18/06/2023
*دودھ سوڈا انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے*
گرمیوں میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا مشروب جو کولڈ ڈرنکس(بوتل)، دودھ اور چینی کے مکسچر سے بنایا جاتا ہے وہ پینا مضر صحت ہے. اس کے انسانی صحت پر نقصانات بتانے سے پہلے کولڈ ڈرنکس اور دووھ سوڈا کے اجزاء کےمتعلق بتانا ضروری ہے۔
کولڈ ڈرنکس میں جو کیمیکلز یا ingredients پائے جاتے ہیں ان میں
1- فاسفورک ایسڈ (Phosphoric Acid)
2- کاربانک ایسڈ (کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ری ایکشن بعد)
3- سٹرک ایسڈ (Citric Acid)
4- کیفین (Caffeine)
5- شوگر ( C12H22O11)
6- پوٹاشیم ساربیٹ ( Preservative)
7- اسکاربک ایسڈ (Preservative)
8- ریڈ 40 ( کلرنگ ایجنٹ)
9-سوڈیم بینزوایٹ (Sodium Benzoate)
یہ کولڈ ڈرنکس کے مین انگریڈینٹس (اجزاء) ہیں یہ کیمیکلز سارے کے سارے انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں لیکن کولڈ ڈرنکس بڑے شوق سے پی جاتی ہیں
دودھ خدا کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت ہے جس میں قدرتی طور پر بہت سے منرل پائے جاتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مفید اور پایا جانا والا منرل کیلشیم ہے جب دودھ اور کولڈ ڈرنکس کو مکس کیا جاتا ہے تو دودھ میں موجود کیلشیم کولڈ ڈرنکس میں موجود فاسفورک ایسڈ کے ساتھ ری ایکشن کرتا ہے جس سے ٹرائی کیلشیم فاسفیٹ نامی ان آرگینک کمپاوئنڈ بن جاتا ہے۔ اس کیمیکل ری ایکشن کی ایکوایشن (مساوات) کچھ یوں ہے
3Ca + 3 H3PO4 ----> Ca3(PO4)2 + 3H2
یہ ٹرائی کیلشیم فاسفیٹ 2(PO4)Ca3 گردوں کے لیے بہت ذیادہ خطرناک ہے اور گردوں کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ نہ صرف گردوں کی بیماریوں بلکہ دل کی بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے اور بون ڈینسٹی کو بھی کم کر دیتا ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں
دودھ میں بوتل مکس کر کے دودھ سوڈا بنانے سے ڈبل نقصان ہوتا ہے ایک تو دودھ میں موجود کیلشیم ختم ہو جاتا ہیں اور دوسرا خطرناک کیمیکل TCP بھی بنتا ہے جو گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے
اس لیے کولڈ ڈرنکس اور دووھ سوڈا پینا انتہائی خطرناک ہے۔ آپ میں سے اکثر یہ کہیں گے کہ میں تو کب سے پی رہا ہوں مجھے تو کچھ نہیں ہوا تو یہ ضروری نہیں کہ آپ کو اسی وقت کچھ نہ کچھ ہو وہ بعد میں بھی ہو سکتا ہے اور پھر کسی بیماری نے یہ بتانا تھوڑی ہوتا ہے کہ میں کولڈ ڈرنکس یا دودھ سوڈا کی وجہ سے ہوئی ہوں۔ اس لیے اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کی بجاٸے تازہ پھلوں کے جوسز پیٸیں اور اپنے مہمانوں کو بھی جوسز یا ملک شیک سروو کریں