Tibb e Nabawi Herbal Health Care

Tibb e Nabawi Herbal Health Care Herbal products Kala khatai road village kala khatai nearby government ges kala khatai

18/09/2021

قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور انہیں اپنی زندگی اس کی وجہ سے بہت مشکل محسوس ہونے لگتی ہے

قبض ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس سے ہٹ کر کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر رہنے لگتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اسے عام سمجھ کر نظر انداز مت کریں۔

تاہم قبض کا علاج تو آپ کے اپنے کچن میں بھی موجود ہے۔

جی ہاں اس بیماری سے جلد ریلیف کے لیے ان قدرتی طریقہ علاج کو آزما کر دیکھیں۔

شیرہ
سونے سے قبل ایک چائے کا چمچ شیرے کا استعمال صبح کے وقت قبض سے ریلیف میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس شیرے میں کافی مقدار میں وٹامنز اور منرلز خاص طور پر میگنیشم شامل ہوتے ہیں جو اس بیماری میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔

فائبر
فائبر کسی پائپ کلینر کی طرح کام کرتے ہوئے آپ کی غذائی نالی میں موجود غذا اور فضلے کے اجزاءکی صفائی کرتا ہے، بیج، دالوں، دلیہ، باداموں، متعدد سبزیوں اور خشک میوہ جات میں فائبر کی مقدار کافی ہوتی ہے اور روزانہ 20 سے 35 گرام فائبر کا استعمال قبض کی شکایت میں کمی لانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، تاہم بہت زیادہ فائبر جسم کا حصہ بنانے پر پانی کا استعمال بھی زیادہ کرنا چاہئے۔

پودینے یا ادرک کی چائے
پودینہ اور ادرک دونوں معدے سے متعلق متعدد شکایات کے لیے آزمائے ہوئے گھریلو نسخے ہیں۔ پودینے میں موجود مینتھول غذائی نالی کے پٹھوں کو ریلکس کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ ادرک ایک گرم جڑی بوٹی ہے جو جسم کے اندر حرارت بڑھاتی ہے اور کھانا جلد ہضم ہوجاتا ہے۔

صحت بخش چربی
زیتون، نٹس وغیرہ صحت بخش چربی یا فیٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو انتڑیوں کے نظام میں بہتری لاکر قبض کی شکایت کم کرتے ہیں۔

لیموں پانی
لیموں پانی میں شامل سیٹرک ایسڈ غذائی نظام میں تحریک کا کام کرتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مواد کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر صبح ایک گلاس لیموں پانی یا لیموں کو چائے میں شامل کرکے استعمال کریں جس سے نظام ہاضمہ میں بہتری آئے گی۔

کافی
کافی آنتوں میں تحریک پیدا کرکے قبض کا توڑ کرتی ہے، دیگر گرم مشروبات بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جیسے ہربل ٹی یا ایک کپ گرم پانی جس میں کچھ مقدار میں لیموں کا عرق یا شہد شامل ہو۔

کشمش
فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے۔ چیری اور خوبانی بھی فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور قبض کو زوردار ضرب لگاتی ہیں۔

آلوچہ
یہ فائبر سے بھرپور پھل ایسا گھریلو علاج ہے جو نظام ہاضمہ کو پھر سے ٹریک پر لاتا ہے۔ تین آلوچے تین گرام فائبر جسم کا حصہ بناتے ہیں جبکہ ان میں ایک جز ایسا بھی پایا جاتا ہے جو انٹریوں کو حرکت میں لاتا ہے۔

کیسٹر آئل
قبض کا یہ گھریلو نسخہ برسوں سے استعمال ہورہا ہے۔ ایک سے دو چائے کے چمچ کیسٹر آئل کو خالی پیٹ استعمال کریں اور آٹھ گھنٹوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ درحقیقت اس تیل میں موجود ایک جز آپ کے جسم کی چھوٹی بڑی انتڑیوں کو حرکت میں لاکر قبض سے نجات دلاتا ہے۔

جسم کو حرکت دیں
روزانہ 15 منٹ تک چہل قدمی سے خوراک زیادہ تیزی سے ہضم ہوتا ہے۔ اگر زیادہ کھانے کے بعد آپ غنودگی محسوس کررہے ہو تو لیٹنے کی بجائے چہل قدمی کی کوش کریں، جس سے ہضم کا عمل تیز ہوجائے گا اور قبض کی شکایت سے بچ جائیں گے۔

18/09/2021

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کے موسم میں پیاس کی شدت بڑھ جاتی اور پسینہ زیادہ آتا ہے،ایسے میں اگر گنے کا جوس پی لیا جائے تو گویا جان میں جان آجاتی ہے۔گنے کا رَس ”پاکستان کا قومی مشروب“ ہے۔اس کے استعمال سے نہ صرف گرمی دور ہوتی ہے بلکہ بہت سے طبّی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔یاد رکھئے!گنے کا جوس انرجی ڈرنکس کا بہترین متبادل (Substitute) ہی نہیں بلکہ ان سے ہزار درجہ اچھا اور فائدہ مند ہے۔

گنے کے رس(Sugarcane juice) کے فوائد

٭یرقان میں مبتلا مریضوں کے لئے گنے کا رس کسی اِکسیر(نہایت مفید) سے کم نہیں کیوں کہ یہ جسم میں گلوکوز (Glucose)کی سطح کو مطلوبہ حد تک پہنچا کر صحت کی جلد بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ٭یہ گلے میں خراش اور نزلہ کا بہترین علاج ہے۔ ٭پیشاب کی نالی کی جلن اور سوزش کا قدرتی علاج ہے۔ ٭گنے کے رس میں پایا جانے والا کیلشیم (Calcium) ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔٭گنے کا رس بخار کی شدت کو توڑتا اور بخار کے دوران جسم میں کم ہونے والے پروٹینز دوبارہ بناتا ہے۔ ٭خون کی کمی کے شکار افرادکے لئے بہت مفید ہے۔٭ جگر اور گردے کی صفائی کرتا، پتھری کو دورکرتا اور ان کے کام کرنے کی قوت(Power) کو بڑھاتا ہے۔ ٭گنا اگر دانتوں سے چھیل کرچوساجائے تو اس سے دانتوں اور مسوڑوں کی اچھی طرح ورزش ہوجاتی ہے۔٭گنے کا جوس لذیذ اور ہاضمہ دار ہوتا ہے بالخصوص جب اس میں لیموں اور ادرک کا اضافہ کرلیا جائے تو زیادہ لذیذ ہوجاتا ہے۔٭ پٹھوں (Muscles) کی مضبوطی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری قدرتی گلوکوز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے۔ ٭اس میں قدرتی طور پر الکلوی نامی جز شامل ہوتا ہے جو انسانی جسم کو غدود اور چھاتی کے کینسر سے لڑنے کے قابل بناتا ہے۔ ٭ قبض، گیس اور معدے کے زخم دور کرنے میں بھی گنے کا رس مفید ہے۔ ٭گنے کا رس دانتوں کو پیلا ہونے سے روکتا ہے۔٭ خشک کھانسی اور بلغم دور کرتا ہے۔ ٭کیل مہاسوں کو دور کرتا اور جِلد (Skin) کو تروتازہ رکھتا ہے۔ ٭روزانہ گنے کا رس چہرے پر ملنے سے قبل اَز وقت جھریاں نہیں پڑتیں۔ ٭زخموں کو جَلد بھرنے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت اورذہنی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔ ٭یہ مشروب بدن سے زہریلی کثافتیں نکال کر پیٹ کی گرمی اور جلن کو دور کرتا ہے۔ مدنی پھول:گنے کا رس خریدتے وقت بہتر ہے کہ بغیربرف کے خریدئیے اگرچہ کچھ روپے زیادہ ہی دینے پڑیں۔ یوں خالص رس ملے گا پھر حسبِ ذائقہ نمک، لیموں اور برف وغیرہ ملا لیجئے۔ احتیاط: ٭شوگر کے مریض گنے کا رس پینے سے پرہیز کریں ٭گنے کا رس بہت سی بیماریوں سے ضرور بچاتا ہے لیکن آج کل رس نکالنے والی مشینوں کی عدم صفائی کے باعث ان میں لگنے والا زَنگ فوائد کے بجائے بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔لہٰذاگنے کا رس وہاں سے خریدیں جہاں گاہکوں کے لئے استعمال ہونے والے برتنوں اور رس نکالنے والی مشین کی صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہو۔

22/06/2021

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ناک کے راستے خون آنے کو نکسیر کہتے ہیں اس میں ناک کی رگیں خوں سے پر ہو کر پھٹ جاتی ہیں

حفاظتی تدابیر 1 مریض کو لٹاٸیں 2 سر کو جھکاٸیں 3 دھوپ میں نہ پھر نے دیں
نسخہ عناب ۔مغز کدو۔ مغز تربوز۔ تخم کاہو ۔ بہی دانہ ہر ایک پانچ گرام ۔ ان کو عراق گلاب میں بھگو کر مل چھان کر شیرہ حاصل کریں۔ پھر اس کو شربت نیلو فر اور شربت انجبا ر میں ملا کر دیں۔اللہ نے چاہا تو آرام آ جا ۓ گا

21/06/2021

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 07:30 - 00:00
Tuesday 07:30 - 00:00
Wednesday 07:30 - 00:00
Thursday 07:30 - 00:00
Friday 07:29 - 00:00
Saturday 07:30 - 00:00
Sunday 07:30 - 00:00

Telephone

+923474015835

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tibb e Nabawi Herbal Health Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tibb e Nabawi Herbal Health Care:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram