Musa Herbal Clinic

Musa Herbal Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Musa Herbal Clinic, Medical and health, Lahore.

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے (القرآن) ہمارے پاس مختلف امراض کیلیے ادویات اعلیٰ کوالٹی کی تیار کی جاتی ہیں جو کہ پوری دنیا میں بھیجی جاتی ہیں۔
امراض مخصوصہ زنانہ و مردانہ کی ادویہ منگوانے اور مشورہ کیلیے رابطہ کریں۔
0345-0402992
03245123412

24/10/2025
23/10/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

موسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید

آج ہم آپ کو کلینک پر ادویات کی تیاری کا پہلا مرحلہ دکھا رہے ہیں۔
جہاں پر آن لائن تشخیص مکمل کرنے کے بعد ادویات کو کیپسولز میں بھر کے ڈسپیچ کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

موسٰی ہربل کلینک پر تمام بیماریوں کا شافی علاج کیا جاتا ہے
ملک بھر میں آن لائن تشخیص کے بعد گھر بیٹھے میڈیسن بذریعہ کوریئر حاصل کیجیے

حکیم ابو موسٰی عمران

واٹس ایپ رابطہ نمبر
03245123412

22/10/2025

یورپ کا خاص پارسل، پیکنگ کے مراحل میں۔مردانہ کمزوری کا مکمل علاج۔ موسیٰ ہربل کلینک۔
واٹس ایپ رابطہ نمبر
03245123412

21/10/2025

مصروفیات کی ایک جھلک۔
موسیٰ ہربل کلینک

20/10/2025

موسیٰ ہربل کلینک

الحمدللہ! تمام بیماریوں کا شافی علاج کیا جاتا ہے
ان لائن تشخیص کے بعد گھر بیٹھے بذریعہ کوریئر میڈیسن حاصل کریں۔

حکیم ابو موسیٰ عمران

واٹس ایپ رابطہ نمبر
03245123412

خشک سرد موسم، سموگ اور سانس و گلے کی تکالیف کا گھریلو علاج موسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید 🎉 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرک...
19/10/2025

خشک سرد موسم، سموگ اور سانس و گلے کی تکالیف کا گھریلو علاج

موسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید 🎉

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جب خزاں کی ہوا سردیوں کی آمد کا اعلان کرتی ہے تو فضا میں خشکی، گردوغبار اور سموگ کا غلبہ بڑھ جاتا ہے۔ ہوا میں موجود آلودگی کے ذرات ہماری سانسوں کے ساتھ جسم کے اندر اتر کر پھیپھڑوں، گلے، ناک اور جلد تک کو متاثر کرتے ہیں۔ یہی وہ موسم ہے جب کھانسی، گلے کی خراش، سانس میں گھٹن، الرجی، دمہ، آنکھوں کی جلن اور ناک بند ہونے جیسے مسائل عام ہو جاتے ہیں۔

لیکن بات صرف موسم کی نہیں — اصل امتحان مدافعتی نظام کا ہوتا ہے۔ جو افراد پہلے ہی کمزور مدافعت رکھتے ہیں یا کسی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں، ان کے لیے یہ موسم جسم پر اضافی بوجھ بن جاتا ہے۔

طبی نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو خشک و سرد موسم مزاجِ بلغمی و سودائی کو بڑھاتا ہے، جس کے اثر سے جسم میں خشکی، سستی، کھانسی، بلغم اور گلے کی جلن پیدا ہوتی ہے۔ جبکہ سموگ فطری حرارتِ غریزی کو کمزور کر کے خون اور سانس کی نالیوں میں زہریلے اثرات پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ موسم صرف سرد نہیں بلکہ آزمائش کا موسم بن جاتا ہے۔

گلے اور سانس کی عام تکالیف:
خشک کھانسی جو رات کے وقت بڑھ جاتی ہے

گلے کی جلن، خراش یا آواز بیٹھ جانا

ناک کا بند ہونا یا بہنا

سانس لینے میں دقت یا سینے میں بوجھ

آنکھوں میں جلن یا پانی آنا

آسان گھریلو احتیاطی تدابیر:

1. شہد اور کلونجی کا کمال:
ایک چمچ خالص شہد میں چند دانے کلونجی کے ملا کر صبح و شام چاٹنا نہ صرف گلے کو نرم رکھتا ہے بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

2. تلسی، ادرک اور دارچینی کا قہوہ:
پانی میں تلسی کے پتے، ادرک کے ٹکڑے اور تھوڑی دارچینی ڈال کر ابالیں۔ نیم گرم حالت میں شہد ملا کر پئیں۔ یہ قہوہ بلغم کو تحلیل کرتا، سانس کی نالیوں کو صاف کرتا اور گلے کو سکون دیتا ہے۔

3. بھاپ لینا لازمی بنائیں:
ایک برتن میں پانی ابال کر بھاپ لیں۔ اگر اس میں چند قطرے روغنِ بید انجیر یا روغنِ پودینہ شامل کر لیے جائیں تو سموگ کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

4. زیتون کے تیل سے ہلکی مالش:
سردی اور سموگ سے بچنے کے لیے سینے، گردن اور پاؤں کے تلووں پر زیتون کے تیل سے ہلکی مالش کریں۔ یہ جسم میں حرارت پیدا کر کے قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔

5. گھر میں نمی برقرار رکھیں:
سردیوں کی خشک فضا میں ہوا کی نمی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں یا ہلکی بھاپ دیں۔ خشک ہوا گلے اور سانس کے مسائل کو بڑھاتی ہے۔

چند مفید ادویات:
شربت بنفشہ: کھانسی، گلے کی جلن اور خشکی کے لیے بہترین

خمیرہ بنفشہ یا خمیرہ جوشاندہ: سانس کی نالیوں کو نرم کرتا ہے

روغن بید انجیر: بھاپ یا ناک کے قریب لگانے سے سموگ کے اثرات کم ہوتے ہیں

عرق گلاب و عرق گاؤزبان: جسم میں نرمی، سکون اور ٹھنڈک برقرار رکھتے ہیں

احتیاط علاج سے بہتر:
صبح کے وقت ورزش یا چہل قدمی دھند اور سموگ میں نہ کریں

موثر قہوہ جات اور نیم گرم پانی کا مناسب استعمال کریں تاکہ زہریلے اثرات خارج ہوں

مصالحہ دار اور تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کریں

ماسک کا استعمال کریں، خصوصاً باہر نکلتے وقت

موسیٰ ہربل کلینک پر ہم قدرتی علاج، مزاجی تشخیص اور طبِ اسلامی اصولوں کے مطابق ہر موسم کے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔
یاد رکھیں — شفا کلی طور پر اللہ ربّ العالمین کی طرف سے ہے، ہم صرف اسباب اختیار کرتے ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے اہلِ خانہ سموگ یا سرد موسم کی بیماریوں میں مبتلا ہیں تو آپ موسٰی ہربل کلینک کی آنلائن خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

حکیم ابو موسیٰ عمران

واٹس ایپ رابطہ نمبر:
03245123412
---

ماں کے رحم میں بچہ کیوں فضلہ خارج نہیں کرتا؟اللہ تعالیٰ نے انسان کے نظامِ تخلیق کو حیرت انگیز طور پر کامل بنایا ہے۔اگرچہ...
18/10/2025

ماں کے رحم میں بچہ کیوں فضلہ خارج نہیں کرتا؟

اللہ تعالیٰ نے انسان کے نظامِ تخلیق کو حیرت انگیز طور پر کامل بنایا ہے۔
اگرچہ ماں کے پیٹ میں بچے کی آنتیں حرکت کرنا شروع کر دیتی ہیں، مگر اصل ہاضمہ اُس وقت نہیں ہوتا، کیونکہ بچہ خوراک منہ سے نہیں لیتا بلکہ نال (پُپّی) کے ذریعے حاصل کرتا ہے — تمام غذائی اجزاء براہِ راست خون میں شامل ہو جاتے ہیں۔

بچہ رحم میں رہتے ہوئے تھوڑی مقدار میں امینیٹک فلوئڈ (پانی) نگلتا ہے، جو صاف اور تقریباً جراثیم سے پاک ہوتا ہے۔
یہی مائع آنتوں میں جمع ہو کر ایک گاڑھی مادہ بناتا ہے، جسے "میکونیم" (پہلا فضلہ) کہا جاتا ہے۔
لیکن چونکہ بچے کا مقعد سختی سے بند رہتا ہے، اس لیے یہ مادہ پیدائش تک باہر نہیں نکلتا۔

بچے کے جسم سے جو فالتو مادے بنتے ہیں، وہ نال کے ذریعے ماں کے جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں، جہاں ماں کا نظام اُنہیں صاف کر دیتا ہے۔
یوں رحم میں رہتے ہوئے بچے کا جسم خود کچھ خارج نہیں کرتا — یہ سب کام نال کے ذریعے مکمل ہوتا ہے۔

جب بچہ پیدا ہوتا ہے، سانس لینا شروع کرتا ہے اور جسم کے دباؤ میں تبدیلی آتی ہے، تو اُس کا نظامِ ہاضمہ پہلی بار خود کام کرنا شروع کرتا ہے — اور پہلی بار فضلہ خارج ہوتا ہے۔

یہ سب کچھ اس بات کی روشن علامت ہے کہ
🌿 اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کو کس قدر حکمت اور کامل نظام کے ساتھ ترتیب دیا ہے — رحم میں بھی بچہ دنیا کی زندگی کے لیے تیار ہو رہا ہوتا ہے۔ 💖




17/10/2025

*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی اَلِ مُحَمَّدٍ*...

UTI | پیشاب کی نالی کا انفیکشنموسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید 🎉 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پیشاب کی نالی کا انفیکشن ...
16/10/2025

UTI | پیشاب کی نالی کا انفیکشن

موسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید 🎉
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

پیشاب کی نالی کا انفیکشن (Urinary Tract Infection – UTI) ایک عام مگر نہایت تکلیف دہ مرض ہے جسے "پیشاب کی نالی کا انفیکشن" کہا جاتا ہے۔ یہ مرض زیادہ تر خواتین میں پایا جاتا ہے مگر مرد بھی اس سے محفوظ نہیں رہتے۔

علامات
UTI کے مریض کو عام طور پر درج ذیل علامات کا سامنا ہوتا ہے:

بار بار پیشاب آنے کی حاجت ہونا لیکن کم مقدار میں پیشاب آنا۔

پیشاب کرتے وقت جلن اور شدید درد۔

پیشاب میں خون یا بدبو کا آنا۔

پیٹ کے نچلے حصے اور کمر میں درد۔

بخار اور بے چینی۔

اسباب و وجوہات

اس مرض کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں:

بیکٹیریا کا مثانے یا گردوں تک پہنچ جانا۔

خواتین میں چھوٹی پیشاب کی نالی میں انفیکشن اور صفائی کا فقدان۔

زیادہ دیر تک پیشاب روکنا۔

جسمانی ضرورت سے کم پانی پینا۔

ذیابطیس اور مدافعتی کمزوری۔

گردوں یا مثانے کی پتھری۔

بروقت علاج نہ کروانے کے نقصانات

اگر UTI کا بروقت اور درست علاج نہ کیا جائے تو یہ مرض سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے جیسے:

گردوں کا انفیکشن (پائلونفرائٹس)۔

گردوں کی کارکردگی متاثر ہونا۔

بار بار UTI کا لوٹ آنا (Repeated Infections)۔

خواتین میں بانجھ پن یا حمل کے دوران پیچیدگیاں۔

موسیٰ ہربل کلینک میں الحمدللہ اس مرض کا کامیاب اور مستقل شافی علاج کیا جاتا ہے۔
آپ چاہیں تو کلینک وزٹ کر سکتے ہیں، اور اگر آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں رہتے ہیں تو آن لائن تشخیص کے بعد گھر بیٹھے بذریعہ کوریئر دوائی حاصل کر سکتے ہیں۔

حکیم ابو موسیٰ عمران

واٹس ایپ رابطہ نمبر:
03245123412
---
#گردےکاانفیکشن #قدرتیعلاج #صحت

پس سیلز / Pus Cellsموسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید 🎉 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پس سیلز دراصل سفید خون کے خلیے (WBCs...
16/10/2025

پس سیلز / Pus Cells

موسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید 🎉

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

پس سیلز دراصل سفید خون کے خلیے (WBCs) ہوتے ہیں جو جسم میں انفیکشن یا سوزش (Infection/Inflammation) کے دوران زیادہ مقدار میں ظاہر ہوتے ہیں۔ جب سیمن (منی) کے اندر پس سیلز زیادہ مقدار میں موجود ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ مردانہ تولیدی نظام میں کہیں نہ کہیں انفیکشن یا سوزش موجود ہے۔ اج کے جدید دور میں پس سیل کا زیادہ ہونا بے اولادی کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ اپ نے اکثر نوجوانوں کو ہاتھ میں رپورٹس لیے در بدر گھومتے اور جگہ جگہ کی خاک چھانتے دیکھا ہوگا لیکن اکثر بہت لمبے لمبے کورسز اور مختلف جگہوں سے علاج کرانے کے باوجود بھی پس کم ہونے کا نام نہیں لیتے الحمداللہ موسی ہربل کلینک پس سیلز کا مکمل اور یقینی علاج فراہم کرتا ہے۔

پس سیلز بڑھنے کی اسباب و وجوہات درج ذیل ہیں۔

1. یورینری ٹریکٹ انفیکشن (UTI)

2. پروسٹیٹ گلینڈ کی سوزش (Prostatitis)

3. ایپیڈیڈائمیس یا ٹیسٹیز میں انفیکشن

4. غیر محفوظ جنسی تعلقات کے نتیجے میں ہونے والے جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض (STDs)

5. مسلسل قبض یا بواسیر کی وجہ سے پھیلنے والے بیکٹیریا

6. بار بار اینٹی بایوٹکس کا استعمال لیکن انفیکشن کا مکمل علاج نہ ہونا

مردوں پر اثرات پس سیل کی زیادتی گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، جس سے سیمن رپورٹ میں درج ظاہر علامات ظاہر ہو سکتی ہیں

سپرم کی حرکت (Motility) کم ہو جاتی ہے

سپرم کی شکل (Morphology) خراب ہو سکتی ہے

سپرم کی تعداد (Count) متاثر ہوتی ہے

جنسی کمزوری اور بانجھ پن (Infertility) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

حمل ٹھہرنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں

ڈبلیو ایچ او (WHO) کے مطابق صحت مند مرد میں پس سیلز کی نارمل ویلیو یا مقدار درج ذیل ہے۔
ایک صحت مند مرد کے سیمن میں پس سیلز کی مقدار 1–5 فی ہائی پاور فیلڈ (HPF) سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

اگر یہ مقدار بڑھ جائے تو اسے Pyospermia یا Leukocytospermia کہا جاتا ہے۔

پس سیلز کے صحت مند سپرمز کو بھی کمزور اور بے جان کر دیتے ہیں

DNA کو نقصان پہنچاتے ہیں

حمل روکنے والے اینٹی باڈیز (Reactive Oxygen Species) زیادہ بنتے ہیں

مردانہ بانجھ پن کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے

اگر پس سیلز زیادہ ہوں تو سیمن رپورٹ میں درج ذیل خطرات ظاہر ہوتے ہیں۔

موٹیلیٹی (Motility) کم دکھائی دیتی ہے

مارفولوجی (Morphology) خراب آتی ہے

لیوکو سائٹس (Leukocytes) بڑھ جاتے ہیں

رپورٹ میں Infection noted / Pus Cells seen جیسے نوٹ دیے جاتے ہیں
---

سیمن انیلسز (Semen Analysis) – WHO کے مطابق نارمل ویلیوز

WHO 2021 Semen Analysis Reference Values:

والیوم (Volume): ≥ 1.4 mL

سپرم کاؤنٹ (Concentration): ≥ 16 million/mL

ٹوٹل سپرم نمبر: ≥ 39 million per ej*****te

موٹیلیٹی (Progressive Motility): ≥ 30%

ٹوٹل موٹیلیٹی: ≥ 42%

مارفولوجی (Normal Forms): ≥ 4%

پس سیلز: ≤ 1–5 فی ہائی پاور فیلڈ (HPF)

اگر آپ جگہ جگہ علاج کروا کے تھک چکے ہیں اور پس سیلز جان نہیں چھوڑ رہے تو اب فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔
موسیٰ ہربل کلینک آپ سے صرف ایک کال کے فاصلے پر ہے۔

اپنی رپورٹ شیئر کریں، آن لائن تشخیص مکمل کروائیں،اور پاکستان بھر میں گھر بیٹھے بذریعہ کوریئر میڈیسن حاصل کریں، ان شاء اللّٰہ ، پس سیلز سے یقینی نجات حاصل ہو گی۔

حکیم ابو موسیٰ عمران

واٹس ایپ رابطہ نمبر
03245123412

---

16/10/2025

پنسار سٹور کی تمام آئٹمز دستیاب ہیں۔ بہترین کوالٹی ہے تازہ اور فریش جڑی بوٹیوں کے لیے موسیٰ ہربل کلینک سے واٹس ایپ رابطہ کیجئے۔
03245123412

A Public Service Messageموسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید 🎉 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شاٹیکا اور ڈسک سلپ کی علامات می...
13/10/2025

A Public Service Message
موسیٰ ہربل کلینک میں خوش آمدید 🎉

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

شاٹیکا اور ڈسک سلپ کی علامات میں کیسے فرق کیا جا سکتا ہے، یہ سوال بہت اہم ہے اور اکثر لوگ اس بارے میں کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لیے آج مفاد عامہ میں ہم ان امراض کے درمیان مماثلت اور فرق کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

Difference Between Sciatica and Disc Problem /
شیاٹیکا اور ڈسک سلپ: علامات، فرق اور جدید علاج –

دردِ کمر ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے، جس کا سامنا زندگی کے کسی بھی مرحلے پر ہو سکتا ہے۔ مگر جب یہ درد کمر سے نکل کر ٹانگوں میں پھیلنے لگے یا چلنے پھرنے میں دقت پیدا کرے، تو دو بیماریاں فوراً ذہن میں آتی ہیں: شیاٹیکا (Sciatica) اور ڈسک سلپ (Slipped Disc یا Herniated Disc)۔ اکثر لوگ ان دونوں کو ایک ہی بیماری سمجھتے ہیں، حالانکہ ان کی علامات میں مماثلت ضرور ہے مگر دونوں کی نوعیت اور علاج مختلف ہوتے ہیں۔

آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ شیاٹیکا اور ڈسک سلپ میں کیا کچھ مشترک ہے، کیا فرق ہے اور ان کا علاج کیسے ممکن ہے – خاص طور پر موسیٰ ہربل کلینک میں، جہاں ان دونوں بیماریوں کا مکمل، قدرتی اور جدید سائنسی بنیادوں پر مبنی علاج کیا جاتا ہے۔

---
شیاٹیکا کیا ہے؟

شیاٹیکا دراصل ایک علامت ہے، بیماری نہیں۔ اس کا مطلب ہے شیاٹک نرو (Sciatic Nerve) میں سوجن، دباؤ یا چوٹ، جو کمر کے نچلے حصے سے شروع ہو کر کولہے، پچھلی ران اور پنڈلی سے ہوتی ہوئی پاؤں تک جاتی ہے۔

شیاٹیکا کی عام علامات:

ایک ٹانگ میں شدید درد جو نیچے کی طرف جاتا ہے

جھنجھناہٹ یا سن ہونے کا احساس

پاؤں یا پنڈلی میں کمزوری

بیٹھنے یا کھڑے ہونے پر درد میں شدت

چلنے یا اٹھنے بیٹھنے میں دشواری

---

ڈسک سلپ کیا ہے؟

ڈسک سلپ ایک حقیقی میکینیکل مسئلہ ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں موجود “ڈسک” (جو کمر پر پڑنے والے بوجھ اور جھٹکوں کو برداشت کرنے کا کام کرتی ہے) اگر اپنی جگہ سے سرک جائے یا اس کے اندر موجود جیل نما مادہ باہر نکل آئے، تو یہ قریبی نروز پر دباؤ ڈالتی ہے۔ یہ دباؤ شیاٹک نرو پر بھی ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں شیاٹیکا کی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔

ڈسک سلپ کی عام علامات:

کمر کے نچلے حصے میں شدید درد

کسی ایک ٹانگ میں شیاٹیکا جیسے درد

حرکت کرنے پر درد میں اضافہ

کھانسی یا چھینک کے وقت درد کا بڑھ جانا

لمبے وقت تک بیٹھنے یا کھڑے ہونے میں تکلیف
---

شیاٹیکا اور ڈسک سلپ میں مشترکہ علامات:

ایک طرفہ ٹانگ میں درد

جھنجھناہٹ، سن ہونے یا سوئیاں چبھنے کا احساس

چلنے، بیٹھنے یا کھڑے ہونے میں تکلیف

کمر سے لے کر پاؤں تک درد کی لہر

---

دونوں میں فرق:

پہلو شیاٹیکا ڈسک سلپ

نوعیت نرو کی سوزش یا دباؤ ڈسک کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا
بنیادی وجہ دباؤ، چوٹ، پٹھوں کی سختی عمر، چوٹ، یا بھاری چیز اٹھانا
مقام نرو کے راستے میں درد مخصوص ریڑھ کی ہڈی میں خرابی
تشخیص علامات اور اگر علامات سے فرق کرنا مشکل ہو رہا ہو تو پھر طبی جانچ MRI یا CT اسکین ضروری ہے
---
۔
علاج – جدید سائنسی اصولوں اور قدرتی طریقوں کے ساتھ

موسیٰ ہربل کلینک پر ان دونوں بیماریوں کا علاج محض علاماتی نہیں بلکہ جڑ سے کیا جاتا ہے۔ یہاں جدید میڈیکل سائنس کے اصولوں کے ساتھ ساتھ خالص قدرتی جڑی بوٹیوں، ریڑھ کی ہڈی کے معائنے یعنی فزیکل تھیراپی سیشن، اور مخصوص جسمانی ورزشوں کے امتزاج سے مریضوں کو مکمل علاج کی سہولت دی جاتی ہے۔

موسیٰ ہربل کلینک میں علاج کی خصوصیات:

بغیر آپریشن مکمل علاج

سائیڈ ایفیکٹس سے پاک قدرتی دوائیں

جسم کی ساخت کے مطابق مخصوص ورزشیں

مکمل اور جامع فزیوتھراپی سیشنز

ہڈیوں، پٹھوں اور نروز کے توازن کو بحال کرنے کے لیے بہترین ہربل ٹریٹمنٹ

بفضلہ تعالی موسیٰ ہربل کلینک میں نہ صرف شدید درد کی روک تھام کی جاتی ہے، بلکہ مریض کی زندگی کو دوبارہ نارمل بنانے پر توجہ دی جاتی ہے – اور یہی حقیقی علاج کا پیمانہ ہے۔
حکیم ابو موسیٰ عمران

واٹس ایپ رابطہ نمبر
03245123412

---












اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو شیاٹیکا، ڈسک سلپ یا کمر درد کا سامنا ہے تو تاخیر نہ کریں، کیونکہ بروقت علاج سے نہ صرف درد سے جلدی نجات ممکن ہے بلکہ دوبارہ صحت مند زندگی کا آغاز بھی۔
موسیٰ ہربل کلینک – جہاں درد کی نہیں، الحمدللہ صحتیابی کی امید دلائی جاتی ہے۔

Address

Lahore

Telephone

+923245123412

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musa Herbal Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Musa Herbal Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram