13/01/2026
جب بھی شدید سردی کے دو ماہ آتے ہیں۔ فیس بک پر اس طرح کی پوسٹیں شرو ع ہوجاتی ہیں
"والد صاحب/ والدہ محترمہ/ ساس صاحبہ/ سسر صاحب کا قضائے الہی سے انتقال ہوگیا"
ہم آپ کو خبردار کر رہے ہیں کہ ان بزرگوں کا انتقال قضائے الہی سے تو ہوتا ہی ہے لیکن وجہ سردی بنتی ہے۔ والدین کبھی بھی اولاد سے کچھ نہیں مانگتے۔ انہیں اشد ضرورت بھی ہو تو نہیں مانگتے۔ یہ کام ان سے ہو ہی نہیں پاتا۔ حتی کہ ساری زندگی دین کا کام کرنے والے بھی بوڑھاپے میں اولاد سے کچھ نہیں مانگ پاتا
سو خود احساس کیاکیجئے اور انہیں گرم رضائیاں، گرم کپڑے، کوٹ، گرم موزے، جوتے اور گرم خوراکیں مہیا کیجئے۔ اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ ان کی رضائی آپ کی رضائی سے ڈبل اور ان کے گرم کپڑے آپ کے گرم کپڑوں سے زیادہ گرم ہونے چاہئیں۔ کیونکہ بوڑھاپے میں سردی زیادہ لگتی ہے۔ باقی قوتوں کی طرح ان کی قوت مدافعت بھی بہت کمزور ہوچکی ہوتی ہے۔ سردیوں میں بزرگوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ اس نالائق اولاد کی وجہ سے ہوتا ہے جو ان باتوں کا شعور ہی نہیں رکھتے۔ یہ نئی تہذیب میں پلنے والے جا کر پوچھتے
"ابا جی کچھ چاہئے تو نہیں ؟"
وہ آگے سے ناں میں جواب دیدیتے ہیں اور یہ اس ناں کو قبول کر لیتے ہیں
جس طرح آپ کے بچپن میں والدین اس بات پر توجہ دیا کرتے تھے کہ آپ کے گرم کپڑے پورے ہیں یا نہیں ؟ بعینہ وہی رول اب آپ نے پلے کرنا ہے۔ بڑھاپے میں عموما دیسمبر جنوری فروری میں بوڑھوں کے جسم کے اندر بھی جو موسم چل رہا ہوتا ہے وہ دیسمبر جنوری فروری کا ہوتا ہے تو کوشش کریں ان کو خوراک، غذاء، لباس ایسا محیا کریں کہ ان کے جسم کے اندر کا موسم جون جولائی والا ہو جائے۔ اس سے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا
پوچھا مت کیجئے والدین سے پوچھیں گے تو جواب ناں میں ملے گا ...