Health Corner

Health Corner Aqeeda Hayatun Nabi S.A.W Zinda Bad. www.ahnafmedia.com

04/06/2024
28/07/2019
دفاع احناف دیوبند یوٹیوب چینل سبسکرائیب کرنے کیلئے لنک پر کلک کیجئے💫✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨💫Subscribe my channel And Press the Bell...
17/06/2019

دفاع احناف دیوبند یوٹیوب چینل سبسکرائیب کرنے کیلئے لنک پر کلک کیجئے

💫✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨💫
Subscribe my channel And Press the Bell Icon🔔 for latest updates Bayanat

*💫دفاع احناف دیوبند یوٹیوب چینل💫*

*✨Channel Link✨*
👇

اردو پشتو اسلامی بیانات۔ مشہور نعتیں اور نظموں کیلئے ہمارے چینل ( ZARMUHAMMAD KHAN ) کو سبسکرائیب کیجئے چینل لنک https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDv...

💫✨✨✨✨✨✨✨✨✨💫*🌾مزید صحیح عقائد  مسائل و فضائل کے متعلق بیانات  اور اس پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات بزبان علماء حق علماء...
19/12/2018

💫✨✨✨✨✨✨✨✨✨💫
*🌾مزید صحیح عقائد مسائل و فضائل کے متعلق بیانات اور اس پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات بزبان علماء حق علماء دیوبند کیلئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائیب کیجئے*🌾

Subscribe my channel And Press the Bell Icon🔔 for latest updates Bayanat

*💫دفاع احناف دیوبند یوٹیوب چینل💫*

*✨Channel Link✨*
👇

اردو پشتو اسلامی بیانات۔ مشہور نعتیں اور نظموں کیلئے ہمارے چینل ( ZARMUHAMMAD KHAN ) کو سبسکرائیب کیجئے چینل لنک https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDv...

اسلامی بیانات نعت تاریخی مقامات کے ویڈیو کیلئے اس چینل کو سبسکرائیب کیجئے  اور دوستوں کیساتھ شیئر کیجئے
15/11/2018

اسلامی بیانات نعت تاریخی مقامات کے ویڈیو کیلئے اس چینل کو سبسکرائیب کیجئے اور دوستوں کیساتھ شیئر کیجئے

اردو پشتو اسلامی بیانات۔ مشہور نعتیں اور نظموں کیلئے ہمارے چینل ( ZARMUHAMMAD KHAN ) کو سبسکرائیب کیجئے چینل لنک https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDv...

30/10/2018

"احتساب قادیانیت"

"ختم نبوت کورس"

سبق نمبر 4

"عقیدہ ختم نبوت ازروئے اجماع صحابہ ؓ و اجماع امت"

عقیدہ ختم نبوت جس طرح قرآن پاک کی آیات اور احادیث مبارکہ سے ثابت ہے اسی طرح عقیدہ ختم نبوت صحابہ کرام ؓ اور امت محمدیہ کے اجماع سے بھی ثابت ہے۔ جس طرح کسی بھی مسئلے پر قرآن اور حدیث بطور دلیل ہیں۔ اسی طرح صحابہ کرام ؓ کا اجماع یا امت کا اجماع بھی کسی مسئلے پر دلیل ہیں۔

آیئے پہلے اجماع کی حقیقت اور اہمیت دیکھتے ہیں اور پھر عقیدہ ختم نبوت پر صحابہ کرام ؓ کا اجماع اور امت کا اجماع دیکھتے ہیں۔

"اجماع کی حقیقت"

اللہ تعالٰی نے ہمارے آقا و مولی سیدنا محمد مصطفیﷺ کو جو بےشمار انعامات دیئے ہیں ان میں سے ایک انعام "اجماع امت" بھی ہے۔

اجماع کی حقیقت یہ ہے کہ اگر کسی مسئلے کے حکم پر امت کے علماء مجتہدین اتفاق کرلیں تو اس مسئلے پر عمل کرنا بھی اسی طرح واجب ہوجاتا ہے۔ جس طرح قرآن اور احادیث پر عمل کرنا واجب ہے۔

چونکہ حضورﷺ کے بعد کسی نئے نبی نے نہیں آنا تھا ۔ اور آپﷺ کے بعد کوئی ایسی ہستی امت میں موجود نہیں تھی جس کے حکم کو غلطی سے پاک اور اللہ تعالٰی کی طرف سے سمجھا جائے ۔ اس لئے اللہ تعالٰی نے امت محمدیہﷺ کے علماء مجتہدین کے اجتہاد کو یہ درجہ دیا کہ ساری امت کے علماء مجتہدین کسی چیز کے اچھے یا برے ہونے پر متفق ہوجایئں وہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ چیز اللہ تعالٰی کے ہاں بھی ایسی ہی ہے جیسے اس امت کے علماء مجتہدین نے سمجھا ہے۔

اسی بات کو حضورﷺ نے ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔

"عن أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ إِنَّ أُمَّتِي لَنْ تَجْتَمِعُ عَلَى ضَلَالَةٍ،‏‏‏‏ فَإِذَا رَأَيْتُمُ اخْتِلَافًا فَعَلَيْكُمْ بِالسَّوَادِ الْأَعْظَمِ "

"حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ میری امت گمراہی پر کبھی جمع نہ ہو گی، لہٰذا جب تم اختلاف دیکھو تو سواد اعظم (یعنی بڑی جماعت) کو لازم پکڑو"

(ابن ماجہ حدیث نمبر 3950 ٬ باب سواد الأعظم)

اصول کی کتابوں میں اجماع امت کے حجت شرعیہ ہونے اور اس کے لوازمات اور شرائط کے بارے میں مفصل بحثیں موجود ہیں۔ جن کا خلاصہ یہ ہے کہ احکام شرعیہ کی حجتوں میں قرآن اور حدیث کے بعد تیسرے نمبر پر اجماع کو رکھا گیا ہے۔

اور جس مسئلے پر صحابہ کرام ؓ کا اجماع ہوجائے تو وہ اسی طرح قطعی اور یقینی ہے جس طرح کسی مسئلے پر قرآن کی آیات قطعی اور یقینی ہیں۔

چنانچہ علامہ ابن تیمیہ رح لکھتے ہیں کہ

"واجماعھم حجتہ قاطعتہ یجب اتباعھا بل ھی اوکد الحجج وھی مقدمتہ علی غیرھا ولیس ھذا موضع تقریر ذلک فان ھذا الاصل مقرر فی موضعہ ولیس فیہ بین الفقھاء ولا بین سائر المسلمین الذین ھم المومنون خلاف"

"اجماع صحابہ ؓ حجت قطعیہ ہے بلکہ اس کا اتباع فرض ہے۔ بلکہ وہ تمام شرعی حجتوں میں سب سے زیادہ موکد اور سب سے زیادہ مقدم ہے ۔ یہ موقع اس بحث کا نہیں ۔ کیونکہ ایسے مواقع (یعنی اصول کی کتابوں میں ) یہ بات اہل علم کے اتفاق سے ثابت ہوچکی ہے۔ اور اس میں تمام فقہاء اور تمام مسلمانوں میں جو واقعی مسلمان ہیں کسی کا اختلاف نہیں "

(بیان الدلیل علی بطلان التحلیل جلد صفحہ 240)

"عقیدہ ختم نبوت پر صحابہ کرام ؓ کا اجماع"

اسلامی تاریخ میں یہ بات حد تواتر کو پہنچ چکی ہے کہ مسیلمہ کذاب نے حضورﷺ کی موجودگی میں نبوت کا دعوی کیا اور ایک بڑی جماعت نے اس کے دعوی نبوت کو تسلیم بھی کر لیا۔

ایک دفعہ مسیلمہ کذاب کا ایلچی حضورﷺ کے پاس آیا تو حضورﷺ نے اس سے مسیلمہ کذاب کے دعوی کے بارے میں پوچھا تو ایلچی نے کہا کہ میں مسیلمہ کذاب کو اسکے تمام دعووں میں سچا سمجھتا ہوں۔ تو جواب میں حضورﷺ نے فرمایا کہ اگر تو ایلچی نہ ہوتا تو میں تمہیں قتل کروادیتا۔

کچھ عرصے بعد ایک صحابی ؓ نے اس مسیلمہ کذاب کے ایلچی کو ایک مسجد میں دیکھا تو اس کو قتل کروادیا۔

حدیث کے الفاظ اور ترجمہ ملاحظہ فرمائیں ۔

عَنْ أَبِيهِ نُعَيْمٍ قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَهُمَا حِينَ قَرَأَ كِتَابَ مُسَيْلِمَةَ:‏‏‏‏ مَا تَقُولَانِ أَنْتُمَا ؟ قَالَا:‏‏‏‏ نَقُولُ كَمَا قَالَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا أَنَّ الرُّسُلَ لَا تُقْتَلُ لَضَرَبْتُ أَعْنَاقَكُمَا ۔

میں نے رسول اللہﷺ کو جس وقت آپ نے مسیلمہ کا خط پڑھا اس کے دونوں ایلچیوں سے کہتے سنا: تم دونوں مسیلمہ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ ان دونوں نے کہا: ہم وہی کہتے ہیں جو مسیلمہ نے کہا ہے ،(یعنی اس کی تصدیق کرتے ہیں) آپﷺ نے فرمایا: اگر یہ نہ ہوتا کہ سفیر قتل نہ کئے جائیں تو میں تم دونوں کی گردن مار دیتا ۔

(ابوداؤد شریف حدیث نمبر 2761 ٬ باب فی الرسل)

مسیلمہ کذاب کے ایلچی کو عبداللہ ابن مسعود ؓ نے قتل کروایا ۔ یہ واقعہ درج ذیل روایت میں ہے۔

"حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي إِسْحَاق، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا بَيْنِي وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنْ الْعَرَبِ حِنَةٌ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ لِبَنِي حَنِيفَةَ فَإِذَا هُمْ يُؤْمِنُونَ بِمُسَيْلِمَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ عَبْدَ اللَّهِفَجِيءَ بِهِمْ فَاسْتَتَابَهُمْ غَيْرَ ابْنِ النَّوَّاحَةِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ لَهُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏لَوْلَا أَنَّكَ رَسُولٌ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ فَأَنْتَ الْيَوْمَ لَسْتَ بِرَسُولٍ، ‏‏‏‏‏‏فَأَمَرَ قَرَظَةَ بْنَ كَعْبٍ فَضَرَبَ عُنُقَهُ فِي السُّوقِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى ابْنِ النَّوَّاحَةِ قَتِيلًا بِالسُّوقِ "

"انہوں نے عبداللہ بن مسعود ؓ کے پاس آ کر کہا: میرے اور کسی عرب کے بیچ کوئی عداوت و دشمنی نہیں ہے، میں قبیلہ بنو حنیفہ کی ایک مسجد سے گزرا تو لوگوں کو دیکھا کہ وہ مسیلمہ پر ایمان لے آئے ہیں، یہ سن کر عبداللہ بن مسعود ؓ نے ان لوگوں کو بلا بھیجا، وہ ان کے پاس لائے گئے تو انہوں نے ابن نواحہ کے علاوہ سب سے توبہ کرنے کو کہا، اور ابن نواحہ سے کہا: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا ہے: اگر تو ایلچی نہ ہوتا تو میں تیری گردن مار دیتا آج تو ایلچی نہیں ہے ۔ پھر انہوں نے قرظہ بن کعب کو حکم دیا تو انہوں نے بازار میں اس کی گردن مار دی، اس کے بعد عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا: جو شخص ابن نواحہ کو دیکھنا چاہے وہ بازار میں جا کر دیکھ لے وہ مرا پڑا ہے"

(ابوداؤد شریف حدیث نمبر 2762 ٬ باب فی الرسل)

جب حضورﷺ کی وفات ہوئ تو اس کے بعد بہت سے فتنوں نے سراٹھایا جن میں منکرین زکوۃ کا فتنہ بھی تھا ۔ صحابہ کرام ؓ نے منکرین زکوۃ کے خلاف بھی جہاد کیا لیکن جہاد کرنے سے پہلے اس پر بحث و مباحثہ بھی ہوا کہ منکرین زکوۃ کے خلاف جہاد کیا جائے یا جہاد نہ کیا جائے۔ جب صحابہ کرام ؓ متفق ہوگئے تو پھر منکرین زکوۃ کے خلاف جہاد ہوا۔

لیکن جب مسیلمہ کذاب کے خلاف حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے جہاد کا حکم دیا تو کسی ایک صحابی نے یہ نہیں کہا کہ وہ کلمہ گو ہے اس کے خلاف جہاد نہیں ہونا چاہئے ۔ بلکہ تمام صحابہ کرام ؓ نے مسیلمہ کذاب اور اس کے پیروکاروں کو کفار سمجھ کر کفار کی طرح ان سے جہاد کیا۔ اور مسیلمہ کذاب کو قتل کرنے کی وجہ صرف اس کا دعوی نبوت تھا کیونکہ ابن خلدون کے مطابق صحابہ کرام ؓ کو اس کی دوسری گھناونی حرکات کا علم اس کے مرنے کے بعد ہوا۔
اور یہی صحابہ کرام ؓ کا عقیدہ ختم نبوت پر اجماع ہے۔

"عقیدہ ختم نبوت پر اجماع امت "

عقیدہ ختم نبوت پر اجماع امت کے چند حوالے ملاحظہ فرمائیں ۔

حوالہ نمبر 1

ملا علی قاری رح لکھتے ہیں۔

"دعوی النبوۃ بعد نبیناﷺ کفرابالاجماع"

ہمارے نبیﷺ کے بعد نبوت کا دعوی کرنے والا امت کے اجماع سے کافر ہے۔

(الفقہ الاکبر صفحہ 150)

حوالہ نمبر 2

امام غزالی رح نے لکھا ہے کہ

"ان الامتہ فھمت بالاجماع من ھذا الفظ
ومن قرائن احوالہ انہ افھم عدم نبی بعدہ ابدا۔
وانہ لیس فیہ تاویل ولا تخصیص فمنکر ھذا لایکون الا منکرالاجماع"

"بیشک امت نے بالاجماع اس لفظ (خاتم النبیین ) سے یہ سمجھا ہے کہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ کوئی نبی ہوگا اور نہ کوئی رسول ہوگا۔ اور اس پر اجماع ہے کہ اس لفظ میں کوئی تاویل و تخصیص نہیں ۔ پس اس کا منکر یقینا اجماع امت کا منکر ہے"

(الاقتصاد فی الاعتقاد صفحہ 178 ٬ الباب الرابع ٬بیان من یجب تکفیرہ من الفرق ٬طبع بیروت 2003ء)

حوالہ نمبر 3

علامہ آلوسی رح ختم نبوت پر امت کےاجماع کے بارے میں لکھتے ہیں کہ

"وکونهﷺ خاتم النبیین مما نطقت بہ الکتاب وصدعت بہ السنتہ واجمعت علیہ الامتہ فیکفر مدعی خلافہ ویقتل ان اصر"

"آنحضرتﷺ کا خاتم النبیین ہونا ان مسائل میں سے ہے جس پر کتاب(قرآن)ناطق ہے اور احادیث نبویﷺ اس کو بوضاحت بیان کرتی ہیں۔ اور تمام امت کا اس پر اجماع ہے۔ پس اس کے خلاف کا مدعی کافر ہے اگر وہ توبہ نہ کرے تو قتل کر دیا جائے"

(روح المعانی جلد 22 صفحہ 41 تفسیر آیت نمبر 40 سورة الاحزاب)

حوالہ نمبر 4

قاضی عیاض رح نے خلیفہ عبدالملک بن مروان کے دور کا ایک واقعہ نقل کیا ہے کہ اس کے دور میں ایک شخص نے نبوت کا دعوی کیا ۔ تو خلیفہ نے وقت کے علماء جو تابعین میں سے تھے ان کے فتوی سے اس کو قتل کروادیا ۔ قاضی صاحب اس واقعہ کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ

"وفعل ذالک غیر واحد من الخلفاء والملوک باشباھھم واجمع علماء وقتھم علی صواب فعلھم والمخالف فی ذالک من کفرھم کافر "

"اور بہت سے خلفاء سلاطین نے ان جیسے مدعیان نبوت کے ساتھ یہی معاملہ کیا ہے ۔ اور اس زمانے کے علماء نے ان سے اس فعل کے درست ہونے پر اجماع کیا ہے۔ اور جو شخص ایسے مدعیان نبوت کو کافر نہ کہے وہ خود کافر ہے"

(شرح الشفاء جلد 2 صفحہ 534 طبع بیروت 2001ء)

عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں قرآن ،حدیث اور اجماع امت کی بحث کا خلاصہ درج ذیل ہے۔

1۔ عقیدہ ختم نبوت قرآن پاک کی 99 آیات سے ثابت ہے۔
2۔ عقیدہ ختم نبوت 210 سے زائد احادیث سے ثابت ہے۔
3۔ عقیدہ ختم نبوت تواتر سے ثابت ہے۔
4۔ عقیدہ ختم نبوت صحابہ کرام ؓ کے اجماع اور امت کے اجماع سے بھی ثابت ہے۔
5۔ مسئلہ ختم نبوت پر امت کا سب سے پہلا اجماع منعقد ہوا۔
6۔ عقیدہ ختم نبوت کی وجہ سے قرآن پاک کی حفاظت کا اللہ تعالٰی نےوعدہ فرمایا۔
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
مزید اسلامی بیانات۔باطل فرقوں کے جوابات اور دلائل والے تفصیلی پوسٹ اور مسائل کیلئے فیس بک پیج ٹیلی گرام اور یوٹیوب چینل کو سبسکرائیب کیجئے

فیس بک پیج
https://www.facebook.com/M***iZarMuhammad/

*یوٹیوب چینل*🔔🔔🔔
https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDvd9mH0qdUlg

*دفاع احناف دیوبند ٹیلی گرام چینل*

https://t.me/HanfiDeobandi

*عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت ٹیلی گرام چینل* *( KHATM_E_NABUAT )*

https://t.me/KHATMENABUAT

28/10/2018

"احتساب قادیانیت"

"ختم نبوت کورس"

سبق نمبر 3

"عقیدہ ختم نبوت ازروئے احادیث اور عقیدہ ختم نبوت پر قادیانی عقیدے کا جائزہ"

ویسے تو عقیدہ ختم نبوت تقریبا 210 سے زائد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے لیکن اس سبق میں ہم عقیدہ ختم نبوت پر 10 احادیث مبارکہ پیش کریں گے ۔

حدیث نمبر1

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بُنْيَانًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ، إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ وَيَعْجَبُونَ لَهُ وَيَقُولُونَ: هَلَّا وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبِنَةُ قَالَ فَأَنَا اللَّبِنَةُ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ

حضرت ابوہریرة ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا!
میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص نے بہت ہی حسین و جمیل محل بنایا مگر اس کے کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی۔ لوگ اس کے گرد گھومنے اور عش عش کرنے لگے ۔ اور یہ کہنے لگے کہ یہ ایک اینٹ بھی کیوں نہ لگادی گئ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں وہی اینٹ ہوں اور نبیوں کو ختم کرنے والا ہوں۔

(مسلم حدیث نمبر 5961 باب ذکر کونهﷺ خاتم النبیین)

حدیث نمبر 2

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ: أُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَأُرْسِلْتُ إِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً، وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ ۔


حضرت ابوہریرة ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا!
مجھے 6 چیزوں پر انبیاء کرام علیہم السلام پر فضیلت دی گئی ۔
1۔ مجھے جامع کلمات عطا کئے گئے ۔ 2۔ رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی۔ 3۔ مال غنیمت میرے لئےحلال کردیا گیا۔ 4۔ روئے زمین کو میرے لئے مسجد اور پاک کرنے والی چیز بنادیاگیا ۔ 5۔ مجھے تمام مخلوق کی طرف مبعوث کیا گیا ۔ 6۔ مجھ پر تمام نبیوں کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ۔

( مسلم حدیث نمبر 1167 کتاب المساجد و مواضع الصلوۃ)

حدیث نمبر 3

عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: «أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي»

حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے علی ؓ سے فرمایا تم مجھ سے وہی نسبت رکھتے ہو جو ہارون ؑ کو موسی ؑ سے تھی مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔

(مسلم حدیث نمبر6217 باب من فضائل علی ؓ بن ابی طالب)

حدیث نمبر 4

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ ""كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ تَسُوسُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ كُلَّمَا هَلَكَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَسَيَكُونُ خُلَفَاءُ فَيَكْثُرُونَ،

حضرت ابوہریرة ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا!
کہ بنی اسرائیل کی قیادت خود ان کے انبیاء ؑ کرتے تھے جب کسی نبی ؑ کی وفات ہوجاتی تھا تو دوسرا نبی اس کی جگہ آجاتا تھا۔ لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں البتہ خلفاء ہوں گے اور بہت ہونگے۔

(بخاری حدیث نمبر 3455 باب ذکر عن بنی اسرائیل)

حدیث نمبر 5

عَنْ ثَوْبَانَ،‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ وَإِنَّهُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ كَذَّابُونَ كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي۔

حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا!
میری امت میں 30 جھوٹے پیدا ہوں گے ان میں سے ہر ایک کہے گا کہ میں نبی ہوں ۔ حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں ۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔

(ترمذی شریف حدیث نمبر 2219 باب ما جاء لا تقوم الساعة حتی یخرج کذابون)

حدیث نمبر 6

عَنْ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ :قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ، ‏‏‏‏‏‏فَلَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ ۔

حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نےمیرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
رسالت و نبوت ختم ہوچکی ہے پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے نہ نبی۔
(ترمذی شریف حدیث نمبر 2272 باب ذهبت النبوة وبقيت المبشرات)

حدیث نمبر 7

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ ""نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا وَأُوتِينَاهُ مِنْ بَعْدِهِمْ۔

حضرت ابوہریرة ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا!
ہم سب کے بعد آئے اور قیامت کے دن سب سے آگے ہونگے۔ صرف اتنا ہوا کہ ان کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی ۔

(بخاری حدیث نمبر 896 باب ھل علی من لا یشھد الجمعة غسل من النساء والصبیان)

حدیث نمبر 8

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَكَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ۔

حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا!
اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ؓ بن خطاب ہوتے ۔

(ترمذی شریف حدیث نمبر 3686 مناقب ابی حفص عمر ؓ بن الخطاب)

حدیث نمبر 9

"عن جبیر بن مطعم قال سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول ان لی اسماء، وانا محمد، وانا احمد،وانا الماحی الذی یمحواللہ بی الکفر، وانا الحاشر الذی یحشرالناس علی قدمی، وانا العاقب الذی لیس بعدہ نبی"


حضرت جبیر بن مطعم ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا!
میرے چند نام ہیں ۔ میں محمد ہوں ۔ میں احمد ہوں ۔ میں ماحی یعنی مٹانے والا ہوں کہ میرے ذریعے اللہ کفر کو مٹائیں گے۔ اور میں حاشر یعنی جمع کرنے والا ہوں۔ کہ لوگ میرے قدموں پر اٹھائے جایئں۔ اور میں عاقب ہوں یعنی سب کے بعد آنے والا ہوں۔ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔

(مشکوٰۃ حدیث نمبر 5776 باب اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم وصفاته)

حدیث نمبر 10

عَنْ سَهْلٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏
""بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ هَكَذَا"

حضرت سھل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کر کے فرمایا مجھے اور قیامت کو ان دو انگلیوں کی طرح بھیجا گیا ہے۔
(یعنی جس طرح شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے درمیان کوئی اور انگلی نہیں اسی طرح میرے اور قیامت کے درمیان کوئی اور ایسا انسان نہیں آئے گا جس کو نبوت دی جائے گی)

(بخاری حدیث نمبر 6503 باب قول النبیﷺ بعثت انا والساعة کھاتین)

ان دس احادیث مبارکہ سے بھی یہ بات اظہر من الشمس ہوگئ کہ نبیوں کی تعداد حضورﷺ کے تشریف لانے سے پوری ہوگئی ہے اور حضورﷺ کے بعد نبیوں کی تعداد میں کسی ایک نبی کا اضافہ بھی نہیں ہوگا۔

"عقیدہ ختم نبوت اور قادیانی دھوکہ"

عقیدہ ختم نبوت پر ہمارا یعنی مسلمانوں کا اور قادیانیوں کا اصل اختلاف یہ ہے کہ ہمارا عقیدہ تو یہ ہے کہ نبیوں کی تعداد حضورﷺ تشریف لانے سے مکمل ہوئی ۔

جبکہ قادیانی کہتے ہیں کہ نبیوں کی تعداد نعوذ باللہ مرزا غلام احمد قادیانی کے آنے سے مکمل ہوئی ۔ ہم حضورﷺ کو نبوت کی عمارت کی آخری اینٹ مانتے ہیں جبکہ قادیانی نعوذباللہ مرزا غلام احمد قادیانی کو نبوت کی عمارت کی آخری اینٹ مانتے ہیں۔

ہم کہتے ہیں کہ حضورﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں بن سکتا جبکہ قادیانی کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ مرزا غلام احمد قادیانی کے بعد کوئی نبی نہیں بن سکتا۔

ذیل میں چند حوالے پیش خدمت ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی کو نبوت کی عمارت کی آخری اینٹ اور آخری نبی سمجھتے ہیں۔

حوالہ نمبر 1

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ

"مسیح موعود کے کئی نام ہیں منجملہ ان میں سے ایک نام خاتم الخلفاء ہے یعنی ایسا خلیفہ جو سب سے آخر میں آنے والا ہے"

(چشمہ معرفت صفحہ 318 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 333)

حوالہ نمبر 2

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ

"پس خدا نے ارادہ فرمایا کہ اس پیشگوئی کو پورا کرے اور آخری اینٹ کے ساتھ بناء کو کمال تک پہنچا دے ۔ پس میں وہی اینٹ ہوں"

(خطبہ الہامیہ صفحہ 112 مندرجہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 178)

حوالہ نمبر 3

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ

"وہ بروز محمدی جو قدیم سے موعود تھا وہ میں ہوں۔ اس لئے بروزی نبوت مجھے عطاکی گئی۔اور اس نبوت کے مقابل پر تمام دنیا اب بےدست و پا ہے۔ کیونکہ نبوت پر مہر ہے۔
ایک بروز محمدی جمیع کمالات محمدیہ کے ساتھ آخری زمانے کے لئے مقدر تھا سو وہ ظاہر ہوگیا۔ اب بجز اس کھڑکی کے کوئی اور کھڑکی نبوت کے چشمہ سے پانی لینے کے لئے باقی نہیں رہی"

(ایک غلطی کا ازالہ صفحہ 6 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 215)

حوالہ نمبر 4

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ

"جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء، قطب ،ابدال وغیرہ اس امت میں سے گزر چکے ہیں ۔ ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا ۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے صرف میں ہی محسوس کیا گیا ہوں۔اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں"

(حقیقة الوحی صفحہ 391 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 406)

حوالہ نمبر 5

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ

"ہلاک ہوگئے وہ جنہوں نے ایک برگزیدہ رسول کو قبول نہیں کیا ۔ مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔ میں خدا کی راہوں میں سب سے آخری راہ ہوں۔ اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں۔ بدقسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے ۔ کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے"

(کشتی نوح صفحہ 56 مندرجہ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 61)
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
مزید اسلامی بیانات۔باطل فرقوں کے جوابات اور دلائل والے تفصیلی پوسٹ اور مسائل کیلئے فیس بک پیج ٹیلی گرام اور یوٹیوب چینل کو سبسکرائیب کیجئے

فیس بک پیج
https://www.facebook.com/M***iZarMuhammad/

*یوٹیوب چینل*🔔🔔🔔
https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDvd9mH0qdUlg

*دفاع احناف دیوبند ٹیلی گرام چینل*

https://t.me/HanfiDeobandi

*عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت ٹیلی گرام چینل* *( KHATM_E_NABUAT )*

https://t.me/KHATMENABUAT

اسلامی بیانات۔باطل فرقوں کے جوابات اور دلائل والے تفصیلی پوسٹ اور مسائل کیلئے فیس بک پیج ٹیلی گرام اور یوٹیوب چینل کو سب...
22/03/2018

اسلامی بیانات۔باطل فرقوں کے جوابات اور دلائل والے تفصیلی پوسٹ اور مسائل کیلئے فیس بک پیج ٹیلی گرام اور یوٹیوب چینل کو سبسکرائیب کیجئے
*یوٹیوب چینل*🔔🔔🔔
https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDvd9mH0qdUlg

*ٹویٹر آئی ڈی*
https://twitter.com/ZarMuhammadKh14?s=08

*فیس بک پیج*📝📝📝📝
https://www.facebook.com/M***iZarMuhammad/

*ٹیلی گرام چینل*

https://t.me/HanfiDeobandi

اردو پشتو اسلامی بیانات۔ مشہور نعتیں اور نظموں کیلئے ہمارے چینل ( ZARMUHAMMAD KHAN ) کو سبسکرائیب کیجئے چینل لنک https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDv...

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀مزید اسلامی بیانات۔ پوسٹ اور مسائل کیلئے فیس بک پیج اور چینل کو سبسکرائیب کیجئے*یوٹیوب چینل*🔔🔔🔔https://m.yout...
22/02/2018

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
مزید اسلامی بیانات۔ پوسٹ اور مسائل کیلئے فیس بک پیج اور چینل کو سبسکرائیب کیجئے

*یوٹیوب چینل*🔔🔔🔔
https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDvd9mH0qdUlg

*فیس بک پیج*📝📝📝📝
https://www.facebook.com/M***iZarMuhammad/

اردو پشتو اسلامی بیانات۔ مشہور نعتیں اور نظموں کیلئے ہمارے چینل ( ZARMUHAMMAD KHAN ) کو سبسکرائیب کیجئے چینل لنک https://m.youtube.com/channel/UCq5oQRcOBGCDv...

04/10/2017

تاریخی مناظرہ علم غیب (اردو) سایز 5 ایم بی صفحات 148
ڈاون لوڈ لنکhttps://archive.org/download/TarikhiMunazaraIlmEGaib_201710Tarikhi/tarikhi%20munaza%20ilm%20e%20gaib.pdf

Address

Sargodha
Lahore

Opening Hours

Monday 17:00 - 00:00
Tuesday 17:00 - 00:00
Wednesday 17:00 - 00:00
Thursday 17:00 - 00:00
Friday 17:00 - 00:00
Saturday 17:00 - 00:00
Sunday 17:00 - 00:00

Telephone

009203014677615

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Health Corner:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram