علاج بلغذا علاج بلدوا

علاج بلغذا علاج بلدوا Homeopathic & Herbalist practitioner dedicated to promoting natural healing and holistic well-being.

چارخاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں. یہ دل کا دورہ پڑنے کا ایک الرٹ بھی ہو سکتی ہیں!1- بے چینی،کئی...
09/09/2025

چارخاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں. یہ دل کا دورہ پڑنے کا ایک الرٹ بھی ہو سکتی ہیں!
1- بے چینی،
کئی افراد گھریلو مسائل اور آفس کے کام کی وجہ سے تناؤ کا اتنا شکار ہوجاتے ہیں کہ ان کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ اور یہ بے چینی ہارٹ اٹیک ہونے کی ایک خاموش علامت ہوسکتی ہے۔
2- نیند کا نہ آنا،
وقت پر نیند لینا انسانی صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق نیند کا نہ آنا یا نیند میں بار بار خلل پڑنا بھی دل کا دورا پڑنے کی علامت بن سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ غیر صحت مند عادات آپ کی نیند کو متاثر کرتی ہیں جو ہارٹ اٹیک کی علامت ہوسکتی ہیں۔
3-بازو کا دُکھنا،
بازو کا دکھنا اس کے ساتھ کمر میں درد، جبڑوں میں درد، گلے سینے میں ہلکا درد یا سینے میں درد یا جلن بھی ہارٹ اٹیک کی علامات میں سے ایک ہیں۔ ایسی صورتحال میں ان علامات نظرانداز کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔
4- شدید تھکاوٹ،
چوتھی علامت شدید تھکاوٹ بھی ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دل کا دورہ پڑ سے پہلے بہت سے افراد بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور انہیں زیادہ کام کرنے، کم نیند کی وجہ سے جسم میں درد ہوسکتا ہے جبکہ ہر 3 میں سے تقریبا 2 افراد جنہیں دل کا دورا پڑتا ہے وہ چند دن یا ہفتوں پہلے سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔۔۔











Sehat Aur Zindagi
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurramlatif Ge
Dawa Ghiza Aur Shifa
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا
Hakeem & Dr Khurram Latif
HakeemdrKhurram Latif

پت مار لوشن عرق گلاب۔۔۔۔۔ایک بوتلست پودینہ۔۔۔۔دو گرامکافور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ٹکیہسب اچھی طرح ملا لیں۔اور نہانے کے بعد پنکھے کی...
08/09/2025

پت مار لوشن
عرق گلاب۔۔۔۔۔ایک بوتل
ست پودینہ۔۔۔۔دو گرام
کافور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ٹکیہ
سب اچھی طرح ملا لیں۔
اور نہانے کے بعد پنکھے کی ہوا میں بیٹھ کر متاثرہ جگہ پہ لگاٸیں۔ فورا دانے بیٹھ جاتے ہیں۔
استعمال سے قبل بوتل اچھی طرح ہلا لیا کریں
والسلام
میاں امجد فاروق






HakeemdrKhurramlatif Ge Hakeem Dr khurram latif HakeemdrKhurram Latif Hakeem & Dr Khurram Latif
Sehat Aur Zindagi
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا

08/09/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

زندگی کو بہتر بنائیں ان 22 مثبت تبدیلیوں کے ساتھ...آپ اس سال میں صحت مند اور خوش باش زندگی چاہتے ہیں؟ لیکن وہ مقولہ تو آ...
09/07/2025

زندگی کو بہتر بنائیں ان 22 مثبت تبدیلیوں کے ساتھ...

آپ اس سال میں صحت مند اور خوش باش زندگی چاہتے ہیں؟ لیکن وہ مقولہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ صحت ہی وہ دولت ہے جس کے بغیر زندگی میں خوشی کا تصور ممکن ہی نہیں۔تو نئے سال میں خود کوئی ایسے عہد نہ کریں جنھیں آپ پورا کر ہی نہیں سکتے بلکہ بس اپنے طرز زندگی میں چند چھوٹی تبدیلیاں لاکر آپ اپنی صحت اور مزاج کو بہتر بنا کر فٹ زندگی کا مزہ لوٹ سکتے ہیں.

۔میٹھے کی جگہ پھلوں کا استعمال.. میٹھی اشیاءاکثر پراسیس چینی سے بنی ہوتی ہیں جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ ہوتیہے، اس کے مقابلے میں پھل میٹھے ضرورہوتے ہیں مگر یہ قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جس کا اعتدال میں استعمال جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ پھل فائبر سےبھرپور ہوتے ہیں جو مٹھاس کو سست روی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے.

۔خریداری پیٹ بھرنے کے بعد..
جو لوگ بازار میں سودا سلف خریدنے سے قبل گھر سے کھا کر نکلتے ہیں وہ جسم کے لیے نقصان دہ غذاﺅں کی خریداری کم کرتے ہیں، جس کی ممکنہ وجہ یہ ہوتی ہے کہ بھوک انہیں جلد بازی میں خریداری کے لیےنہیں اکساتی۔

گھر کے کھانے کو ترجیح.....
ریسٹورنٹس کے مقابلے میں گھر کا کھانا زیادہ صحت بخش ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے اور مالی لحاظ سے بھی بچت ہوتی ہے۔دودھ کے بغیر چائے .....چائے ہو یا کافی ان کا معتدل استعمال فائدہ مند ہوتا ہے، تاہم دودھ اور چینی کے بغیر ان گرم مشروبات کا استعمال صحت کے لیے فوائد کا باعث بنتا ہے، دودھ اور چینی کو ملانے سے ان کے فوائد کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں.

۔کھڑے رہنے کی عادت اپنا کر....کرسی سے چپکے رہنا آپ کے پٹھوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے جسم میں دوران خون کی گردش متاثر اور جسمانی ورم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طویل المدتی بنیادوں پر بات کی جائے تو یہ طرز زندگی موٹاپے کا شکار تو بناتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ امراض قلب اور ذیابیطس جیسی جان لیوا بیماریاں بھی جسم کا حصہبن جاتی ہیں اور کینسر کی مختلف اقسام بھی آپ کو دبوچ سکتی ہیں۔

گھر سے باہر نکلنا...گھروں اور دفاتر سے کچھ دیر کے لیے باہر نکلنا مزاج کو خوشگوار بنانے اور تخلیقی سوچ کو جلا دینے کا تیز رفتار طریقہ ہے۔ گھر سے چہل قدمی کو معمول بنالینے سے نہ صرف یادداشت مضبوط ہوتیہے بلکہ اس سے خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے.

۔پانی کا زیادہ استعمال...
آپ نے اس بارے میں پہلے بھی سنا ہوگامگر جسم میں پانی کی مناسب مقدار کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، جسمانی سیال کا توازن برقرار رہنے سے زیادہ توانائی کے حصول تک، کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ہر کھانے سے قبل پانی پینے کی عادت موٹاپے سے نجات میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کا استعمال....اپنے دفاتر یا اپارٹمنٹس کی بلڈنگ کی لفٹ میں ہجوم کا حصہ بننے کی بجائے سیڑھیوں کا راستہ اپنائیں جو کہ ایک ورزش سے کم نہیں۔ سیڑھیاں چڑھنے کا دورانیہ چاہے چند منٹ ہی کیوں نہ ہو اس سے جسم کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
کچھ منٹ کی یہ ورزش پورا دن جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور اس سے انہیں وہ فوائد بھی حاصل ہوجاتے ہیں جو لوگ عام طور پر روزانہ آدھےگھنٹے تک ورزش کرکے حاصل کرتے ہیں۔

کمپیوٹر اسکرین سے کچھ دیر کی دوری...کمپیوٹرز، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کی اسکرینوں کو ہر وقت گھورتے رہنا آنکھوں کی نمی کو خشک کرنے کا باعث بن جاتا ہے اور لوگ آنکھوں کے مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کمپیوٹر یا ٹیبلیٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نہ صرف بہت کم پلکیں جھپکا رہے ہوتے ہیں بلکہ ہماری آنکھیں بھی زیادہ پھیلی ہوئی ہوتی ہیںجس سے نمی بہت تیزی سے خشکی کا شکار ہوجاتی ہے.

۔تیز چہل قدمی....تیز چہل قدمی نہ صرف منزل تک جلد پہنچنے میں مدد دیتی ہے، بلکہ ایک تحقیق کے مطابق سست روی سے چلنے والے افراد میں مختلف امراض کا خطرہ تیز چہل قدمی کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے..

۔دانت صاف کرتے ہوئے ایک ٹانگ پر کھڑے ہونا....یہ ایک آسان سرگرمی ہے جو کہ جسمانی توازن بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے، جو کہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے خاص طور پر جب کوئی شخص درمیانی عمر یا بڑھاپے میں داخل ہوتا ہے.

۔ہاتھوں کو دھونا.....اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھونا جراثیموں سے نجات اور بیکٹریا کے پھیلاﺅ کو روکنے کا آسان طریقہ ہے، جو کہ انفیکشن سے تحفظ کے لیے موثر ترین طریقہ ہے..

۔کولڈ ڈرنکس سے دوری....انسانی دماغ ہمیشہ سے ہی مٹھاس کا دیوانہرہا ہے مگر ماضی میں کبھی ہمارے آباء و اجداد کو بہت زیادہ چینی اور کیلوریز سے بھرپور کولڈ ڈرنکس جیسی چیز نہیں ملی تھی۔ اس کا بہت زیادہ استعمال موٹاپے کا شکار کرتا ہے جبکہ اس سے پیدا ہونے والا کیمیائی ردعمل دماغ کو بتاتا ہے کہ ہم کچھاچھا کر رہے ہیں حالانکہ ایسا ہوتا نہیں، اس کے نتیجے میں چینی کا استعمال ایک عادت بن جاتی ہے جسے ترک کرنا ناممکن سا ہوجاتا ہے جو ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور فالج وغیرہ کا خطرہ بڑھا دیتی ہے..

۔سن گلاسز کا استعمال....سن گلاسز صرف فیشن کا اظہار نہیں بلکہ یہ آنکھوں کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ دیتی ہے، گھر سے باہر نکلتے ہوئے خاص طور پر موسم گرما کے دوران ان کا ضرور استعمال کریں.

۔پودوں کو گھر کا حصہ بنانا.....
کچھ پھول اپنے رہائشی کمرے میں لائیں یا اپنی میز پر کوئی پودا رکھ دیں۔ آپ کے گھر یا دفتر میں سبزے کی یہ معمولی سی جھلک مزاج کو خوشگوار بنانے کے ساتھ جذباتی طور پر مستحکم شخصیت بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ پودے گھر کی چاردیواری میں موجود مضر صحت آلودگی کو بھی جذب کرلیتے ہیں جو گلے کے راستے آپ کے پھیپھڑے میں جاکر تباہ کن اثراتکا سبب بن سکتی ہے..

۔کھڑکی کے قریب رہنا....کھڑکی کے قریب باہر کا نظارہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ عادت آپ کے مزاج کو بھی خوشگوار بناتی ہے اور دن بھر دماغ کو چوکس رکھنے اور رات کو جلد سونے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ قدرتی روشنیمیں رہنے سے خاص طور پر دن کے آغاز میں، جسم کی اندرونی گھڑی کو درست طریقے سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جن افراد کےدفاتر کھڑکیوں سے محروم ہوتے ہیں انہیں رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور وہ اوسطاً ہر ماہ پندرہ گھنٹے کی نیند سے محروم رہتے ہیں.

۔مطالعہ....اپنے علم میں اضافہ، تناﺅ میں کمی اور انٹرنیٹ سے دوری جیسے فوائد آپ ایک کتاب کھولکر حاصل کرسکتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق کسی کے بارے میں پڑھنا خاص طورپر متاثر کن تجربے کا مطالعہ لوگوں کو زیادہ مطمئن، تناﺅ سے محفوظ اور رضاکارانہ کاموں کے لیے تیار کرتا ہے.

۔فون بند کرنا....
سونے سے کچھ دیر پہلے اسمارٹ فون یا کسی بھی قسم کے فون یا ڈیوائس کے استعمال سے گریز ایک اچھا خیال ہے، کیونکہان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی جسم کی سونے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتی ہے۔رشتوں کو ترجیح دینا....ہاورڈ یونیورسٹی کی 75 سال تک جاری رہنےوالی ایک تحقیق کے مطابق اپنے پیاروں کے قریب ہونا خوش باش اور صحت مند زندگیوں کی کنجی ہے، سماجی رابطوں سے دوری صحت کے لیے تمباکو نوشی جتنا بڑا خطرہ ثابت ہوتا ہے..

۔ایک وقت پر سونے کو معمول بنانا......
جب تعطیلات اور ہفتے کے عام دنوں میں سونے کے اوقات مختلف ہوں تو اس سے جسم کے اندر منفی تبدیلیاں آتی ہیں جنھیں سوشل جیٹ لیگ کہا جاتا ہے جس کے نتجے میں جسم کا نیند کا قدرتی شیڈول متاثر ہوتا ہے اور نیند متاثر ہونے متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

گوشت کا معتدل استعال.....
گوشت کو مکمل طور پر غذا سے نکال دینا بھی انتہا پسندانہ اقدام ہوگا بس کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ اس کا استعمال کم ہو۔ کم گوشت کا استعمال زندگی کی مدت میں اضافہ کردیتا ہے اور متعدد خطرناک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، موٹاپے، میٹابولک سنڈروم، فشار خون اور کینسر وغیرہ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے. .

۔شکر گزاری کا اظہار...سننے میں عجیب تو لگے گا مگر چھوٹی چھوٹی باتوں پر شکر کا تحریری اظہار کسی بھی فرد کے مزاج اور رشتوں پر حقیقی اور دیرپا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ حالیہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار شکرگزاری کا تحریر کی صورت میں اظہار انسان کے اندر امید کی کرن جگاتا ہے اور زندگی پر اطمینان بڑھاتا ہے۔









علاج بلغذا علاج بلدوا
Hakeem & Dr Khurram Latif
Male Sexual Specialists
HakeemdrKhurramlatif Ge
Hakeem Dr khurram latif
Al Shafa Al Hussain Cilince
Dawa Ghiza Aur Shifa
Sehat Aur Zindagi

*خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے*تنگ اور بند شریانیں کھولنے والی وہ غذائیں جو عام مگر انکا علم آپ کو آج...
08/07/2025

*خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے*
تنگ اور بند شریانیں کھولنے والی وہ غذائیں جو عام مگر انکا علم آپ کو آج تک نہیں ہوگا۔۔۔
میتھی دانہ کے بےشمار فوائد کو دیکھتے ہوئے خواتین کی صحت کو بہتر کرنے کے لیے اس کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے . میتھی دانہ ہارمونز کی ترتیب کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین دوائی کے طور پر مانا جاتا ہے اور بہت سی خواتین اسے استعمال بھی کرتی ہے .
ذیل میں ہم کچھ ایسے گھریلو نسخے بتار رہے ہیں جن پر عمل کر کے خواتین ان مسائل سے نجات پا سکتی ہیں .
ہارمونز کی بے ترتیبی:-
ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں شامل کر کے پینے سے ہارمونز کی بے ترتیبی درست ہوجاتی ہے . اس چائے کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے . ہارمونز کی ترتیب کے لیے یہ چائے جادوئی طرح سے کام کرتی ہے ۔
اسٹریس اور پریشانی کا علاج:-
اگر آپ مسلسل پریشان ہیں اور آپ کو بہت زیادہ ذہنی تناؤ رہتا ہے تو اس نسخے پر عمل کر کے آپ اپنا اسٹریس لیول کم کرسکتی ہیں .اس کے لیے میتھی دانہ ، لیموں کا رس، شہد ، تلسی کے چند پتے اور ایک دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں اُبال کر ٹھنڈا کرکے پی لیں .اسٹریس لیول میں ضرور کمی آئے گی۔
ماہواری کے درد میں کمی:-
ایک چٹکی میتھی دانہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے ماہواری کے درد سے نجات مل سکتی ہے . ایام مخصوصہ سے دو یا تین دن پہلے بھی اگر اس نسخہ پر عمل کیا جائے تو periodsکی وجہ سے ہونے والی دوسری پریشانیوں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے .
بلیک ہیڈ کے خاتمے کے لیے:-
تین کھانے کے چمچ میتھی دانہ دو کپ پانی میں اُبالیں اتنا اُبالیں کہ پانی آدھ رہ جائے .۔۔ اب میتھی دانہ کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو اپنے پر بلیک ہیڈز اور کھلے مسام پر لگا لیں. اسے خشک ہونے دیں پھر چہرے پر اسکرب کر کے اُتار لیں . پہلی دفعہ کے استعمال سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے اور روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے. میتھی دانہ کے پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگالیں اور پوری رات لگا رہنے دیں . صبح نیم گرم پانی دھو لیں . اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بال گھنے ہوتے ہیں ..۔
نئی ماؤں کے لیے:-
میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہت مفید ہے . اس کے علاوہ ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری میں بھی میتھی دانے کے استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے . یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے . میتھی دانہ ہر طرح سے خواتین کے لیے بہترین ہے.۔


علاج بلغذا علاج بلدوا
HakeemdrKhurramlatif Ge
HakeemdrKhurram Latif
Male Sexual Specialists
Dawa Ghiza Aur Shifa
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
Hakeem & Dr Khurram Latif
Sehat Aur Zindagi
0300 8896186
laj bil ghiza ilaj bil dawa

فالج کی مالش کیلئے میتھی دانہ 50 گرام کلونجی۔  50 گرام روغن زیتون 500 ملی لیٹر تمام ادویات کو روغن زیتون میں ہلکی آنچ پر...
07/07/2025

فالج کی مالش کیلئے

میتھی دانہ 50 گرام
کلونجی۔ 50 گرام
روغن زیتون 500 ملی لیٹر
تمام ادویات کو روغن زیتون میں ہلکی آنچ پر 20 منٹ تک پکائیں اور پھر چھان کر محفوظ کر لیں








 #آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں وٹامن اور معدنیات کثرت سے پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔...
03/07/2025

#آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ جس میں وٹامن اور معدنیات کثرت سے پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

روزانہ ایک آم کھانے سے آپ پیٹ سمیت مختلف بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند رہتے ہیں جبکہ آم دل کی بیماریوں اور کینسر جیسی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
آم کے پتوں کو مختلف تقریبات اور شادی میں سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور آم کی چٹنی بھی کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔
آم کو مختلف کھانوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ آم سے جیلی، جام، اسکواش، اچار اور مصالحے بھی بنائے جاتے ہیں۔

1، غذائیت سے بھرپور
آم میں چربی، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم ہوتی ہے تاہم اس میں وٹامن بی 6 کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ آم میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور تانبے کی بھی بہترین مقدار موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پھلوں کا بادشاہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

2، کینسر کا علاج
آموں میں کوئرسیٹن، آئیسوکوئر سیٹرن، اسٹرلگن، فیسٹن، گالک ایسڈ اور میتھائل گلٹ جیسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت ہر طرح کے کینسر کے مرض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں اور خون کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے جب کہ گلے کے غدود کے کینسر کے خلاف بھی یہ مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
آم کولون یا بڑی آنت کے سرطان کے خلاف ایک اہم مدافعانہ ہتھیار ثابت ہوا ہے۔

3 ، وزن بڑھاتا ہے
کمزور افراد کے لیے آم بے انتہا مفید ہے کیونکہ یہ وزن کو بڑھاتا ہے۔ آم وزن بڑھانے کے لیے دیگر خوراکوں کی نسبت سب سے آسان خوراک سمجھی جاتی ہے۔ 150 گرام آم میں 86 کیلوریز پائی جاتی ہیں جو آسانی سے جسم میں جذب ہوجاتی ہیں۔

4، نظام ہاضمہ کے لیے مفید
آم نظام ہاضمہ کے لیے بھی انتہائی مفید ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جبکہ آم بھوک کو بھی بڑھاتا ہے۔ آم میں موجود ریشے جنہیں فائبر کہا جاتا ہے آنتوں کی صفائی اور ورم کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

5، حمل میں مفید
آم حاملہ عورتوں کی صحت کے لیے بھی بے انتہا مفید ہے۔ ڈاکٹرز اکثر حاملہ خواتین کو وٹامن اور آئرن کے لیے گولیاں دیتے ہیں لیکن آم ان کی مقدار کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

6، جلد کا علاج
آم چہرے کی خوبصورتی کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کا گودا جلد پر لگانے سے متعدد جلدی مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ آم کا گودا چہرے پر لگانے سے نہ صرف جلد کی نمی برقرار رہتی ہے بلکہ رنگ بھی صاف ہو جاتا ہے۔

7، دماغ کی صلاحیت بڑھاتا ہے
آم دماغی صلاحیت کو بھی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آم میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز موجود ہیں جو آپ کے دماغ کی بہترین نشونما کرتے ہیں۔ آم گلوٹامائن سے بھرپور ہوتے ہیں جو یاد داشت کے لیے مفید ہیں۔

8، مدافعتی نظام کے لیے مفید
آم جسم میں مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہیں۔ آم میں بیٹا کیروٹین کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط اور تندرست رکھتے ہیں۔

10، انیمیا کا علاج
آم میں آئرین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو انیمیا کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لیے زبردست علاج ہے۔ روزانہ ایک آم کا استعمال جسم میں سرخ خون کے سیل کی مقدار بڑھاتا ہے جو انیمیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

11، کمزور ہڈیوں کا علاج
آم کا استعمال ہڈیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آم کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری کی امکانات انتہائی کم ہو جاتے ہیں۔








علاج بلغذا علاج بلدوا
Hakeem Dr khurram latif
Male Sexual Specialists
HakeemdrKhurramlatif Ge
HakeemdrKhurram Latif
Al Shafa Al Hussain Cilince
laj bil ghiza ilaj bil dawa Dawa Ghiza Aur Shifa

 #آملہ ایک ایسا پھل جو تمام پھلوں سے زیادہ حیاتین کا مرکب ہے۔آملہ فارسی زبان کا لفظ ہے۔ عربی نام آملج ہے اور انگریزی نام...
01/07/2025

#آملہ
ایک ایسا پھل جو تمام پھلوں سے زیادہ حیاتین کا مرکب ہے۔
آملہ فارسی زبان کا لفظ ہے۔ عربی نام آملج ہے اور انگریزی نام Emblic Mytoblanہے۔ اس کو امرت پھل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا مزاج سرد اور خشک ہے۔ حکماء اس کی خشکی مارنے کے لئے اس میں روغنیات کا استعمال کرتے ہیں۔
مثل مشہور ہے کہ آملے کا کھایا اور بزرگوں کا کہا بعد میں پتا چلتا ہے یعنی ان دونوں میں جو فوائد پوشیدہ ہیں وہ آگے چل کر سامنے آتے ہیں۔آملے میں قوت و توانائی کا خزانہ بند ہے۔ جو لوگ آملے کا خوردنی استعمال کریں وہ صحت کے ساتھ لمبی عمر پاتے ہیں۔ آملے کا پھل گول شکل کا ہوتا ہے گودا سخت اور موٹا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس میں موجود وٹامن سی کی مقدار دنیا کے سبھی پھلوں سے زیادہ ہے۔ یہ وٹامن بہت جلد انسانی بدن میں جذب ہوکر صحت اور قوت مدافعت بڑھانے اور درازی عمر میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
غذائی صلاحیت:
آملے کی زبردست قدروقیمت اس کے بڑے جزو‘ حیاتین ج کی وجہ سے ہے۔ مزید برآں اس میں کیلشیم‘ فاسفورس‘ فولاد اور وٹامن ب بھی ملتے ہیں۔ آملہ استعمال کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اسے نمک کے ساتھ کچا کھایا جائے۔ یوں اس میں موجود حیاتین ج (سی) اور فولاد کم سے کم ضائع ہوتا ہے۔ آملے کے دانے بطور سبزی بھی استعمال ہوتے ہیں۔ یہ عموماً دوا کے کام زیادہ آتا ہے۔
طبی استعمال:
پھیپھڑوں کے امراض آملے کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔٭
امراض قلب‘ زور زور سے دل دھڑکنے کی حالت اور کمزور دل حضرات کیلئے آملے کا مربہ مفید ہے۔ ٭
زیادہ پیاس لگنے یا قے آنے کی صورت میں آملہ چوستے رہیے۔ ٭
آملے کا سفوف منجن کے طور پر انگلی سے دانتوں پر ملیے‘ مسوڑھوں سے خون آنا بند‘ دانتوں کا میل صاف اور ہلتے اور دکھتے دانتوں کو آرام ملے گا۔ ٭
آملے کا باریک سفوف اگر چوٹ کے مقام پر چھڑک کر باندھ دیا جائے تو خون بہنا بند ہوجائے گا اور زخم بھی جلد ٹھیک ہوگا۔ ٭

تازہ آملے کا رس ایک چمچ اور ایک چمچ شہد ملا کر جو آمیزہ بنے وہ انتہائی عمدہ اور قیمتی دوا ہے۔ یہ متعدد بیماریوں کا شافی علاج ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخشتی ہے۔ ایک ہفتے تک روزانہ صبح سویرے اس آمیزے کا استعمال جسم کو قوت و توانائی سے بھردیتا ہے۔ شدید کمزوری کی صورت میں اسے دو ہفتے استعمال کیجئے۔ اگر تازہ پھل دستیاب نہ ہو تو خشک سفوف کو بھی شہد میں ملا کر معجون بنالیجئے۔






گھریلو آسان ٹوٹکے▪ٹخنوں کے درد کے لیے،سفید موصلی کا باریک پاؤڈر ایک چمچ لے کر ایک کپ دہی میں ملا کر چوبیس گھنٹوں میں ای...
30/06/2025

گھریلو آسان ٹوٹکے
▪ٹخنوں کے درد کے لیے،
سفید موصلی کا باریک پاؤڈر ایک چمچ لے کر ایک کپ دہی میں ملا کر چوبیس گھنٹوں میں ایک بار کھائیں۔ اس سے جوڑوں کا دردٹھیک ہو گا اور کیلشیم کی کمی دور ہو گی۔
▪طبیعت کا بھاری پن،
اگر کسی قسم کا ملک شیک پینے سے طبیعت میں بھاری پن آجائے تو ملک شیک میں چند دانے اسپغول کے شامل کر لیں۔
▪گیس کے لیے
بد ہضمی اور گیس کی شکایت دور کر نے کے لیے اجو ائن کو پیس کر اس میں تقریبا ًآدھی مقدار میں کالا نمک مکس کر لیں اور کھانے کے بعد آدھا چمچ کھائیں۔
▪معدے کے لیے،
دو کچے سیبوں کا رس نکال کر اس میں ایک یا دو روٹیوں کا آٹا گو ند ھ لیں۔ معدے کا مریض یہ روٹی ہر ہفتے کھائے۔
▪منہ کے چھالے
دو گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ کلو نجی ڈال کر ابالیں اوراس پانی سے کلیاں کر یں چھالے ختم ہو جائیں گے۔
▪کھجلی کے لیے،
ناریل کا تیل گرم کر کے اس میں کافور شامل کریں۔ جب کافور تیل میں حل ہو جائے تو کھجلی والی جگہ پر لگائیں۔
▪الٹی اور متلی کے لیے،
بڑی الائچی چبا کر پانی پی لیں۔
▪نزلے کے لیے
ایک پیالی گرم پانی میں تین کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پئیں۔
▪چھینک کے لیے
چھنکیں زیادہ آرہی ہو ں تو ہرا دھنیا سو نگھ لیں۔
▪ناک بند ہو جائے،
نیم کے پتے ایک پیالی میں ابال لیں۔ اس میں نمک شامل کرکے ناک دھو ئیں۔ بند ناک کھل جائے گی۔




Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علاج بلغذا علاج بلدوا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram