Hakeem Babu G

Hakeem Babu G Hakeem Babu G is for public health page

02/11/2025
09/10/2025

غذاؤں کی تاثیر:

٭اچار گرم خشک مزاج رکھتا ہے۔

٭اخروٹ گرم خشک مزاج رکھتا ہے

٭انجیر گرم تر مزاج رکھتا ہے۔

٭آلو سرد خشک مزاج رکھتا ہے۔

٭انگور گرم تر مزاج رکھتا ہے۔

٭املی سر مزاج رکھتی ہے۔

٭اسپغول سرد مزاج رکھتا ہے۔

٭امرود معتدل مزاج رکھتا ہے۔

٭آڑو سر مزاج رکھتا ہے۔

٭بینگن گرم مزاج رکھتا ہے۔

٭بادام گرم مزاج رکھتا ہے۔

٭کھٹا انار سرد مزاج رکھتا ہے۔

٭آلوچہ سرد مزاج رکھتا ہے۔

٭پان کی تاثیر گرم خشک ہے۔

٭آملہ کی تاثیر سرد خشک ہے۔

٭چونہ کی تاثیر گرم ہے۔

٭پستے کی تاثیر گرم ہے۔

٭برف کی تاثیر سرد خشک ہے۔

٭گاجر معتدل مزاج ہے۔

٭پودینہ کی تاثیر گرم خشک ہے۔

٭بھنگ سرد مزاج ہے۔

٭تل گرم مزاج ہے۔

٭تمباکو گرم مزاج ہے

٭چائے گرم مزاج ہے۔

٭چنا گرم مزاج ہے۔

٭خربوزہ گرم مزاج ہے۔

٭چقندر گرم مزاج ہے۔

٭بیر خشک مزاج ہے۔

٭جامن سرد مزاج ہے۔

٭جو اور پالک کی تاثیر سرد ہے۔

٭مونگ پھلی گرم مزاج کی ہے۔

*بھنڈی توری*
٭سرد مزاج اور خشک ہوتی ہے۔
٭پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے۔
٭کبھی کبھی قبض بھی کر دیتی ہے۔ دیر ہضم ہے۔
٭خشکی دور کرتی ہے۔

*بینگن*
٭خشک مزاج سبزی ہے۔
٭بواسیر کے مریضوں کے لئے لاجواب ہے۔
٭دل کو مضبوط کرتی ہے۔
٭ہاضمہ مضبوط کرتی ہے اور جگر کو اقت دیتی ہے۔

*ککڑی*
٭پکا کر کھائیں یا دونوں حالتوں میں کھائیں مفید ہے۔
٭نمک کے ساتھ کھائیں تع جلد ہضم ہوتی ہے۔
٭امراض قلب میں بہترین ہے۔
٭پیاس کی شدت کو دور کرتی ہے۔

*پینٹھا*
٭سرد تر اور نہایت طاقتور ہے۔
٭رسائن ہے۔ خون اور گوشت کو بڑھاتا ہے۔
٭اعصاب اور گرمی کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے۔
٭ قبض کو دور کرتا ہے اور حاملہ عورتوں کے لئے بہت مفید ہے۔

*حلوہ کدو*
٭سرد تر مزاج رکھتا ہے اور جلد ہضم ہے۔
٭دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
٭پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔
٭گرمی کا بخار دور کرنے کے لئے کدو کا ٹکڑا پاؤں اور ہاتھوں پر ملیں۔

*ٹنڈا*
٭سرد تر مزاج رکھتا ہے ۔
٭دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
٭گوشت کے ساتھ پکائیں تو دیر سے ہضم ہوتاہے۔
٭نزلہ زکام اور بلغم میں نقصان دہ ہے۔

*ٹماٹر*
٭خون پیدا کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔
٭گردوں کی تکلیف میں ٹماٹر سے پرہیز کریں۔
٭چھلکا ہضم نہیں ہوتا اس لئے چھلکا اتار کر ہی کھائیں۔
٭موٹاپے اور شوگر کے مرض میں مفید ہے۔

*ساگ*
٭چولائی کا ساگ زود ہضم اور دافع زہرہے۔
٭سازاک کی پیپ اسے کوٹ کر پلانے سے ختم ہو جاتی ہے۔
٭قبض کشا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔
٭پتھری اور ریت خارج کرتا ہے۔
٭نکسیر نزلہ اور پتھری کا شافع علاج ہے۔
٭قلفہ کا ساگ درد گردہ کو ختم کرتا ہے۔

*کریلا*
٭ گرم اور خشک مزاج کی سبزی ہے۔
٭خون کی خرابی کو دور کر کے خون صاف کرتی ہے۔
٭تلی جگر اور بخار کے لئے بہت مفید ہے۔ اور شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت اکسیر ہے۔
٭بھوک لگاتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔

*گھیا توری*
٭سرد مزاج کی حامل سبزی ہے۔
٭خون کی گرمی اور جوش کو کم کرتی ہے۔
٭توری کا سالن جریاں خون میں بہت فائدہ دیتا ہے۔
٭مرچ ڈال کا توری کا سالن کھانے سے بخار ختم ہو جاتا ہے۔
٭قبض کشا ہے بھوک لگا تا ہے گرمیوں میں جلن اور پیاس دور کرتا ہےکھانسی اور گرمی کو دور کرنے میں مفید ہے۔

*گھیا کدو*
٭ سر تر سبزی ہے۔
٭ بد ہضمی بخار اور دیگر خون اور گرمی کی بیماریوں کو دور کرتی ہے۔
٭گھیا کاٹ کر پیروں کے تلؤں پر مالش کریں تو گرمی ختم ہو جاتی ہے۔
٭حافظہ تیز کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔

*سوہانجنہ*
٭ مزاج خشک ہے۔ پھلیاں اور پھول کڑوے ہوتے ہیں
٭بادی امراض اور بلغم کے لئے اکسیر ہے۔
٭فالج ، جوڑوں کے درد ریح کے امراض اور کمر کے لئے بے حد مفید ہے۔
٭گردہ مثانہ کی پتھریاور ریت ختم کرتا ہے۔ معدے کو صاف اور بھوک بڑھاتا ہے۔

*آلو*
٭ سرد خشک مزاج کی حامل ہے۔
٭ زیادہ استعمال سے اپھارا ہو جاتا ہے۔
٭چھلکے سمیت ابال کر چھلکا اتارا جائے اور کھایا جائے تو طاقت ور ہے۔
٭آلو تنور میں بھون کر نمک لگا کر کھانے سے گنٹھیا کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔

*مٹر*
٭سرد خشک اور زود ہضم ہے۔
٭ حیاتین اور پروٹین سے بھرپور سبزی ہے۔
٭جسم کی معدنی طاقت کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
٭دیر ہضم ہے اس لئے امراض شکم کے مریض اس سے پر ہیز کریں۔

*اجوائن*
٭گرم خشک مزاج کی حامل ہے۔
٭جراثیم کش ہے اور تشنج ختم کرتی ہے۔
٭کسی بھی مقام پر درد ہو اس کا تیل استعمال کرنے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
٭ اجوائن کو میٹھے تیل میں ڈال کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
٭ اعضاء کا درد ہچکی نفخ، شکم میں بے حد مفید ہے۔
٭ گندے زخموں اور ناک کے کیڑوں کو ختم کر دیتی ہے۔

*پیاز*
٭ پیشاب آور اور حیض آور ہے۔
٭پیاز کا اچار قے دست ہیضہ اور امراض معدہ کو دور کرتا ہے
٭ پیاز کی گانٹھ ہاتھ میں ہو تو لو نہیں لگتی
٭بچھو بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا رس درد ختم کر دیتا ہے۔
٭پیاز کاٹ کر نمک لگا کر ہچکی کے مریض کو کھلائیں تو ہچکی بند ہو جائے گی۔
٭وبائی امراض سسے بچنا ہو تو پیاز کو جیب میں رکھیں ۔

*لہسن*
٭معدے کی رطوبت ختم کرتا ہے۔
٭بچھو یا سانپ کاٹ لیں تو لہسن کھانے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
٭روزانہ صبح لہسن کے ایک دو جوئے کھانے سے زکام نہیں ہوتا۔

*کچنار*
٭ بواسیر کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭مسلسل استعمال سے کسھ مالا پھوڑے پھسیوں اور برص سے نجات مل جاتی ہے۔
٭سرد خشک تاثیر کی حامل ہے اور معدے کا طاقت دیتی ہے۔

*چقندر*
٭ گرم تر تاثیر کی حامل ہے۔ عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے۔
٭جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
٭جگر کو طاقت دیتی ہے۔

*لسوڑا*
٭ سرد تر خاصیت کا حامل ہے۔
٭پیشاب کی جلن اور پیشاب کا بار بار آنا ختم کرتا ہے۔
٭پیاس کی شدت اور گرمی کے بخار کو رفع کرتا ہے۔
٭قبض کشا ہے اور گلے اور سینے کا طراوت دیتا ہے۔

*سردا*
٭ سرد مزاج کا حامل ہے۔
٭کمزور مریضوں کے لئے پکا ہوا پھل مفید ہے کچا نقصان دہ ہے۔
٭خون کو صاف کرتا ہے اور صالھ خون بناتا ہے۔
٭قوت باہ پیدا کرتا ہے۔

*انار*
٭میٹھا انار سرد تر اور کھٹا انار سرد خشک تاثیر کا حامل ہے گرمی دور کرتا ہے۔
٭کمزوری معدہ جگر دست اور قے میں ے حد مفید ہے۔
٭پیشاب آور ہے اور بھوک پیدا کرتا ہے۔
٭قابض ہے۔ خون صاف کرتا ہے، دیر ہاضم ہے۔ یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور زیابیطس ختم کرتا ہے ، ضعف معدہ ختم کرتا ہے

*انگور*
٭ گرم تر مزاج کا حامل ہے۔ قبض کشا ہے اور طاقت کا حامل ہے۔
٭دل ہ دماغ اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
٭خشک انگور وزن بڑھاتا ہے
٭اگر بچوں کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہوں تو انگور کا رس دن میں چار بار پلائیں شفا ہو گی۔

*امرود*
٭مقوی مفرح اور دیر ہاضم ہے۔ دل و دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے اور خوراک ہضم کرتا ہے۔
٭دل کی دھڑکن تیز ہو تو اس کو کھانے سے اعتدال میں آ جاتی ہے۔
٭خونی بواسیر کے مریضوں کے لئے آب حیات ہے۔ تبخیر معدہ ختم کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مارتا ہے

*انناس*
٭سرد تر مزاج کاحامل ہے طراوت بخش اور گھبراہٹ ختم کرتا ہے۔
٭دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔
٭ضعف قلب اور ضعب باہ کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ بلڈ پریشر میں مفید ہے اور بخار کو تسکین دیتا ہے۔

05/10/2025

بچوں کی کھانسی کا تریاق
ھوالشافی!
ادرک کا رس 10 ایم ایل
شہد چھوٹا 90 ایم ایل
اچھی طرح ملا لیں تیار ہے ۔
بچے 1سے5 سال تک 10سے20قطرے دن میں تین بار
کھانسی بخار نزلہ زکام سانس کی تنگی گیس قبض نمونیا کے لیے بہترین فوری اثر دواء ہے

ASSALAM O ALAIKUM
15/09/2025

ASSALAM O ALAIKUM

22/08/2025

"لوگ کیا کہیں گے"
"بہترین تربیت اور جواب"

مولانا جلال الدین رومیؒ اور شمس تبریزیؒ

ایک رات مولانا جلال الدین رومیؒ نے اپنے استاد حضرت شمس الدین تبریزیؒ کو اپنے گھر دعوت دی۔

مرشد شمسؒ تشریف لے آئے۔ کھانے کے سب برتن تیار ہو گئے تو شمسؒ نے رومیؒ سے فرمایا: “کیا تم مجھے پینے کے لیے شراب لا سکتے ہو؟”

رومیؒ یہ سن کر حیران رہ گئے: “کیا استاد بھی شراب پیتے ہیں؟”

شمسؒ نے کہا: “ہاں، بالکل۔” رومیؒ نے عرض کیا: “مجھے معاف کیجیے، مجھے اس کا علم نہیں تھا۔”

شمسؒ نے فرمایا: “اب جان گئے ہو، لہٰذا شراب لا دو۔”

رومیؒ بولے: “اس وقت رات گئے کہاں سے لاؤں؟”

شمسؒ نے کہا: “اپنے کسی خادم کو بھیج دو۔”

رومیؒ نے کہا: “میرے نوکروں کے سامنے میری عزت ختم ہو جائے گی۔”

شمسؒ نے کہا: “پھر خود ہی جا کر لے آؤ۔”

رومیؒ پریشان ہوئے: “پورا شہر مجھے جانتا ہے، میں کیسے جا کر شراب خریدوں؟”

شمسؒ نے فرمایا:
“اگر تم واقعی میرے شاگرد ہو تو وہی کرو جو میں کہتا ہوں۔ ورنہ آج نہ میں کھاؤں گا، نہ بات کروں گا، نہ سو سکوں گا۔”

استاد کی محبت اور اطاعت میں رومیؒ نے چادر اوڑھی، بوتل چھپائی اور عیسائیوں کے محلے کی طرف چل دیے۔ جب تک وہ راستے میں تھے، کسی کو شک نہ ہوا۔ لیکن جیسے ہی وہ عیسائی محلے میں داخل ہوئے، لوگ حیران ہوئے اور ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگے۔

سب نے دیکھا کہ رومیؒ شراب خانے میں گئے اور بوتل خرید کر چادر کے نیچے چھپا لی۔ پھر وہ نکلے تو لوگ اور بھی زیادہ ہو گئے اور ان کے پیچھے پیچھے مسجد تک پہنچ گئے۔

مسجد کے دروازے پر ایک شخص نے شور مچا دیا: “اے لوگو! تمہارا امام، شیخ جلال الدین رومیؒ، ابھی عیسائی محلے سے شراب خرید کر آ رہا ہے!” یہ کہہ کر اس نے رومیؒ کی چادر ہٹا دی اور بوتل سب کے سامنے آ گئی۔

ہجوم نے غصے میں آکر رومیؒ کے منہ پر تھوکا، انہیں مارا، یہاں تک کہ ان کی پگڑی بھی گر گئی۔

رومیؒ خاموش رہے، انہوں نے اپنی صفائی پیش نہیں کی۔

لوگ اور بھی یقین کر بیٹھے کہ وہ دھوکہ کھا گئے ہیں۔ انہوں نے رومیؒ کو بری طرح مارا اور کچھ نے تو قتل کرنے کا بھی ارادہ کیا۔

اسی وقت شمس تبریزیؒ کی آواز بلند ہوئی:
“اے بے شرم لوگو! تم نے ایک عالم اور فقیہ پر شراب نوشی کا الزام لگا دیا۔ جان لو کہ اس بوتل میں شراب نہیں بلکہ سرکہ ہے!”

ایک شخص بولا: “میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہ شراب خانے سے بوتل لائے ہیں۔”

شمسؒ نے بوتل کھولی اور کچھ قطرے لوگوں کے ہاتھ پر ڈالے تاکہ وہ سونگھ سکیں۔ سب حیران رہ گئے کہ واقعی یہ تو سرکہ ہے!

اصل بات یہ تھی کہ شمسؒ پہلے ہی شراب خانے گئے تھے اور دکاندار کو کہہ دیا تھا کہ اگر رومیؒ بوتل لینے آئیں تو انہیں شراب کے بجائے سرکہ دیا جائے۔

اب لوگ اپنے سر پیٹنے لگے اور شرمندگی کے مارے رومیؒ کے قدموں میں گر گئے۔ سب نے معافی مانگی اور ان کے ہاتھ چومے، پھر آہستہ آہستہ منتشر ہو گئے۔

رومیؒ نے شمسؒ سے عرض کیا:
“آج آپ نے مجھے کتنی بڑی آزمائش میں ڈال دیا، یہاں تک کہ میری عزت اور وقار میرے مریدوں کے سامنے خاک میں مل گئی۔ اس سب کا کیا مطلب تھا؟”

شمسؒ نے فرمایا:
“تاکہ تم سمجھ لو کہ لوگوں کی عزت اور شہرت محض ایک فریب ہے۔ کیا تمہیں لگتا ہے کہ ان لوگوں کا احترام ہمیشہ قائم رہتا ہے؟ تم نے خود دیکھا، محض ایک بوتل کے شک پر وہ تمہارے دشمن بن گئے، تم پر تھوکا، مارا، اور قریب تھا کہ جان لے لیتے۔ یہی وہ عزت ہے جس پر تم نازاں تھے، جو ایک پل میں ختم ہو گئی!

آج کے بعد لوگوں کی عزت پر نہ بھروسہ کرنا۔ اصل عزت صرف اللہ کے پاس ہے جو وقت کے ساتھ نہ بدلتی اور نہ مٹتی ہے۔
وہی بہتر جانتا ہے کہ کون واقعی باعزت ہے اور کون جھوٹی عزت کا طلبگار۔ لہٰذا آئندہ اپنی نظر صرف اللہ پر رکھو۔”

سبق:
دنیا کی عزت اور لوگوں کی رائے لمحوں میں" بدل جاتی ہے۔ اصل عزت وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہو۔"

13/08/2025

پاکستانی قوم کے لیے مفاد عامہ کے کچھ اپنے طور پر کرنے کے کام:

1۔ دن میں چائے صرف ایک بار پیئں اور پلائیں، نہ بھی پییں گے تو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

2۔ مہمانوں کو کھانا اچھا کھلائیں لیکن کولڈ ڈرنکس اور جوسز کی بجائے سادہ پانی یا لسی پلائیں اور خود بھی پیئں۔

3۔ گھریلو کھانوں میں بازاری گھی اور آئل کی بجائے سرسوں کا تیل، دیسی گھی اور مکھن استعمال کریں مگر مقدار ایک تہائی کردیں۔

4۔ چینی کا استعمال کم سے کم کر دیں یا چھوڑ دیں اور اس کی جگہ دیسی کھنڈ، شکر، گڑ یا شہد کا استعمال کریں۔

5۔ بلاوجہ اور حد سے زیادہ میک اپ چھوڑ دیں۔ اللہ نے جو شکل دی ہے وہ خوبصورت ترین ہے۔

6۔ فیشن کے نام پر فضول پروڈکٹس امپورٹ کرنا بند کردیں۔

7۔ فلور ملز کی بجائے چکیوں کا آٹا استعمال کرنا شروع کریں۔

8۔جہاں ممکن ہو خود کچھ جانور اور مرغیاں یا خرگوش وغیرہ پال
لیں۔

9۔ ہر شخص سال میں کم از کم دس درخت ضرور لگائے۔خواہ اپنے کھیتوں میں ہوں یا کہیں بھی سڑک اور نہر کنارے۔

10۔ کھیتوں کے کنارے نیم، سوہانجنا ، جنگلی گلاب اور مختلف قسم کے بیری کے پودے لگائیں۔

11۔ سگریٹ اور نسوار وغیرہ کا استعمال اور تمباکو کی پیداوار فوری بند کردیں۔

12۔ درختوں کی کٹائی صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہو۔

13۔ کسی بھی کھیت کو بنجر نہ چھوڑیں اگر آپ خود نہیں کرسکتے تو گاؤں کے کسے شخص کو حصے پر دے دیں۔

14۔ روپے پیسے بینک میں نہ رکھیں۔ کوئی سا بھی کام یا کاروبار خود یا کسی بااعتماد شخص کے ساتھ شروع کردیں۔

15۔ قریبی دوستوں اور جاننے والوں کو اگر کاروبار میں دشواری ہو تو پیسے دے کر ان کی مدد کریں اور ان کے کاروبار کو کامیاب بنائیں۔

16۔ اپنے اردگرد پڑوسیوں کا خیال رکھیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کریں اپنی استطاعت کے مطابق۔

17۔ پہاڑوں میں درخت لگا کر اور چھوٹے چھوٹے بند باندھ کر بارش کے پانی کے کھلے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کریں تاکہ زیر زمین پانی کی سطح برقرار رہے۔

18۔ بیماریوں کا علاج اچھی خوارک اور جسمانی ورزش یا دیسی چیزوں سے شروع کریں۔ ڈاکٹر صاحبان دوائی کے علاوہ یہی علاج تجویز کریں اور صرف ایمرجنسی میں ہی دوائی دیں۔

19۔ چھوٹے بچوں کو چھوٹے چھوٹے گھریلو کاموں میں لگا دیں تاکہ وہ ابھی سے کام کے عادی ہوجائیں۔

20۔ جتنا ممکن ہو ہر گاؤں کے لوگ اپنی حکومت اور لوکل نظام خود چلائیں، ہر معاملے کا خیال خود رکھیں، ایک دوسرے کی مدد کریں۔ مرکز یا صوبے کی طرف ہر معاملے میں نہ دیکھیں۔

21۔ مجرموں اور قانون شکن عناصر کا قلع قمع کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں اور ایسے عناصر کے پشتی بانوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

22۔ مجرم خواہ کتنا ہی قریبی رشتہ دار یا دوست ہو اس کی مدد اور ساتھ دینے سے گریز کریں۔ اللہ کے لیے انصاف پر کھڑے ہو جائیں۔

23۔ مغرب کے نماز کے بعد سارے کاروبار بند کردیں اور صبح آٹھ بجے سے پہلے شروع کریں۔

24۔ گھر کے لیے صرف اتنی چیزیں اور کپڑے وغیرہ خریدیں جس کی واقعی ضرورت ہو، زائد اشیاء ضرورت مندوں کو دے دیں۔

25۔ گھروں میں غیر ضروری بجلی اور گیس کا استعمال بند کردیں۔

26۔ کم از کم جمعے کے دن لازمی غسل کریں اور صاف کپڑے پہنیں۔

27۔ کپڑوں کو استری صرف خاص مواقع، تقریبات یا عید وغیرہ پر کریں۔ عام دنوں میں گھر کے اندر پہننے کے لیے ہر دفعہ کپڑے استری نہ بھی کریں تو گزارا ہو سکتا ہے، ایسا کرنے سے بے انتہا بجلی بچائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح فریج کو بھی اگر آدھا ٹائم بند کر دیا جائے تو کافی بجلی بچے گی۔۔۔ کیونکہ استری، فریج اور پانی کا پمپ سب سے زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں۔

28۔ ایئر کنڈیشنر اگر ہے تو اس کی سیٹنگ 26 ڈگری پر رکھیں۔

29۔ گرمی میں ایئر کنڈیشنڈ کے بغیر کمروں میں اوپری روشن دان کا کچھ حصہ کھلا رکھیں تاکہ گرم ہوا باہر نکلے اور ٹھنڈی ہوا دروازوں اور کھڑکیوں کے راستے اندر آ سکے۔

30۔ پرندوں کے لیے دانے پانی کا بندوبست کریں اور بچوں کو ان کو چھیڑنے یا مارنے سے سختی سے منع کریں۔

15/06/2025

درست لائف سٹائل کیا ہے؟

بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ درست لائف سٹائل کیا ہے؟

درست لائف سٹائل یہ ہے کہ آپ صبح سویر اٹھیں۔ دھوپ لگائیں۔
بند کمروں سے کھلی ہوا میں نکلیں۔
سارا سارا دن پڑے نہ رہیں۔ چلنے پھرنے کی عادت بنائیں۔
صاف ستھری نیچرل قدرتی خوراک کھائیں۔

سٹریس، ٹینشن نہ لیں۔

رات جلدی سوئیں۔ دیر تک موبائل استعمال نہ کریں۔

اپنی صحت کو ترجیح دیں۔

خود کو وقت دیں، اپنے رب کو وقت دیں، اپنی فیملی کو وقت دیں۔

اس پر عمل کریں۔ آپ کی زندگی سنور جائے گی۔

خالی پیٹ لسی پینے کے فائدے اور نقصانات لسی ایک قدرتی، روایتی مشروب ہے جو دہی، پانی اور کبھی کبھار تھوڑی سی چینی یا نمک ک...
30/04/2025

خالی پیٹ لسی پینے کے فائدے اور نقصانات

لسی ایک قدرتی، روایتی مشروب ہے جو دہی، پانی اور کبھی کبھار تھوڑی سی چینی یا نمک کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں لسی صدیوں سے استعمال ہو رہی ہے، خاص طور پر گرمیوں میں یہ بہت مقبول ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ "خالی پیٹ لسی پینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟" آئیے اس موضوع پر تفصیل سے بات کرتے ہیں:

# # # خالی پیٹ لسی پینے کے فائدے:

1. **نظامِ ہاضمہ کی بہتری:**
خالی پیٹ لسی پینا معدے کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں موجود پروبایوٹکس معدے کے اچھے بیکٹیریاز کو فروغ دیتے ہیں، جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔

2. **گرمی کا توڑ:**
صبح خالی پیٹ ٹھنڈی لسی پینا جسم کو اندر سے ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ یہ گرمی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کرتی ہے۔

3. **مدافعتی نظام کی مضبوطی:**
دہی میں موجود لییکٹک ایسڈ بیکٹیریا جسم کی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں، اور خالی پیٹ لسی پینے سے یہ فائدہ زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل ہوتا ہے۔

4. **قبض کا خاتمہ:**
جن لوگوں کو صبح کے وقت قبض کی شکایت رہتی ہے، ان کے لیے خالی پیٹ لسی ایک قدرتی علاج ہے۔ یہ آنتوں کو نرم کرتی ہے اور رفع حاجت میں آسانی پیدا کرتی ہے۔

5. **وزن میں کمی:**
لسی کم کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے اور خالی پیٹ پینے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، جس سے دن بھر کم کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔ اس سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

6. **توانائی کا ذریعہ:**
خالی پیٹ لسی پینا جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے، خاص طور پر اگر اس میں تھوڑی سی شہد یا گڑ شامل کر لیا جائے

# # # خالی پیٹ لسی پینے کے نقصانات:

1. **پیٹ میں گیس یا اپھارہ:**
کچھ افراد میں خالی پیٹ لسی پینے سے پیٹ میں گیس یا اپھارہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر ان کا معدہ حساس ہو یا انہیں دودھ یا دہی سے الرجی ہو۔

2. **موسم کی مناسبت سے نقصان:**
سردیوں میں خالی پیٹ ٹھنڈی لسی پینا نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم کو مزید ٹھنڈا کر دیتی ہے، جس سے نزلہ، زکام یا کھانسی ہو سکتی ہے۔

3. **دودھ سے الرجی یا لییکٹوز انٹولرنس:**
جن لوگوں کو لییکٹوز ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہے، ان کے لیے خالی پیٹ لسی پینا پیٹ درد، اسہال یا متلی کا باعث بن سکتا ہے۔

4. **نیند کی زیادتی یا سستی:**
کچھ لوگ لسی پینے کے بعد سستی محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر اگر وہ خالی پیٹ پی لیں۔ اس سے دن کے آغاز میں سُستی آ سکتی ہے۔.

# # # احتیاطی تدابیر:

- لسی ہمیشہ تازہ بنائیں، باسی یا پرانی لسی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
- بہت زیادہ ٹھنڈی یا برف والی لسی نہ پئیں، خاص طور پر خالی پیٹ۔
- اگر کوئی معدے کی بیماری یا الرجی ہے تو خالی پیٹ لسی پینے سے پرہیز کریں۔
- نمکین لسی نظامِ ہضم کے لیے بہتر سمجھی جاتی ہے، جبکہ میٹھی لسی ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

# # # نتیجہ:-

خالی پیٹ لسی پینا عمومی طور پر فائدہ مند ہے، خاص طور پر گرمیوں میں۔ یہ نہ صرف جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے بلکہ ہاضمہ، توانائی، اور مدافعتی نظام کے لیے بھی مفید ہے۔ تاہم ہر چیز کی طرح، اس کا استعمال بھی اعتدال میں ہونا چاہیے اور ہر فرد کو اپنے جسم کی نوعیت کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔

21/04/2025

پاکستان کے بارے میں چند عجیب و غریب حقائق۔

‏- پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں ہلکی سی گھبراہٹ پر 7up کو بطور مڈیسن استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔وچ لون پا کے۔۔

‏- پاکستان وہ واحد ملک جہاں سمجھا جاتا ہے کہ اگر پیسے کھلے کروا لیے تو جلدی خرچ ہو جائیں گے۔۔

‏- پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں 'گھی' کے ڈبے سے" کار " نکل سکتی ہے۔۔۔مگر۔۔۔خالص گھی نہیں۔۔

‏۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں روزے انسان رکھ رہے ہیں اور درجات مہنگائی کہ بلند ہو رہے ہیں۔۔

‏- پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں لوگ اس وجہ سے ناراض ہو جاتے ہیں کہ "ساڈے نال مشورہ نہیں کیتا, "اور جب مشورہ مانگو تو کہتے ہیں؛ “تیری مرضی اے جیویں مرضی کر لے "۔۔

‏- پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کوئی چیز صاف کرنی ہو تو کہتے ہیں یار کوئی گندہ کپڑا دینا.۔۔

‏پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کال کاٹ کر دوبارہ کرنے سے آواز صاف آتی ہے۔۔

‏- پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں فون کر کے بتانا پڑتا ہے, یار وٹس ایپ پر میسج کیا ہے وہ چیک کر۔۔

‏- پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں اپنا ہی ادھار واپس لینے کیلئے دلیل دینی پڑتی ہے کہ کس لیۓ چاہیے۔۔

‏- پاکستان واحد ملک ہے جہاں ہسپتال، تھانہ، عدالت یا کسی بھی سرکاری دفتر میں جانے سے پہلے واقفیت ڈھونڈنی پڑتی ہے۔۔

‏باقی آپ بتائیں 😒

Address

Bhatta Chowk
Lahore

Telephone

+3226139049

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Babu G posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hakeem Babu G:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram