16/08/2021
ایک اچھی خبر ۔
ھم نے پاکستان کے معروف پیتھالوجسٹس کی زیرنگرانی ایک لیبارٹری قائم کی ھے ، جہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام ٹیسٹس کئےجارہے ھیں ، آپکے خاندان میں بیماریوں کی تشخیص اور روک تھام کے لئے ھم نے مختلف پیکیچز ترتیب دئے ھیں تاکہ آپ اپنی سہولت کے مطابق ، اپنے بجٹ میں رھتے ھوئے اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کے بارے میں جان سکیں ۔
ھمارا پیکج نمبر ( 1 ) صرف 1600 روپے میں کروایا جاسکتا ھے ۔ اس میں مندرجہ ذیل ٹیسٹس شامل ھیں ۔
CBC ESR
اس سے آپ کے خون میں ھیموگلوبن کا اندازہ لگایا جاتا ھے، خون کے سفید خلیوں کی تعداد اور شکل سے انفیکشن اور کینسر کا پتہ چلایا جا سکتا ھے۔
پلیٹلیٹس کو دیکھ کر خون کے جمنےکی کیفیت اور دیگر بیماریوں کے بارے میں علم ھو سکتا ھے
Blood Sugar Fasting
اس ٹیسٹ سے خون میں شوگر کی مقدار جانچ کر شوگر کی بیماری کی تشخیص اور علاج کیا جاتا ھے ۔
Lipid profile
خون میں کولیسٹرول اور دیگر چکنائیوں کی مقدار اور ان کا باھمی تناسب ، اس ٹیسٹ سے معلوم کیا جاتا ھے ۔کولیسٹرول اور دیگر چکنائیوں کی مقدار اور ان کا باھمی تناسب نارمل رینج میں رکھ کر ھم انجائنا اور ھارٹ اٹیک سے اپنے آپ کو بچا سکتے ھیں ۔
Serum Uric Acid
اس ٹیسٹ سے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار جانچ کر جوڑوں کے درد اور یورک ایسڈ کی وجہ سے بننے والی گردے کی پتھری سے محفوظ رھا جاسکتا ھے ۔
Serum Creatinine
گردے کے کام کرنے کی صلاحیت جانچنے کا ٹیسٹ
ALT AST
ھیپاٹاٹئٹس اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے جگر کے کام کی صلاحیت جانچنے کا ٹیسٹ ۔
CPK
پٹھوں کی بیماری کا ٹیسٹ
Urine complete examination
پیشاب میں انفیکشن ، شوگر کا آنا ، خون کا آنا ، بہت ضروری ٹیسٹ ھے
پیکج ( 1 ) کے علاوہ ھمارے پیکیچز نمبر (2) اور نمبر (3) بھی دستیاب بین جن سے پورے جسم کی سکریننگ کی جاسکتی ھے ۔
اوقات کار صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ۔
ریحانہ مشتاق لیب اینڈ ڈائیگنوسٹک سروسز، 19 E1 ویلنشیاء ، لاھور ، پاکستان ۔
04235210650-03334227772