025

یہ مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ فریکچر کے بعد کسی مستند آرتھوپیڈک سرجن کے پاس علاج کروانے کے بجائے ایک غیر مستند عطائی (quack) کے پاس گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ فریکچر کا بروقت اور صحیح علاج نہ کر سکا، اور اب ہاتھ اس قدر خراب حالت میں آ گیا ہے کہ جان اور اعضاء کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

⚠️ یاد رکھیں:

عطائی ڈاکٹر نہ تو مستند تعلیم رکھتے ہیں اور نہ ہی صحیح علاج کرنے کی صلاحیت۔

ان کے ہاتھوں میں جانے سے فریکچر جیسی قابلِ علاج بیماری بھی معذوری یا مستقل نقصان میں بدل جاتی ہے۔

ہڈیوں کا علاج ہمیشہ آرتھوپیڈک سرجن سے کروائیں جو اس کام کے ماہر اور مستند ڈاکٹر ہوتے ہیں۔

📢 پیغام عام کریں:
اپنے بچوں اور پیاروں کی زندگی عطائیوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں۔ خدارا مستند آرتھوپیڈک ڈاکٹر سے ہی رجوع کریں۔

🙏 یہ پیغام دوسروں تک پہنچائیں تاکہ مزید کسی کی زندگی یا عضو عطائیوں کی ناسمجھی کی بھینٹ نہ چڑھے۔

---
تصاویر میں نظر آنے والا بچہ چوٹی زیریں سے ہے اور ایسے کیس روزانہ کی بنیاد پر آرہے ہیں

کوئی جگہ بچ گئی ہو جہاں میڈم کی تصویر نہ لگی ہو تو کمنٹ میں ضرور بتائیں
02/09/2025

کوئی جگہ بچ گئی ہو جہاں میڈم کی تصویر نہ لگی ہو تو کمنٹ میں ضرور بتائیں

01/09/2025

وزیراعظم شہباز شریف 💔

01/09/2025

End miss nh krna😅😅
Video end tk daikhy

بھارت نے سلاسل ڈیم کے گیٹ کھول کر 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا ہے، جو ممکنہ طور پر دو دن بعد ہیڈ مرالہ تک پہنچے گا...
31/08/2025

بھارت نے سلاسل ڈیم کے گیٹ کھول کر 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا ہے، جو ممکنہ طور پر دو دن بعد ہیڈ مرالہ تک پہنچے گا۔ امید ہے کہ صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

Address

Kot Chutta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr-salman alyani orthopedic surgeon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram