Active Life Physio Clinic

Active Life Physio Clinic We provide Home Physiotherapy Services for Stroke, Cerebral Palsy, Neuromuscular, Sciatica, back pain

07/12/2025

میں کسی کی غلط بات برداشت نہیں کرتا۔ اچھے کے ساتھ اچھا ہوں لیکن جب کوئی غلط کرے تو مجھ سے بُرا کوئی نہیں۔ مجھ سے منافت نہیں ہوتی، دل کا صاف ہوں “جو بات ہو منہ پر بولتا ہوں”۔ کسی کو بُری لگے یا اچھی۔ بھلائی کا تو زمانہ ہی نہیں۔
آپ نے ایسے اکثر لوگ اپنے آس پاس دیکھے ہو نگے۔ جو “منہ کے ساتھ ہمیشہ کتا باندھ” کر رکھتے ہیں۔ اگر نہیں سمجھ پائے تو ان کی کچھ نشانیاں ہیں۔
۱- سوچے بغیر بولتے ہیں
۲-ہر بات میں ٹانگ اڑانا
۳-لہجے میں سختی اور تلخی
۴-جلدی غصے میں آ جانا
۵-دوسروں کی بات کاٹ دینا
۶- تنقید برائے تنقید کرنا
۷-گالم گلوچ میں جلدی اُتر آنا
۸-کسی کی عزت یا مقام کا لحاظ نہ کرنا
اور سب سے بڑی بات کہ یہ لوگ Emotionally بہت weak ہوتے ہیں اور برداشت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔
آس پاس کے لوگ شروع میں انہیں سمجھاتے ہیں لیکن پھر خودی سمجھ جاتے ہیں کہ یہ نہیں سدھرنے والا۔ اور آہستہ آہستہ ان سے دور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
اچھوں کے ساتھ تو سبھی اچھے رہ لیتے ہیں۔ اعلی ظرفی تو یہ ہے کہ اُس کے ساتھ اچھائی کی جائے جس نے آپ کے ساتھ بُرا کیا۔
اور اگر کہیں اختلاف ہو بھی جائے تو اول تو درگزر کر دیں۔ ہر جگہ صفائی پیش کرنا بھی ضروری نہیں ہوتا۔ اگر اختلاف کرنا بھی ہے تو تہذیب کے دائرے میں رہ کر۔
گالی دینے یا الزام لگانے سے پہلے 1000 بار سوچیں اور پھر بھی ضبط کر جائیں تو بہتر ہے۔ کیونکہ معلامات سلجھ جاتے ہیں لیکن تلخ باتوں سے رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔
اور آخری بات منافقت یہ نہیں کہ کڑوی باتیں کریں اور منہ پر کریں۔ منافقت یہ ہے کہ آپ اچھائی کا ڈوھنگ رچائیں اور ہر دوسرے شخص کا دل دکھائیں جو کوئی غلطی کرے۔ آپ میں اتنا تحمل ہونا چاہیے کی کسی کی برائی کا جواب اچھائی سے دے سکیں۔ بُرائی کو اچھائی کے ساتھ مٹانا ہی اصل فن ہے ورنہ گالی دینا اور غصہ کا جواب غصے سے دینا تو تو کوئی انپڑھ جاہل بھی کر لے گا۔ امتحان تو بُروں کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اچھوں کے ساتھ تو سبھی اچھے رہ لیتے ہیں۔
ہمارے آئڈیل اور ہمارے اسلاف نے قاتلوں کو معاف کر دیا اور لہو لہان کرنے والوں کیلئے بددعا تک نہ کی اور ہم اتنا عدم برداشت کا شکار ہیں کہ کسی سے نظریاتی اختلاف پر گالم گلوچ اور مارنے دھارنے پر اتر آتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمنان

23/08/2025
17/03/2025
03/02/2025
21/12/2024
10/05/2024
14/04/2024
14/04/2024

.


05/04/2024
01/01/2024

The more you learn, the more you can serve!

Join our Exclusive session on Pediatric Rehabilitation Challenges and their solutions.

Address

Active Life Physio Clinic889344
Lahore
03326

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Active Life Physio Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Active Life Physio Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram