16/02/2026
زرشک شیریں۔۔۔۔۔ وٹامن کا سپر سٹار۔
زرشک شیریں کا تعارف۔
زرشک شیریں جسے پہاڑی کشمش بھی کہا جاتا ہے،یہ صرف گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے اور مزاجاً "سردخشک "ہوتا ہے،یہ گیارہ ہزار سے سترہ ہزار فٹ بلندی پر سرسبز پہاڑی علاقوں میں ایک جھاڑی نما پودہ ہوتا ہے،اس کا ذائقہ کشمش سے ملتا جلتا ہے، زرشک شیریں نہ صرف قوت کا خزانہ ہے بلکہ قدرت نے اسے بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے۔
غذائی اجزاء
زرشک شیریں میں وٹامن اے، وٹامن بی، بی ون، وٹامن ای،وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔ اس لئے اسے وٹامن کا سپرسٹار بھی کہا جاتا ہے، علاوہ ازیں اس میں فولاد بھی موجود ہوتا ہے۔ ان میں سب سے اہم وٹامن سی ہے۔ حقیقت میں، زرشک شیریں میں وٹامن سی کی مقدار سنگترے کی نسبت چار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں انٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
زرشک شیریں کے مختصر فوائد:
•کالا یرقان اور پیلا یرقان کے لئے اس سے بہتر علاج کوئی نہیں ہے
•جگر کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے
•قوت مدافعت بڑھانے کے لئے مفید ہے۔
•ہڈیاں مضبوط بناتی ہے
•جلد کو ترو تازہ رکھتی ہے
•بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے
•جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے
•نظروں کی کمی کو دور کرتی ہے
زرشک شیریں کا مسلسل استعمال عینک سے نجات دلاسکتا ہے
خون کی کمی کو دور کرتی ہے
اس کے علاوہ بھی یہ متعدد طبی فوائد کا حامل ہے جس کی تفصیل گوگل پر موجود ہے۔
طریقہ استعمال:
زرشک شیریں کے 15سے 20دانے رات کو دودھ یا پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ استعمال کریں،اس کے علاوہ اس کے 15 سے 20دانے صبح اور شام عام ڈرائی فروٹس کی طرح بھی استعمال کرسکتے ہیں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258
https://whatsapp.com/channel/0029Vb63cSRChq6FlNsSQA0x