Wali Homoeopathic Clinic

Wali Homoeopathic Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wali Homoeopathic Clinic, Medical and health, Rangers Headquarter Hussain Road, Altaf Colony, Jaland.

11/07/2024

اولیگوزو اسپرمیا
(oligozoospermia)

نطفہ(Sperm) کی گنتی مردانہ افزائش کا ایک اہم عنصر ہے، اور نطفہ کی کم تعداد، جسے اولیگوزو اسپرمیا
(oligozoospermia)
بھی کہا جاتا ہے۔
اس کمی کی بنا پر عورت کا حاملہ ہونا مشکل یا ناممکن بنا سکتا ہے۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ نطفہ کی گنتی مردانہ زرخیزیmale fertility
کا صرف ایک پہلو ہے، اور دیگر عوامل جیسے سپرم کی حرکت پذیری، مورفولوجی، اور مجموعی صحت بھی ایک کردار ادا کرتی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، ایک عام سپرم کی تعداد عام طور پر فی انزال 15 ملین سے زیادہ ہے، اور 15 ملین سے کم گنتی کو کم سمجھا جاتا ہے۔

نطفہ کی گنتی اور زرخیزی کچھ مردوں کے لیے ایک اہم مسئلہ ہو سکتی ہے۔
پچھلی چند دہائیوں کے دوران بہت سے ممالک میں نطفہ کی تعداد اور زرخیزی کی شرح میں قابل ذکر کمی آئی ہے، جس کی وجہ مختلف عوامل جیسے طرز زندگی میں تبدیلی، ماحولیاتی زہریلے مواد اور مجموعی صحت کو قرار دیا جا سکتا ہے۔

جریدے ہیومن ری پروڈکشن میں شائع ہونے والے 2019 کے میٹا تجزیہ کے مطابق، مغربی ممالک میں پچھلے 50 سالوں میں سپرم کی تعداد میں تقریباً 50-60 فیصد کمی آئی ہے۔ اسی طرح فرٹیلیٹی اینڈ سٹرلٹی جریدے میں شائع ہونے والی 2022 کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پاکستان میں سپرم کی تعداد میں بھی پچھلی چند دہائیوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے۔

تاہم، یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ مردوں کی صحت اور تندرستی جسمانی، ذہنی اور جذباتی پہلوؤں کی ایک وسیع رینج پر محیط ہے، اور دنیا بھر میں مردوں کو متاثر کرنے والے دیگر اہم مسائل ہو سکتے ہیں، جیسے دماغی صحت، قلبی بیماری، اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی۔

ہومیوپیتھک علاج:
ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں کسی فرد کی علامات کو مرض کا نام دینے کی بجائے متاثرہ شخص کے ذہنی و جسمانی کیفیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے علاج کیا جاتا ہے۔
اس کے علاج میں اسباب کے تحت متعدد ادویات موجود ہیں۔ کسی بھی ایسی صورت میں ماہر ہومیوپیتھک معالج سے رجوع ضروری ہے۔

18/01/2024

برسٹ کینسر
اور کامیاب ھومیو علاج
تحریرو تحقیق
(ڈاکٹر عابد راو)

میری یہ پوسٹ ہر نئے ھومیو ڈاکٹر اور ھومیو لیڈی ڈاکٹرکو برسٹ کینسر کے علاج کرنے کے قابل بنا دے گی۔ انشااللہ۔

برسٹ کینسر کی کوئی ایک قسم نہی ہے اور نہ ہی کسی ایک میڈیسن سے اس کا علاج ممکن ہے۔
ھومیو پیتھک طریقہ علاج میں مکمل تحقیق کے بعد مریضہ کے مزاج کو سامنے رکھتے ھوئے علامات کے مطابق دوا کی سلیکشن برسٹ کینسر کو ہمیشہ کے لیئے ایسے غائب کر دیتی ہے۔جو کی بھی قسم کے آپریشن یا کیموتھراپی سے ممکن نہی۔
نوجوان لڑکیوں میں حیض کی خربیاں اور شادی میں دیر برسٹ کینسر کی بڑی وجہ بنتی ہے۔ جبکہ بڑی عمر کی خواتین میں بچوں کو دودھ نہ پلانا۔مانع حمل ادویات کا استعمال اور مونوپاز بھی برسٹ کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔
علاج
1۔۔کارسی نوسن 1m کسی بھی قسم کے کینسر کی علامات پائی جانے کی صورت میں۔کارسینوسن ایسی میڈیسن ہے جو ہر طرح کے کینسر کو بڑھنے فوری طور پر روکنے اور تکلیف میں کمی کے لیئے ہر ھفتہ 1m طاقت میں دینا علاج کا راستہ اسان بناتا ہے۔

2۔میڈرونیم cm.ایک بہت بڑی برسٹ کینسر کی دوا ہے۔اور یہ ان خواتین پر بہترین کام کرتی ہے ۔جن کو برسٹ کی تکلیف شادی کے بعد شروع ھو ان میں سوا چھپا ھو یا ان میں یا شوہر میں سوزاک کی علامات پوشیدہ ھوں اور تجربہ میں آیا ہے کہ ان میں موہکے بھی پائے جاتے ہیں۔ مریضہ ٹھنڈی جگہ کی تلاش میں رہتی ہے۔اور پاوں جلتے ہیں۔ اور ان پر اچی منتخب دوا ناکام ھو چکی ھوں۔ نیز یہ کہ۔میڈرونیم cm کا استعمال برسٹ سے کینسر کو پھاڑ کر یا کسی بھی راستے سے بدبو دار مواد کی صورت میں کینسر کو جسم سے باہر نکالنے کی طاقت رکھتی ہے اور یہ شفاء کی ایک خاس نشانی ہے اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہی۔

3۔کونیم 200 ۔ایک بڑی اور برسٹ کینسر میں بہت زیادہ استعمال ھونے والے دوا ہے۔جماح کی خواہش کا دبنا۔غدودوں پر چوٹ لگنے کے بد اثرات۔چکر اور چیرنے والے اور پھوڑوں کے سے سرطانی گومڑوں کے علاج اور دردوں میں کمی کے لیئے خاس دوا ہے
۔
4۔لیکسس 200 سے 1m جب کہ سیاہ۔بینگنی رنگت کی رطوبت خارج ھو۔شکی مزاج کا پایا جانا اور سنیاس کے زمانہ میں برسٹ کینسر کی بہت اہم دوا ہے۔نیند میں اور نیند کے بعد علامات کا بڑھنا اور خاص طور پر بائیں جانب اور پھر بائیں سے دائیں جانب تکلیف کا بڑھنا۔اخراجات کے جاری ھونے پر تکلیف کا کم ھونا
۔
5۔فلینڈرنیم 30۔ گولی لگنے کے سے درد پائے جانے میں کمال کا رزلٹ ہے۔

6۔فائیولاکا۔200۔پستانوں کے پردرد گھٹلیاں۔پستانوں میں سختی اور سوزش پایا جانا۔اور ہر طرح کے غدودوں پر خاص اثر رکھتی ہے۔

7۔پلمبم آئیوڈائیڈ۔30۔ چربیلی رسولیوں کے لیئے خاص دوا ہے۔

8۔ایپس 30۔ ڈنگ دار دردوں کے لیئے بہت عمدہ دوا ہے۔پیاس کا نہ ھونا اور گرمی سے تکلیف کا بڑھنا اور سردی سے کم ھونا۔خاص علامت ہے۔

9۔ہائیڈراسٹس 30۔سے 200 برسٹ کینسر کی زبردست دوا ہے۔اور خارجی طور پر بھی فوری اثر رکھتی ہے۔معدہ میں خلاح کا احساس ۔قبض۔غزا سے نفرت۔رطوبات زرد۔اعر لیسدار ھونا۔اور برسٹ کی نپل کا اندر کو دس جانا خاص علامت ہے۔برسٹ کے علاوہ بھی ہر طرح کے کینسر میں بیرونی اور اندرونی استعمال ھوتی اور کینسر کی خاص الخاص دوا ہے۔

10۔اسٹرس رب۔30 بائیں جانب کے برسٹ کینسر پر استعمال ھوتی ہے۔

11۔لائیکوپوڈیم۔30۔۔جب تکلیف دائیں سے بائیں جانب جائے۔4 سے 8 بجے زیاتی۔گرم چیزیں پینے کی خواہش کا پایا جانا۔

12۔سلیشیا 200۔پکنے والی نرم اور پیپ والی رسولیاں۔

13۔چیمافیلا امبلاٹا۔200۔ نوجوان لڑکیوں کے برسٹ کینسر میں استعمال ھونے والی خاص دوا ہے۔ بہت زیادہ بڑھے ھوئے پستان کو چھوٹا کرنے میں بھی استعمال ھوتی ہے۔
14۔کاربو سلف۔30۔یہ دوا کینسر روکنے کے لیئے قابلے استعمال ہے۔کاربو ویجی اور سلفر کی ملی جلی علامات کا پایا جانا۔اور کانوں میں مستقل گھنٹیاں بجنے کا احساس مسلسل پایا جاتا ہے۔

15۔ کاربو اینیمیلس 30۔ سرطانی غدودوں کا سوج پتھرکی ماند ھو جانا۔اور مریضہ کا حیض کے بعد بہت کمزوری محسوص کرنا یہاں تک کہ بولا بھی نہ جائے۔۔

اس کے علاوہ بھی برسٹ کینسر کی بہت سی میڈیسن پائی جاتی ہیں لیکن پوسٹ کی طولت کی وجہ سے سب کا تحتیر کرنا مناسب نہی۔البتہ ایک خاص بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ جب آپ ایک دوا استعمال کریں اور زہنی علامات میں کمی کے سات اگر کوئی نئی علامت پیدا ھو جائے تو وقتی طور پر اصل دوا کو روک کر پیدا ھونے والی دوا کا انتخاب کر کے دوسری دوا دینی چائیے اور اگر دوا اپنا اثر کرتے کرتی رک جائے تو مزاج کے مطابق کوئی نوسوڈ خاس طور پر میڈرونیم ہائی ڈوز دے کر لھر متعلقہ دوا شروع کریں اور درمیان میں ہر ماہ کاسینوسن ہائی ڈوز دو دن کا وقفہ دے کر متعلقہ دوا دیتے رہیں۔۔

اس پوسٹ کو تیار کرنے میں بہت احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔اور بہت زیادہ محنت اور وقت لگا ہے۔ تمام طلبہ و طالبات اس کو اپنے پاس محفوظ کر لیں۔اور اگر چاہیں تو باقی تمام گروپس میں میرے اور اپنے نام کے ساتھ شئیر کریں ۔اس گروپ میں موجود ھومیو لیڈی ڈاکٹر کے لیئے میرا یہ ایک خاص یادگا گفٹ ہے جو تاحیات ان کو کام آئے گا۔ ۔وسلام

15/01/2024

آنکھوں کے جملہِ امراض اور انکا کلینک تجربہ ۔

1....جن لوگوں میں خون کی کمی سے۔..ریٹینا میں خون کی کمی کے باعث ۔۔۔رات کو کم نظر اے انکی دواchina off or lithium carb

ھوتی ھے....

۔جن کی night blindness کا مسلہ ھو انکی دوا۔syphlinum.Lycopodium.physostigma ۔۔۔ ۔

دن کا اندھا پن۔۔Medorhinum.. Belladona..bothraps

چاند کی روشنی میں اندھا پن۔Belladona...Luna..

2....Diplopia.دوھری نظر میں اگر ۔۔۔
تمام دوائیں ناکام ھوتو عموما یہ optic nerve paralysis
سے ھوتا ھے اس میں زیادہ تر۔۔۔zincumet. Or Kali phos.
دوائیں کام آتی ہیں ۔۔۔۔۔

3..retina کی سوزش شوگر کے باعث
دوا سکیل کار۔۔
Retina کی سوزش اگر نظر کے زیادہ استعمال
کے باعث ھوتو سلفر۔

Retina کی سوزش اگر حمل کے دوران تو دوا۔ ۔کالمیا ھوتی ھے۔۔

Retina کی سوزش سے اگر پانی نکلتا رھتا ھوتو دوا کالی میور ھوتی ھے۔۔۔۔۔

4۔۔۔ نظر کی کمزوری ۔اگر عصبی کمزوری یا بغیر وجہ کے ھوتو ۔
Ambra garcea or zincum met .coculus
ھوتی ھے۔۔۔۔۔

اگر نظر کی کمزوری ۔typhoid بخار کے بعد ھوئ ھوتو دوا ۔
Phosphorus ھوتی ھے۔۔۔

اگر نظر کی کمزوری دور کی کمزور تو دواییں۔zin met...zin sulph.. physostigma..

نزدیک کی کمزور۔۔۔تو دوائیں zin met ..zin sulph..lilium tig

Kali phos or Ruta سب کو مددگار کے طور پر دے سکتے ہیں۔۔۔۔

Astigmatism کے لیے دونوں دوائیں۔
Lilium tig or physostigma مفید ہیں۔

اگر ان کے ساتھ ۔انکھوں سے ۔موبائیل۔۔کڑھای کرنا۔۔زیادہ مطالعہ
نظر کمزور سینے پرونے سے۔۔۔طالب علم۔۔درزی۔۔۔
آنکھوں کا زیادہ استعمال ھوتو ۔Ruta سب کو دیں۔۔

پڑھتے وقت اگر لائینیں نظر نہ آئیں تو cicuta دوا ھوتی ہے۔

ناخنہ کےلیے۔zincum or Ratanhia calc phos مفید دوائیں ہیں۔۔۔۔۔۔

پیدایشی کالا موتیا۔۔zin sulph..پیدائیشی سفید موتیا zin sulph...

چوٹ سے کالا موتیا۔physostigma..
چوٹ سے سفید موتیا۔۔conium...

سفید موتیا۔۔zincum sulph1m..weekly one dose.
Causticum 1m.weekly one dose.
Sulpher 1m..ہر پندرہ دن بعد ایک خوراک۔۔
Calcarea flour6x tds.

کالا موتیا۔۔phosphorus ..plumbum met. ...Lycopodium..SiLecea چار بڑی ادویات ہیں۔

درد کیے لیے۔۔Spygelia..
Purnus spinosa کلینکل تجربہ کی دوائیں ہیں۔۔

انٹرکرنث۔۔۔sulpher or bryonia .....

Squint بھینگاپن۔۔۔
Cyclemen.....gelsimium...zin met..cicuta
ان دواؤں سے ٹھیک۔ ھو جاتا ھے۔۔۔۔

آنکھیں پیلی۔۔۔یرقان۔chelidonium..chionanthus...natrum sulph...Kali mur.یہ کیس ان سے ٹھیک ھوجاتے ہیں۔۔۔۔۔

آنکھوں کی۔ چوٹ۔۔
آنکھ میں اخراج خون چوٹ سے۔ledum pal ar arnica
آنکھ میں چوٹ درد شدید۔۔Symphytoms..
چوٹ سے retina اکھڑ جاے۔۔Armica
چوٹ سے کالا موتیا physostigma.
چوٹ سے سفید موتیا۔conium..
چوٹ سے آنکھ کا اندھا پن۔۔Arnica....

آنکھ میں گید ۔صبح چپکی ھوئ ھو ۔
گید پیلی۔۔۔pulstilla.....Nat phos..
سفید۔kali mur...borex.. Nat mur
سبزی مائل۔۔۔Nat sulph..

آنکھون کی الرجی۔
سرخی۔۔خشکی Belladona۔۔fer phos
سرخی۔۔۔پانی بہے۔۔euphrasia..
سرخی۔۔خارش۔۔پانی۔۔۔Arg nit

خارش پرانی۔۔۔۔۔۔carcinocinum..
Belladona or euphrasia .Arg nit...

گوھانجنی۔۔۔۔۔۔
نئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔درر۔۔۔۔pulstilla

پرانی ۔۔سخت۔۔staphy..

اگر سخت۔ گلٹی سے رہ جاے ۔۔Teucrium mar.۔thuja

آنکھ کے پپوٹے کبھی کبھی پھڑکیں۔۔Agaricus
اگر پپوٹے مستقل پھڑکیں ۔۔Rephnus..

پپوٹوں کی سوزش ۔۔Apis...Belladona ..euphrasia..

01/03/2023

حیض اور اس کی خرابیاں
اور
ھومیوپیتھک میڈیسن سے کامیاب علاج۔

1۔لڑکیوں میں حیض بہت جلد۔مقدار میں زیادہ۔چمکیلا۔پھر سیاہ۔کلکیریا فاس 6x.خوراک۔4گولیاں دن میں چار بار۔

2۔حیض سے پہلے شدید درد۔میگ فاس 6x.گرم پانی سے بار بار دیں۔ 4 سے 6 گوکیاں بار بار دیں۔یہاں تک کہ سکون ھو جائے۔

3۔حیض کھل کر نہ ھوں۔پیاس بلکل نہ ھو تو پلسٹیلا 200 کی دو تین خوراک کافی۔
4۔حیض کے دوران درد شدید ھو۔ حیض جتنا زیادہ ھو درد بھی اتنا ہی زیادہ۔اکٹیاری سی موسا۔200۔ اسے سیمی سی فیوگا بھی کہتے ہیں۔صبح شام دیں۔
5۔حیض تھوڑی دیر ھو صرف داغ لگے یا ایک گھنٹہ ھو۔یوفریزیا۔30۔
6۔حیض کی بجائے پھپڑوں سے خون آئے۔اور ٹھینڈے پانی کی شدید خواہش۔فاسفورس 200۔
یہ دوا رحم اور پستان کے کینسر میں بھی بے مثال ہے۔
7۔حیض کی بجائے نکسیر آئے۔پیاس بار بار اور شدید تو برائی اونیا 30 سے 200۔
8۔حیض مقدار میں زیادہ اور جلد جلد ھو ایک مہ ے میں دور بار تو کلیریا کارب 200 صبح شام۔
9۔حیض پیٹ درد اسہال اور قے کے ساتھ ھو تو امونیم کارب۔30 سے 200۔
10۔حیض۔دقت سے کم مقدار۔گاڑھا۔سیاہ خراش دار۔دکھن پیدا کرے۔سلفر 30 سے 200۔
11۔حیض کی خرابی ہسٹیریا اور گنٹھیا کے ساتھ۔سیمی سی فیوگا۔200۔
12۔حیض۔سیاہ۔جما ھوا لوتھڑوں اور جھلیوں کی شکل کی 3 سے 4دن ۔درد دردِ زہ جیسے جو نیچے سے کمر تک جائے تو جیسیمم دیں۔ اگر درد رانوں تک جائیں تو کیمومیلا دیں۔ اور اگر درد معدہ تک جائے اور قے کا سبب بنے تو بورکس 30 دیں۔
12۔حیض جلد ھوں زیادہ ھوں جس کے ساتھ شرم گاہ میں خارش اور سوجن ھو تو امبرا گریشیا30 دن میں ہر 2 گھنٹے بعد دیں اس دوا میں رحم کی تمام تکالیف میں لیٹنے سے اضافہ ھوتا ہے۔۔
13۔اگر حض کی بجائے خون ملا لیکوریہ ھو تو چائنا 30 سے 200 بہت زبردست کا کرے گی۔
14۔بطے کا دودھ چھوڑانے کے بعد حیض نہ آئے تو سیپیا 30۔200 یا 1m دیں۔۔
15۔اگر حیض آنے کی بجائے چھاتیوں میں دودہ اتر آئے تومرکسال 200 صبح شام دیں۔
16۔موٹی پلپلی عورت جو جلد رونے لگے۔پیاس نہ ھو۔یا پاوں گیلے ھونے سے حیض رک جائےتو پلسٹیلا 200 بہت عمدہ ہے۔
17۔سنِ بلوغت نشونما رکنے سے حیض نہ ھوں لائکوپوڈیم 30 دن میں 3 بار۔۔
18۔منہ کے کناروں پر موتیوں کی طرح چھالے۔فرج خشک۔عورت افسردہ۔پست حوصلہ۔حیض درد خے ساتھ۔ نیٹرم میور۔200۔
19۔حیض سے پہلےشدید درد کولنج۔مریضہ درد سے دہری ھو جائے وائی برنم اوپولس۔مدر ٹینچر کے 3سے 5قطرے دیں۔
20۔پر خون لڑکیوں میں حیض اچانک رک جائے اور موت کا خوف ھو ایکونائٹم 30 سے 200 تک کوئی ایک دی۔
21۔سنیاس۔ یعنی حیض ختم ھونے کے زمانے میں۔گھبراہٹ۔دل کی دھڑکن زیادہ اور بڑی عمر میں حض ختم ھونے کی وجہ سےپیداشدا تم تکالیف کے خاتمہ کے لیئے لیکسس 1m ایسی دوا ہے جو ایک ہی رات میں عورت کو سکون دینا شروع کر دیتی ہے اور 7دن بعد دوبارہ دیں۔تو وہ عورت اپنے پڑوس اور دوسری عورتوں کو اپ کے کلینک کا راستہ بتانے پر مجبور ھو جاتی ہے۔۔
22۔عمرہ اور حج پر جانے والی خواتین جو ایلوپیتھک میڈیسن کھانے سے اپنا سارہ گائینی سسٹم ہمیشہ کے لیئے خراب کر کے روتی پھرتی ہیں نکس وامیکا۔تھوجا اور پلسٹیلا کے استعمال سے نارمل ھو جاتی ہیں۔
23۔اور اگر حیض شروع ھو کر ختم ھونے کا نام ہی نہ لے تو تھیلاسیپی برس 1x سے 3x دن میں 3 بار۔5 سے 10 قطرے لیں۔ آج کل یہ میڈیسن کیپسیلابرس کے نام سے آتی ہے۔
اس کے علاوہ بھی ھومیو کی بے شمار ریمیڈی استعمال ھو سکتی ہیں۔دوست اپنے تجربات ضرور شیئر کریں۔
نوٹ:مندرجہ بالا ادویات کوئی ٹوٹکا نہی بلکہ عمر بھر کے تجربات کا نچوڑ ہیں۔اور یہ ڈاکٹرز کی ٹرینگ کے سلسلہ میں درج کی گئیں ہیں۔گروپ کی لیڈی ممبر اگر استعمال کرنا چاہیں تو قریبی ھو میو لیڈی ڈاکٹر یا ڈاکٹر سے اپنی ہسٹری بتا کر استعمعال کریں۔..

حیض ۔ حیض کی بے قاعدگیاں ·

حیض کا خون اس قدر تیز کہ رانوں پر زخم پڑ جائیں امونیا کارب ۳۰
· حیض کبھی جاری کبھی بند کریوزوٹ ۳۰
· حیض چلنے یا بیٹھنے سے رک جائے، صرف لیٹی ہوئی حالت میں جاری رہے کریوزوٹ ۳۰
· حیض صرف چلنے میں جاری رہے، چلنا بند کہ حیض بند لیلئم ٹگ ۳۰
· حیض صرف دن میں جاری رہے کاسٹیکم ۳۰
· حیض صرف رات میں جاری رہے بووسٹا ۳۰
· حیض صرف رات میں جاری رہے بووسٹا ۳۰
· حیض صرف رات میں جاری رہے یا صرف لیٹی ہوئی حالت میں میگنیشیا کارب ۳۰
· ہر پاخانہ کے وقت رحم سے خون کا اجرائ پلاٹینا ۳۰
· جب بچہ پستان کو منہ لگائے شرمگاہ سے خون جاری ہو سلیشیا ۳۰
· حیض کا خون بجائے رحم کے کسی اور جگہ سے آئے، خون سیاہ ہمامیلس ۳۰
· حیض کا خون بجائے رحم کے ناک سے آئے برائی اونیا ۳۰
· خون تھوکنا حیض کے رک جانے سے سنگونیریا ۳۰
· خون تھوکنا حیض کے رک جانے سے اور شدید کھانسی سینی شیو ۳۰
· حیض بے قاعدہ اور کم لیکیسس ۳۰
· حیض بے قاعدہ اور زیادہ کلکیریا ۳۰
· حیض قبل از اور زیادہ مقدار میں اپیکاک ۳۰
· حیض قبل از وقت اور کم مقدار میں لیلئم ٹگ ۳۰
· حیض دیر میں اور زیادہ مقدار میں ڈلکامارہ ۳۰
· حیض دیر میں اور کم مقدار میں پلسا ٹیلا ۳۰
· حیض دیر میں اور کم مقدار میں یا بالکل بند، شدید ترین تکلیف کے ساتھ زنتھاکسائلم ۳۰
· پاؤں بھیگنے یا مرطوب جگہ رہنے سے حیض رک جائے اور سیلان میں درد پیدا ہو جائے رسٹاکس ۳۰
حیض ۔ حیض کی خرابیوں کے عوارض · حیض کی خرابیوں سے نگاہ کی خرابیاں سائکلمن ۲۰۰
· حیض کی خرابیوں سے شدید کھانسی یا نفث الدم سینی شیو ۳۰
· حیض نہ ہونے یا رک جانے سے ، ہسٹیریا کونیم ۲۰۰
· حیض کی بے قاعدگیوں سے دماغی اور قلبی تکالیف سمی سی فیوگا ۳۰
· حیض کی خرابیوں سے مرگی یا تشنجی دورے لیکیسس ۳۰

👆
حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز کی تکالیف کا ہومیوپیتھک علاج ۔

یہ موضوع صرف بچیوں اور خواتین سے متعلق ہے۔ تفصیل میں جائے بغیر حیض یا ماہواری کے حوالہ سے عام طور پر پائی جانے والی تکالیف اور اُن سے متعلقہ ہومیوپیتھک دواؤں کا ذکر کیا جائے گا۔ کسی ایک تکلیف کے ضمن میں کئی دواؤں کا نام درج ہے۔ ایک ماہر ڈاکٹر، مریضہ کی کیفیت اور دیگر علامات کو سامنے رکھ کر کوئی ایک دوا منتخب کرتا ہے۔ ہومیوپیتھی کا اصول ایک وقت میں ایک ہی دوا کا ہے۔ دوا کی طاقت (پوٹینسی) اور خوراک کا تعین مریضہ کی تمام تفصیل سمجھ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ہومیوپیتھک دوائیں نقصان نہیں پہنچاتیں۔ اِن کے سائیڈ افیکٹس صرف اِسی صورت میں نہیں ہیں کہ دوا کا انتخاب صحیح ہو، اُس کی پوٹینسی (طاقت) اور خوراک مریض (مرض) کی کیفیت کے موافق و مطابق ہو۔ ہومیوپیتھک دواؤں کا بے جا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
حیض کے شروع ہو نے کی عمر آب و ہوا، ماحول اور بچی کی ذہنی کیفیت کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ ایشیائی ممالک میں دس سے تیرہ برس کی عمر میں بچیوں کو حیض آنا شروع ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھار سنِ بلوغت سے پہلے بھی حیض آنا شروع ہو جاتا ہے۔

اگر بلوغت سے پہلے (یعنی جلدی) آ جائیں تو: فیرم مٹیلیکم (Ferrum Metallicum)۔ سلیشیا (Silicia)۔ ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum)۔ کلکیریا کارب (Calcarea Carb)۔ سبائنا (Sabina)۔ کاربوویج (Carbo Veg)۔
حیض آنے میں دیر ہوجائے: پلساٹلا (Pulsatilla) (بشرطیکہ مریضہ کا مزاج گرم ہو)۔ سائیکلامن (Cyclamen) (اگر مریضہ کا مزاج سرد ہو)۔ سلفر(Sulphur)۔ نیٹرم میور (Natrum Muriaticum)۔ کالی کارب (Kali Carb)۔

اب آتے ہیں حیض (اِسے ماہواری بھی کہتے ہیں کیونکہ بالعموم ایک ماہ بعد آتا ہے) کی بےقاعدگیوں، ہومیوپیتھک علاج اور ہومیوپیتھی دوائیوں کی تفصیل پر:

