21/04/2026
پیسی گورننگ اجلاس/ محنت کش دوست فیصلے/ منظوری
صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ / چئیرمین گورننگ باڈی پیسی کی زیر صدارت پیسی کا 179 واں اجلاس
سیکرٹری لیبر دانش افضال، کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی شرکت
وائس کمشنر پیسی توقیر الیاس چیمہ و گورننگ باڈی ممبران کی شرکت
محنت کشوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔
پیسی کے صحت کے نظام کی جامع تنظیمِ نو (ری اسٹرکچرنگ) کی منظوری دے دی گئی۔
محنت کشوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے موبائل أوٹ رئیچ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
پروگرام کے تحت میڈیکل آلات سے لیس 40 موٹر سائیکلوں اور 10 سکوٹیوں کی خریداری کی منظوری دی گئ ہے.
10 موبائل ڈسپنسری ٹرکس کی خریداری کی بھی منظوری دے دی گئی۔
دور دراز علاقوں میں محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گی
ان موبائل یونٹس میں بنیادی لیبارٹری، ادویات، پورٹیبل ایکسرے مشین اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
گورننگ باڈی نے سوشل سکیورٹی کے44 بنیادی مراکز صحت کو مرحلہ وار اپ گریڈ کر کے منی ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔
ہیومن ریسورس اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے وائس کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی.
رحیم یار خان میں 50 بیڈز پر مشتمل سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قیام کے لیے نئے لے آؤٹ پلان کی منظوری دے دی گئی۔
شیخوپورہ میں 100 بیڈز پر مشتمل سوشل سکیورٹی ہسپتال کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
سوشل سکیورٹی ہسپتال مانگا رائیونڈ اور مظفرگڑھ کی تنظیمِ نو کی منظوری دے دی گئی۔
نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں ہیلتھ سروسسز اکیڈمی کے اشتراک سے آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سنڑ کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق محنت کشوں کو ان کے دہلیز پر صحت کی جدید سہولیات فراہم کریں گے۔ صوبائی وزیر لیبر
سوشل سکیورٹی کے تحت نئے ہسپتال تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ محمد منشاء اللہ بٹ
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سوشل سکیورٹی میں جدید طبی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ صوبائی وزیر لیبر