Dr Husnain Psychologist

Dr Husnain Psychologist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Husnain Psychologist, Mental Health Service, Lahore.

Online/In-Person Appointments🏥🇵🇰🇺🇸🇮🇪📍
Stress | Depression | Anxiety 🧠 H_SClinic 📞 Couple's issues | Mental Health Disorders
Psy |ماہر نفسیات
Appointment WhatsApp 03135951977

07/07/2025

Thyroxine is a hormone whose deficiency causes weight gain in a person, slows down brain function, and makes the person feel as if they have no energy left in their body. This happens more often with people who are dealing with stress, depression, or anxiety, as a lack of thyroxine can contribute to these stress, anxiety, or depression-related issues.🧠


16/12/2024

کل رات ایک مریض نے مجھ سے رابطہ کیا اور اس نے کہا کہ میں کچھ دن سے پریشان تھی اور رات میں سو رہی تھی اچانک میری انکھ کھل گئی اور میرے ہاتھ پاؤں کانپنے لگے اور مجھے ڈر لگنے لگا اور میرے دل کے پاس مجھے درد محسوس ہونے لگا پورے جسم پر پسینہ اگیا جب میں ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کہا کہ اپ کو پینک اٹیک ہوا ہے

یہ Panic Disorder کیسی بیماریاں اس کی علامات کیا ہیں
ہاتھ پاؤں کا کانپنا
جسم پہ پسینہ انا
دل میں درد محسوس ہونا
خوف زدہ ہو جانا اور نیند کے مسائل رہنا🧠

04/04/2024

Common symptoms of Brain Disorder patients
میں ڈر جاتا ہوں
میں بہت زیادہ وہم کرتا ہوں
مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید میں بیمار ہوں
مجھے نیند نہیں اتی
مجھے اب کسی بھی چیز میں دلچسپی نہیں
میں اکیلا بیٹھا رہتا ہوں
میرے کاروبار میں بھی میرا دل نہیں لگتا

For consultation WhatsApp 03364584028

28/03/2024

سیشن میں ایک مریض نے اپنی ڈپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے پوچھا کیا ظالم کو اللہ تعالی معاف کرتا ہے؟🧠

16/01/2024

میں ڈپریشن میں ہوں بچے گھر سے چلے جاتے ہیں شام کو واپس اتے ہیں 52 سالہ ماں کے الفاظ🧠

12/01/2024

سالوں کی محنت.
لاکھوں کی نوکری ( اور ) ایک طرف جذباتی فیصلہ.
لوگوں کے جذباتی فیصلے کیسے ان کے ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں🧠🏥

15/11/2023

یہ چند ایک ایسے symptoms جو کوئی بھی انسان کسی بھی mental health Disorder's میں اپنے اندر پاتا ہے۔
عام طور پر اس کے تین وجوہات ہوتی ہیں۔
_________________________
پہلی وجہ یہ کہ کوئی بھی انسان کسی بھی ادویات کا غلط استعمال کرتا ہے تو تب بھی اس کا chemical hormonal imbalances ہو سکتا ہے اور ایسی علامت اس کے اندر پائی جا سکتی ہیں
_________________________
دوسری وجہ یہ کہ اس انسان کی زندگی میں کسی بھی قسم کا حادثہ گزرا ہوتا ہے جو اس کو ناگوار گزرتا ہے یا زیادہ دیر تک اس کی زندگی میں رہتا ہے تو تب بھی اس کے اندر ایسی علامات ہو سکتی ہیں اور اس کا chemical hormonal imbalances ہو سکتا ہے۔
_________________________
تیسری وجہ یہ کہ اگر اس انسان کے والدین میں کوئی ذہنی بیماری پائی جاتی ہو یا اس کے خاندان میں کوئی ذہنی بیماری پائی جاتی ہو تو تب بھی یہ علامات اس کے اندر ا سکتی ہیں۔
البتہ ان تینوں شکلوں کی علامات اور وجوہات کا علاج موجود ہے۔
For Appointments WhatsApp 03364584028
Instagram: Dr_husnain_

السلام علیکم۔۔۔ڈپریشن طلاق اور معاشرہ یہ اپس میں بہت جڑے ہوئے ہیںچند روز پہلے مجھ سے ایک 33 سال کی خاتون نے سیشن لیا۔اور...
19/08/2023

السلام علیکم۔۔۔ڈپریشن طلاق اور معاشرہ یہ اپس میں بہت جڑے ہوئے ہیں
چند روز پہلے مجھ سے ایک 33 سال کی خاتون نے سیشن لیا۔اور بتایا کہ وہ شدید ڈپریشن میں ہے اور اس کی وجہ دریافت جب میں نے کی۔تو وہ کہنے لگی کہ میری دوسری شادی میں بھی مجھے ناکامی ہوئی ہے۔
میں نے ان سے پوچھا کہ اپ نے اپنی پہلی شادی میں ناکامی کا سامنا کیسے کیا اور طلاق کی کیا وجہ تھی۔
انہوں نے مجھے جو وجہ بتائی اگر کوئی بھی لڑکی وہاں پر ہوتی تو وہ یہی فیصلہ کرتی جو انہوں نے فیصلہ کیا اور یہ ایک جائز فیصلہ تھا۔
لیکن میں نے ان سے پوچھا کہ پھر اپ نے دوسری دفعہ کیوں غلط فیصلہ کر لیا اور کیسے کر لیا۔
انہوں نے مجھ سے کہا کہ پہلی طلاق کے بعد معاشرے اور خاندان کا مجھ پہ بہت دباؤ تھا۔معاشرےاور اپنے خاندان کی باتوں کی وجہ سے میرا ڈپریشن دن بدن بڑھتا چلا جا رہا تھا۔
میں نے دوسری مرتبہ جد بازی میں فیصلہ کیا تاکہ میں ان سب چیزوں سے لوگوں کی باتوں سے بچ سکوں۔لیکن یہ جلد بازی میں لیا ہوا فیصلہ بھی میرے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔
اور جب میں نے دوسرے فیصلے کی وجوہات پوچھی تو وہ بھی ناقابل بیان تھی۔
انہوں نے مجھ سے کہا کہ اب لوگ کہتے ہیں کہ مجھ میں ہی کوئی برائی ہے۔
جب کہ میں نے اس معاشرے سے ڈرتے ہوئے اور اس معاشرے میں رہنے والے لوگوں سے ڈرتے ہوئے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں سے ڈرتے ہوئے سوچے سمجھے بغیر لیکن ایک اچھی نیت کے ساتھ یہ فیصلہ کیا تھا۔
Note.
طلاق ہمارے معاشرے میں ایک بہت بری چیز سمجھی جاتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیے کہ رشتوں کو بچا سکیں اور رشتوں کو نبھا سکیں اور میں یہ جانتا ہوں کہ ہر لڑکی اور ہر مرد یہ کوشش کرتا ہوگا۔
لیکن یہ بھی بات یاد رکھیں کہ طلاق جائز عمل ہے۔یہ نہ جائز نہیں ہے۔کسی وجہ سے دو لوگ ایک ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو یہ حق اسلام ان کو دیتا ہے۔
اور ہمیں اس حق کو عمل میں لانے میں کسی کی ذہنی حالت کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔کیونکہ یہ ان کے ذاتی معاملے ہیں جو ان کے اور ان کے اللہ کے بیچ میں ہیں۔

30/07/2023

Session's 🧠🏥
ایک سیشن کے دوران مجھے ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے مسائل بتاتے ہوئے کہا
کہ مجھے اپنے سسرال میں یہ ڈر لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی غلط کام نہ ہو جائے میں کوئی غلطی نہ کر دوں اگر کوئی مہمان اتے ہیں تو تب بھی مجھے یہی رہتا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی تو لوگ کیا کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاید میرے ساتھ ایسا اس لیے ہے۔کیونکہ میری ساس چھوٹی چھوٹی غلطی پر مجھے point out کرتی ہیں شاید اس وجہ سے میرے اندر یہ ڈر بیٹھ گیا ہے کہ مجھ سے کبھی کوئی غلطی نہ ہو جائے۔
اگر کوئی مہمان اتے ہیں تو میرے ہاتھ پاؤں کانپنے لگ پڑتے ہیں۔اگر مہمان کچھ پوچھ لیں یا میری کوئی غلطی کی طرف اشارہ کریں تو میںpanic ہو جاتی ہوں۔
میں نے اپنا وجود کھو دیا ہے
اپنا self confidence کھو دیا ہے
Note
یہ symptoms وہم کی بیماری کی طرف لے جانے والے ہیں۔
درگزر کرنا نیک عمل قرار دیا گیا ہے۔ہمیں ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو درگزر کرنا چاہیے۔کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ ہماری ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے کسی پر کیسا اثر ہوتا ہے اس کی سوچ پر اور اس کے دل پر کیا گزرتی ہے۔اور اس کی ذہنی صحت کو کتنا خراب کرتی ہے۔اور خاندانی نظام میں درگزر کرنا بہت ضروری ہے

Session's 🧠🏥پچھلے دنوں ایک لڑکی نے Qatar سے اپوائنٹمنٹ لی ۔ اور وہ چاہتی تھی کہ اس کا سیشن اپوائنٹمنٹ کے فوری بعد ہو۔ لہ...
22/07/2023

Session's 🧠🏥
پچھلے دنوں ایک لڑکی نے Qatar سے اپوائنٹمنٹ لی ۔ اور وہ چاہتی تھی کہ اس کا سیشن اپوائنٹمنٹ کے فوری بعد ہو۔ لہذا میں نے ایک پیشنٹ كا وقت ایمرجنسی میں اسے دے دیا۔

سیشن شروع ہوا تو اس نے فوری کہا کہ میں بہت جزباتی لڑکی ہوں ۔میں نے اپنی زندگی میں بہت سے غلط فیصلے کیے ہیں اپنے جذبات میں آکر جس کا مجھے بعد میں بہت نقصان ہوا ہے۔
آج بی میں نے ایک فاصلے کہ بارے میں آپ سے پوچھنا ہے جو کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا جذباتی فیصلہ ہے ۔

میں یہاں پر ایک بہت بڑی کمپنی کی برانچ کی منیجر ہوں۔لیکن پندرہ دن بعد میری شادی ہے جو کہ پاکستان میں ہے اور میں نے بہت پہلے سے کمپنی کو دو ماہ کے لیے چھٹیوں کی درخواست دی ہوئی تھی جو کہ منظور ہو چکی تھی۔
لیکن اب کمپنی نے ایمرجنسی کی صورت میں میں سارے سٹاف کی چھٹیوں کی درخواست کو کینسل کردیا ہے۔
جب میں نے اس چیز کا ذکر پاکستان میں اپنے گھر کیا تو وہ اس چیز پر بہت ناراض ہوئے اور مجھے بہت سی باتیں بولنے لگے اور کہا کہ تم نوکری چھوڑ دو۔ لیکن وقت پر پاکستان پہنچ جانا۔

جب میں نے اپنی کمپنی سے اس چیز کی بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ ایک بہت بڑی پوسٹ پر ہیں اگر آپ اس وقت کمپنی کو چھوڑ کر جاتی ہے تو ہم آپ کو نوکری سے نکال دیں گے کیونکہ کمپنی کو اس وقت آپ کی ضرورت ہے
میں نے فیصلہ کیا کہ میں یہ نوکری چھوڑ کر چلی جاتی ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا جذباتی فیصلہ ہے۔کیونکہ میں نے اس پوسٹ پر آنے کے لیے بہت محنت کی ہے اب آپ ہی بتائیں مجھے کیا کرنا چاہیے

Note
ہمیشہ یاد رکھیں جذباتی فیصلے انسان کو نقصان پہنچاتے ہیں میں نے بطور ماہر نفسیات بہت سے گھروں اور لوگوں کو جذباتی فیصلے لیتے ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔اپنی کامیابیوں کو جذباتی فیصلوں کے زیر اثر بکھرنے نہ دیں
........
Follow for Awareness and Appointment's
Instagram > Dr_Husnain_
YouTube
https://www.youtube.com/
TikTok
https://www.tiktok.com/?_t=8i9PpCQwLTT&_r=1

Session's 🏥🧠"اسلام علیکم ایک 22 سال کی لڑکی نے مجھ سے رابطہ کیا۔اور سیشن کے دوران اپنی پریشانی بتاتے ہوئے رونا شروع کر د...
30/06/2023

Session's 🏥🧠"
اسلام علیکم ایک 22 سال کی لڑکی نے مجھ سے رابطہ کیا۔اور سیشن کے دوران اپنی پریشانی بتاتے ہوئے رونا شروع کر دیا۔
اس نے بتایا کہ کہ سر میرے بھائی کی عمر 16 سال ہے اور اسےcancer ہے اور میرا ایک ہی بھائی ہے۔
اس کا علاج تو چل رہا ہے لیکن میں پریشان رہتی ہوں میں بہت زیادہ سوچتی ہوں اور مجھے بہت ڈر لگا رہتا ہے کہیں میرے بھائی کو کچھ ہو نہ جائے. میری والدہ بھی اس وجہ سے پریشان رہتی ہیں اور والد بھی-
میں نے اپنی تعلیم بھی کچھ عرصہ کے لیے چھوڑ دی ہے. کیونکہ میں توجہ نہیں دے پا رہی تھی۔میرے دوست نے کہا بے آپ سے رابطہ کرو آپ مجھے اسے manage کرنا سکھائیں گے.
Note
مشکلات انسان کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔اور بیماری ایک امتحان ہے۔لیکن ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔کیوں کہ اللہ نے ہمیں اس قابل بنایا ہے۔اور نعمت عطا کی ہے کہ ہم اس بیماری کا علاج کروا سکتے ہیں۔البتہ ایک سب سے خوبصورت حقیقت یہ ہے۔ کہ ہم سب نے اللہ کے پاس واپس لوٹنا ہے۔

Session's 🧠🏥السلام علیکم سیشن کے دوران مجھے ایک شخص نے اپنے ڈپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے بتایاسر میں تقریبا 30 سال سے غیر مل...
28/06/2023

Session's 🧠🏥
السلام علیکم سیشن کے دوران مجھے ایک شخص نے اپنے ڈپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا
سر میں تقریبا 30 سال سے غیر ملک میں رہ رہا ہوں
پچھلے سال اچانک مجھے پتا لگا کہ میرے والد گزر گئے ان کا انتقال ہوگیا ہے-
میں بہت افسردہ ہو گیا تھا میں پاکستان گیا ۔ پھر کچھ عرصے بعد واپس آیا
مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے والد کی خدمت نہیں کی۔میں یہ سوچتا رہتا ہوں کہ میں نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا۔مجھے برے خواب آتے ہیں جس میں وہ مجھ سے شکایت کرتے ہیں۔
بہت زیادہ پریشان ہوں مجھے نیند نہیں آتی.
جب کہ وہ زندہ تھے جب وہ مجھ سے بہت خوش تھے۔
Note
ہمیشہ یاد رکھیں جب ہم کسی حادثے/trauma کو اپنے دماغ سے نہیں نکال پاتے اور زیادہ عرصے تک وہ ہمارے دماغ میں رہتا ہے۔ اور ہم اس کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں ۔ایک حد سے زیادہ سوچنے پر وہ ہماری ذہنی حالت پر اثر انداز ہو سکتا ہے

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Husnain Psychologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Husnain Psychologist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram