Dilldaan Asim Shah

Dilldaan Asim Shah VLOGGER ON YOUTUBE
https://youtube.com/channel/UC68aue3EBRUXA_y6D9zLY5g

I AM A MBBS STUDENT @ XIAMEN UNIVERSITY(FMG) China. My official YouTube channel.

I will provide all the required stuff to the medical students at the initial level. Dilldaan Asim shah

13/07/2022

$20 billion camera

Took 30 years to design and build

Placed 1 million miles away

Cooled to -447F / -266C

Finally the pictures are coming and reinforces for me atleast the verse 'Which of the Favours of your Lord will You Deny?'

𝐅𝐑𝐎𝐌 𝐌𝐎𝐑𝐄 𝐓𝐇𝐀𝐍 𝟏5𝟎𝟎 𝐘𝐄𝐀𝐑𝐒 𝐓𝐇𝐄 𝐐𝐔𝐑'𝐀𝐍 𝐒𝐓𝐀𝐓𝐄𝐃

𝙒𝙚 𝙒𝙞𝙡𝙡 𝙎𝙝𝙤𝙬 𝙏𝙝𝙚𝙢 𝙊𝙪𝙧 𝙎𝙞𝙜𝙣𝙨 𝙞𝙣 𝙩𝙝𝙚 𝙃𝙤𝙧𝙞𝙯𝙤𝙣𝙨 𝙖𝙣𝙙 𝙒𝙞𝙩𝙝𝙞𝙣 𝙏𝙝𝙚𝙢𝙨𝙚𝙡𝙫𝙚𝙨 𝙐𝙣𝙩𝙞𝙡 𝙄𝙩 𝘽𝙚𝙘𝙤𝙢𝙚𝙨 𝘾𝙡𝙚𝙖𝙧 𝙩𝙤 𝙏𝙝𝙚𝙢 𝙏𝙝𝙖𝙩 𝙄𝙩 𝙄𝙨 𝙩𝙝𝙚 𝙏𝙧𝙪𝙩𝙝. 𝘽𝙪𝙩 𝙄𝙨 𝙄𝙩 𝙉𝙤𝙩 𝙎𝙪𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙚𝙣𝙩 𝘾𝙤𝙣𝙘𝙚𝙧𝙣𝙞𝙣𝙜 𝙔𝙤𝙪𝙧 𝙇𝙤𝙧𝙙 𝙏𝙝𝙖𝙩 𝙃𝙚 𝙄𝙨, 𝙊𝙫𝙚𝙧 𝘼𝙡𝙡 𝙏𝙝𝙞𝙣𝙜𝙨, 𝙖 𝙒𝙞𝙩𝙣𝙚𝙨𝙨?

چہرہ سُرخ بنا دینے والا ناشتہنسخہ:مغز بادام 10عدد، چھوٹی الائچی 10 عدد، چھو ہارہ 2 عدد مغز کدو 5 گرام*ترکیب تیاری*چاروں ...
21/08/2020

چہرہ سُرخ بنا دینے والا ناشتہ
نسخہ:

مغز بادام 10عدد،
چھوٹی الائچی 10 عدد،
چھو ہارہ 2 عدد
مغز کدو 5 گرام

*ترکیب تیاری*

چاروں چیزیں رات کو مٹی کے برتن میں بھگو رکھیں صبح نکال کر مغز بادام کو چھیل لیں، الائچی کا چھلکا اُتار دیں۔ چھوہارے کی گھٹلی نکال لیں۔ سب چیزوں کو خوب گھوٹیں کہ مکھن کی طرح ملائم کرلیں اس میں 20 گرام چینی ملا کر چند منٹ گھوٹ کر یکجان کر لیں اس کے بعد گائے یا بھینس کے مکھن میں ملا کر کھا لیں۔ زرد اور مرجھائے ہوئے چہرے اسکے استعمال سے چند ہی دنوں میں سرخ ہو جاتے ہیں۔ لاغر اور سوکھے ہوئے جسم بھی چند ہی ہفتوں میں توانا ہو جاتے ہیں۔ قوت ہاضمہ کمزور ہو تو پہلے نصف وزن سے شروع کریں یہ نسخہ صبح نہار منہ ہی کھانا چائیے۔ جن لوگوں کا قوت ہاضمہ ٹھیک ہے تو اس نسخہ کے استعمال کے بعد آدھ کلو دودھ پیئں تو اور بھی بہتر ہوگا

ہمارے پیج کو ضرور لائک کریں اور پوسٹ کو لائک اینڈ شیئر ضرور کریں. شکریہ,

فقط ایک جڑی بوٹی ” لونگ”جسے اللہ نے شفا سے بھر دیا ، 23 بڑی بیماریوں کا علاج ،  اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ ...
10/08/2020

فقط ایک جڑی بوٹی ” لونگ”جسے اللہ نے شفا سے بھر دیا ، 23 بڑی بیماریوں کا علاج ،

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ میں نے کوئی چیز بھی بےکار پیدا نہیں کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور رکھا ہے اور اللہ رب العزت یہ بھی فرماتے کہ میں نے ہر بیماری کا علاج بھی پیدافرما دیا ہے ، اب آتے ہیں‌ دیسی جنہیں یونانی طریقہ علاج کہا جاتا ہے اس میں جڑی بوٹیوں کےخوص کو کافی اہمیت دی جاتی ہے ، ان میں سے ایک "لونگ ” بھی ہے

ماہرین طب کےمطابق لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں ،لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں جن کے اوپر کی طرف چار دندانے سے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گول سا ابھار ہوتا ہے۔ لونگ مصالحہ جات کا اہم جزو ہے۔ اس کا رنگ سیاہی مائل سرخ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم و خشک درجہ سوم ہوتا ہے جبکہ ذائقہ تیز اور بو بھی تیز ہوتی ہے۔ اس کی مقدار خوراک آدھ ماشہ سے ایک ماشہ تک ہے۔ جبکہ اس کے روغن کی مقدار خوراک ایک قطرہ سے تین قطرے تک ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
لونگ کے فوائد
1- لونگ مفرح اور دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
2- ریاح غلیظ کو تحلیل کرتی ہے۔3- اعضائے رئیسہ کو قوت اور فرحت بخشتی ہے۔
4- فالج‘ لقوہ‘ سکتہ‘ درد سر اور دماغ کے تمام بارد اور رطب امراض کو مفید ہے۔
5- دماغ میں ذہن اور فکر کی محافظ اور مقوی ہے۔
6- سوداوی مزاجوں کے موافق ہے۔
7- منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔8- کھانوں کو خوش ذائقہ اور لذیذ بناتی ہے۔
9- دانتوں کے درد کو دور کرتی ہے اور مسوڑھوں کی جملہ تکالیف میں بے حد مفید ہے۔

ماہرین طب مزید اس کے فوائد بتاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
10- اس کا سرمہ مقوی بصر ہے اور جالے کو دور کرتا ہے۔ آنکھ کو طاقت دیتا ہے۔
11- مقوی معدہ ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔
12- کھانسی‘ نزلہ‘ زکام‘ دمہ‘ وسواس‘ خوف‘ وہم اور خفقان میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔
13- جن لوگوں کو کھانا کھاتے ہی الٹی آ جاتی ہو انہیں پسی ہوئی لونگ دن میں چار مرتبہ ہمراہ پانی چار چار رتی کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
14- گردے اور جگر کو طاقت دیتی ہے۔
15- ہچکی‘ قے اور متلی کو روکتی ہے۔
16- ریاح اور اورام کو تحلیل کرتی ہے۔
17- پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتی ہے۔
18- دانت درد کی صورت میں اگر دانت پر روغن لونگ روئی کے ساتھ لگا کر ملا جائے تو فوری آرام ہو جاتا ہے۔ اگر دانت میں سوراخ ہو تو اس میں ایک لونگ رکھنا بہت ہی فائدہ دیتا ہے۔

یہ جڑی بوٹی مزید کیا خصوصیات رکھتی ہے وہ بھی ملاحظہ فرمائیں
19- لونگ چبا کر لعاب کا طلاء کرنا ملذذ ہے۔
20- لونگ سے کشید کیا ہوا تیل ڈکاروں ہچکی‘ نفخ شکم اور قولنج میں مفید ہے اس کی خوراک دو قطرے روغن ایک کپ دودھ میں ڈال کر پینا مفید ہے۔21- روغن لونگ مجلوقین کو بطور طلاء استعمال کرایا جاتا ہے جو کہ بے حد مفید ہے۔
22- اس کے روغن کو کنپٹیوں پر ملنا سردی کے سر درد کو دور کرتا ہے۔ اگر درد شدید ہو تو پھر اس کا اثر نہیں ہوتا۔
23- لونگ‘ سونٹھ‘ جائفل اور حرمل کو روغن کنجد (تلوں کا تیل) میں پکا کر ملنا جوڑوں کے دردوں کیلئے بے حد مفید ہے

یہ تو ہیں‌ لونگ کے بڑے بڑے فوائد اورخواص حکما کے مطابق یہ جڑی بوٹی اور بھی بیماریوں میں بڑی کارآمد ہے۔

اپنی ماہیت کے اعتبار سے تصوف اُس ذوق و اشتیاق کا نام ہے، جو ایک صوفی کے دل و دماغ میں خدا سے ملنے کے لیے اس شدت سے موجزن...
03/08/2020

اپنی ماہیت کے اعتبار سے تصوف اُس ذوق و اشتیاق کا نام ہے، جو ایک صوفی کے دل و دماغ میں خدا سے ملنے کے لیے اس شدت سے موجزن ہوتا ہے کہ اس کی پوری عقلی اور جذباتی زندگی پر غالب آجاتا ہے۔

جس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ صوفی خدا کو اس طرح اپنا مقصودِ حیات بنا لیتا ہے کہ اُسی کے کلمہ، اُسی کے خیال، اُسی کی یاد اور اُسی کی گفتگو میں لذت و سرور محسوس کرتا ہے۔

۔

"راہ و رسمِ منزل ہا۔ تصوف اور عصری مسائل"

از: حضرت خواجہ پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گیلانی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

مصری:مصری کے کئی طرح کے طبی فائدے بھی ہیں اور اس کو مختلف طرح کے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بہت پُرانے وقتوں...
25/07/2020

مصری:

مصری کے کئی طرح کے طبی فائدے بھی ہیں اور اس کو مختلف طرح کے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بہت پُرانے وقتوں سے پاک و ہند اور ایران وغیرہ میں بنائی جا رہی ہے۔

1۔ جن لوگوں کی نظر کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے تو ان کو سر میں درد بھی اکثر ہی رہتا ہے، اس کے لیے آپ مصری کو استعمال کر سکتے ہیں۔

مصری، سونف، دانہ الائچی خورد ہموزن پیس کر پوڈر بنا لیں، ایک چمچ چائے والی صبح و شام ہمراہ پانی لیں۔

اس سے سر درد ختم ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی نظر بھی تیز ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

2۔ مصری کا استعمال دماغ کو تیز کرنے کے لیے بہت مفید ہے، مصری اور اخروٹ کی گِری کو ملا کر کھانے سے دماغی کمزوری ختم ہو جاتی ہے اس کے ساتھ دماغی تھکاوٹ بھی دُور ہوتی ہے۔

مصری، مغز اخروٹ ہر ایک 10 گرام لے کے سفوف بنائیں اور ایک چمچ کھانے والی دیسی گھی میں اچھّی طرح فرائی کر لیں اور رات کو سونے سے پہلے ہمراہ دودھ نیم گرم لیں۔

3۔ مصری کھانسی کو ختم کرنے کے لیے مفید ہے، گلے کو بھی آرام دیتی ہے۔

ایک ٹافی کے برابر مصری کا ٹکڑا مُنہ میں لے کر صرف چُوستے رہیں فوری آرام ملتا ہے۔

4۔ ایسے لوگ جنہیں باہ کی کمزوری کا مسٔلہ ہو وہ مصری اور اخروٹ کی گری کا استعمال کر کے فائدہ اُٹھائیں۔

