03/07/2021
پیشنٹ ہیلپ فاؤنڈیشن (PHF)
ہمارا میشن ملک بھر میں صحت کے حوالے سے رفائی طور پر اپنے عوام الناس کو بیماری کی حالت میں بیمار ی سے بچنے اور اس سے متعلق جاننا اور اس کا علاج کرنا ہے۔
چاہے وہ کسی بھی طریقہ علاج(میتھڈ آف ٹریٹمنٹ)میں کیا جائے۔ مثلاً ایلوپیتھک، ہومیو پیتھک، حکمت وغیرہ۔
مریض کو اپنا علاج کرواتے وقت مشکلات سے دوچار مسائل کی جان کاری حاصل کرنے کیلئے ہماری غیر سیاسی و غیر سرکاری فلاحی تنظیم PHF (پیشنٹ ہیلپ فاؤنڈیشن)ہر شہر میں تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اگر کسی بھی مریض کو یا مریض کے لواحقین کو اس کی بیماری کے متعلق کوئی خدشہ ہو۔ کہ علاج صحیح طریقہ علاج یا جس طرح ہونا چاہیے تھا۔ وہ نہیں ہو پا رہا تو ہمارے نمائندہ PHF (پیشنٹ ہیلپ فاؤنڈیشن)سے مدد حاصل کر سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو غریب، یتیم، بیوہ، بے اسرا ہیں جن کو مالی اور علمی فقدان ہے۔ اس کو مکمل مدد۔ اس کو ان کے مسائل کی اگاہی، علاج میں مدد۔ ہسپتال میں چیک اپ اور مکمل شعبہ جات کے بارے میں اگاہی فراہم کرنا ہے۔ جو کہ دکھی انسانیت کا دردPHF (پیشنٹ ہیلپ فاؤنڈیشن) فلاحی تنظیم رکھتی ہے۔ 03004356817
Help line