Plasma Lab

Plasma Lab Medical lab and diagnostic center Medical Lab Services
Veterinary Diagnostic Services
One Health Solution
Food Analysis

10/07/2022

اَلسَّلامُ عَليّكُم وَرَحّمَةُ اللهِ وَ بَرّكَاتّهُ
Happy Eid Day
Stay Blessed
Dr Zaheer Hussain
Plasma Lab & RC

03/05/2022

اَلسَّلامُ عَليّكُم وَرَحّمَةُ اللهِ وَ بَرّكَاتّهُ
Happy Eid Day
Stay Blessed

23/03/2022

Happy Pakistan Day

14/08/2021
https://www.bbc.com/urdu/science-58134866اقوامِ متحدہ کے سائنسدانوں کے مطابق اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ انسان دنیا کے ...
09/08/2021

https://www.bbc.com/urdu/science-58134866

اقوامِ متحدہ کے سائنسدانوں کے مطابق اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ انسان دنیا کے ماحول پر بری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں۔

پیر کو بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جس حساب سے گیسز کا اخراج جاری ہے، ایک دہائی میں درجہ حرارت کی حد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مصنفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک سمندر کی سطح میں دو میٹر تک اضافے کے خدشے کو ’رد نہیں کیا جا سکتا۔‘

لیکن ایک نئی امید بھی پیدا ہوئی ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر بڑی حد تک قابو پانے سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
آئی پی سی سی رپورٹ کے چند اہم نکات
1.زمین کی سطح کا درجہ ہرارت سنہ 1850 سے 1900 تک اتنا گرم نہیں تھا جتنا سنہ 2011 سے 2020 کے درمیان رہا۔ دونوں ادوار کے درمیان ایک عشاریہ صفر نو سینٹی گریڈ کا فرق ہے۔

2.گذشتہ پانچ برس سنہ 1850 کے بعد تاریخ کے سب سے گرم ترین سال تھے۔

3.حالیہ برسوں میں سطح سمندر میں اضافہ سنہ 1901 سے 1971 میں ریکارڈ ہونے والے اضافے سے بھی زیادہ ہے۔

4.دنیا بھر میں گلیشیئر اور قطب شمالی میں موجود برف پگھلنے کی سب سے بڑی وجہ (90 فیصد) انسانی عوامل ہیں۔
5. یہ بات طے ہے کہ شدید گرمی پڑنا اب اور عام ہوتا جائے گا جبکہ شدید سردی کی لہروں میں کمی آتی جائے گی۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریز نے پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ کو انسانیت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا۔ ’اگر ہم اب ہی سر جوڑیں تو ہی ہم بڑے پیمانے پر ماح...

30/07/2021

ماؤ ں کا مسیحا
بہت دور کی نہیں 1825 کی بات ہے لوگ جراثیموں سے واقف نہیں تھے لندن کے سینٹ جارج ہسپتال میں علاج کروانے والے لوگوں میں مرنے کی شرح گھر میں علاج کروانے والوں کی نسبت پانج گنا زیادہ تھی ہسپتال موت کے گھر کہلاتے تھے ڈاکٹر ہاتھ اور اپنے آ لات جراحی دھونے کی عادت نہ ہونے کے برابر تھی
انگینیز سیملوایز وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو سمجھا اور اسے زچگی کے وارڑز میں شرح اموات میں کمی لانے کے لئے متعارف کرنے کی کوشش کی یہ ایک اچھی لیکن ناکام کوشش تھی کیونکہ ان کے ساتھیوں نے ان سے انتہائی برا سلوک کیا اور آخر میں انہیں پاگل خانے داخل کروا دیا جہاں وہ انتقال کر گئے
مختلف مشاہدات سے وہ یہ بات سمجھ چکے تھے کہ دوران زچگی اموات کی بڑی وجہ لاشوں کے مواد کی صحت مند خواتین میں منتقلی ہے انہوں نے صرف تین الفاظ سے خواتین کی زندگی بچانے کا سلسلہ شروع کیا
اپنے ہاتھ دھوئیں
جو لوگ زچگی والے کمرے میں بھی ہوتے تھے انہیں کلورین اور لائم ملے پانی سے ہاتھ دھونے پڑتے تھے اس سے شرح اموات میں زبردست کمی ہو ئ لیکن ان کے ساتھی اس وقت یہ بات سمجھ نہ سکے
تاہم آج سب لوگ ہاتھ دھونے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں
اور انگینیز سیملوایز کو ماؤ ں کا مسیحا کے نام سے جانتے ہیں
ماخذ بی بی سی اردو
27 ستمبر 2019

26/07/2021

پاکستان جرنل آ ف میڈیکل سائنسز کے مطابق پاکستان میں بالغ افراد کا ایک چوتھائی حصہ ذیا بیطس (شوگر ) میں مبتلا ہے
شوگر کے مریض کی دل ، دماغ اور ٹانگوں کی بڑی خون سپلائ کرنے والی نسیں ٹوٹ پھوٹ شکا ر ہو جاتی ہیں جس سے ہائ بلڈ پریشر ، ڈیپریشن ، گردوں کی ناکامی اور دل کا دورہ پڑنے کا امکان بڑھ جاتا ہے
لائف سٹائل تبدیل کرکے ذیا بیطس سے بچا جا سکتا ہے اور اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے

21/07/2021

عید مبارک

21/05/2021

Cheap affordable animal Protein is key to human health . Govt intervene and subsidize things to keep price between 250-300 per kg . May reduce taxes . Help scientists to find alternative feed sources for poultry. Allow import duty free raw ingredients of poultry feed and many more.

13/05/2021

اچانک عید مبارک !!!

14/02/2021

سوال:
برائلر کو ایسا کیا کھلایا جاتا ہے جو ایک ماہ میں اتنا موٹا ہو جاتا ہے؟؟؟
جواب:
وہ لوگ جو برائلر تو کھاتے ہیں لیکن برائلر اور برائلر فارمنگ کے بارے میں نہیں جانتے انہیں اکثر تجسس رہتا ہے کہ برائلر کو پتا نہیں ایسا کیا کھلایا جاتا ہے جو ایک ماہ میں اتنا موٹا اور صحتمند ہو جاتا ہے.
اس سوال کا جواب دینے سے پہلے میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ برائلر کی گروتھ میں جن دو چیزوں کا زیادہ عمل دخل ہے ان میں سے ایک اس کی وارثتی اہلیت ہے جلدی وزن حاصل کرنے کی اور دوسری چیز اس کی خوراک ہے.
برائلر میں جلدی وزن حاصل کرنے کی اہلیت کیسے پیدا ہوئی؟؟
اس مقصد کے لئے دو ایسی دیسی نسلوں کا کراس کرایا گیا جن میں زیادہ وزن کرنے کی قدرتی اہلیت تھی.
اس سے جو نسل حاصل ہوئی اس کے مزید ایسے کراس کروائے گئے جس کا نتیجہ برائلر ہے.
یہ ایک فطری عمل سے بنا ہے جس میں جلدی وزن حاصل کرنے والے جینز کو غالب کیا گیا ہے.
رہی بات اس کی خوراک کی تو یقین مانیے یہ دیسی مرغ سے کہیں زیادہ صاف ستھری خوراک کھاتا ہے. دیسی مرغ کیڑے مکوڑے کچھ نہیں چھوڑتا، گندگی میں بھی چونچ مارتا ہے اور دیسی مرغ کو متوازن خوراک پوری زندگی نہیں ملتی.
جبکہ برائلر کی ایک ایک دن کی غذائی ضروریات پر تحقیق ہوئی ہے اور اسے اس کے مطابق خوراک دی جاتی ہے. اس کی خوراک کے اہم اجزاء میں شامل ہے مکئی، سویابین، چاول اور اس کی زندگی کے ہر دن کی ضرورت کے مطابق وٹامنز، منرلز اور امائنو ایسڈز. مجھے بتائیں کہ اتنی متوازن خوراک کس دیسی مرغ کو نصیب ہوتی ہے؟؟
ایک تحقیق کی گئی یہ دیکھنے کے لئے کہ جدید برائلر اب جو اتنی جلدی وزن کرتا ہے اس میں کس چیز کا رول ذیادہ ہے؟ اس میں بہتر کی گئی وراثتی اہلیت کا یا جدید تحقیق کے مطابق تیار کی گئی خوراک کا... اس مقصد کے لئے دو گروپ بنائے گئے.
پہلے گروپ میں برائلر کے پرانے سٹرین کو جدید خوراک دی گئی اور دوسرے گروپ میں برائلر کے نئے سٹرین کو پرانے فارمولوں والی خوراک دی گئی.
نتائج حیران کن تھے.
برائلر کے نئے سٹرین نے پرانے خوراک کے فارمولے پہ بھی زیادہ وزن کیا جبکہ جدید فارمولے کے مطابق بنی خوراک کھانے والے برائلر کے پرانے سٹرین نے اتنی ہی مدت میں کم وزن کیا. اس سے ثابت ہوتا ہے کہ برائلر کے جلدی وزن حاصل کرنے میں ذیادہ عمل دخل اس کی بہتر کی گئی وراثتی اہلیت کا یے نا کہ اس کو کھلائی جانے والی خوراک کا.
انٹرنیٹ پہ آپ کو جو پڑھنے کو ملتا ہے کہ برائلر کو ہارمون، سٹیرائیڈ یا خطرناک اجزاء کھلائے جاتے ہیں، یہ منفی پراپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور ایسی باتیں وہ کرتے ہیں جنہیں برائلر کی الف-ب کا بھی نہیں پتا.

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Plasma Lab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Plasma Lab:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category