Healing Warehouse

Healing Warehouse More than 8 years experience in the field of Healing and Serving humanity. If you are depressed and unable to get a solution.

Contact us to get an an appointment! Come for your better Assessment and their solutions.

-Expert Psychologist Available 24/7.-Call now and Book your appointment.Whatsapp/Call: 0334 44 25 945
11/06/2021

-Expert Psychologist Available 24/7.
-Call now and Book your appointment.

Whatsapp/Call: 0334 44 25 945

10/06/2021

*💕ہمارے اردگرد بدگمانی اور مایوسی کیلیے جتنی بھی وجوہات موجود ہوں ہمیں ان کے باوجود یقین کا انتخاب کرنا چاہیے💕*

ماہر نفسیات
سدرہ🙂

-Expert Psychologist available 24/7-Book your online session from the comfort of your home and heal everday.*WE TAKE CAR...
15/03/2021

-Expert Psychologist available 24/7

-Book your online session from the comfort of your home and heal everday.

*WE TAKE CARE OF YOU PROFESSIONALLY*

14/12/2019

ہمارے ہاں نفسیات اور ماہر نفسیات کے حوالے سے بہت سی (myths )غلط مفروضے موجود ہیں ۔ جن میں سے چند ایک یہ ہیں ۔
1۔ ماہر نفسیات پاگل پن کا علاج کرتے ہیں
(جبکہ ماہر نفسیات کا کام آپکو بہتر زندگی کی طرف لانا ہے ، وہ چاہے گھریلو مسائل ہوں یا ذاتی نوعیت کے عام سے مسائل ' family counseling' career counseling' relaxation exercies' couple counseling یہ سب بھی تو ماہر نفسیات ڈیل کرتے ہیں )۔

2۔ جو ایک بار کسی نفسیاتی مسئلے کا شکار ہو گیا وہ کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔
( ہر مسئلے کا حل موجود ہوتا ہے ۔اگر میڈیکل کی رو سے دیکھیں تو بھی یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جو بیماری جتنی پرانی ہوتی ہے اسے ٹھیک ہونے میں اتنا ہی وقت لگتا ہے۔ بیماری کو نا قابل علاج ہم تب بناتے ہیں جب آخری اسٹیج پر اسکی طرف توجہ کرتے ہیں لیکن ایسی صورت میں بھی یاد رکھیے ہم اپنی تدبیر کرنا نہیں چھوڑتے )۔

3۔ ماہر نفسیات صرف باتوں پر ٹرخاتے ہیں
( اگر کسی مسئلے کا حل باتوں سے نکل سکتا ہو تو کیا یہ بہتر نہیں ، بجاۓ اس کے کہ آپ کو بھاری بھرکم دوائیاں دی جائیں ۔ اور دوسری بات یہ کہ جو باتیں ماہر نفسیات کرتے ہیں وہ محض باتیں نہیں ہوتی انھیں سیکھنے کے لئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے ۔

4۔ ماہر نفسیات کے پاس جانا پاگل پن کی مہر لگا دیتا ہے ۔
( ماہر نفسیات کو خود بھی کچھ عرصے کے بعد سیشنز لینے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس نے اپنے بوجھ کے ساتھ ساتھ کلائنٹس کے مسائل کا بوجھ بھی اٹھایا ہوتا ہے ۔ اگر ماہر نفسیات کے پاس جانا پاگل ہونے کو ظاہر کرتا تو سب سے پہلے ماہر نفسیات کو ہی اس پہ اعتراض ہونا چاہیے تھا )۔

5۔ نفسیاتی مسائل نا قابل علاج ہیں ۔
( ہماری یہ سوچ نفسیاتی مسائل کو پیچیدہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے _ ہم مسئلے کا حل تب ڈھونڈھنے نکلتے ہیں جب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہوتا ہے ۔ جتنی جلدی مسئلے کی نشاندہی ہو سکے گی اتنی جلدی ہی اسکا حل ممکن ہو سکے گا

14/12/2019

ایک انسان کے اندر حالات سے لڑنے کی طاقت موجود ہوتی ہے
لیکن بعض دفعہ حالات اور مصائب کی تلخی اس طاقت کو صحیح سمت میں استعمال سے روک دیتے ھیں
ایک ماہر نفسیات آپکی اسی طاقت کو درست سمت لے کے جاتا ہے
ماہر نفسیات _ سِدْرَةُ المُنْتَهَى


For Appointment Call:
0334-4425945 , 042-35168848

14/12/2019

خیالات کا تسلط وتکرارعمل
Obsessive Compulsive Disorder
تعارف
اس پر فٹ بال کا جنون ہر وقت طاری رھتا ہے"۔" اس کو چوڑیوں کا حد سے زہادہ شوق ہے"۔" وہ جھوٹ بولتا رھتا ہے یا یہ ہاتھ بہت دھوتا ہے۔ ہم یہ الفاظ ان لوگوں کے لیئے استعمال کرتے ہیں جو کچھ عادات یا حرکات باربار کرتے رھتے ہیں، حالانکہ دوسروں کو ان کے اس رؤیے کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی ۔ اگر آپ کے ذ ہن میں ایسے تکلیف دہ خیالات باربار آتے ہیں حالانکہ آپ کوشش کرتے ہیں کہ یہ خیالات آپکے ذ ہن میں نہ آئیں۔ آپ کے دل میں خیال آتا ہے کہ آپ باربار چیزوں کو چھوئیں ان کو گینیں کہ وہ کتنی ہیں یا کسی کام کو باربار کریں مثلا ہاتھ بہت بار دھونا وغیرہ۔
کمپلسيوڈس آرڈر ھو سکتا ہے۔ تو آپکو آبسيسو

او سی ڈی کے مریضوں کو کیسا محسوس ھوتا ہے؟

مجھے ڈر لگا رھتا ہے کہ مجھے کسی سے کوئی بیماری نہ لگ جائےاسلئیے میں بہت دیر تک اپنے ہاتوں کودھوتی رھتی/رھتا ھوں، اپنے بستر کو صاف کرتا/کرتی رھتی ھوں تاکہ جراثیم مر جائیں اور میں کوشش کرتی ھوں کہ کسی بھی کام کے لئیے مجھے گھر سے باہر نہ جانا پڑے۔ جب میرے گھر کے دوسرے افراد گھر میں آتے ہیں تو میں انھیں اپنے کمرے میں نہیں آنے دیتی اور اگر آ بھی جائیں تو اندر آنے سے پہلے انکے جوتے اترواتی ھوں، مجھے احساس بھی ھوتا ہے کہ میرے یہ اوہام احمقانہ ہیں اور میرے گھر والے اس عادت سے تنگ آ چکے ہیں مگر میں اپنے آپ کو یہ سب کونے سے نہیں روک پاتی۔

اوسی ڈی کی علامات

آبسیسو کمپلسیو ڈس آرڈر میں دو طرح کی علامات ھوتی ہیں۔

وہم کے خیالات ( آبسیشنز)

ایسے کام جن کو باربار کرنے کے لئیے مریض اپنے آپ کو مجبور پاتا ہے (کمپلشنز)

آبسیشنز ( وہم کے خیالات
مریضوں کے ذ ہن میں اکثر خیال، شک، وہم اور وسوسے آتے ہیں اور یہ خیالات یہاں تک کہ سوتے وقت بھی خوابوں کی شکل میں آتے رھتے ہیں۔ جب کسی اچھی چیز یا واقعہ کا خیال آئے تو لطف اٹھاتا ہے لیکن اگر کسی تکلیف دہ چیز کا خیال آجائے تو پریشانی ھوتی ہے۔ عام طور پر یہ وہم بہت تکلیف دہ ھوتے ہیں کیونکہ یہ تشدد پر مبنی یا جنسی نوعیت کے ھوتے ہیں۔ مریض کو پتہ ھوتا ہے کہ یہ فضول خیالات ہیں اور مریض بار بار ان کو ذہن سے جھٹکنے یا روکنے کی کوشش کرتا ہےلیکن یہ خیالات ذہن سے نہیں نکلتے۔ مریض کو پتہ ھوتا ہے کہ یہ خیالات اس کے اپنے ہی ہیں لیکن یہ اس کی مرضی کے خلاف ذہن میں آتے رھتے ہیں۔ ایسے مریض کی زندگی اجیرن ھوجاتی ہے وہ ہر وقت آنسو بہاتا رھتا ہے۔

کمپلشنز ( باربار کوئی کام بلاوجہ دہرانا )
اس بیماری کے مریض بعض کام بے شمار دفع دہراتے ہیں مثلا بعض لوگ ایک کام جیسے ہاتھ دھونا بہت بار کرتے ہیں، پچاس پچاس بار چیک کرتے ہیں کہ دروازہ بند کیا ہے یا نہیں۔ جبکہ مریض کو یہ بھی پتہ ھوتا ہے کہ یہ کام بہت ہی بیکار اور فضول ہے۔ اگر وہ یہ کام نہ کریں یا خود کو روکنے کی کوشش کریں تو انکو گھبراہٹ ھونے لگتی ہے۔ بعض مریض اس طرح کے کام بار بار اس لئیے بھی کرتے ہیں کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ اگر ہم نے یہ نہ کیا تو ہم پر یا ہمارے گھر والوں پر کوئی مصیبت آجائے گی۔

One of my clients is very upset and asked me.... "Why can not I stop overthinking?"A lot of people ask me this question,...
14/12/2019

One of my clients is very upset and asked me....

"Why can not I stop overthinking?"

A lot of people ask me this question, So I thought I would give you a short solution today that will help you a lot because Overthinking is not a big problem its just an art of creating problems that were not even there.

Firstly,

Your mind is occupied with your own thoughts (it may be negative or positive) and is not stimulated by new and interesting information. If you wish to get out of this mode, it will require a change in your activities.

You apparently are stimulated by what’s going on in your own mind and if you wish to change it, you will have to seek new ways to activate the pleasure center in your brain.

One way to do this is to do some volunteer activity. Helping others frees your mind from yourself and focuses on those who are less fortunate. Very intelligent people know this and devote a portion of their time to volunteer work. You will be helping yourself by performing a worthy activity for your community.

Another option is to study a subject you are interested in but know absolutely nothing about. Your mind will be absorbed by new and interesting information and you’ll be less likely to overthink because overthinking just ruins you & makes you worry. It just makes everything worse than it actually is. So stop overthinking and & quite making up problems that don't exists...!!!


غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کو سمجھ کر بہت آسانی سے غصے پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔لیکن یہ غصے کی نفسیات اور جذبات ...
14/12/2019

غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کو سمجھ کر بہت آسانی سے غصے پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

لیکن یہ غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کیا ہے؟

ہمارے اندر 16 Chemicals ہیں‘ یہ کیمیکلز ہمارے جذبات‘ ہمارے Emotions بناتے ہیں‘ ہمارے ایموشن ہمارے Moods طے کرتے ہیں اور یہ موڈز ہماری Personality بناتے ہیں. ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے مثلاً غصہ ایک جذبہ ہے, یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے کیونکہ ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی، یا ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا یا ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا، یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا جس سے ہم بھڑک اٹھیں گے لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی، ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں Cool Down ہو جائیں گے. چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں سکتے ہیں.

یہ نسخہ صرف غصے تک محدود نہیں ہے۔ہمارے 6 basic emotions ہیں :

غصہ‘ خوف‘ نفرت‘ حیرت‘ لطف(انجوائے) اور اداسی۔

ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ہو تی ہے‘ ہمیں صرف بارہ منٹ کیلئے خوف آتا ہے‘ ہم صرف 12 منٹ قہقہے لگاتے ہیں‘ ہم صرف بارہ منٹ اداس ہوتے ہیں‘ ہمیں نفرت بھی صرف بارہ منٹ کیلئے ہوتی ہے‘ ہمیں بارہ منٹ غصہ آتا ہے اور ہم پر حیرت کا غلبہ بھی صرف 12 منٹ رہتا ہے‘
ہمارا جسم بارہ منٹ بعد ہمارے ہر جذبے کو نارمل کر دیتا ہے۔

اکثر لوگ سارا سارا دن غصے، اداسی، نفرت اور خوف کے عالم میں کیوں رہتے ہیں؟

یہ جذبے آگ کی طرح تصور کر کے سمجھیں ؛ آپ کے سامنے آگ پڑی ہے، آپ اگر اس آگ پر تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رہیں گے یا اس پر خشک لکڑیاں رکھتے رہیں گے تو کیا ہو گا ؟ یہ آگ پھیلتی چلی جائے گی، یہ بھڑکتی رہے گی۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جذبات کو بجھانے کی بجائے ان پر تیل اور لکڑیاں ڈالنے لگتے ہیں چنانچہ وہ جذبہ جس نے 12 منٹ میں نارمل ہو جانا تھا وہ دو دو‘ تین تین دن تک وسیع ہو جاتا ہے‘ ہم اگر دو تین دن میں بھی نہ سنبھلیں تو وہ جذبہ ہمارا طویل موڈ بن جاتا ہے اور یہ موڈ ہماری شخصیت‘ ہماری پرسنیلٹی بن جاتا ہے۔

آپ نے کبھی غور کیا ہم میں سے بے شمار لوگوں کے چہروں پر ہر وقت حیرت، ہنسی، نفرت، خوف، اداسی یا پھر غصہ کیوں نظر آتا ہے؟

وجہ صاف ظاہر ہے ؛ جذبے نے 12 منٹ کیلئے ان کے چہرے پر دستک دی لیکن انہوں نے اسے واپس نہیں جانے دیا اور یوں وہ جذبہ حیرت ہو، قہقہہ ہو، نفرت ہو، خوف ہو، اداسی ہو یا پھر غصہ ہو۔۔ وہ ان کی شخصیت بن گیا، وہ ان کے چہرے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درج ہو گیا، یہ لوگ اگر وہ 12 منٹ مینج کر لیتے تو یہ عمر بھر کی خرابی سے بچ جاتے، یہ کسی ایک جذبے کے غلام نہ بنتے، یہ اس کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوتے۔

14/12/2019

Breathe into your Belly, on the exhale make a Pleasure sound while saying "HAhhhhhhhhhhh".
This stimulates the Vegus nerve, raises your vibration, shifts you out of fight or flight and produces the love hormone "Oxytocin".




For Appointment Call:
042-35168848 , 0334-4425945

20/07/2019



1⃣۔ رابطہ کرنے سے پہلے اپنا مسئلہ یا علامات لکھ لیں یا اچھی طرح دہرا لیں تاکہ آپ پوری انفادمیشن صحیح طریقے سے ہم تک پہنچا سکیں۔

2⃣۔ آپ ماہر نفسیات سے مستفید ہونے کے بعد اپنے آپ کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں؟ یہ بھی بتائیے۔
3⃣۔ آپ کے مسئلہ کی جڑ تک پہنچنے کے لیے ایک ماہر نفسیات کو آپ سے کچھ معلومات چاہئیے ہوتی ہیں، ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے تعاون کیجئیے۔

4⃣ بعض اوقات ہمیں یہ نہیں پتا ہوتا کہ ہمارا اصل مسئلہ کیا ہے، اس لیے ماہر نفسیات جس بھی رخ سے آپ کا مسئلہ دیکھنا چاہے اسے دیکھنے دیجئیے۔ جیسا آپ اپنے آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں، ان شاء اللہ آپ کا ماہر نفسیات آپ کو وہاں تک پہنچا دے گا۔
5⃣یہ ہرگز نہ سوچیں کہ ایک ہی دن میں آپ کا مسئلہ 100 فیصد حل ہو جاے گا۔ ماہر نفسیات بعض اوقات اپنے علم سے آپ کے زہن میں کچھ ایسی پروگرامنگ کرتا ہے جس کا نتیجہ کچھ دن میں سامنے آتا ہے، پھر اگلا کام ماہر نفسیات نے یہ نتیجہ دیکھنے کے بعد کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے صبر اور تعاون سے اپنے ماہر نفسیات کا ساتھ دیجئیے۔

6⃣ماہر نفسیات آپ کو جو بھی سمجھائے یا ہوم ورک دے، اسے ایمانداری کے ساتھ کیجئیے اور ذہن میں دہرائیے۔

7⃣ اگر آپ خود اپنے مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو آپ کو ٹھیک ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

8⃣اور اگر آپ خود ہی ٹھیک نہیں ہونا چاہتے یا تعاون نہیں کرتے تو کوئی ماہر نفسیات بھی آپ کو ٹھیک نہیں کر سکے گا، اس لیے ایسی صورت میں کسی ماہر نفسیات سے رابطہ بھی نہ کریں۔

9⃣ ماہر نفسیات اگر آپ کو اپنی کچھ عادتیں یا طرز زندگی بدلنے کو کہے تو لازمی ایسا کریں، آپ کے مسئلے کا حل اسی میں پوشیدہ ہو گا۔

🔟 یاد رکھیں ماہرین نفسیات آپ کی دنیاوی مشکلات حل نہیں کرتے، بلکہ آپ کی زہنی و نفسیاتی مشکلات حل کرتے ہیں، اور آپ کو اتنا طاقت ور بنا دیتے ہیں کہ وہ دنیاوی مشکلات آپ کو بہت معمولی لگنے لگتی ہیں اور آپ بہت آسانی اور اعتماد کے ساتھ ان مشکلات کو عبور کر لیتے ہیں اور زندگی کی خوشی واپس پا لیتے ہیں....

Address

Faisal Hospital, 23 A, Faisal Town
Lahore
54000

Telephone

+923344425945

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Healing Warehouse posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram