16/06/2023
نرسری میں داخل ہونے والے نوزائیدہ بچے یا نوزائیدہ بچوں کےچیک اپ کے دوران ڈاکٹر عام طور پر ایک سوال پوچھتے ہیں کہ کیا پیدائش کے بعد بچہ رویا تھا؟۔
تو ہم دیکھیں گے کہ یہ رونا کیوں اتنا اہم ہے۔
عام طور پر رونا درد اور غم کی علامت ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر نوزائیدہ بچوں کے اس رونے کو صحت کی علامت سمجھتے ہیں۔
وجہ یہ ہے کہ جب کوئی نوزائیدہ بچہ روتا ہے تو اس میں دو اہم چیزیں دکھائی دیتی ہیں۔
ایک یہ کہ بچہ فعال اور ایکٹیو ہے، صرف فعال بچے ہی رو سکتے ہیں۔اگر بچہ ایکٹیو نہیں اور کسی بھی وجہ سے سست ہے تو روۓ گانہیں.
دوسرا یہ کہ رونا سانس کی علامت ہے، آپ اسی صورت میں رو سکتے ہیں جب آپ کی سانس چل رہی ہو۔ لہذا اگر بچہ پیدائش کے وقت روتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بچہ معمول کے مطابق سانس لے رہا ہے .ہم چاہتے ہیں کہ بچے کی سانس لینے کا یہ عمل پیدائش کے فوراً بعد شروع ہو جائے کیونکہ بچہ ماں سے الگ ہو جاتا ہے اور اب اسے خون میں آکسیجن کی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
لہذا اگر بچہ پیدائش کے وقت نہیں رو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بچہ یا تو سستی کا شکار ہے یا اسے خود سانس لینے کا عمل شروع کرنے میں دشواری کا سامنا ہے .ان
دونوں صورتوں میں بچے کو مدد کی ضرورت ہے .