Al-Madina Clinic

Al-Madina Clinic I am a professional and experienced homeo-physician practicing in this field for 40 years.

For any kind of Medical assistance and consultation feel free to call or visit us.

مکھن نہیں پلاسٹک اور کیمیکلز 💀💀💀
20/10/2024

مکھن نہیں پلاسٹک اور کیمیکلز 💀💀💀

15/08/2024

ڈپریشن کی صورت میں سوره التوبہ کی یہ آخری آیت تلاوت کرتے رہاکریں...

" حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ"

کافی ہے مجھے اللّٰه... جس کے سواء کوئی عبادت کے لائق نہیں...اسی پر میں توکل کرتا ہوں...اور وہ رب ہے عرش عظیم کا...

جب بھی دل تنگ ہو یا کسی کی باتیں یا رویے دُکھی کریں تو اس آیت کا ورد شروع کر دیں🌸

21/07/2024

دورانِ تلاوت غُنَّہ کرنے سے دماغی کینسر سے حفاظت

آج انکھوں کے معائنے کے سلسلے میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا ہوا ڈاکٹر عمران صاحب تھے پہلے میں نے نظر چیک کروائی نظر چیک کروانے کے بعد ڈاکٹر صاحب نے آنکھوں میں کچھ قطرے ڈالے ، پھر مشین سے چیک کیا پھر دوبارہ قطرے ڈالے پھر چیک کیا تو اسی دوران کہنے لگے کہ آپ کا تلاوت کا معمول کیا ہے ؟ میں نے انہیں بتایا کہ جب میں فجر کی نماز پڑھانے جاتا ہوں تو راستے میں جاتے ہوئے میں سورہ یاسین کی تلاوت کرتا ہوں ، نماز پڑھا کے واپس گھر آتا ہوں تو روزانہ کا معمول ہے کہ ایک پارہ تلاوت کرتا ہوں جو کم از کم ہے اور باقی اذکار اور معمولات بھی اس کے ساتھ ہوتے ہیں وہ کہنے لگے کہ آپ تلاوت کرتے ہوئے ایک تو اونچی آواز سے تلاوت کیا کریں دوسرا یہ کہ بیٹھ کے تلاوت کیا کریں اور تیسرا یہ کہ وہ حروف جن پہ غنہ ہوتا ہے وہ غنہ آپ كو صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے میں ان کی بات بہت توجہ سے سن رہا تھا کہنے لگے کہ یہ جو ہم غنہ کرتے ہیں اور آواز ناک میں جاتی ہے تو اس کی وجہ سے آنکھوں کے ارد گرد اور پیشانی پہ جو چھوٹی چھوٹی وینز اور چھوٹی چھوٹی رگیں ہیں ان کا جال پھیلا ہوا ہے غنہ کرنے سے ان رگوں پہ دباؤ پڑتا ہے اور ایک اثر پڑتا ہے ان سے ایک قسم کی لہریں اٹھتی ہیں جو لہریں انسان کو دماغی بیماریوں سے اور کینسر کی بیماری سے محفوظ بھی رکھتی ہیں اور یہ غنہ کرنا ان بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

اللہ اکبر کبیرا
سبحان الله

منقول

27/06/2024

*✦ آیت الکـرسی پڑھـنے والا اللہ کی حفـاظت میں آیت الکرسی پڑھـنے سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپکے لئے حفـاظت کرنے والا ایک فرشـتہ مقـرر ہو جائے گا اور شیطان آپکے قریب بھی نہ آسکے گا ان شاءاللہ*

☜ رسولِ ﷺ نے فرمایا *جس نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی تو وہ دوسری نماز تک اللہ تعالی کی ذمےداری میں یے* (جمع الفوائد ٩٣٢٥)

☜ *آیت الکرسی پڑھ لیں تو آپکی کوئی چیز چوری نہیں ہوگی جنات شیاطین کے شـر سے بچـنے کے لئے آیت الکرسی ہم نے ہر فرض نماز کے بعد اور رات کو سوتے ہوئے صبح شام کے ازکار حفاظت کی دعاوں میں روزانہ لازمـی پڑھنی ہے ان شاءاللہ*

✦ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ *رسول ﷺ نے مجھے صدقہ فطر کی حفاظت پر مقرر فرمایا۔ پھر ایک شخص آیا اور دونوں ہاتھوں سے ( کھجوریں ) سمیٹنے لگا۔ میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ میں تجھے رسول ﷺ کی خدمت میں پیش کروں گا۔ پھر انہوں نے یہ پورا قصہ بیان کیا ( مفصل حدیث اس سے پہلے کتاب الوکالۃ میں گزر چکی ہے ) ( جو صدقہ فطر چرانے آیا تھا ) اس نے کہا کہ جب تم رات کو اپنے بستر پر سونے کے لیے جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو، پھر صبح تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہاری حفاظت کرنے والا ایک فرشتہ مقرر ہو جائے گا اور شیطان تمہارے پاس تمہارے قریب بھی نہ آ سکے گا۔ ( ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات آپ سے بیان کی تو ) نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس نے تمہیں یہ ٹھیک بات بتائی ہے اگرچہ وہ بڑا جھوٹا ہے، وہ شیطان تھا۔* (صحیح بخاری ١٠٥٠)

✦ *اللہ کی رضا اور جنـت کے حصـول کے لئے ہر فـرض نماز کے بعد آیت الکرسی لازمی پڑھیں*

*☜ رسول ﷺ نے فرمایا، جس شخص نے آیت الکرسی کو ہر نماز کے بعد پڑھا تو اُسے موت کے سوا کوئی چیز جنت میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی* (المعجم الکبیر للطبرانی ٧٥٣٢)

*✦ آپکو یہ علم مبــارک ہو اللہ کی کتـاب میں آیت الکرسی سب سے زیادہ عظمت کی حــامل آیت ہے*

رسول ﷺ نے فرمایا *اے ابومنذر کیا تم جانتے ہو کتاب اللہ کی کونسی آیت جو تمھارے پاس ہے سب سے عظیم ہے؟ کہا میں نے عرض کی اللہ اور اس کے رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں* آپ نے دوبارہ فرمایا اے ابومنذر ! کیا تم جانتے ہو اللہ کی کتاب کی کون سی آیت جو تمہارے پاس ہے سب سے عظمت والی ہے ؟ میں نے عرض کی *﴿اللَّهُ لَا إِلہ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ﴾ کہا تو آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا اللہ کی قسم ! ابومنذر تمھیں یہ علم مبارک ہو اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس آیت کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں اور یہ اللہ کے عرش کے پائے کے قریب اللہ تعالیٰ کی تقدیس اور پاکی بیان کرتی ہے* (صحیح مسلم ١٨٨٥)

✦ *آیت الکرسی کا فارمـولہ آیت الکرسی پڑھ لیں تو آپکی کوئی چیز چوری نہیں ہوگی ان شاءاللہ*

*☜ شیطان چوری کرنے آیا سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں پکڑ لیا اس شیطان نے کہا میں آپکو ایک علمی بات بتاتا ہوں پھر چھوڑ دو گے* سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ علم سے ںہت پیار کرتے تھے انہوں نے کہا ٹھیک ہے اس شیطان نے بتایا آیت الکرسی پڑھ لیا کریں شیطان اپکے مال سے کوئی چیز نہیں چوری کرسکے گا رسـول ﷺ کے پاس جب اس بات کا ذکر کیا گیا آپ ﷺ نے فرمایا ابلیس ہے تو جھوٹا لیکن بات سچی کرگیا تو رسول ﷺ نے اس بات کی تصدیق فرمادی

*✦ جنات شیاطین کے شـر سے بچـنے کے لئے آیت الکرسی ہم نے صبح شام کے ازکار حفاظت کی دعاوں میں روزانہ لازمـی پڑھنی ہے ان شاءاللہ*

✦ محمد بن ابی کعب اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انکے کھجوروں کے کھلیان تھے تو وہ اس میں تبدیلی دیکھتے تو *ایک رات انہوں نے چور کو پکڑ لیا جو جانور کے مشابہ ایک نوعمر لڑکا تھا انہوں نے اس کو سلام کیا تو اس نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا تم کون ہو؟ جن یا انسان اس نے کہا میں جن ہو ں اس نے کہا اپنا ہاتھ میری طرف بڑھاو تو اس نے اپنا ہاتھ بڑھایا اس کا ہاتھ کتے کے ہاتھ کی مانند تھا اس کے بال کتے کے بال کی مانند تھے۔* انہوں نے پوچھا کیا اس طرح جنوں کی تخلیق ہوتی ہے؟ اس نے کہا جن یہ جانتے ہیں مجھ سے زیادہ شدید اور کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا *تم میرے پاس کیوں آئے ہو؟ اس نے کہا ہمیں خبر ملی ہے کہ تم صدقہ کرنا بہت پسند کرتے ہو تو ہم تمہارے کھانے میں سے اپنا حصہ لینے ائے ہیں۔ انہوں نے کہا کیا چیز تم سے بچا سکتی ہے؟ اس نے کہا وہ ایت جو سورہ بقرہ میں ہے جو کوئی اسے رات کو پڑھے گا وہ صبح تک ہم سے پناہ میں رہے گا اور جو صبح اسے پڑھے گا وہ رات تک ہم سے پناہ میں رہے گا تو پھر جب صبح کو انہوں نے اس کا ذکر رسول ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اس خبیث نے سچ کہا ہے*

✦ *اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْم ٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤُدُهٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ*

الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک وسیع ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے [المعجم الکبیر للطبرانی ج1، 541] صحیح

23/06/2024

سورۃ یوسف سے پتا چلتا ہے کہ ۔۔۔۔
سگے حسد کر سکتے ہیں
اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں
بلا جُرم قید ہو سکتی ہے
پارسا پے تہمت لگائی جا سکتی ہے
قریب ترین عزیز جدا ہو سکتا ہے
بچھڑا ہوا مل سکتا ہے
دعائیں جلد يا بدیر قبول ضرور ہوتی ہیں

22/06/2024

*✦ کسـی شخـص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنـی طـاقت اسے دے رکھی ہے اللہ تنگـی کے بعد آسـانی بھی کردے گا*

☜ *تو جان لے کہ ناپسندیدہ چیزوں پر صبر کرنے میں بڑی خیر ہے اور مدد صبر کے ساتھ، کشادگی تنگی کے ساتھ اور آسانی مشکل کے ساتھ ہوتی ہے۔* (مسند احمد ١٩٢ ) صحيح

✦ *لَا تُکَلَّفُ نَفۡسٌ اِلَّا وُسۡعَہَا*

کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاتی (سورہ البقرہ ٢٣٣)

✦ *لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىہَا ؕ سَیَجۡعَلُ اللّٰہُ بَعۡدَ عُسۡرٍ یُّسۡرًا ٪﴿۷﴾*

اللہ تعالیٰ کسی کو تکلیف نہیں دیتا ہے مگر اسی کی جو اس نے اسے دیا ہے اللہ تعالیٰ تنگ دستی کے بعد جلد ہی آسانی پیدا کردے گا۔ (سورہ الطلاق ٧)

*✦ اللہ تعالیٰ کسی نفس کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی وسعت کے مطابق،اس کے لیے ہے جو اس نے نیکی کمائی اور اسی پر ہے جو اس نے برائی کمائی، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر بیٹھیں تو ہمارا مؤاخذہ نہ کرنا، اے ہمارے رب! اور ہم پر ویسا ہی بوجھ نہ ڈالنا جیسا تو نے ان لوگوں پر ڈالا تھا،جو ہم سے پہلے تھے ،اے ہمارے رب! اور تو ہم سے نہ اُٹھوا جس کی ہم میں طاقت ہی نہیں،اور ہم سے درگزر فرما اور تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تُو ہی ہمارا مولیٰ ہے، چنانچہ کافر لوگوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔ (سورہ البقرہ ٢٨٦ )

✦ *وَ لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا وَ لَدَیۡنَا کِتٰبٌ یَّنۡطِقُ بِالۡحَقِّ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۶۲﴾*

اور ہم کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو حق کے ساتھ بولے گی اور وہ ظلم نہیں کیے جائیں گے۔ (سورہ مومنون ٦٢)

19/06/2024

اربوں روپے کی کمپنیز سے لاکھوں روپے لے کر ایک ٹی وی اینکر ایڈ میں آتا ہے اور کہتا ہے کہ ڈبے کا دودھ پئیں کھلا دودھ آپکی صحت خراب کرتا ہے۔
میں جانتا ہوں کہ ان کمپنیز کے بڑے بڑے بجٹ سے چلنے والی ایڈورٹائزنگ کے سامنے میری یہ حقیر سی کوشش بہت زیادہ چھوٹی ہے مگر اسکے باوجود میں یہ لکھ رہا ہوں کہ یہ بکواس کرتا ہے پیسے لے کر سیٹھوں کی کمپنیز کے کاروبار چمکا رہا ہے(جو کہ ہر ماڈل کیا کرتا ہے)
کھلے دودھ میں کوئی مسلہ نہیں ہے اس میں پانی کی ملاوٹ ضرور ہوتی ہے اسکے علاؤہ اس دودھ کو ابال کر پینے میں کوئی قباحت نہیں جبکہ ڈبے کے دودھ زیادہ تر دودھ ہوتے ہی نہیں ان میں سے کئی ایک تو نان ڈیری وائیٹنرز ہیں جبکہ باقی لمبا عرصہ محفوظ رکھنے کے لیے اتنے زیادہ ٹمپریچر پر ابالے جاتے ہیں کہ وہ اپنی نیوٹریشن ہی ظائع کر دیتے ہیں۔
صدیوں سے لوگ کھلا دودھ پیتے آئے ہیں اور اب بھی پاکستان بھر میں اسی فیصد سے زیادہ لوگ کھلا دودھ ہی پی رہے ہیں انکی بکواس میں مت ائیں۔
یہی پروپیگنڈہ کر کر کے انہوں نے پاکستان میں دودھ کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔
یہ سب کاروباری سٹنٹ ہیں۔
دودھ پیو مست جیو۔

18/06/2024

یہ واقعہ حیران کن بھی ہے اور دماغ کو گرفت میں بھی لے لیتا ہے‘
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے پوچھا
’’ یا باری تعالیٰ انسان آپ کی نعمتوں میں سے کوئی ایک نعمت مانگے تو کیا مانگے؟‘‘
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
’’ صحت‘‘۔
میں نے یہ واقعہ پڑھا تو میں گنگ ہو کر رہ گیا‘
صحت اللہ تعالیٰ کا حقیقتاً بہت بڑا تحفہ ہے اور قدرت نے جتنی محبت
اور
منصوبہ بندی انسان کو صحت مند رکھنے کے لئے کی اتنی شاید پوری کائنات بنانے کے لئے نہیں کی۔
‘ ہمارے جسم کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پر غور کرتے ہیں تو عقل حیران رہ جاتی ہے
‘ ہم میں سے ہر شخص ساڑھے چار ہزار بیماریاں ساتھ لے کر پیدا ہوتا ہے۔
یہ بیماریاں ہر وقت سرگرم عمل رہتی ہیں‘ مگر ہماری قوت مدافعت‘ ہمارے جسم کے نظام ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتے رہتے ہیں‘
مثلاً
ًہمارا منہ روزانہ ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو ہمارے دل کو کمزور کر دیتے ہیں
مگر
ہم جب تیز چلتے ہیں‘
جاگنگ کرتے ہیں یا واک کرتے ہیں تو ہمارا منہ کھل جاتا ہے‘
ہم تیز تیز سانس لیتے ہیں‘
یہ تیز تیز سانسیں ان جراثیم کو مار دیتی ہیں اور
یوں ہمارا دل ان جراثیموں سے بچ جاتا ہے‘
مثلاً
دنیا کا پہلا بائی پاس مئی 1960ء میں ہوا مگر قدرت نے اس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی لاکھوں‘ کروڑوں سال قبل ہماری پنڈلی میں رکھ دی‘ یہ نالی نہ ہوتی تو شاید دل کا بائی پاس ممکن نہ ہوتا‘
مثلاً گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن 17 جون 1950ء میں شروع ہوئی مگر قدرت نے کروڑوں سال قبل ہمارے دو گردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسرا گردہ فٹ ہو جاتا ہے‘
ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔
یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتو سمجھی جاتی تھیں مگر آج پتہ چلا دنیا میں چند ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے نرخرے جڑے ہوتے ہیں‘ یہ بچے اس عارضے کی وجہ سے اپنی گردن سیدھی کر سکتے ہیں‘ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی عام بچوں کی طرح بول سکتے ہیں۔
‘ سرجنوں نے جب ان بچوں کے نرخروں اور پسلی کی فالتو ہڈیوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا پسلی کی یہ فالتو ہڈیاں اور نرخرے کی ہڈی ایک جیسی ہیں چنانچہ سرجنوں نے پسلی کی چھوٹی ہڈیاں کاٹ کر حلق میں فٹ کر دیں اور یوں یہ معذور بچے نارمل زندگی گزارنے لگے‘
مثلاً ہمارا جگر جسم کا واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے۔
‘ ہماری انگلی کٹ جائے‘ بازو الگ ہو جائے یا جسم کا کوئی دوسرا حصہ کٹ جائے تو یہ دوبارہ نہیں اگتا جب کہ جگر واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ اگ جاتا ہے
‘ سائنس دان حیران تھے قدرت نے جگر میں یہ اہلیت کیوں رکھی؟ آج پتہ چلا جگر عضو رئیس ہے‘
اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں اور اس کی اس اہلیت کی وجہ سے یہ ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے‘
آپ دوسروں کو جگر ڈونیٹ کر سکتے ہیں
‘ یہ قدرت کے چند ایسے معجزے ہیں جو انسان کی عقل کو حیران کر دیتے ہیں جب کہ ہمارے بدن میں ایسے ہزاروں معجزے چھپے پڑے ہیں اور یہ معجزے ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔
ہم روزانہ سوتے ہیں‘
ہماری نیند موت کا ٹریلر ہوتی ہے‘ انسان کی اونگھ‘ نیند‘ گہری نیند‘ بے ہوشی اور موت پانچوں ایک ہی سلسلے کے مختلف مراحل ہیں‘
ہم جب گہری نیند میں جاتے ہیں تو ہم اور موت کے درمیان صرف بے ہوشی کا ایک مرحلہ رہ جاتا ہے‘ ہم روز صبح موت کی دہلیز سے واپس آتے ہیں مگر ہمیں احساس تک نہیں ہوتا‘
صحت دنیا کی ان چند نعمتوں میں شمار ہوتی ہے یہ جب تک قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی
مگر
جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑتی ہے‘
ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے یہ ہماری دیگر تمام نعمتوں سے کہیں زیادہ قیمتی تھی‘
ہم اگر کسی دن میز پر بیٹھ جائیں اور سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کی انگلیوں تک صحت کا تخمینہ لگائیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہم میں سے ہر شخص ارب پتی ہے
‘ ہماری پلکوں میں چند مسلز ہوتے ہیں۔
یہ مسلز ہماری پلکوں کو اٹھاتے اور گراتے ہیں‘ اگر یہ مسلز جواب دے جائیں تو انسان پلکیں نہیں کھول سکتا
‘ دنیا میں اس مرض کا کوئی علاج نہیں
‘ دنیا کے 50 امیر ترین لوگ اس وقت اس مرض میں مبتلا ہیں اور یہ صرف اپنی پلک اٹھانے کے لئے دنیا بھر کے سرجنوں اور ڈاکٹروں کو کروڑوں ڈالر دینے کے لئے تیار ہیں‘
ہمارے کانوں میں کبوتر کے آنسو کے برابر مائع ہوتا ہے‘ یہ پارے کی قسم کا ایک لیکوڈ ہے‘ ہم اس مائع کی وجہ سے سیدھا چلتے ہیں
‘ یہ اگر ضائع ہو جائے تو ہم سمت کا تعین نہیں کر پاتے‘
ہم چلتے ہوئے چیزوں سے الجھنا اور ٹکرانا شروع کر دیتے ہیں ‘
دنیا کے سیکڑوں‘ ہزاروں امراء آنسو کے برابر اس قطرے کے لئے کروڑوں ڈالر دینے کے لئے تیار ہیں‘
لوگ صحت مند گردے کے لئے تیس چالیس لاکھ روپے دینے کے لئے تیار ہیں‘
آنکھوں کا قرنیا لاکھوں روپے میں بکتا ہے‘
دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں چلی جاتی ہے‘
آپ کی ایڑی میں درد ہو تو آپ اس درد سے چھٹکارے کے لئے لاکھوں روپے دینے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں‘
دنیا کے لاکھوں امیر لوگ کمر درد کا شکار ہیں۔
گردن کے مہروں کی خرابی انسان کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے‘
انگلیوں کے جوڑوں میں نمک جمع ہو جائے تو انسان موت کی دعائیں مانگنے لگتا ہے
‘ قبض اور بواسیر نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی مت مار دی ہے‘
دانت اور داڑھ کا درد راتوں کو بے چین بنا دیتا ہے
آدھے سر کا درد ہزاروں لوگوں کو پاگل بنا رہا ہے
شوگر
کولیسٹرول
اور
بلڈ پریشر کی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہر سال اربوں ڈالر کماتی ہیں
اور
آپ اگر خدانخواستہ کسی جلدی مرض کا شکار ہو گئے ہیں تو آپ جیب میں لاکھوں روپے ڈال کر پھریں گے مگر آپ کو شفاء نہیں ملے گی۔
منہ کی بدبو بظاہر معمولی مسئلہ ہے مگر لاکھوں لوگ ہر سال اس پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں۔
ہمارا معدہ بعض اوقات کوئی خاص تیزاب پیدا نہیں کرتا اور ہم نعمتوں سے بھری اس دنیا میں بے نعمت ہو کر رہ جاتے ہیں۔
ہماری صحت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے مگر ہم لوگ روز اس نعمت کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
ہم اس عظیم مہربانی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے
ہم اگر روز اپنے بستر سے اٹھتے ہیں
‘ ہم جو چاہتے ہیں ہم وہ کھا لیتے ہیں اور یہ کھایا ہوا ہضم ہو جاتا ہے
ہم سیدھا چل سکتے ہیں
دوڑ لگا سکتے ہیں
جھک سکتے ہیں
اور
ہمارا دل‘ دماغ‘ جگر اور گردے ٹھیک کام کر رہے ہیں
‘ ہم آنکھوں سے دیکھ
کانوں سے سن
ہاتھوں سے چھو
ناک سے سونگھ
اور منہ سے چکھ سکتے ہیں
تو پھر ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل
اس کے کرم کے قرض دار ہیں
اور
ہمیں اس عظیم مہربانی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے
کیونکہ
صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو ہم پوری دنیا کے خزانے خرچ کر کے بھی یہ نعمت واپس نہیں لے سکتے‘
ہم اپنی ریڑھ کی ہڈی سیدھی نہیں کر سکتے۔
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔۔۔۔۔۔

16/06/2024

*" نصیب کا لُقمہ "*

*مشہور عرب مفکر اور داعی ڈاکٹر علی طنطاوی رحمہ اللّٰه فرماتے ہیں کہ :*
*وہ کابل میں تھے کہ وزارت خارجہ کی طرف سے حُکم ہوا کہ فوری طور پر ایک ضروری کام سے رُوس چلے جائیں -*
*وہ تیار ہوئے لیکن یہ پریشانی لاحق ہوئی کہ غیر مُسلم مُلک ہے وہاں ان کا ذبیحہ مُجھ سے تو نہیں کھایا جائے گا ، گھر میں دو دیسی مُرغیاں تھیں بیگم نے ذبح کروا کر زادِ سفر میں یہ کہتے رکھ دیا کہ جب تک ان سے کام چلتا ہے چلانا، آگے کا اللّٰه پاکﷻ بندوبست کرے گا ۔*
*وہ کہتے ہیں میں تاشقند پُہنچا ہی تھا کہ وہاں کے ایک مُسلمان شیخ نے گھر دعوت کی ، میں ان کے گھر جانے کے لئے نکلا تھا کہ راستے میں ایک غریب عورت بُھوک سے نڈھال اپنے بچوں کے ساتھ سڑک کِنارے کھڑی تھی ، میں نے بے اختیار وہ دونوں مُرغیاں انہیں پکڑا دیں .*
*ابھی ایک گھنٹہ نہیں گُزرا تھا کہ کابل سے تار آئی کہ وہ کام جس کے لئے آپ کو بھیجا تھا وہ ہوگیا آپ واپسی کی فلائیٹ پکڑ لیں .*
*شیخ صادق مجیدی کہتے ہیں اس سفر کا مُجھے کوئی اور مقصد سمجھ نہیں آیا سِوائے اس بات کے کہ میرے گھر دو مُرغیاں تھیں ، جو 4 ہزار کلومیٹر دُور کِسی غریب ماں اور بچوں کا رزق تھیں ۔*
*اللّٰه تعالٰیﷻ نے مُجھے اس کام کے لئے افغانستان سے تاشقند بھیج دیا کہ چل اس غریب ماں اور اس کے بُھوکے بچوں کو یہ رزق پُہنچا آ.*
*یاد رکھیں آپ کے نصیب کا لُقمہ زمین کے جس حِصّے میں بھی ہوگا اللّٰه تعالٰیﷻ آپ تک پُہنچائے گا .*
*لہٰذا اپنے آپ کو اگلی نسلوں کا خُدا نہ سمجھیں*
*یہ نہ سوچیں کہ ہم نے ہر حلال اور حرام کی تفریق کے بغیر اپنی اولاد اور نسلوں کے لئے جائیدادیں اور دولت چھوڑ کر جانی ہے ۔*
*یاد رکھیں اللّٰهﷻ نے آپ کو اس کا مکلف نہیں کیا ، آپ صِرف اسی بات کے مکلف ہیں کہ حلال روزی کما کر اپنے بچوں کو کھلائیں ۔*
*حرام کمائیں گے تو صِرف آپ ہی قبر میں جواب دہ ہوں گے۔*
*ہم جتنا مرضی حرام مال اِکٹھا کر لیں۔*
*لوگوں پر ظُلم کر کے ، ان کو تنگ کر کے ، ہم جتنا مرضی جہنم کا ایندھن اِکٹھا کر لیں۔*
*ہمیں نہیں پتا کہ یہ ہماری نسلوں کے نصیب میں بھی ہوگا یا نہیں ۔*
*کیوں کہ بادشاہوں کی اولاد فقیر اور فقیروں کی اولاد بادشاہ ہو جایا کرتی ہے ۔*
*اور زندگی تو بالکل ہی بے وفا ہے ۔ پتہ نہیں کِس لمحے ساتھ چھوڑ جائے ۔*
*لہٰذا اپنی آخرت کی فِکر کریں اور نسلوں کی فِکر نہ کریں ۔ وہ نیلی چھت والا ان کا بھی مالِک اور رازِق ہے ۔*
*یاد رکھیں رِزق حرام دیکھنے میں تو خُوش نُما لگتا ہے مگر دراصل یہ جہنم کا ایندھن ہے۔*
*اللّٰه پاکﷻ ہمیں رِزق حرام کی نحوست سے بچائے اور رِزق حلال میں وُسعت دے ۔*
*اور رِزق حرام سے دِل میں نفرت پیدا فرمائے ۔ کیونکہ ایک لُقمہ حرام کا چالیس دن کی عبادت کو برباد کر دیتا ہے ۔*

02/06/2024

میں آپکو ایک راز کی بات بتاتا ہوں۔

اس بات کو جتنا شیئر کر سکتے ہوں ضرور کرئیے گا۔

اگر آپ زندگی میں درود پاک پڑھنا شروع کر دیتے ہیں تو آپکو اپنے نصیب کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں
نہ مال نہ اولاد نہ اچھے رشتے نہ رزق کی بھی فکر نہیں ہونی چاہیے۔

درود پاک آپکا اخلاق اخلاص خلوص نیت دنیا آخرت سب سنوار دیتا ہے۔

اللہ دُرود پاک پڑھنے والے کو خود سنبھال لیتا ہے اس کے معاملات اپنے ہاتھ میں لیتا ہے۔

اگر کوئی دُرود پڑھنا شروع کر دے اور اپنی اولاد کو یا اُمت مسلمہ میں سے کسی کی اولاد کو دُرود پڑھنے پر لگا دے تو کبھی نصیبوں کی فکر لا حق نہ ہوگی۔

اللہ اپنے محبوب بندوں کے ساتھ رکھے گا محبوب بندوں میں سے رکھے گا آپکو بھی اور آپکی نسلوں کو بھی۔

دعوت دُرود دینے والے کی نسل رنگ دی جاتی ہے۔

آپ اپنے بچوں بچیوں کو بچپن سے درود کی عادت ڈالیں تاکہ کل کو آپکو نصیب کے لیے فکر مند نہ ہونا پڑے۔

اللہ دُرود پڑھنے والے بندے اور بندی کو آپ ﷺ کا محبوب نظر انسان عطا فرماتا ہے اپنا محبوب نظر عطا فرماتا ہے تاکہ نسلوں میں عاشق پیدا ہوں
تاکہ نسلیں بلند بخت ہوں
تاکہ آپکی نسل سے دین کا کام لیا جا جائے
تاکہ آپکی نسل میں عاشق رسولﷺ پیدا ہوں اور درود سلام پڑھنے والے پیدا ہوں

آپ بس دُرود پڑھیں اور دعوت دُرود دیں اپنے ساتھ اپنے احباب کو دوستوں کو عزیزوں کو سٹوڈنٹس کو شامل کریں۔
اور بس پھر اللّٰہ کی آپﷺ کی نظر کرم دیکھیں۔

آپکو اور آپکی نسلوں کو تھام کر رکھا جائیگا سنبھال کر رکھا جائیگا محبت سے رکھا جائے گا خود تربیت کی جائے گی حوض کوثر سے جنت کے اونچے مقام تک یاد رکھا جائے گا۔

درود پڑھنے اور پڑھوانے والے کو محشر قبر پل صراط پہ جگہ امان ہوگی

قبر میں بھی ورد دُرود تحفے میں ملے گا
روح تا ابد محو دُرود رہے گی۔
ذکر دُرود والوں میں دعوت دُرود والوں میں آپکا نام اللّٰہ عزوجل اور آپﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔

آپﷺ کی اللّٰہ کی اور اہل بیت کی خاص الخاص محبت نظر اور عشق نصیب ہو گا۔

جسے اللّٰہ عزوجل اور آپﷺ عطا ہو جائیں انکا عشق اُنکی یاد انکا خیال تو کیا کوئی ایسی نعمت ہے پھر جس سے محروم رھیگا۔

دعاؤں کا طالب

*💕صَلَّی اللّٰهُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ آلِه

جتنا شیئر کر سکتے ہوں ضرور کرئیے گا۔

02/06/2024

‏کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سُنا یا پڑھا ہے ؟
آپ اسکو سُن کر تو دیکھیں پڑھ کر تو دیکھیں آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔
اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتا ہے۔

وَالضُّحٰى (1)

دن کی روشنی کی قسم ہے۔

وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2)

اور رات کی جب وہ چھا جائے۔

اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔
زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے ۔ کبھی روشن کبھی تاریک۔
تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔ دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔ اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔
جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔
بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔
کیا یقین ہونا چاہیے ؟
کہ کچھ بھی ہو۔

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3)

آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔

ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔
ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا
جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہو۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔
ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق کی محبت مخلوق سے ختم نہیں ہوتی 🤍
کتنی پیاری تسلی ہے نا ۔ اللہ ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔۔
جب ہم دنیا میں خسارے میں جارہے ہوتے ہیں۔ہر تعلق آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہوتا ہے ۔ ہر چیز دور جا رہی ہوتی ہے۔ دنیا منہ موڑے کھڑی ہوتی ہے تو یاد رکھیں

وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)

اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔

اصل چیز تو آخرت ہے۔
دنیا میں نہ ہو کامیابی، لیکن آخرت پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ہے
آپ کیوں امید کرتے ہیں لوگ راضی کریں ؟
آپ کیوں ایسے اعمال نہیں کرتے جن سے اللّٰہ تعالیٰ راضی ہو،
آپ اللہ کے لیے کوشش کریں اللہ تسلی دیتے ہیں۔

وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)

اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔

کیا ہوا جو ساری محنت ضائع ہوگی ؟ کیا ہوا سب نے چھوڑ دیا ؟ کیا ہوا سب کے آگے برے بن گے ؟ کیا ہوا مسلسل ناکامی ہے ؟ کیا ہوا مسلسل تنگی ہے؟ کیا ہوا کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔
یاد رکھے ! اللہ آپکے ساتھ ہیں وہ آپکو بھولے گا نہیں۔
تو پھر کیا غم ؟ پھر کیا پریشانی ؟
تو مسکرائیے اور ہر دکھ ' درد تکلیف کو سپرد خدا کردیں پھر ایک سکون نازل ہو گا دل میں۔💞

01/06/2024

میں نے اپنی عمر بتائی اور ان کی پوچھی تو معلوم ہوا ۹۵ برس کے تھے اور ان کی والدہ کا انتقال ۱۰۵ برس کی عمر میں ہوا تھا

میں نے زرا ہچکچاہٹ سے پوچھا کہ اچھی صحت کا راز تو بتائیں
کہنے لگے بس بیمار نہ پڑو؟
میں نے کہا یہ تو ہمارے بس کی بات نہیں۔
ھنستے ہوئے کہنے لگے بس کی بات ہے
میں نے کہا آپ بتائیں میں ضرور عمل کرونگا
میرے قریب آکر آہستہ سے کہنے لگے منہ میں کبھی کوئی چیز بسم اللّٰہ کے بغیر نہ ڈالنا چاہے پانی کا قطرہ ہو یا چنے کا دانہ؟
مین خاموش سا ہوگیا

پھر کہنے لگے اللّٰہ نے کوئی چیز بے مقصد اور بلاوجہ نہیں بنائی ہر چیز میں ایک حکمت ہے اور اس میں فائدے اور نقصان دونوں پوشیدہ ہیں- جب ہم کوئی بھی چیز بسم اللّٰہ پڑھ کر منہ میں ڈالتے ہیں تو اللّٰہ اس میں سے نقصان نکال دیتا ہے-

ہمیشہ بسم اللّٰہ پڑھ کر کھاؤ پیو اور دل میں بار بار خالق کا شکر ادا کرتے رہو اور جب ختم کرلو تو بھی ہاتھ اٹھا کر شکر ادا کرو کبھی بیمار نہ پڑوگے- میری انکھیں تر ہوچکی تھیں

دیر ہورہی تھی میں سلام کرکے اٹھنے لگا تو میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے، کھانے کے حوالے سے آخری بات بھی سنتے جاؤ،
میں جی کہہ کر پھر بیٹھ گیا

کہنے لگے اگر کسی کے ساتھ بیٹھ کر کھا رہے ہو تو کبھی بھول کے بھی پہل نا کیا کرو چاہے کتنی ہی بھوک لگی ہو پہلے سامنے والی کی پلیٹ میں ڈالو اور وہ جب تک لقمہ اپنے منہ میں نہ رکھ لے تم نہ شروع کیا کرو

میری ہمت نہیں پڑ رہی تھی کہ اسکا فائدہ پوچھوں؟

لیکن وہ خود ہی کہنے لگے یہ تمہارے کھانے کا صدقہ ادا ہوگیا اور ساتھ ہی اللّٰہ بھی راضی ہوا کہ تم نے پہلے اس کے بندے کا خیال کیا- یاد رکھو غذا جسم کی اور بسم اللّٰہ روح کی غذا ہے- اب بتاؤ کیا تم ایسے کھانے سے بیمار پڑ سکتے ہو؟
میں بے ساختہ ان کے چہرے پر اپنے دونوں ہاتھ رکھ کر تیزی سے جانے کے لئے مڑ گیا کہ دین کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہمُ اور ہماری اولاد کتنی محروم ہے.

Address

56-Railway Road, Opp. Dawakhana Hakeem Ajmal Khan, Gawalmandi
Lahore
54570

Telephone

0300-4729989

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Madina Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-Madina Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category