21/10/2023
Happy divorce:
جو لوگ میرے قریبی ہیں یا مجھے اچھی طرح جانتے ہیں کہ مجھے شادی شدہ لوگوں کے رشتوں کے ٹوٹنے کی بہت تکلیف ہوتی ہے وجہ؟ وہی کہ دو لوگ جب شادی کرتے ہیں تو دونوں فریق اچھی نیت کے ساتھ آگے آنے والی تمام زندگی ایک ساتھ گزارنے کے خواب تو دیکھتے ہی ہیں اور یہ کہیں بھی ذہن میں نہیں ہوتا کہ شادی ختم کردیں!
لڑکا ہو یا لڑکی دونوں اپنے تیئں پوری کوشش کرتے ہیں کہ شادی کا آغاز بہترین ہو تبھی تو اتنا خرچہ بھی ہوتا ہے تین چار فنکشن جہیز بری اور دیگر رسومات پھر فوٹو سیشن اور موویز وغیرہ تا کہ ہمیشہ یہ پل یاد رہیں پھر کیا وجہ ہوئی کہ یہ لفظ happy divorce متعارف ہوا ؟
عام لوگ اسے فیمینیزم سے جوڑتے ہیں جو کہ بالکل غلط بات ہے!
سماجی طور پر عورت اور مرد کے لیے کچھ social milestone سیٹ کر دیے گئے ہیں جس میں سے شادی بھی ایک اہم milestone ہے اور کیوں نہ ہو ، نسل انسانی کی بڑھوتری کے لیے شادی سے زیادہ sophisticated طریقہ اور کیا ہو؟ ساتھ میں ہر انسان من چاہا ساتھی بھی چاہتا ہے جو شادی کی صورت میسر آجاتا ہے مگر سماج یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ہر انسان ذہنی طور پر اتنا پختہ نہیں ہوتا کہ شادی جیسی مشکل چیز کو آسانی سے جھیل جائے! اس کا ادراک ہو بھی تو بھی یہ معاشرہ ارے ناکارہ ہے شادی کردو، ضدی ہے شادی کر دو، فیل ہو گیا /گئ شادی کردو ، بیمار ہے شادی کر دو! کوئی یہ نہیں سمجھ پاتا کہ لوگ تو ولیمے کے فنکشن کے بعد دعا دے کر چلے جائیں گے آگے کیا؟
Pre marital counseling شاید کافی لوگوں
کے لیے نیا کانسیپٹ ہو! مگر مجھے تو لگتا ہے کہ یہ آج کی ضرورت ہے کیونکہ بعد میں دو لوگوں کی نہ بنی اور ایک دوسرے کو سر بازار رسوا کر کے الگ ہونے سے بہتر ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کی شادی سے پہلے کاونسلنگ کی جائے جس میں ایک دوسرے سے وابستہ توقعات سے لے کر زندگی کے دیگر عمور کے متعلق بات کی جائے، یہ سب ہوجائے گا والا معاملہ اب نہیں چل سکتا ، لڑکیوں کو اپنی سوچ سے مطابقت رکھتے لڑکے اور لڑکے کو اپنی توقعات پر ہاں کہتی لڑکی سے ہی شادی کرنی چاہیے بعد میں جو پرسنالٹی کلیش ہوتا ہے اس کے نتیجے میں تعلق تو زہریلا ہوتا ہی ہے ایک دوسرے کو بندر بنا کر تماشائی بھی اکھٹے کر رہے ہوتے ہیں اور پھر آغاز ہوتا ہے happy divorce کا! یعنی شکر ہے تم سے جان چھوٹی!
اور کم ظرف اتنے کہ ایک دوسرے کی پرسنل باتیں آوٹ کر رہے ہوتے ہیں کیوں؟ all is fair in love and war
Seriously!
What about ethics and dignity!
اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں premarital counseling دماغی خلل لگتی ہے تو یہ پوسٹ آپ کے لیے نہیں ہے!
مسئلے کی نشاندہی ہی مسئلے کے حل کی طرف لے جاتی ہے
Think assess choose and act wisely!