22/03/2022
حجاز ہسپتال
خدمت انسانیت کا علمبردار،
حجاز ہسپتال میں دکھی انسانیت کو طبی خدمات فری فراہم کی جاتی ہیں، حجاز ہسپتال کی اعلیٰ طبی سہولیات کے پیشِ نظر روزانہ مریضوں کی کثیر تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے،جس کے سبب مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،اور اب دوسرے شہروں بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی خصوصاً غریب مریض یہاں آتے ہیں اور بحمد اللہ، تسلی بخش علاج معالجے کی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس سال 2021 میں حجاز ہسپتال کے شعبہ ڈائیلسز میں 17,742 مستحق اور نادار مریضوں کو علاج معالجے کی فری خدمات فراہم کی گئیں۔اس کے ساتھ ساتھ الحمد للّٰہ تمام مستحق مریضوں کے گھروں میں ماہانہ راشن بھجوانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں ہمارے شریکِ سفر بنیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