حیض دیر سے یعنی کچھ دن چڑھ کر آئے (یہ دوائیں حیض کے اوقات کم‘ دیر سے اور کئی دوسری بے قاعدگیوں کے لئے بہت مفید ہیں): پلساٹلا (Pulsatilla) ۔ سلفر (Sulphur)۔ میڈورائنم (Medorrhinum)۔
حیض سے پہلے یا شروع ہوتے ہی تشنجی دوروں والے شدید درد پیٹ میں: کولوفائلم (Coulophyllum)۔
حیض کے دوران غشی، قے اور پیٹ کی خرابی۔ بہت زیادہ درد، پستان سکڑ جاتے ہیں: سرساپاریلا (Sarsaparilla)۔
غم اور پریشانی کی وجہ سے حیض رک جاتے ہیں۔ چکر آتے ہیں، متلی اور سردرد کی شکایت: کوکولس انڈ (Cocculus Ind)۔ اگنیشیا (Ignatia)۔
حیض سیاہ رنگ کے ہوں اور لوتھڑے بھی، درد: مگیشیا میور (Magnesia Mur)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔
حیض دیر سے اور کم: گریفائیٹس (Graphites) ۔ سنیشو (Senecio) ۔ نیٹرم میور (Natrum Mur)۔ میگنیشیا کارب (Magnesia Carb)۔
حیض کی بے قاعدگیوں کے لئے مفید مدر ٹنکچر: الیٹرس (Aletris Farinosa Q)۔ ہیلونیاس (Helonias Q)۔ اسوکا (Asoka Q)۔ سنیشو (Senecio Q)۔
حیض قبل از وقت اور زیادہ: ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum)۔
حیض بہت زیادہ درد والے اور ساتھ پیشاب کی بہت حاجت: نائٹرک ایسڈ (Nitric Acid)۔
حیض گلے سڑے، سخت بدبودار اور رکے ہوئے: کروٹیلس (Crotalus)۔
حیض انتہا درجے کی ٹھنڈ کے ساتھ اور بہت زیادہ درد کے ساتھ۔ ہونٹ، ناخن، بازو، ٹانگیں ٹھنڈی اور نیلی۔ ڈوبنے کا احساس: ویراٹرم البم (Varatrum Album)۔
حیض کی بندش بوجہ بہت سخت ایلوپیتھک دوائیوں کے متواتر استعمال کے بعد یا لیزر تھراپی سے: نکس وامیکا (Nux Vomica)۔
حیض بہت درد کے ساتھ، پیاس بالکل نہ ہونے کے برابر، رونے، غصہ اور سخت چڑچڑے پن کا مزاج: پلسٹلا (Pulsatilla)۔
حیض سے پہلے اتنا شدید درد کہ مریضہ گر کر بے ہوش ہو جائے۔ جب خون جاری ہو تو کچھ آرام آتا ہے۔ پہلے دن گہرے رنگ کے لوتھڑے اور خون کی کالی گلٹیاں خارج ہوتی ہیں۔ سردرد اور کندھوں کی ہڈیوں میں درد ہوتا ہے (Lapis Albus)۔
حیض بہت تھوڑے اور بہت تاخیر یا بہت جلدی سے اور بہت زیادہ۔ پیٹ میں اپھارہ: لائیکوپوڈیم (Lycopodium)۔
حیض قبل از وقت اور زیادہ: فیرم میٹالیکم (Ferrum Metallicum)۔
حیض قبل از وقت اور کم: پلاٹینا (Platina)۔ میگنیشیا کارب (Magnesia Carb)۔ کونیم (Conium) ۔کالی کارب (Kali Carb) ۔ لیکیسس (Lachesis)۔
حیض دن چڑھ کر اور زیادہ: کلکیریا کارب (Calcarea Carb)۔ چائنا (China)۔ بورکس (Borax)۔
حیض دن چڑھ کر اور کم: پلساٹلا (Pulsatilla)۔ گریفائٹس (Graphites)۔ سلفر (Sulphur)۔ سائیکلامن (Cyclamen)۔ نیٹرم میور (Natrum Mur)۔
حیض بے قاعدہ: سمیسی فیوگا (Cimicifuga)۔ پلاٹینا (Platina)۔ اگنیشیا (Ignatia)۔ نکس موسکاٹا (Nux Moschata)۔
حیض خون کی بجائے رطوبت (لیکوریا): آیوڈم (Iodum)۔ کاکولس (Cocculus Ind)۔ زنتھوکسانلم (Xanthoxylum)۔
حیض گوشت کے دھو کی طرح: سفلینم (Syphlinum)۔ لیکیسس (Lachesis)۔
حیض ایک ماہ میں دو بار: سیپیا (Sepia)۔ کلکیریا فاس (Calcarea Phos)۔ بوسٹا (Bovista)۔ میگ کارب (Magnesia Carb)۔
حیض کی بندش یعنی بالکل نہ آئے: سلفر (Sulphur)۔ سلیشیا (Selicia)۔ لائیکوپوڈیم (Lycopodium)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔
حیض متبادل یعنی ناک‘ منہ وغیرہ سے – اس تکلیف کی مریضہ پاکستان میں میری پریکٹس میں ابھی تک نہیں آئی تاہم یورپ اور برطانیہ میں دورانِ تعلیم چند ایسے کیس سننے کا موقع ملا: فارسفورس (Phosphorus)۔ برائیونیا (Bryonia)۔ لیکیسسس (Lachesis)۔
حیض کے دنوں میں پستانوں میں تناؤ، درد یا کریمپ: کونیم (Conim)۔ کلکیریا کارب (Calcarea Carb)۔ لیک کنینم (Lac Caninum)۔
حیض کے دوران میں ہیضہ کی سی علامت: امونیم کارب (Amonium Carb)۔
حیض بدبودار اور متعفن: سفلینم (Syphlinum)۔
حیض کھٹی بو والے: سلفر (Sulphur)۔
حیض میں جتنا زیادہ خون‘ انتا ہی زیادہ درد: ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔ سمسی فیو گا (Cimicifuga)۔
حیض میں درد بہت ہی زیادہ اور ناقابلِ برداشت: کیموملا (Chemomilla)۔ پلسٹیلا (Pulsatilla)۔

رحم، بچہ دانی میں رسولی، ہارمون کی خرابی، خواتین کے بالوں کا گرنا، چہرے کے بال اور بے اولادی کے علاج میں بھی پہلے حیض کے مسائل کو ٹھیک کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اُس کے تفصیلی کیس ڈسکس کر کے ہی دوائیوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

صرف ہومیوپیتھک اینڈ حکمت کے حوالے سے پوسٹ ایپرو ہوگی

Plz 1 bar zaroor read kry...
12/01/2023

Plz 1 bar zaroor read kry...

03/01/2023

کتاب ہومیوپیتھک Key Point گائیڈ سے Ⓜ️🖌

ایکزیما۔ Eczema ( پورا ٹاپک )👇👇👇
تعریف Definition
یہ ایک پچیدہ جلدی مرض ہے
یہ ایک چھوٹے سے دانے یا زخم سے شروع ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ جسم کے مختلف حصوں پر شدید انفیکشن کے ساتھ بڑھ جاتا ہے یہ ایک پھنسی نما دانہ انفیکشن کے بعد ایک زخم بنتا ہے جس میں پیپ بن جاتی ہے اور یہ پھیلنا شروع ہو جاتا ہے اگر سر پر ہو تو سارے سر کے اوپر پیپ کی ٹوپی بن جاتی ہے بال آپس میں پیپ کے ساتھ الجھ جاتے ہیں
اگر جسم پر کسی حصہ پر ہو تو یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ بڑھتا رہتا ہے اور جہاں جہاں اس کی پیپ لگتی ہے وہ جلدی حصہ بھی خراب ہو جاتا ہے
اس بروقت علاج ہی اس کو پھیلنے سے روک سکتا ہے اور ہومیوپیتھی میں اس کا بہترین علاج موجود ہے
ایکزیما میں تین ہومیو پیتھک میڈیسنز (R.M.G )کا گروپ سب مفید اور موثر سمجھا جاتا ہے
اس میں R سے مراد رسٹاکس ہے
اس میں M سے مراد مزیریم ہے
اس میں G سے مراد گریفائٹس ہے
ہمارے کلینک میں یہ گروپ ریٹائرڈ میجر جنرل کے نام سے مشہور ہے اور میرے زیادہ تر شاگرد اس کو RMG ہی لکھتے ہیں

ایکزیما کا علاج۔Treatment
اس مرض کا علاج سورائنم ایک ہزار طاقت میں ایک ڈوز دیکر شروع کریں ان شاء اللہ کافی انفیکشن صرف اس ایک ڈوز سے بہتر ہو جائے گی اور بقیہ علاج میں بھی معاون ثابت ہو گی

رسٹاکس Rhus Tox 30-200-1000
یہ دوا ایکزیما میں اوّل درجے کی دوا مانی جاتی ہے ایکزیما میں سب سے پہلے اسی دوا کا استعمال کرنا چاہئیے اس کی اہم علامات میں ایکزیما کا زخم بن جاتا ہے زخم میں پیپ بن جاتی ہے اور زخم کے اوپر موٹا کھرنڈ بن جاتا ہے جلد سوجی ہوئی اور جلد پر خارش ہوتی ہے

مزیریم Mezereum 30-200-1000
ایکزیما زیادہ تر واضع علامات کے ساتھ یہ دوا ایکزیما میں نمبر 2 پر آتی ہے جو ایکزیما کی مفید ترین دوا ہے ناقابل برداشت خارش بستر میں جانے سے یا جسم گرم ہونے پر خارش میں اضافہ ہو جاتا ہے
جلد کے زخموں میں پیپ بن جاتی ہے جن کے اوپر موٹا چمڑے جیسا کھرنڈ بن جاتا ہے.

گریفائٹس Graphites 30-200-1000
یہ جلدی امراض کیلئے ایک طاقتور دافع سورا دوا ہے
ایکزیما کے زخم جلد کھردری اور خشک کان کے پیچھے کا ایکزیما زرا سا زخم بننے پر پیپ بن جاتی ہے

کلکیریا سلف Calcarea Sulph 30-200-1000
ایکزیما کے زخم میں پیلے رنگ کی پیپ بن جائے زخموں کو ٹھیک کرنے میں یہ دوا ہیپر سلف سے بہتر کام کرتی ہے.

کالی میور Kali Mur 30-200-1000
یہ دوا جلدی امراض ایک منفرد اور مفید دوا تصور کی جاتی ہے جلدی مرض ایکزیما میں بہترین مقام رکھتی ہے اہم علامات میں ایکزیما کے زخموں میں پیپ اور پیپ والے کھرنڈ شامل ہیں

کتاب ہومیوپیتھک Key Point گائیڈ سے ایک ٹاپک👇👇🖍 _پورا ٹاپک_ 🖍👇👇♻️♦️♦️سر درد Headache♦️♦️♻️ مختصر علامات پر ایک دوا کا انت...
29/12/2022

کتاب ہومیوپیتھک Key Point گائیڈ سے ایک ٹاپک

👇👇🖍 _پورا ٹاپک_ 🖍👇👇
♻️♦️♦️سر درد Headache♦️♦️♻️

مختصر علامات پر ایک دوا کا انتخاب کریں

⭕️👇بیلا ڈونا Belladonna 30-200-1000
بیلا ڈونا تقریباً ہر قسم کے سر درد کیلئے مفید دوا ہے ، ہائی بلڈ پریشر ، بخار کی حالت میں سر درد ، یہ دوا سر درد کی انتہائی مفید دوا ہے

⭕️👇کالو سینتھس Colosynth 30-200
اس دوا کی رہنما علامت سر کو دبانے یا کپڑے سے کس باندھنے دے درد میں افاقہ ہو تو یہ منفرد علامت کی مفید دوا ہے

⭕️👇میگھ فاس Magnesia Phos 6x
اس دوا کا درد سر میں چاروں طرف پھیلتا ہے ، دناغی کام کرنے کے بعد سر درد ہوتا ہے ، سر کو گرم رکھنے سے درد میں افاقہ ہوتا ہے ، تھکن اور اعصابی کمزوری سے سر درد ہونا اس دوا سے ٹھیک ہو جاتا ہے ، بلڈ پریشر کے کم ہو جانے پر بھی یہ دوا سر درد ٹھیک کرتی ہے.

⭕️👇برائی اونیا Bryonia 30-200
بخار ، قبض کی وجہ سے سر درد ، سر درد سر کی پچھلی طرف رُک جاتا ہے ، سر چکراتا ہے ، متلی ، اُٹھنے پر بیہوشی ، سر درد ایسے کہ جیسے سر پھٹ جائے گا اور سر سے ہر چیز باہر آجائے گی ، یہ سر درد جھکنے ، حرکت کرنے اور آنکھیں کھولنے سے بڑھتا ہے.

⭕️👇جیلسیمیم Gelsemium 30-200
جسمانی کمزوری ، پٹھوں کی کمزوری ، سر کی پچھلی طرف سے چکر پھیلتے ہیں اور درد ہوتا ہے ، سر بھاری ہو جاتا ہے ، سر پر کس کر پٹی بندھے ہونے کا احساس ہوتا ہے ، سر کو دبانے اور اونچا رکھنے سے درد میں کمی ہوتی ہے ، سردرد جس کے ساتھ گردن اور کندھوں کے پٹھوں میں دکھن ہوتی ہے.

⭕️👇گلو نائن Glonine 30-200
سر درد ، سورج اور دھوپ کی شدت سے متاثرہ سر درد ہو ، مریض کا سر بوجھل کہ تکیہ پر نہیں رکھ سکتا ہے ، سر پر گرمی برداشت نہیذن ہوتی ہے مریض سر کو ننگا رکھتا ہے ، مریض کو یہ احساس ہوتا ہے کہ سر بہت بڑا ہو گیا ہے ، سر میذن جھٹکے لگتے ہیں.

⭕️👇اگنیشیا Ignatia 200-1000
مریض کی ذہن اور جذباتی کیفیت رہنمائی کرتی ہے
غم ، دکھ ، صدمہ اور ذہنی پریشانی سے سر درد ہونا ، سر درد ایسے جیسے کیل ٹھونکا جارہا ہے ، سر بوجھل اور کھوکھلا محسوس ہوتا ہے ، مریض صدمہ کی کیفیت میں ہوتا ہے ، آہیں بھرتا ہے ، سسکیاں لیتا ہے ، الگ تھلگ رہنا پسند کرتا ہے ، شور برداشت نہیں کرتا ہے.

⭕️👇نیٹرم میور Natrum Mur 6x
نفسیاتی مسائل سے ہونے والا سر درد ، غصہ ، خوف اور غم کے بد اثرات ، مرض چڑاچڑا جلد غصہ میں آجاتا ہے ،صبح سویرے اُٹھتے ہی شدید اندھا کرنے والا سر درد ہوتا ہے ، درد ایسے ہوتا ہے جیسے ہزارں چھوٹے چھوٹے ہتھوڑے دماغ پر برس رہے ہیں ، مصعد ہوتا ہے کہ سر بڑا ہو گیا ہے ، بلڈ پریشر کم ہو جس کے ساتھ درد ہو تو یہ دوا بہت مفید ثابت ہوتی ہے
⭕️👇لیکسس Lachesis 200-1000
جاگنے پر سر درد ہوتا ہے ، سر درد کے ساتھ پھڑپھڑاہٹ اور نظر دھندلی ہو جاتی ہے ، سر چکراتا ہے ، یہ دوا ہائی کولسٹرول خون کا گاڑھا پن والے مریضوں کے سر درد کی مفید ہے

⭕️👇نکس وامیکا۔ Nux Vomica 30-200
سر درد ، سر درد جو سر کی پچھلی طرف سے آنکھوں کی طرف آتا ہے ، چکر آتے ہیں ، پیشانی میں درد مریض کسی سے سر کو دبواتا ہے ، آنکھوں کے گھیرے میں درد ہوتا ہے آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں ،منہ کا ذائقہ تُرش ، کھانے کے بعد اپھارہ جلن اور متلی ، کھانا کھانے کے بعد معدہ میں پتھر رکھے کا احساس ، نکس وامیکا کی شخصی تصویر ، عیاش طبیعت افراد جو رات کو جاگتے ہیں ، مرغن غذا ، چائے کافی اور قہوہ پیتے ہیں ، یہ دماغی کام کے ماہر لوگ ہوتے ہیں ، آفس کے کام کیلئے گھنٹوں بیٹھ کر کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں ، نکس وامیکا نشہ کرنے والے سیگریٹ شراب ، افیون ، عیاشی اور آرام دہ زندگی گزارنے والے افراد کی دوا ہے.

⭕️👇سٹیفی سائگریا Staphysagria200-1000
اس دوا کے مریض انتہائی حساس طبیعت کے افراد ہوتے ہیں ، کسی سے تلخ کلامی کے بعد غصہ دبا لینے والے افراد ہوتے ہیں ، غصہ ، بے عزتی کے با اثرات کے بعد سر کا شدید درد ہوتا ہے جیسے دماغ نچوڑا جارہا ہے ، جمائیاں آنے کے بعد سکون ہوتا ہے ، مریض غمگین ، فکر مند رہتا ہے

⭕️👇کالی بائی Kali bi 30-200
سر درد ایک انگلی کے پورے جتنی جگہ پر سر درد جیسے کوئی سوراخ کر رہا ہے ، یہ درد اتنی جگہ پر ہوتا ہے کہ اس جگہ کو ایک انگلی کے پورے سے ڈھکا جا سکتا ہے ، سر گرم بوجھل اور ہوا سے بھرا ہوا ہوتا ہے ، آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں

⭕️👇کونیم Conium
سر درد ، بستر پر لیٹنے اور کروٹ لینے سے چکر آتے ہیں ، سر کو حرکت دینے ،آنکھیں گھمانے سے بھی چکر آتے ہیں ، کھنچاو جیسے دونوں کنپٹیوں کو ایک دوسرے کی طرف کھینچا یا دبایا جارہا ہے ، چکر کے ساتھ سر درد ہوتا ہے

⛑❗️آدھے سر کا درد Migraine❗️⛑

⭕️👇علاج Treatment 👇⭕️

⛑👇انوسموڈیم۔ Onosmodium 30-200
آدھے سر کا درد۔ بائیں کنپٹی میں شدید درد جو کان تک جائے ، پیشانی اور پشت میں درد ، سر بھاری ، چکر آئیں .

⛑👇سفلینیم۔ Syphilinum 30-200
آدھے سر کا درد جو کنپٹی سے پار ہو جائے اور آنکھ کے پیچھے تک چلا جائے ، درد کی وجہ سے نیند نہ آئے اور مریض احمقوں کی طرح بکواس کرے .

⛑👇سپائیجیلیا۔ Spigelia 30-200
پیشانی کے اُبھار سے کنپٹیوں کے نیچے تک درد جو آنکھوں تک پھیل جائے ، آنکھوں کی پُتلیاں پھیل جاتی ہیں جیسے آنکھیں بڑی ہو گئی ہیں ، آنکھوں سے پانی آتا ہے.

⛑👇نیٹرم میور. Natrum Mur 6x-30
ایسا شدید سر درد کہ نظر آنا کم ہو جائے ، جیسے سر پر ہتھوڑے مارے جا رہے ہیں ، ایسا محسوس ہو کہ سر بڑا ہو گیا ہے ، خوف ، غصہ ، افسردگی اور زیادہ نمک کھانے کے بد اثرات کی وجہ سے ہونے والا آدھے سر کا درد.

⛑👇جیلسیمیم۔ Gelsemium 30-200
کنپٹی میں شدید درد جو کان تک جائے ، درد سے نظر آنا کم ہو جائے ، چکر آئیں ، بوجھل پن جیسے سر کے گرد پٹی بندھی ہے ، درد گُدی سے شروع ہو کر آگے تک پھیل جائے.

⛑👇گلو نائن۔ Glonine 30-200
دھوپ برداشت نہ کرنے والے لوگ ، شدید سر درد جو چہرے کی طرف آئے ، دل کی دھڑکن کان میں سنائی دے ، چہرہ تمتماتا ہوا اور گرم نیلا ، مریض کا سر بھاری جو تکیے پر نہ رکھ سکے

⛑👇اگنیشیا۔ Ignatia 30-200
صدمہ، غم ، دکھ ، غصہ ، شدید سر درد جیسے کیل سر کے آر پار کھینچی جارہی ہے ، جیسے سر کھوکھلا ہو گیا ہے ، سر آگے کی طرف جھکانے سے درد میں اضافہ ہوتا ہے

⛑👇پکرک ایسڈ۔ Picric Acid 30-200
شدید سر درد جو کس کر باندھنے سے کم ہو ، سر کے پچھلے حصے کا درد ، زرا سی دماغی محنت اور پڑھنے سے سر درد شروع ہو جائے .

⛑👇انڈیم۔ Indium 30-200
آدھے سر کا درد ، سر درد جیسے سر پھٹ جائے گا ، کنپٹیوں اور ماتھے میں درد ، متلی ، غنودگی ، پاخانہ کرتے شدید سر درد ہوتا ہے...

24/12/2022
23/12/2022
22/12/2022
18/12/2022

آج ہمارا موضوع Piles ہے۔

بواسیر کیا ہیں؟

آنتوں کی دیواروں میں شریانوں اور رگوں کا ایک جال ہوتا ہے جو تازہ، آکسیجن والا خون فراہم کرتا ہے اور ٹاکسن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو لے جاتا ہے۔ بعض وجوہات جیسے ویٹ لفٹنگ، کنسٹریشن، قبض وغیرہ کی وجہ سے دیواریں سوج جاتی ہیں، خاص طور پر گٹ کے نچلے حصے میں یعنی مقعد اور ملاشی کی دیواروں میں۔ اس حالت کو عام طور پر ڈھیر یا بواسیر کہا جاتا ہے، اور یہ عام سماجی زندگی کو متاثر کرتے ہوئے بعض اوقات خاصی جلن، خارش، تکلیف اور یہاں تک کہ شدید درد کا باعث بنتا ہے۔

بواسیر کی علامات
بزرگوں میں بواسیر کی سب سے عام علامات مقعد کے ارد گرد درد، نیچے کا مسح کرنے کے بعد انڈرویئر میں یا ٹوائلٹ پیپر پر پتلا بلغم، مقعد کے گرد گانٹھ، مقعد میں خارش، بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد خون آنا، سوزش اور مقعد کے گرد شدید درد۔

بواسیر کی وجوہات
دباؤ کے تحت، مقعد کے ارد گرد کی رگیں اور شریانیں پھیل جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں ابھار یا سوجن ہوتی ہے۔ ڈھیر ملاشی کے نچلے حصے میں بڑھتے ہوئے دباؤ سے مختلف وجوہات کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے، جس میں باقاعدگی سے بھاری وزن اٹھانا، کم فائبر والی خوراک کھانا، مقعد میں ج**ع کرنا، حاملہ ہونا، موٹاپا ہونا، دائمی اسہال یا قبض ہونا یا لمبے عرصے تک بیٹھنا۔ بیت الخلاء.

بواسیر کا علاج کیسے کریں؟
اگرچہ بواسیر یا بواسیر کو ان کے ابتدائی مرحلے میں بغیر طبی علاج کے آسان گھریلو علاج کے ذریعے قابو کیا جا سکتا ہے، تاہم بواسیر میں مبتلا بزرگوں کو طبی مشورہ لینا چاہیے۔ ڈھیر کی کچھ علامات بڑی آنت کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں، جو کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ڈھیر کا علاج یا تو جراحی یا طبی ہو سکتا ہے اور اس میں قدامت پسندانہ اقدامات شامل ہیں۔ طبی علاج میں suppositories، مرہم اور دیگر ایپلی کیشنز کا استعمال شامل ہے جو ڈھیر کی علامات کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک علاج بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ آج کل زیادہ تر بزرگ ہومیوپیتھک علاج کو ترجیح دیتے ہیں۔

بواسیر کا ہومیوپیتھک علاج کیوں؟
بواسیر کے علاج کے لیے ہومیوپیتھک ادویات شامل کرنے سے کافی حد تک اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کچھ معاملات میں، ہومیوپیتھک علاج بغیر کسی جراحی مداخلت کے ڈھیر کو مکمل طور پر ٹھیک کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ہومیوپیتھی کے ساتھ مستقبل میں دوبارہ ظاہر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ یہ بنیادی وجہ پر حملہ کرتا ہے۔ دوسری طرف، بواسیر کے لیے روایتی طریقے سرجری کے بعد بھی مکمل علاج کی ضمانت نہیں دیتے۔ ہومیوپیتھک دوا بواسیر کو مستقل طور پر ٹھیک کرتی ہے اور ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے، آنتوں کی حرکت کو صاف کرتی ہے اور قبض کو دور کرتی ہے۔ ہومیوپیتھک ادویات قدرتی مادوں سے بنتی ہیں اور بغیر کسی مضر اثرات کے جسمانی نظام کو درست کرسکتی ہیں۔ ہومیوپیتھک علاج بواسیر کے علاج کا سب سے محفوظ، سو فیصد حقیقی اور قدرتی طریقہ ہے۔

بواسیر کا ہومیوپیتھک علاج رگوں کے نظام کے مسائل کو درست کرتا ہے جو اس مسئلے کی بنیادی وجہ ہیں۔ اگرچہ کئی قسم کی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ چوتھے درجے کے ڈھیروں پر مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے، لیکن یہ کسی بھی مرحلے پر علامتی ریلیف فراہم کر سکتا ہے۔ بوڑھوں کو ڈھیر سے مکمل صحت یابی کے امکانات کو بڑھانے کے لیے جلد از جلد ایک ہومیو پیتھ سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

بواسیر کے لیے ہومیو پیتھک دوا
1. رتنیہ: بواسیر میں مبتلا بزرگ شوچ کے دوران جلن اور بے حد درد محسوس کرتے ہیں۔ بعض اوقات ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد بھی درد گھنٹوں تک رہتا ہے۔ رتنہیا ملاشی کی مختلف شکایات کا علاج ہے جیسے ملاشی میں سوزش اور درد۔ اس کے علاوہ یہ پاخانے کے بعد مقعد میں ہونے والی خارش سے بھی آرام فراہم کرتا ہے۔ کرامیریا میپاٹو کے پودوں کا عرق، ایتھنول، اور پانی رتنیہ کے اہم اجزاء ہیں۔ رتنیہ کے کچھ اہم فوائد میں شامل ہیں:

ملاشی میں درد کا علاج
مقعد کی خشکی کا علاج
مقعد میں دراڑ کی صورت میں مفید ہے۔
مقعد میں خارش کے ساتھ پن کیڑے کی صورت میں مدد کرنا
پاخانہ سے گزرنے کے بعد پھٹنے والے سر درد کو ٹھیک کرنا
پاخانہ سے بھیانک بدبو کو روکنا
پرتشدد ہچکی کا علاج
پھٹے ہوئے نپلوں کو ٹھیک کرنا
پیٹ کے درد کا علاج
2. Hamamelis: یہ ہومیوپیتھک دوا ایک موثر درد دور کرنے والی دوا ہے جو ویریکوز رگوں، نکسیر اور بواسیر سے منسلک درد کو کم کرتی ہے۔ یہ اندرونی اور بیرونی خون کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے اور بہت آرام فراہم کرتا ہے۔ Hamamelis بڑی آنت کے کینسر اور متاثرہ حصوں میں درد کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس میں سوزش کی خصوصیات ہیں۔ Hamamelis Virginia اس دوا کا بنیادی جزو ہے جس کی وجہ سے یہ استعمال میں محفوظ ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ اس دوا کے چند اہم فوائد یہ ہیں:

متاثرہ حصوں میں زخموں اور زخموں کو کم کرنا
رگوں پر عمل کرکے بہت آرام فراہم کرتا ہے اور درد کو دور کرتا ہے۔
کھلے زخموں کا علاج
خون کی کمی سے ہونے والی کمزوری کو کم کرنا
3. نکس وومیکا: یہ ایک پودا ہے جس کے بیج بطور دوا استعمال ہوتے ہیں۔ اسے عام طور پر 'زہریلی گری دار میوے' کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اس میں دو زہریلے مادے ہوتے ہیں - بروسین اور اسٹریچنائن۔ یہ بیہودہ طرز زندگی، شراب نوشی، زیادہ کھانے، اور تیل اور مسالہ دار کھانوں کے استعمال سے ہونے والی بواسیر کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مزید برآں، یہ ہاضمے کے دیگر مسائل جیسے اپھارہ، قبض، سینے کی جلن اور متلی کا بھی علاج کرتا ہے۔ اس دوا کو لینے سے پہلے، صحیح خوراک کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ خوراک کا انحصار صحت، عمر اور ڈھیر کی شدت پر ہو سکتا ہے۔ عام طور پر، Nux Vomica کی چار سے پانچ گولیاں کافی ہوتی ہیں، لیکن ڈاکٹر درست خوراک تجویز کرے گا۔ بزرگوں کو یہ دوا ڈاکٹر کی نگرانی میں لینا چاہیے۔ اس کے بزرگوں پر زہریلے اثرات ہو سکتے ہیں جو جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

Bryonia: Bryonia ایک پودوں پر مبنی ہومیو پیتھک علاج ہے جو پیٹ کی خرابی، قبض، اور سیال برقرار رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ان مریضوں کو دیا جاتا ہے جنہیں رفع حاجت کے دوران زیادہ تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک موتر آور ہے اور پیشاب کو بڑھا سکتا ہے۔ یہ قبض کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

5. لائکوپوڈیم: طبی پیشہ ور مقعد میں خارش پھوٹنے، ملاشی میں درد، سیکرل علاقے میں درد، بیٹھتے وقت تکلیف، نرم پاخانہ کے ساتھ بھی خون کا اخراج، اور مقعد میں جلن کی صورت میں اس دوا کا مشورہ دیتے ہیں۔

6. سلفر: یہ ایک انتہائی تجویز کردہ ہومیو پیتھک دوا ہے جو صحت کی مختلف حالتوں بشمول ڈھیروں کو سنبھالنے میں مدد کرتی ہے۔ سلفر کھجلی اور جلن، ڈھیروں کے بہنے، مقعد اور پیٹ میں دباؤ اور بھر پور ہونے، مقعد کے کھلنے کی سرخی، اور ناگوار بدبو کے ساتھ پیٹ پھولنے سے آرام فراہم کرتا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور اسے صبح خالی پیٹ لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ خوراک کا انحصار ڈھیر کی علامات اور شدت پر ہوتا ہے۔

7. Aesculus: یہ ڈھیر اور دراڑ کے لیے ایک اور انتہائی پسندیدہ دوا ہے۔ یہ زخم اور درد کے ڈھیر سے موثر ریلیف فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے، درد جو پاخانہ گزرنے کے بعد گھنٹوں تک رہتا ہے، ملاشی میں گانٹھوں یا تیز لاٹھیوں کا احساس، کمر میں شدید اور شوٹنگ کا درد۔

مندرجہ بالا میں سے کوئی بھی دوا لینے سے پہلے، بیماری کی شدت کا پتہ لگانے کے لیے اپنے ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشورہ کرنے کی انتہائی سفارش کی جاتی ہے۔ صرف ڈاکٹر کی سفارشات کے مطابق خوراک لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، آپ کچھ قدامت پسند اقدامات بھی کر سکتے ہیں جیسے کہ پاخانے کی حرکت میں مدد کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا اور پاخانہ کو نرم کرنا، آنتوں کی آسانی کے لیے خوراک میں زیادہ فائبر والے سپلیمنٹس شامل کرنا، زیادہ دیر تک بیت الخلا میں بیٹھنے سے گریز کرنا اور تناؤ پاخانہ گزرنا۔

Dr. Tahir
0092304 9933337

Address

Rangers Headquarter Hussain Road, Altaf Colony
Jaland
54000

Opening Hours

Monday 6pm - 9pm
Tuesday 6pm - 9pm
Wednesday 6pm - 9pm
Thursday 6pm - 9pm
Friday 6pm - 9pm
Saturday 6pm - 9pm
Sunday 6pm - 9pm

Telephone

+923049933337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wali Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram