15/02/2026
الحمدللہ!
مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میرا ریسرچ آرٹیکل International Pakistan and Kidney Conference 2026 میں ٹاپ 6 میں منتخب ہوا اور میں نے اسے کامیابی کے ساتھ پیش کیا۔
یہ میرے لیے نہایت فخر اور سعادت کی بات ہے۔ یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ میرے والدین اور فیملی کی دعاؤں، محبت اور مسلسل سپورٹ کا نتیجہ ہے۔ انہی کی حوصلہ افزائی نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔
کانفرنس میں میں نے جدید روبوٹک اور اینڈوسکوپک سرجریز کے موضوع پر گفتگو کی، جسے معزز بورڈ آف گورنرز نے بے حد سراہا۔ جدید یورولوجی میں روبوٹک اور کم سے کم تکلیف دہ سرجری کے کردار پر سائنسی انداز میں روشنی ڈالنا میرے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آئندہ بھی علم اور خدمتِ خلق کے اس سفر میں کامیابیاں عطا فرمائے اور مجھے اپنے شعبے میں مزید بہتری لانے کی توفیق دے۔
الحمدللہ