Dr Syed Javed Sabzwari

Dr Syed Javed Sabzwari It's All About Your Hearts Health Prevention and treatment of angina,heart attack,heart failure,rheumatic heart disease,heart rhythms.

Control of high blood pressure,high serum cholesterol,high uric acid. Advisory and follow up services for Angioplasty,Open Heart Surgery and Pacemaker ICD / CRT implantation. Special interest in the non invasive management of Heart Failure,Angina and heart attack. Special work on the prevention of Rheumatic Fever and Rheumatic Heart Diseases in Pakistan. Special interest is to educate both Doctors and General Public about the cardiology. Research on Stem Cell Therapy and other measures in the management of Cardiomyopathies.

13/12/2025

آپ ہارٹ اٹیک کے بعد بھی صحت مند زندگی بہترین انداز میں گزار سکتے ہیں ۔
اگر خدانخواستہ آپ کو ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے تو آپ نے مایوس نہیں ہونا ہے ۔ موت کا خوف کبھی ذہن میں نہیں لانا ہے ۔ صرف احتیاط کرنی ہے ۔ جو دوائیں آپ کے کارڈیالوجسٹ نے تجویز کی ہیں ۔ ان کو باقاعدگی سے لیں ۔ خود سے ردو بدل نہ کریں ۔ زندگی کے روزمرہ کے معاملات اور معمولات میں تبدیلی اور سادگی لائیں ۔ ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں جو آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو دی ہیں ۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کی زندگی کتنے شاندار انداز میں گزرتی ہے ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔ پاکستان ۔
ح

11/12/2025

دل کی باتیں !
آج کی باتیں دل کے ان مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لئے ہیں جو ہارٹ اٹیک کے بعد سٹینٹس نہ ڈلوانے یا بائی پاس آپریشن نہ کروانے کی صورت میں موت کے خوف سے ڈرتے رہتے ہیں ۔ وہ سب دیکھیں کہ اللہ تعالی قرآن کریم کے بائیسویں پارے کی سورہ فاطر کی گیارہویں آیت میں کیا ارشاد فرماتے ہیں " اللہ نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفہ سے ، پھر تمہارے جوڑے بنا دئے ۔ کوئی عورت حاملہ نہیں ہوتی اور نہ بچہ جنتی ہے مگر یہ سب کچھ اللہ کے علم میں ہوتا ہے ۔ کوئی عمر پانے والا عمر نہیں پاتا اور نہ کسی کی عمر میں کچھ کمی ہوتی ہے گر یہ سب کچھ ایک کتاب میں لکھا ہوتا ہے ۔ اللہ،کے لئے یہ بہت آسان کام ہے " ۔ سبحان اللہ ۔
اللہ تعالی نے انسان کی تخلیق اور پوری ایمبریالوجی ( وہ علم جو بچہ بننے کے بارے میں ہے ) کو کتنے آسان الفاظ میں ہمیں بتادیا ہے ۔
اور اگر کارڈیالوجی کے حوالے سے دیکھیں تو انسان ہونے کے ناطے ہمارا ڈر اور خوف کہ ہارٹ اٹیک کے بعد ہم مر جائیں گے ، اس خوف کو نکالیں ۔ جس کا وقت نہیں آیا وہ کبھی اس دنیا سے نہیں جا سکتا ۔ موت کا ایک بہانہ ہوتا ہے وہ کسی بھی وجہ سے آسکتی ہے بس پختہ ایمان کی ضرورت ہے ۔
یاد رکھئے !
انجیوپلاسٹی یا بائی پاس آپریشن زندگی کے دن نہیں بڑھاتے یہ صرف وقتی سہارے ہیں ۔ اگر سٹینٹس کے ڈالنے اور بائی پاس آپریشن کرنے سے زندگی کے دن بڑھ سکتے تو پھر دل کے ہسپتالوں میں کبھی کوئی نہ مرتا ۔بس آپ کوشش کریں کہ ان وجوہات کو کنٹرول کریں جو دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں اور دواؤں کی پابندی کریں جو آپ کے کارڈیالوجسٹ بے آپکے لئے تجویز کی ہیں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری .
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔ پاکستان ۔

11/12/2025

ہارٹ اٹیک کی ایک بڑی وجہ مردانہ طاقت کو زیادہ کرنے والی دواؤں کا بغیر ڈاکٹر کے مشورے کےخود سے استعمال کرنا بھی ہے ۔
سوشل میڈیا پر مردانہ طاقت زیادہ کرنے والی دواؤں اور نسخوں کی بھرمار ہے ۔ ان دواؤں اور نسخوں کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔
اگر آپ کی ازدواجی صحت میں کمی آرہی ہے ۔ کمزوری بہت ہوگئی ہے ۔ ازدواجی تعلق انجام دینا مشکل ہوگیا ہے ۔ تو اپنے نزدیکی ہسپتال میں جا کر ڈاکٹر صاحب سے مشورہ کریں ۔ وہ آپ کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد جو دوا تجویز کریں گے وہ آپ کی ازدواجی صحت کو بھی بہتر کرے گی اور کوئی پیچیدگی بھی پیدا نہیں ہونے دے گی ۔
دل کی صحت بہت قیمتی ہے ۔ وقتی جذباتی تسکین کے لئے خود سے مختلف دوائیں استعمال کرکے دل کی صحت خراب نہ کریں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔ پاکستان ۔

دل کی باتیں ۔ دل کی تنگ نالیوں کی بیماری کا علاج صرف سٹینٹس یا بائی پاس آپریشن ہی نہیں ہے ۔ انجائنا اورہارٹ اٹیک کے مریض...
10/12/2025

دل کی باتیں ۔
دل کی تنگ نالیوں کی بیماری کا علاج صرف سٹینٹس یا بائی پاس آپریشن ہی نہیں ہے ۔ انجائنا اورہارٹ اٹیک کے مریضوں میں قدرت کس طرح بائی پاس کرتی ہے اس تصویر کو غور سے دیکھیں ۔
خون کی ایک نالی میں جب تنگی کا عمل شروع ہوجاتا ہے یا وہ نالی خون کے لوتھڑے کی وجہ سے جب بند ہوجاتی ہے تو ایک طرف وہ کیمیائی مادے بننا شروع ہوجاتے ہیں جو اس لوتھڑے کو توڑنا شروع کردیتے ہیں اور دوسری طرف ایک بڑی تعداد میں خون کی نالیاں بننا شروع ہوجاتی ہیں ۔ خون کی یہ نئی بننے والی نالیاں دل کے اس حصے کو خون مہیا کرنا شروع کردیتی ہیں جو نالی کے بند ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہونا شروع ہوگیا تھا ۔ اس عمل کو ہم طبی اصطلاح میں قدرتی بائی پاس کہتے ہیں لیکن یہ صرف ان ہی لوگوں میں کارگر ثابت ہوگا جو سگریٹ ، الیکٹرانک سگریٹ ، سگار ، پائپ ، حقہ ، شیشہ ، نسوار ، تمباکو والا پان ، شراب ، مرغن کھانے ، ہوٹلز کے خطرناک کھانے مکمل طور پر بند کرکے گھر کے پکے ہوئے سادہ دیسی کھانے کھائیں گے ۔ موسم کے تازہ پھل ، سبزیاں ، پھلیاں ، مختلف اجناس کا استعمال شروع کردیں گے ۔ وزن کم کریں گے ۔ شوگر کی بیماری ، پائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی دوائیں پابندی سے کھائیں گے ۔ خون میں چکنائیوں کی مقدار پر نگاہ رکھیں گے ۔ اپنی عادات میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے ۔ اپنے دل کو غیبت ، غصے ، کینہ ، لالچ ، جھوٹ اور انتقامی جذبے سے خالی کریں گے ۔ دواؤں کی پابندی کریں گے ۔ ڈاکٹرز کی طرف سے دی گئی دیگر ہدایات پر سختی سے عمل کریں گے ۔ اللہ تعالی کے آگے سربسجود ہوں گے کیونکہ اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے ۔
اللہ تعالی آپ کے دل کی کس طرح حفاظت کرتا ہے اس کا اندازہ ہم انسان نہیں لگا سکتے ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاھور ۔ پاکستان ۔

10/12/2025

دل کی باتیں ۔
آپ سگریٹ ، سگار ، پائپ ، تمباکو والا پان ، شیشہ ، آئس یا نسوار چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن مشکل پیش آ رہی ہے تو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں ۔
سب سے پہلے ان عادات کے نقصانات اور ان کو چھوڑنے کے بعد جو فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ ان کے بارے میں سوچیں ۔
پھر ان سے پیدا ہونے والے نقصانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمباکو نوشی کو فورا ختم کرنے کا مضبوط فیصلہ کرلیں ۔ ۔ یہ عادت فورا ختم کی جاتی یے آہستہ آہستہ کبھی نہیں کی جاتی ۔ ہم نے شدید ہارٹ اٹیک کے بعد سگریٹ کے 2 سے 3 پیکٹس روزانہ پینے والے لوگوں کو اپنے ہسپتال میں فورا سگریٹ چھوڑتے ہوئے دیکھا یے اور اس کے بعد انہوں نے زندگی بھر سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگایا ۔ بلکہ دوستوں کی وہ کمپنی ہی چھوڑ دی جس میں بیٹھ کر وہ تمباکونوشی کرتے تھے ۔
جب کبھی سگریٹ پینے یا نسوار منہ میں رکھنے کا خیال آئے تو دو لونگیں اور ایک چٹکی خشخاش منہ میں رکھ کر کم از کم 10منٹ چباتے رہیں ۔
آپ دیکھیں گے کہ آپ ہر طرح کی تمباکونوشی کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔پاکستان

10/12/2025

دل کی باتیں ۔
سورہ الشوری کی آیات 49 اور 50 میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں
۔۔۔ اللہ زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے ۔ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کر دیتاہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے ۔ وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے ۔۔۔
ہمارا علم ایمبریالوجی ( وہ علم جو بچے کی افزائش و پیدائش کے حوالے سے ہے ، ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران میڈیکل کالج کے طلبا کو پہلے دو سالوں میں پڑھایا جاتا ہے ) اور جینڈر سلیکشن ( اپنی پسند سے لڑکے یا لڑکی کا انتخاب کرا نے کی کوشش کرنا ) ، ہمارے یہ جدید علوم ایک طرف ، لیکن اللہ تعالی نے کتنی آسانی سے کتنے بڑے سماجی مسئلے کا حل بتادیا ہے ۔
اللہ تعالی یہ پیغام دے رہے ہیں ان لوگوں کو جو خواتین کو صرف اس لئے طلاق دے دیتے ہیں کہ ان کہ ہاں مستقل لڑکیاں ہی کیوں پیدا ہو رہی ہیں ، لڑکے کیوں نہیں پیدا ہو رہے ۔ قرآن کی رو سے دیکھا جائے تو اس طرح کی باتیں کرکے ہم اللہ کے کام میں مداخلت کے مرتکب ہوتے ہیں ۔
اگر سائنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو لڑکے کا پیدا ہونا مرد کے جرثوموں میں موجود وائی کروموسوم کا ہونا ہے ۔ جس شادی شدہ جوڑے کے ہاں لڑکیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ اس مرد کے جرثومے وائی میں اتنی طاقت ہی نہیں کہ وہ عورت کے ایکس کروموسوم کے ساتھ ملاپ کرکے لڑکا پیدا کر سکے ۔ اس لئے شادی شدہ عورت کو اس وجہ سے طلاق دینا کہ وہ لڑکیاں کیوں پیدا کرتی ہیں ۔ انتہائی ظلم ہے کہ لڑکیاں ان کی وجہ سے نہیں بلکہ مرد کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہیں اور سزا عورت کو دی جا رہی ہے اور اس بات کو اللہ تعالی نے قرآن حکیم میں کتنے واضح الفاظ میں بیان کردیا ہے ۔
اگر آپ کو اللہ نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے تو اللہ تعالی کا شکر ادا کریں اور اگر نہیں نوازا تو بھی شکر ادا کریں کہ اس میں بھی بہت بڑی حکمت ہے جو آپ نہیں جانتے ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔ پاکستان ۔

09/12/2025

آئیں ۔ ہم سب مل کر ان تمام عوامل کو روک دیں جو ہمارے دل کی دھڑکن روک سکتے ہیں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری

09/12/2025

Heart Talk
Stop all those factors which stop the heart.
Let the heart beat.
Dr Syed Javed Sabzwari

07/12/2025

دل کے مریض سردی کے موسم میں رات کے وقت کیا احتیاط کریں ۔
اگر رات کے وقت سیدھا لیٹنے کے فورآ بعد یا رات کے پچھلے پہر شدید سانس پھولنے لگے ، سینے میں گھٹن محسوس ہونے لگے ، دل کی دھڑکن تیز ہوجائے ، کھانسی شروع ہوجائے ، گھبراہٹ بہت زیادہ ہونے لگے ، بیٹھ جانے سے بہتری محسوس ہو نے لگے ، تو ان علامات کو گیس کی تکلیف یا معدے کی تیزابیت سمجھ کر کبھی بھی نظرانداز مت کریں ۔ فورآ قریبی ہسپتال میں رجوع کریں کیونکہ یہ علامات عام طور پر پھیپھڑوں میں پانی آنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں ۔ اس بیماری کا علاج بہت آسان ہے لیکن صرف اس صورت مین اگر وقت پر صحیح تشخیص کرلی جائے ۔ اس بیماری کی تشخیص میں دیر یا علاج میں غفلت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔ پاکستان ۔

07/12/2025

آج کی بات نوجوان دوستوں کے نام !
نوجوان دوستو ، پلیز اس بات کو بہت غور سے پڑھیں اور ذہن میں رکھیں ۔
نوجوانوں میں سگریٹ ، الیکٹرونک سگریٹ ، شیشہ ، چرس ، گٹکا ، تمباکو والا پان ، نسوار ، انرجی ڈرنکس ، آئس ، ہیروئن ، دوسری نشہ آور ادویات کا استعمال ، ہارٹ اٹیک اور اچانک موت کا سبب بن رھا ہے ۔
اپنے قرب و جوار اور لوگوں پر نگاہ رکھیں کہ کوئی آپ کا ہمدرد یا دوست بن کر ، کہیں آپ کو ان چیزوں کا عادی تو نہیں بنا رھا ۔
اپنے ان دوستوں سے ملیں جو اپنی ان عادات کی وجہ سے دل کے ہسپتالوں میں شدید کرب میں آخری ایام گزار رہے ہیں ۔
اپنا اور اپنے والدین کا خیال کریں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاھور ۔ پاکستان ۔

07/12/2025

دل کی باتیں !
دل کے ہر مریض کو اوپن ہارٹ سرجری یا بائی پاس سرجری یا سٹینٹس کے ڈلوانے کی ضرورت نہیں ہوتی ماسوائے چند مریضوں کے جن میں واقعی یہ پروسیجرز بہت ضروری ہوتے ہیں ۔
ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ دل کی سرجری سے دل نیا نہیں ہوجاتا ، صرف ایک وقتی سہارا مل جاتا ہے ۔ اگر یہ بات آپ کے ذہن میں ہے کہ اس آپریشن کے بعد دل کی بیماری ختم ہوگئی ہے یا زندگی کے دن بڑھ جائیں گے یا دل بالکل نیا ہو جائیگا تو ایسا ہرگز نہیں ہے ۔ دل کی بیماری اپنی جگہ پر موجود رہتی ہے تاوقتیکہ آپ ان وجوہات کو کنٹرول یا ختم نہ کردیں جن کی وجہ سے دل کی نالیاں سخت اور تنگ ہوئی تھیں ۔ دل کا بائی پاس آپریشن ہو یا انجیوپلاسٹی ہو ۔ یہ پروسیجرز کچھ مریضوں میں سینے کا درد یا سانس کا پھولنا وقتی طور پر بہتر تو کرسکتے ہیں لیکن زندگی کے دن نہیں بڑھاتے ۔
اگر انجائنا یا ہارٹ اٹیک کے تمام مریض آج سے یہ عہد کرلیں کہ وہ تمباکونوشی ، الکحل ، نسوار گٹکا ، انرجی ڈرنکس ، کولڈ ڈرنکس ، شیشہ اور نشہ آور ادویات چھوڑ دیں گے ۔ شوگر کی بیماری ، ہائی بلڈ پریشر ، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کی زیادتی ، موٹاپے کو کنٹرول کریں گے ۔ بازار کے بنے ہوئے کھانے اور بازار میں ملنے والی ڈبہ بند خوراک کا استعمال بند کردیں گے ۔ صرف گھر کے پکے ہوئے سادہ کھانے جن میں گھی یا چکنائی نہیں ہوگی انہیں بھوک رکھ کر کھائیں گے ۔ روزانہ پابندی سے قوت برداشت کے مطابق سیر و ورزش کریں گے ۔ دل کو بغض ، حسد ، کینہ ، انتقامی جذبے اور دیگر آلودگی سے پاک کریں گے ۔ تجویز کردہ دواؤں کی پابندی کریں گے ۔ اللہ کا ذکر کریں گے ۔ آپ خود سوچیں کہ کیا ان کو انجیوپلاسٹی یا بائی پاس آپریشن کی ضرورت پڑے گی ۔ ہرگز نہیں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔ پاکستان ۔

06/12/2025

ہارٹ اٹیک کے خوف سے کیوں پریشان رہتے ہیں ۔
ہارٹ اٹیک ایک عام سی بیماری ہے ۔ اس کے بارے میں خوف زیادہ بٹھا دیا گیا ہے ۔
اگر خدانخواستہ کسی کو ہارٹ اٹیک ہو بھی جاتا ہے تو پر ایک کو سٹینٹس یا بائی پاس آپریشن کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
اگر آپ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا گیا ہے کہ آپ کا دل ٹھیک ہے تو پھر گھومیں پھریں ۔ زندگی سے لطف اندوز ہوں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔ پاکستان ۔

Address

Lahore
54000

Telephone

+923334227772

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Syed Javed Sabzwari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category