مصری، مغز اخروٹ ہر ایک 50 گرام کا سفوف بنائیں اور اس میں 3 گرام زعفران باریک کر کے شامل کریں۔

رات کو سونے سے قبل ہر روز دو چمچ کھانے والے دودھ نیم گرم ایک گلاس میں مِلا کر استعمال کریں۔

5۔ آنکھوں کی جلن کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، یہ جلن اور سُرخی آنکھوں میں انفیکشن کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ جب بھی آپ کو اپنی آنکھوں میں تھکاوٹ، جلن یا خارش محسوس ہو تو مندرجہ ذیل ٹوٹکہ استعمال کریں۔

ایک چمچ پسی ہوئی مصری میں ایک چٹکی کالی مرچ باریک کر کے دیسی گھی ایک چمچ میں ملا کر لیں، ایک ہفتہ میں ہی آپ کو واضع فرق محسوس ہو گا۔

لو بلڈپریشر کا آسان علاجدارچینی.         2. گرام لونگ.              2 گرام شہد.              2 چمچ لونگ اور دار چینی کو ...
18/07/2020

لو بلڈپریشر کا آسان علاج

دارچینی. 2. گرام

لونگ. 2 گرام

شہد. 2 چمچ

لونگ اور دار چینی کو ایک کپ پانی میں ابال کر شہد ملا کر نوش فرمایں انشاءاللہ لو بلڈپریشر آہستہ آہستہ بڑهنا شروع ہو جائے گا اور نارمل ہو جائے گا.

حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا ۔ جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو قبر میں ا...
17/07/2020

حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا ۔
جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو قبر میں اتارا جارہا تھا تو لوگوں نے یہ دیکھا کہ آپؓ کا گھوڑا ’’اشجر‘‘ جس پر بیٹھ کے آپ نے تمام جنگیں لڑیں ، وہ بھی آنسو بہارہا تھا ۔
حضرت خالد بن ولیدؓ کے ترکے میں صرف ہتھیار ، تلواریں ، خنجر اور نیزے تھے ۔
ان ہتھیاروں کے علاوہ ایک غلام تھا جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا تھا ،،اللہﷻ کی یہ تلوار جس نے دو عظیم سلطنتوں (روم اور ایران) کے چراغ بجھائے ۔
وفات کے وقت ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا ، آپؓ نے جو کچھ بھی کمایا، وہ اللہﷻ کی راہ میں خرچ کردیا۔
ساری زندگی میدان جنگ میں گزار دی ۔
صحابہؓ نے گواہی دی کہ ان کی موجودگی میں ہم نے شام اور عراق میں کوئی بھی جمعہ ایسا نہیں پڑھا جس سے پہلے ہم ایک شہر فتح نہ کرچکے ہوں یعنی ہر دو جمعوں کے درمیانی دنوں میں ایک شہر ضرور فتح ہوتا تھا۔
بڑے بڑے جلیل القدر صحابہؓ نے حضورؐ سے حضرت خالدؓ کے روحانی تعلق کی گواہی دی ۔

خالد بن ولیدؓ کا پیغام مسلم امت کے نام :

موت لکھی نہ ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے ۔جب موت مقدر ہو تو زندگی دوڑتی ہوئی موت سے لپٹ جاتی ہے ، زندگی سے زیادہ کوئی نہیں جی سکتا اور
موت سے پہلے کوئی مر نہیں سکتا ،،
دنیا کے بزدل کو میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ اگر میدانِ جہاد میں موت لکھی ہوتی تو اس خالد بن ولیدؓ کو موت بستر پر نہ آتی۔
رضی اللہ تعالٰی عنہُ

اس پیغام کو اس دور میں ہر مسلمان کو ضرور پڑھانا چاہیے، اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے قول کو وقتآ فوقتآ دہراتے رہنا چاہیے۔

Address

Lahore

Telephone

+923166700193

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dilldaan Asim Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dilldaan Asim Shah:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram