SADIQ Pansar STORE

SADIQ Pansar STORE Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SADIQ Pansar STORE, Medical and health, Sadiq Pansar Store Choke Manga Mandi, Lahore.

Our mission is to provide the best herbal products to the people as using herbal products is much more beneficial as compared to products containing chemical compositions.

چیکوچیکو میں دیگر پھلوں کی طرح وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس پھل میں آئرن فاسفورس ...
31/12/2023

چیکو

چیکو میں دیگر پھلوں کی طرح وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس پھل میں آئرن فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کے بیرونی حصے کو مضبوط بناتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے یہ پھل انتہائی مفید ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی موجودگی حاملہ خواتین کو توانائی مہیا کرتی ہے۔

طبی لحاظ سے یہ اینٹی انفلیمیٹری پھل ہے یعنی سوزش کو کم کرتا ہے

اس پھل میں خون روکنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ خاص طور پر بواسیر اور زخموں سے رسنے والا خون اس کے استعمال سے رک جاتا ہے۔

ایسے مریض جو مختلف نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہیں۔ خاص طور پر بے چینی اور ڈپریشن کے مریضوں کو اس پھل کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔ یہ پھل کھانے سے ان کے اعصاب پرسکون ہو جاتے ہیں۔

یہ گردوں اور مثانہ سے پتھری کے اخراج میں مددگار ہے۔

اس کا گلیسیمک انڈیکس صرف 37 ہے اس لیے یہ ہے
نوٹ:
شوگر کے مریض دو عدد چھوٹے سائز کے کھا سکتے ہیں استمال سے پہلے شوگر لیول ضرور چیک کریں ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم بواسیر کا سب سے سستا اور آسان علاج غذا کو دوا بنالیں اور دوا کو غذا بنا لیں ۔ *ھوالشافی:* بواسیر ...
31/12/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بواسیر کا سب سے سستا اور آسان علاج غذا کو دوا بنالیں اور دوا کو غذا بنا لیں ۔

*ھوالشافی:*
بواسیر *خونی* ہو یا *بادی**ان غذاؤں سے پرہیز* کریں، *بناسپتی گھی* ائل بالکل چھوڑ دیں، *دیسی گھی* کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، سبز و سرخ مرچ *کھٹی* ،ترش اشیاء کولڈ ڈرنکس سکنجبین ،برف ٹھنڈا پانی تمام مشروبات سے سخت پرہیز کریں، اور *ثقیل اشیاء* الو گوبھی مٹر تمام پھلی دار سبزیاں برگر شورما پیزا جنک فولڈز انرجی ڈرنکس بینگن دال مسور برائلر چکن بڑا گوشت ان سب چیزوں سے *پرہیز* کریں۔
ائس کریم بھینس کا گوشت دودھ *ڈبہ پیک* دودھ ٹی وائٹنر مٹھائی ریوڑی فارودہ اور تمام *بلغمی* چیزوں سے پرہیز کریں۔
اور یہ غذائیں استعمال کریں*۔
*دال مونگ**(شوربے والی کالی مرچ دیسی گھی میں پکی ہوئی)۔
*دیسی مرغی* شوربے والی کالی مرچ دیسی گھی میں پکی ہوئی ھو).
*بکری کا گوشت*( شوربے والا کالی مرچ دیسی گھی میں پکا ہواھو)۔
*پرندوں کا گوشت*( شوربے والی کالی مرچ دیسی گھی میں پکا ہواھو ).
تمام سالن *دیسی گھی* کالی مرچ، نمک، لہسن، ادرک میں پکائیں، اس کے علاوہ کوئی مصالحہ استعمال نہ کریں۔
*سالن*( شوربے والا اور بالکل نرم پکا ھو۔ سالن میں پیاز ٹماٹر سبز و سرخ مرچ وغیرہ کے استعمال سے مکمل *پرہیز* کریں, دودھ صرف *گائے* اور *بکری* کا استعمال کریں تمام کھٹی ترش اشیاء آپ کے لیے زہر کی طرح ہیں ،ان سے سخت پرہیز کریں، اگر آپ نے چھ ماہ سختی سے ان غذائی چاٹ پر پر عمل کیا، تو *بواسیر* ہمیشہ کے لیے جان چھوڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*مسے* وغیرہ خشک ہو جائیں گے اور کچھ عرصہ بعد خود ہی بچے جھڑ جائیں گے۔
اگر ایک دن بھی بدپرہیزی کر لی تو پچھلے ایک ماہ کی محنت ضائع ہو جائے گی۔
*نوٹ* *عضلاتی غذاؤں* سے پرہیز کریں ،تو سوداوی مادے کی پیدائش بالکل کم ہو جائے گی، بواسیر کا زور ٹوٹ جائے گا، غدی غذائیں استعمال کرنے سے جسم میں صفراء کی پیدائش بڑھے گی آہستہ آہستہ خلط سودا کے مقابلے میں خلط *صفراء* بڑھ جانے سے *بواسیر* ہمیشہ کے لیے رخصت ہو جائے گی*

جگر، معدہ، مثانے کی گرمی کے3آج کل کےنوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ معدے مثانہ جگر کی گرمی کا ہے اس کے لیئے بہت سے نسخہ ہیں ...
27/12/2023

جگر، معدہ، مثانے کی گرمی کے3

آج کل کےنوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ معدے مثانہ جگر کی گرمی کا ہے اس کے لیئے بہت سے نسخہ ہیں مگر ان کا رزلٹ سو فیصد نہیں ہے مگر معدے مثانہ جگر کی گرمی یہ جو سادہ سا نسخہ ہے اس کا رزلٹ الحمدللہ سو فیصد ہے اس نسخہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بالکل آسانی سے بن جاتا ہے
نسخہ : گوند کتیرا 30 گرام، تخم بالنگو 30 گرام، مغز پنبہ دانہ 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : دو بڑے چمچ کھانے والے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر پی لیں ایک دن چھوڑ کر دس دن استعمال کریں
فوائد : معدہ، مثانہ، جگر کی گرمی کیلئے، یہ بہت زبردست نسخہ ہے، جو کہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بھی درست کرتا ہے،اور جریان اح**ام کو بھی ختم کرتا ہے

دل کی بیماریوں کے لیے آسان مجرب ترین نسخہنسخہ ھوالشافی : اجوائن دیسی 50 گرام، زعفران 5 گرام، لہسن کا پانی 200 گرامترکیب ...
27/12/2023

دل کی بیماریوں کے لیے آسان مجرب ترین نسخہ
نسخہ ھوالشافی : اجوائن دیسی 50 گرام، زعفران 5 گرام، لہسن کا پانی 200 گرام
ترکیب تیاری : اجوائن اور زعفران کو باریک پیس کر لہسن کے پانی میں ملا کر چھاؤں میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیں خشک ہوجانے کے بعد دوبارہ پیس کر 250 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں

مقدارخوراک‌ : ایک کیپسول صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : کولیسٹرول، دل کے بند والو، دل کی شریانوں کا بلاک ہوجانا، درد دل، دل کی سوزش، اور امراض دل کا مکمل اور آسان علاج ہے

تمام بدن میں تازہ خون پیدا کرنے والا، نسخہنسخہ ھوالشافی : مغز بادام 10 عدد، الائچی خورد 2 عدد، چھوہارہ 2 عددترکیب تیاری ...
27/12/2023

تمام بدن میں تازہ خون پیدا کرنے والا، نسخہ
نسخہ ھوالشافی : مغز بادام 10 عدد، الائچی خورد 2 عدد، چھوہارہ 2 عدد
ترکیب تیاری : تینوں چیزوں کو رات کو مٹی کے کورے برتن میں بھگو رکھیں صبح نکال کر مغز بادام کو چھیل لیں الائچی کا چھلکا جدا کر دیں چھوہارے کی گھٹلی نکال دیں تینوں چیزوں کو پتھر کی سل پر یا کونڈی میں اتنا باریک کریں کہ مکھن کی طرح ملائم ہو جائے اب 50 گرام مصری ملا کر چند منٹ تک گھوٹ کر یکجان کر لیں اس کے بعد ان سب چیزوں کو گائے یا بھینس کے 50 گرام مکھن میں ملا کر کھا لیں ، یہ ایک خوراک ہے روزانہ تازہ بنائیں
فوائد : ذرد اور مرجھائے ہوئے چہرے اس کے استعمال سے چند ہی دنوں میں سرخ ہو جاتے ہیں لاغر اور سوکھے ہوئے جسم بھی چند ہی ہفتوں میں سر سبز و شاداب ہو جاتے ہیں اس لذیذ ناشتہ سے تمام جسم کی قوتوں کو نشوونما ہوتی ہے دماغی کام کرنے والوں کے لئے اس سے بہتر کوئی غذا نہیں ہے پچکے گال ٹھیک ہو جاتے ہیں خون تازہ پیدا ہو گا جن کے چہرے پر گڑھے پڑے ہوں ان حضرات کے لئے تحفہ ہے نسخہ استعمال کریں اور خوشگوار زندگی گزاریں

*بچوں کا بستر پر پیشاب نکل جانا* بچے بستر پیشاب کیوں کرتے ہیں دیکھیں اس کی وجوہات اور آسان گھریلو علاجچھوٹے بچوں میں ،ب...
27/12/2023

*بچوں کا بستر پر پیشاب نکل جانا*
بچے بستر پیشاب کیوں کرتے ہیں دیکھیں اس کی وجوہات اور آسان گھریلو علاج
چھوٹے بچوں میں ،بستر پرپیشاب کا نکل جانا ایک عام بات ہے یہ پانچ سال کی عمر تک کے 10 بچوں میں سے ایک کو ہوتا ہے اور 15سال کی عمر تک کے نوجوان بچوں میں کم ہو کر تعداد 100 میں 2 کی رہ جاتی ہے غیر ارادی طور پررات میں پیشاب کا نکلنا بچے کے بڑھنے کا ایک عام عمل ہے۔ ہر بچہ اپنے مثانے پر کنٹرول کا مختلف پیمانہ رکھتا ہے 3 سال کی عمر تک بہت کم بچے ہوتے ہیں جن کا بستر خشک رہتاہے زیادہ تر بچے 3 سے 8 سال کی عمرتک بستر کو خشک رکھنا شروع کر دیتے ہیں جب تک آپ کا بچہ اس منزل تک نہ پہنچ جائے آپ کو بڑے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرناہو گا اور بچے کا حوصلہ بڑھانا ہوگا بستر پر پیشاب نکلنے کی چند ایک وجوہات درج ذیل ہیں زیادہ تر آپ کے بچے کا پیشاب اس وقت نکلتا ہے۔ جب وہ گہری نیند سو رہاہوتا ہے اور اٹھنا نہیں چاہتا یہ چیز زیادہ تر مورثی ہوتی ہے اگر آپ بچپن میں بستر گیلا کرتے تھے تو بہت ممکن ہے کہ آپ کا بچہ بھی کرے گا، بہت کم معاملات میں ایساہوتاہے کہ اس کی وجہ ذیابیطس ہوتی ہے یا پھر پیشاب کی نالی میں نقص ہو سکتاہے، لیکن اس سے صرف رات کو ہی بستر گیلا نہیں ہوتا،اس کی علامات دن تک محیط ہوتی ہیں اگر دن میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا بچہ بالکل تندرست ہے جذباتی ہونا یا پھر مضطرب رہنا،نئے گھر میں شفٹ ہونا یا بہن بھائیوں کے ساتھ برتاؤ، بچے کی
خوداری کا مجروح ہونا،اگر بچے کا علاج یہ سمجھ کر کیا جائے کہ یہ اس کامسئلہ ہے جبکہ مسئلہ صرف لانڈری دھونے کا ہوتاہے ا س سے یہ ردعمل بچے میں پیداہو سکتا ہے بچے کے بستر کی چادریں دھو دھو کر تنگ آنے پر بچے کو سزا دینے اور بے عزت کرنے کی بجائے اسے یقین دلائیں کہ یہ ہرگز اس کی غلطی نہیں ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا آپ کے بچے کو ضرورت ہے کہ آپ اسے سمجھیں اور اسکی ہمت بڑھائیں اسکی خشک راتوں کی تعریف کرنا مزید کام نہیں کرے گا، کیونکہ بچے کو اس بات پر قائل کرنا مشکل ہوتا ہے کہ رات کو بستر گیلا کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔ بچے کو پیار سے یہ یاد دلایا جا سکتا ہے کہ سونے سے پہلے پیشاب کرے لیکن رات کو نیند سے اٹھا کر پیشاب کروانا زیادہ تکلیف کا باعث ہو سکتا ہے زیادہ تر بچے بغیر علاج کے ہی بستر پر پیشاب کرنا بند کر دیتے ہیں خاندان کے دوسرے لوگ بھی اس صورت حال پر پریشان ہوں گے، لیکن اپنے بچے کو انکے مذاق اور چھیڑ چھاڑ کا نشانہ نہ بننے دیں اپنے بچے کی مدد کے لیے درج ذیل باتوں کا دھیان رکھیں، اپنے بچے کو آدھی رات کو باتھ روم میں جانے کی یاد دہانی کروائیں، خیال رہے کہ باتھ روم میں جانے والا راستہ صاف ہو، سونے سے کچھ دیر پہلے باتھ روم میں جانے کا کہیں اور پھر سوتے وقت کہیں، میٹرس پر پلاسٹک کور ڈال دیں، صبح کے وقت جب آپ صفائی کریں تو اس میں بچے کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ صفائی میں شامل کریں، آئیے آپ کوبچوں کے بستر پر پیشاب کرنے کو روکنے کے لیے چند نسخے بتائے دیتا ہوں جو نہ صرف بچوں بلکہ بزرگوں کے لیے بھی کافی موثرہے پہلے سردیاں شروع ہوتے ہی گھروں میں تل کے لڈو بنتے تھے، تاکہ بار بار بچوں اور بزرگوں کو پیشاب نہ آئے، ٹافیاں، چیونگم، گولیاں وغیرہ بچوں کو نہیں دی جاتی تھیں، گجک ،ریوڑیاں شوق سے کھاتے تھے ان میں چونکہ تل ہوتے ہیں اس لیے پیشاب کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا تھا تل کے لڈو بنانے کا طریقہ پیش خدمت ہے

نسخہ ھوالشافی : تل سفید 250 گرام، ناریل 250 گرام، منقی بیج نکال کر 250 گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال : تل سفید کو اچھی طرح سے صاف کرلیں اور ناریل کدوکش کر لیں یا بازار سے خرید لیں خود کریں تو زیادہ فائدہ ہے اب منقی لے کر اس کے بیج نکال دیں اور تنکے وغیرہ صاف کر دیں ان سب کو اچھی طرح کوٹ کرآپ پچیس سے ستائیس لڈو بنا لیں صبح نہار منہ ایک ایک لڈو بچوں کو دیجیے 15منٹ بعد ناشتہ کروائیں اسی طرح رات کو سونے سے پہلے ایک لڈو کھلا ئیں انشاء اللہ بچوں کے رات کوسوتے ہوئے غیر اراد ی طور پر پیشاب نکل جانے کی شکایت مکمل طور پر ختم ہوجا ئے گی کچھ خواتین ان لڈوؤں میں سوجی کا استعمال بھی کرتی ہیں سوجی کے لڈو بنانے کا طریقہ یہ ہے
نسخہ ھوالشافی : سوجی 250 گرام، گڑ 150 گرام، تل سفید 250 گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال : سوجی کوبھون کر علیحدہ رکھ لیں گڑ کا شیرہ پکا کر اس میں بھونی ہوئی سوجی، تل اوراگر کوئی میوہ جات شامل کرنا چاہیں تو کرلیں اب ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں اور لڈو بنائیں صبح نہار منہ ایک لڈو کھلائیں انشاء اللہ بستر پر پیشاب نکلنے کی شکایات دور ہوجائیں

سفوف مغلظ جدیدسفوف مغلظ جدید طب یونانی میں انتہائی اہم چیزوں کا مرکب ہےجو نا صرف مادہ منویہ کے جملہ نقائص کو دور کرنے کے...
06/12/2023

سفوف مغلظ جدید

سفوف مغلظ جدید طب یونانی میں انتہائی اہم چیزوں کا مرکب ہے
جو نا صرف مادہ منویہ کے جملہ نقائص کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ مادہ منویہ کی اصلاح بھی کرتا ہے
مادہ منویہ کے پتلے پن کو دور کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔
طب یونانی کے اصولوں کے تحت انسان کی طبعی ٹائمنگ کو بحال کرتاہے۔
کھانے بے حد لذیذ و اعلی ہے۔
سفوف مغلظ جدید
ثعلب پنجہ
ثعلب مصری
موصلی سفید انڈیا
مغز بادام
معز پستہ
چھلکا اسپغول
جیا سیڈ

کا مرکب ہے
آپ بھی بنائیں اور بندہ ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جو بھائی نہیں بنا سکتے وہ ہم سے آرڈر پر بھی منگوا سکتے ہیں۔
مطب الصادق اینڈ صادق پنسار سٹور

سفوف مغلظ جدیدسفوف مغلظ جدید طب یونانی میں انتہائی اہم چیزوں کا مرکب ہےجو نا صرف مادہ منویہ کے جملہ نقائص کو دور کرنے کے...
06/12/2023

سفوف مغلظ جدید

سفوف مغلظ جدید طب یونانی میں انتہائی اہم چیزوں کا مرکب ہے
جو نا صرف مادہ منویہ کے جملہ نقائص کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ مادہ منویہ کی اصلاح بھی کرتا ہے
مادہ منویہ کے پتلے پن کو دور کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔
طب یونانی کے اصولوں کے تحت انسان کی طبعی ٹائمنگ کو بحال کرتاہے۔
کھانے بے حد لذیذ و اعلی ہے۔
سفوف مغلظ جدید
ثعلب پنجہ
ثعلب مصری
موصلی سفید انڈیا
مغز بادام
معز پستہ
چھلکا اسپغول
جیا سیڈ

کا مرکب ہے
آپ بھی بنائیں اور بندہ ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جو بھائی نہیں بنا سکتے وہ ہم سے آرڈر پر بھی منگوا سکتے ہیں۔
مطب الصادق اینڈ صادق پنسار سٹور
واٹس ایپ
0300_6540004

*بیسن جلد کے علاج کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے* جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث جم...
04/07/2022

*بیسن جلد کے علاج کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے*

جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث جمے ہوئے میل کچیل کو صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔بیسن(چنے کا آٹا)قدیم زمانے سے حسن و خوبصورتی کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔بیسن خاص طور پر جلد کو گہرائی تک صاف کرنے اور ایکسفولیٹر کاکام کرتاہے۔

بلکہ حقیقتاً قدیم سنگھاری ٹریٹمنٹ میں بیسن سب سے اہم جزتصور کیا جاتا تھا۔خاص طور پر دلہنوں کے جسم پر ان کی دلکشی وجاذبیت کو ابھارنے کے لئے بیسن سے ہی اسکرب کیا جاتا تھا، دلہنوں کا اسکرب بیسن،چاول کے آٹے،پسے ہوئے بادام ،دہی اور ہلدی کے اجزاء پر مشتمل ہوتا تھا، اس لئے پرانے وقتوں کی دلہنوں کے سراپے میں مصنوعی لیپاپوتی کے بغیر ہی قدرتی چمک دمک قابل دید ہوا کرتی تھی، سونے کی مانند چمکتا سنہرا بیسن آپ کی جلد کو چاندی جیسی دودھیار عنایت بخشنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

*بیسن پمپلز کے علاج کے لئے:*
جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث مٹی گرد، ٹریفک کا دھواں اور جمے ہوئے میل کچیل کو جلد سے صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں لیکن بیسن کو اپنی جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی مکمل یقین دہانی کرلیں کہ بیسن باسی یا پرانا نہ ہو، ہمیشہ تازہ باریک پسا ہوا بیسن استعمال کریں ورنہ آپ کی جلد پر خراشیں ڈال کر آپ کو مزید الجھن و پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے، خوبصورت چمکتی دمکتی جلد حاصل کرنے کے لئے گھر پر بیسن سے اپنے لئے فیس پیک تیار کریں۔

*خشک جلد کے لئے:*
بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کے لئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کے لئے بھی نہایت بہترین وکار گر ثابت ہوتا ہے، بیسن مختلف اقسام کی جلد پر مختلف طریقہ کار کو عمل میں لا کر استعمال میں لایا جاتا ہے، ایک پیالی میں 2 کھانے کے چمچے بیسن لیں اور اس میں دودھ یا بالائی، شہد اور 1چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کر کے بہترین ساپیسٹ بنالیں، اب اس فیس پیک کو پورے چہرے پر لگا کر 15منٹ کے لئے چھوڑدیں، جب پیک خشک ہو جائے تو پانی سے دھو کر صاف کرلیں، یہ فیس پیک خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے نہایت آئیڈیل ثابت ہوتا ہے، یہ جلد سے میل کچیل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو بر قرار رکھنے میں کافی مدد فراہم کرتاہے، خشک جلد کی حامل خواتین اس فیس کو مہینے میں دوبار ضرور آزما کر دیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیل و فرق محسوس کریں گی۔

*چکنی جلد کے لئے:*
چکنی جلد کے لئے بیسن کا پیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے جو گلینڈز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں ان کو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے، کسی کیمیائی اجزاء سے بھر پور فیس واش یا صابن کو استعمال کرنے کی بجائے اگر دن میں دو بار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا اور چہرے پر نمایاں ہونے والا آئل بھی کافی حد تک کم ہو جائے گا، چکنی جلد کی مالک خواتین کے لئے نہایت آسان فیس پیک بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ بیسن میں تھوڑے سے قطرے عرق گلاب کے شامل کر کے اس پیک کو چہرے اور گردن پر لگائیں، جب پیک خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھولیں اور تمام بیسن صاف کر دیں، آپ اس پیک میں دودھ یا دہی بھی شامل کر کے چہرے پر لگا کر اس کی خوبصورتی کو ابھار سکتی ہیں، چکنی جلد کی حامل خواتین اس فیس پیک کو ہفتے میں دو باراستعمال کرسکتی ہیں۔

*کیل مہاسے اور دانوں کے لئے:*
بیسن سے تیار کردہ فیس پیک کو روزانہ کی بنیاد پر لگانے کے عمل کو یقینی بنالیں، شہد میں جراثیم سے لڑنے کی قابلیت و صلاحیت موجود ہوتی ہیں جس کی بدولت شہد جلد سے ایکنی و پمپلز کو کم کرنے اور اس کی روک تھام کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس میں صندل پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور عرق گلاب کو مکس کرکے دوسرا پیک تیار کر سکتی ہیں، ان تمام پیک کے استعمال سے آپ ایکنی و پمپلز سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

*جلد پر داغ دھبوں کیلئے:*
ایکنی وپمپلز کے داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لئے بیسن میں کھیرے کا رس شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں اور اس فیس پیک کو پورے چہرے پر اپلائی کرلیں، خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھولیں، اس پیک کو روزانہ باقاعدگی سے دن میں ایک بار ضرور لگائیں، یہ چہرے سے بد نما داغ دھبوں کے مٹانے میں معاونت کرے گا اور آپ کی جلد کو جاذب نظر اور تابندہ بنانے میں بھی مددفراہم کرتاہے۔

*جھلسی ہوئی جلد کیلئے:*

صرف یہ ایک ایک پیک تمام اقسام کی جلد کے لئے استعمال ہو سکتا ہے، بیسن، لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجان کرکے بلینڈ کرلیں اور عرق گلاب شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں، چہرے پر پیک اپلائی کریں اور خشک ہونے کے بعد پانی سے دھولیں، اس پیک کا روزانہ ایک استعمال نہ صرف آپ کی رنگت کو نکھارنے میں مدد کرے گا بلکہ یہ آپ کی جلد کو دلکش و حسین لک عطا کرے گا...

*ضروری بات*
_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_

*🌹سخت گرمی میں احتياطی تدابير 🌹.*اب درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک روز پہنچ رھا ھے اس لئے اس بارے میں کچھ عرض کرنا چاہ رھا ...
30/05/2022

*🌹سخت گرمی میں احتياطی تدابير 🌹.*

اب درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک روز پہنچ رھا ھے اس لئے اس بارے میں کچھ عرض کرنا چاہ رھا ھوں۔

انسانی جسم کا درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ (موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ھوتے ھیں۔ لہذا بہتر ھے کے انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے ۔

*احتیاط :*
گوشت ، انڈہ ، اچار ، کوک ، پیسی ، تیز مرچ مصالحے ، پالک ، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریں
کالا ، نیلا ، لال ، میرون ، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے پرہیز کریں
انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک بلا ضروری سفر نا کریں
نمک کا کم سے کم استمعال کریں
کالے رنگ کے اور مکمل بند جوتے کم سے کم پہنیں

*کرنے والے کام :*

کدو ، ٹینڈے ، اروی ، گھیا توری ، پیٹھا ، مولی ، کھیرا ، دودھ ، دیسی گھی ، شربت بزوری ، بلنگو اور شربت بادام پھلوں میں تربوز ، کیلا , خوبانی اور خربوزے کا استمعال کریں ۔

سفید ، گلابی ، سبز اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استمعال کریں
گھر سے نکلتے وقت گیلا تولیہ ضرور ساتھ رکھیں ۔ ممکن ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں اور عینک کا استمعال بھی کریں ۔

سونف اور الائچی کا قہوہ گرمی کا بہترین توڑ ھے
املی اور آلو بخارے کا زلال پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ھے
پانی جس قدر ممکن ہو پئیں ۔ ٹھنڈے پانی سے بجائے گھڑے کا پانی استمعال کریں۔ پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہے۔

جتنی بار ممکن ہو دن میں غسل کریں
ہوا دار جوتا پہنیں جو کالے رنگ کا نا ھو

درخت لگائیں جو نہ صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے ۔ بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں ۔
*اللہ ہم سب پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے آمین*

*🌹دودھ میں الائچی کا پاؤڈر ڈال کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟🌹* اس کے فائدے جاننے کے بعد آپ فوری اس کو پینا شروع کر دیں گے !!.....
30/05/2022

*🌹دودھ میں الائچی کا پاؤڈر ڈال کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟🌹*

اس کے فائدے جاننے کے بعد آپ فوری اس کو پینا شروع کر دیں گے !!......

کھانے کے دوران اچانک الائچی منہ میں آ جائے تو کچھ لوگوں کا منہ بن جاتا ہے اور کچھ کہتے ہیں مزہ ہی آگیا، جبکہ کچھ لوگ الائچی کو مزیدار کھانوں میں استعمال کرنا پسند نہیں کرتے اور ان کے منہ سے نکلتا آگئی کھانے کا مزہ خراب کرنے کے لئے وغیرہ وغیرہ، مگر ساتھ ہی اگر آپ دیکھیں تو الائچی کے بے شمار فائدے ہیں جن
آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ ایک گلاس دودھ میں الائچی پاؤڈر کو مکس کرکے پینے سے کون سے 5 بڑے فائدے ہوتے ہیں تاکہ آپ بھی الائچی کو استعمال کرکے اپنی صحت اور خوبصورتی کو بڑھا سکیں۔

*فائدہ:*

*نیند کے مسائل:*

ات کو سونے سے قبل دودھ میں الائچی پاؤڈر کو مکس کرکے پینے سے نیند نہ آنے کا مسئلہ کنٹرول ہو جاتا ہے اور جسم سے بے چینی کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔

*ہاضمے کے مسائل*

الائچی والا دودھ روزانہ پینے سے آپ کا ہاضمہ بہتر ہو جاتا ہے، پرانی قبض بھی دور ہو جاتی ہے۔

*دمہ کے مسائل:*

یہ دودھ دمے کے امراض میں فائدہ دیتا ہے، پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے اور جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔

*ایکنی*

جن لوگوں کو ایکنی کا مسئلہ مستقل رہتا ہے ان کے لئے یہ دودھ ایک بیوٹی ڈرنک ہے اس سے نہ صرف ایکنی کنٹرول ہوتی ہے بلکہ جلد نرم و ملائم اور چمکدار بھی ہوتی ہے۔

*سوجن:*

اگر آپ کے ساتھ بھی ٹانگوں کی سوجن کی شکایت رہتی ہے تو ایسے میں یہ دودھ روزانہ صبح نہارمنہ اور رات کو سونے سے قبل پینا فائدہ مند ہوگا۔

*یہ دودھ فائدہ مند کیوں؟*

الائچی والے دودھ میں کیلشیئم، میگنیشئیم، اینٹی بیکٹریل، اینٹی بائیوٹکس، اینٹی فنگل، فائبر، پروٹین، وٹامنز اے، سی، ڈی، ای، کے، فولک ایسڈز اور دیگر ضروری مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو ہمارے لئے فائدے مند بناتے ہیں۔

*ضروری بات*
_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_

*دو ہفتوں میں رانوں اور ہپ کی چربی کم کریں* رانیں اور ہپ وزن کم کرنے کے لحاظ سے جسم کے سب سے مشکل حصے تصور کیئے جاتے ہیں...
30/05/2022

*دو ہفتوں میں رانوں اور ہپ کی چربی کم کریں*

رانیں اور ہپ وزن کم کرنے کے لحاظ سے جسم کے سب سے مشکل حصے تصور کیئے جاتے ہیں۔ جسم کی ان جگہوں کا وزن بے حد جلدی بڑھ بھی جاتا ہے اور گھٹنے میں بہت وقت لگاتا ہے ۔ اگر آپ 2ہفتوں میں رانوں اور ہپ سے چربی کم اور جسم کو شیپ میں لانا چاہتے ہیں تو یہ ٹوٹکے اپنائیں۔ ہمیں امید ہے ان نسخوں سے آپ جلد وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
*کارڈیو*
باقائدگی سے ورزش وزن کم کرنے کا سب سے بنیادی اصول ہے چند کارڈیو ورزشیں ایسی ہیں جن سے رانوں اور ہپ سے وزن جلدی کم ہوتا ہے ۔ اگر آپ کے پاس اسٹیشنری بائیک یا ہے ٹریڈ مل ہے تو دو ہفتوں تک روزآنہ 30سے40منٹ تک ورک آؤٹ کریں ۔

*ایروبک*
اس ورزش سے نہ صرف رانوں اور ہپ کا بلکہ پورے جسم کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے اور باڈی شیپ میں آجاتی ہے ۔ سیڑھیاں چڑھنا اترنا بھی ایک طرح کی ایروبک ورزش ہے ۔ اس سے آپ کی کمر سیدھی ہوتی ہے اور ٹانگوں خصوصاً رانوں کی چربی گھلتی ہے ۔تیز چہل قدمی اور سائیکلنگ بھی ایروبک ورزش کا بہترین متبادل ہے ۔

*سیب کا سرکہ*
سیب کا سرکہ جسے انگریزی میں ایپل سائڈر ونیگر بھی کہتے ہیں جسم کا فیٹ تیزی سے گھٹاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیئم ، میگنیشیم اور کیلشیم بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے ۔
*تین حصے سرکے میں ایک حصہ زیتون یا ناریل کا تیل ملائیں ۔ اس سے رانوں اور اور ہپ کا 10منٹ تک مساج کریں ۔ 30منٹ تک لگے رہنے دیں ۔ پھر پانی سے دھو دیں ۔ اس عمل کو دن میں دو با ر دو ہفتے تک دہرائیں ۔
*2چھوٹے چمچ سیب کے سرکے میں تھوڑا سا شہد ملائیں اور اسے ایک گلاس ہلکے گرم پانی میں ملا لیں ۔ اسے روزانہ نہار منہ پئیں ۔

*ناریل کا تیل*
ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈ جلد میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے اور جسم میں موجود چربی کو انرجی میں تبدیل کر دیتا ہے ۔
*رانوں اور ہپ کا ناریل کے تیل سے روزانہ دن میں دو بار 10منٹ تک مساج کریں ۔
*کھانا پکانے میں بھی ایکسٹرا ورجن ناریل کے تیل کا استعمال کریں ۔

*کافی*
کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور کیفین جلد کو ٹائٹ کرتے ہیں ۔ اس سے جسم کی چربی کی گردش بڑھتی ہے جس سے وہ جلدی گھلتی ہے ۔
1۔ ایک چھوٹا چمچ کافی لیں۔
2۔اس میں تھوڑا شہد ملائیں اور پیسٹ کی شکل دے دیں ۔
3۔ نہانے سے پہلے اس آمیزے کو رانوں اور ہپ پر لگائیں اور سوکھنے دیں ۔
4۔ پھر ہاتھ گیلے کرکے اسکرب کی طرح مل کے اسے دھو دیں ۔
5۔ اس عمل کو ہفتے میں ہر ایک دن چھوڑ کر دہرائیں۔

*ضروری بات*
_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_

Address

Sadiq Pansar Store Choke Manga Mandi
Lahore
55270

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SADIQ Pansar STORE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to SADIQ Pansar STORE:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram