Home Based Therapy Centre

Home Based Therapy Centre Our centre provides one to one and online sessions for any kind of mental health difficulty.

Please feel free to leave us a text we will get back to you as soon as possible.

12/02/2022

ڈپریشن میں کیسا محسوس ہوتا ہے؟

ڈپریشن کی بیماری کی شدت عام اداسی کے مقابلے میں جو ہم سب وقتاً فوقتاً محسوس کرتے ہیں کہیں زیادہ گہری اور تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اس کا دورانیہ بھی عام اداسی سے کافی زیادہ ہوتا ہےاور مہینوں تک چلتا ہے۔ درج ذیل ًعلامات ڈپریشن کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر مریض میں تمام علامات مو جود ہوں لیکن اگر آپ میں ان میں سے کم از کم چار علامات موجود ہوں تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ ڈپریشن کے مرض کا شکار ہوں۔

۱۔ ہر وقت یا زیادہ تر وقت اداس اور افسردہ رہنا

۲۔ جن چیزوں اور کاموں میں پہلے دلچسپی ہو ان میں دل نہ لگنا، کسی چیز میں مزا نہ آنا
۳۔ جسمانی یا ذہنی کمزوری محسوس کرنا، بہت زیادہ تھکا تھکا محسوس کرنا
۴۔ روز مرہ کے کاموں یا باتوں پہ توجہ نہ دے پانا

۵۔ اپنے آپ کو اوروں سے کمتر سمجھنے لگنا، خود اعتمادی کم ہو جانا

۶۔ ماضی کی چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے اپنے آپ کو الزام دیتے رہنا، اپنے آپ کو فضول اور ناکارہ سمجھنا

۷۔ مستقبل سے مایوس ہو جانا

۸۔ خودکشی کے خیالات آنا یا خود کشی کی کوشش کرنا

۹۔ نیند خراب ہو جانا

۱۰۔ بھوک خراب ہو جانا

18/10/2021

تحریر: ایمن طارق

میں ایک چودہ سال کا بچہ ہوں اور اپنے والدین کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے سیکھنا چاہتاہوں لیکن آپ مجھے کچھ وقت دیں اور میرے لیے زندگی کے تجربات کو آسان اور یادوں کو خوشگوار بنانے کے لیے تھوڑا سا صبر اور تھوڑا سا انتظار کریں ۔ میرا اکثر یہ دل چاہتا ہے کہ انہیں بتاؤں کہ مجھ سے میری پسند کی چیز چھین لینے کی دھمکیاں دینے ، نتائج سے ڈرانے سے میں نظم وضبط سیکھنے اور سدھرنے کے بجاے صرف اس بات سے ڈروں گا کہ آپ کی بات نہ مانی تو میری پسندیدہ چیز مجھ سے چھین لی جاۓ گی یا مجھ پر پابندی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجاے گا ۔
میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی بات نہ ماننے پر مجھے ہرٹ کرنے ، مجھے اپنے الفاظ سے تکلیف پہنچانے اور اس لے زریعے اپنے غصے کو ٹھنڈا کرنے سے نہ مجھے فائدہ ہے نہ آپ کو۔ فائدہ جب ہوگا جب آپ مجھے سن کر معاملے کو سمجھ کر میرے احساسات کو محسوس کرکے مجھے خود فیصلے کی طرف رہنمائ کریں گے۔
میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں جیسا دکھتا ہوں ، جیسے بولتا ہوں جیسے سوچتا ہوں جیسے محسوس کرتا ہوں اس پر میری تذلیل نہ کریں۔آپ میری پناہ گاہ ہیں جب میں تھک جاتا ہوں اُداس ہوتا ہوں بیزار ہوتا ہوں لیکن آپ کی منفی باتیں اور غصے بھری نظریں مجھے آپ سے اور دور کرتی ہیں اور میں ضد میں آکر مزید برے روئیے کا مظاہرہ کرتا ہوں ۔
میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں غلطیاں کروں گا شاید ہر روز اور شاید بار بار لیکن مجھے میرے غلطیوں پر معاف کرکے مجھے دوسروں کو معاف کرنا آپ ہی سکھائیں گی ۔ میری ہر غلطی پر جب آپ مجھے ڈانٹ کر سخت سست کہہ کر میرے لیے ہر دروازہ بند کردیں گے تو میں بھی آپ کی یا کسی کئ غلطی پر معاف کرنے کا حوصلہ نہیں پیدا کرسکتا ۔
مین بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی بات اس لیے مان لیتا ہوں کہ میں آپ سے ڈرتا ہوں حالانکہ مجھے آپ سے محبت میں بات ماننی چاہیے ۔ وہ دن جب آپ اپنے دوستوں کو بڑے فخر سے میرے بارے میں بتاتے تھے کہ میں کتنا فرمانبردار ہوں میں اپنے کمرے میں چپ چاپ بیٹھا تھا کیونکہ میرے پاس آپ کی بات ماننے کے علاوہ کبھی کوئ آپشن ہوتا ہی نہیں ۔
میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے موڈ کے لمحے لمحے بدلنے سے میں غیر یقینی کا شکار رہتا ہوں ۔ آپ کے اپنے مسائل پریشانیاں اور الجھنیں جب اُن کی وجہ سے آپ میرے اوپر برستے ہیں اور میرا کوئ قصور نہیں ہوتا تو میں گھنٹوں یہ سوچتا ہوں کہ میری غلطی کیا تھی اور کبھی کبھی آپ سے دور بھاگ جانے کا دل چاہتا ہے ۔
میں چاہتا ہوں کہ بتاؤں کہ مجھےآپ کی محبت غیر مشروط اچھی لگتی ہے ۔ میرا دل افسردہ ہوتا ہے جب آپ مجھے گلے لگانے پیار کرنے اور محبت سے پکارنے کے لیے اپنی کوئ شرط رکھتے ہیں ۔ کیا بغیر کسی وجہ کے آپ مجھ سے محبت نہیں کرسکتے ؟
میں جانتا ہوں کہ ہر ماں باپ کی طرح آپ کے لیے میں سب کچھ ہوں اور آپ میرے بہتر مستقبل کے لیے بہت سے خواب دیکھتے ہیں لئکن مجھے مستقبل ابھی واضح نظر نہیں آتا اور میں اپنا حال اچھا گزارنا چاہتا ہوں کیا آپ میرا ساتھ دے سکتے ہین ؟
میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرے لیے کبھی کبھی بہت چھوٹی بات بہت بڑی بن جاتی ہے اور میں گھر میں داخل ہوتے ہی اپنا بیگ اپنے جوتے جگہ پر رکھے بغیر کمرا بند کرکے کچھ دیر اکیلا رہنا چاہتا ہوں اور کبھی بہت سارا رونا چاہتا ہوں ۔ کیا آپ اُس وقت مین مجھے ڈانٹے مجھ سے چیزیں جگہ پر رکھنے کی توقع کرنے اور مجھ سے سوال پوچھنے سے گریز کرسکتے ہیں ؟ جب کچھ دیر میں میرے جذبات قابو میں آئیں گے تو یقین کریں آپ کے پاس ضرور آؤں گا ۔
میں بتانا چاہتا ہوں کہ میری بہت سی الجھنیں ہیں ، میرے پاس بہت سے سوال ہیں اور میں بہت کچھ سوچتا اور کرنا چاہتا ہوں لیکن کبھی کبھی میں اس سارے بوجھ سے آزاد ہوکر صرف کچھ دیر سکون سے ریلیکس ہونا چاہتا ہوں اور کیا ممکن ہے کہ ایسے کسی لمحے کچھ دیر أپ کے کندھے پر سر رکھ کر آپ کے برابر لیٹ کر بس آپ کی موجودگی سے خود لو پرسکون کرسکوں اور آپ سب کچھ چھوڑ کر کچھ دیر میرے پاس بیٹھ سکیں ۔ کچھ نہ بولیں کوی نصیحت نہ کریں بس میری خاموشی کو برداشت کرلیں ۔
میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے لیکن پتا نہیں آپ کے پاس پڑھنے اور سمجھنے کو وقت ہے یا نہیں اور آخری بات میری محبت پر شک نہ کریں اگر اظہار نہیں بھی کرتا تب بھی پورئ دنیا میں آپ کے جیسی محبت مجھے کوئ نہیں کرتا یہ مجھے معلوم ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

What are the effects of cannabis?  چرس کے کیا اثرات ہوتے ہیں؟
10/10/2021

What are the effects of cannabis? چرس کے کیا اثرات ہوتے ہیں؟

10/10/2021

Can you get addicted to cannabis???? کیا چرس کی عادت پڑ جاتی ہے؟
10/10/2021

Can you get addicted to cannabis????
کیا چرس کی عادت پڑ جاتی ہے؟

Existential Depression: What to Do When Your Search for Meaning Overwhelms You
30/09/2021

Existential Depression: What to Do When Your Search for Meaning Overwhelms You

Ever find yourself questioning your purpose in life or dwelling on the weight of the world? You might be dealing with existential depression.

How do you feel in  ?
29/09/2021

How do you feel in ?

29/09/2021

Address

Lahore
42000

Opening Hours

Monday 12:00 - 23:00
Tuesday 12:00 - 23:00
Wednesday 12:00 - 23:00
Thursday 12:00 - 23:00
Friday 12:00 - 23:00
Saturday 12:00 - 23:00
Sunday 11:00 - 00:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home Based Therapy Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Home Based Therapy Centre:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram