03/12/2025
آٹسٹک بچوں کے والدین کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ اور پنجاب حکومت خصوصا محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ Maryam Nawaz Sharif اس کام کے لیے مبارک باد کی مستحق ہیں۔ اچھے کام کو ضرور سراہنا چاہیے۔ بلا شبہ یہ ایک تاریخی قدم ہے۔ کہ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں باقاعدہ داخلے شروع ہو چکے ہیں۔۔
اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔
آٹسٹک بچوں کے والدین کی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی سہولت کے تحت آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن فارم جمع کرا سکتے ہیں
مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں 3 سے 5 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن قائم
6 سے 12 سال کے بچے جونیئر اور 13 سے 16 سال کے بچے سینئر سیکشن میں پڑھیں گے
مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