غذاء ميں شفاء ہے، Healing in food، Giza Main Shifa Hy

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • غذاء ميں شفاء ہے، Healing in food، Giza Main Shifa Hy

غذاء ميں شفاء ہے، Healing in food، Giza Main Shifa Hy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from غذاء ميں شفاء ہے، Healing in food، Giza Main Shifa Hy, Health/Medical/ Pharmaceuticals, Lahore.

غذا کے افعال واثرات اور اہمیت
پس ضروری ہے کہ انسان اپنی غذا وطعام میں غور فکر کرے۔ (سورۃ عبس آیت ۲۴)
حلال طیب چیزوں میں سے کھاؤ پیؤ اور اسراف نہ کرو،بلاضرورت،بلابھوک وپیاس نہ کھاؤ اور نہ ہی بسیاری خوری کرو۔(مفہوم آیت ۳۱ سورۃ اعراف ا)
قابل غور وفکر:قدرتی غذاؤ ں اور دواؤں سے علاج کیوں کیمیکل ادویہ سے کیوں نہیں؟ …………. کیونکہ …………… !!!
قابل غور و فکر:
1) غذا سے کردار بنتا ہے
2) غذا ہی سے خون بنتا ہے اور خون کے اجزاء ،ترکیب و ساخت ،ماہیت ،قوام،کیفیت و مزاج اور انسجہ وٹشوز بنتے ہیں،اور غذا سے اعضائے انسانی بنتے بڑھتے وارتقاء پذیر ہوتے ہیں۔
3) اعضائے بدن کے افعال ،صحت ،قوت مدافعت((Immunity force توانائی وحرارت اور انسانی كردار, فكر وادراك سب غذا سے حاصل ہوتے ہںi.
4) مختلف طریقوں (حلال وحرام)سےکمائی ہوئی غذا کھانے سے مختلف قسم(مختلف مزاج،کیفیت،اثرات ،خواص وقوام)کاخون بنتا ہے۔
5) حلال وطیب غذا کھانے سے پاک وطیب ارواح وخون اور انسجہ (Tissues) پیدا ہوتے ہیں جس کے نتیجہ میں مثبت، تعمیری اور صالح سوچ وفکر اور اخلاقِ حمیدہ پیدا ہوتے ہیں اور انسجہ و اعضاء بھی صحت مند وتوانا بنتے اورنشو، ارتقاء پاتے ہیں جس کے نتیجہ میں انسان روحانی جسمانی اور اخلاقی امراض سے محفوظ ہوجاتا ہے۔
6) حرام وناجائز طریقوں (غصب ، دھوکہ دہی وغیرہ)سے حاصل شدہ غذا کھانے سے سوچ وفکر ،اخلاق وکردار ،شعور وجذبات بھی منفی اور تخریبی اور خود غرضی والے پیدا ہوتے ہیں ،یاد رکھیں !! جسمانی و روحانی ،نفسیاتی واخلاقی امراض سے اعضائے جسمانی کے افعال کا دھارا بھی بدل جاتا ہے ،جس وجہ سےعضوی وجسمانی امراض بھی پیدا ہوجاتے ہیں،یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ:بدن کا وجود اور اس کی طاقت کادارومدار غذا پر ہے کیونکہ خون کی تعمیروتکمیل صرف غذا سے پُرہوتی ہے،خون غذا سے بنتا ہے نہ کہ دواء سے اور خون حرکت وزندگی،شعوروجذبات ،شوق ورفع،خیر وشر کی تمیزپیدا کرتا ہے۔
7) علاج بالغذا کا مطلب : کسی مرض کے لاحق ہونےکی صورت میں مزاج کی مناسبت سے طبیعت اور قوت مدبرہ بدن (وائٹل فورسVital force) کی معاونت کیلئے بدن واعضاء کی ضروریات کومناسب اورمعقول غذا وماحول وجذبات سے پورا کرناہے،کیونکہ:خراب صحت کی بحالی کیلئے غذا کا اثر50% فیصد ہوتاہےاور 25% فیصد ماحول کااثر ہوتا ہے،اور صرف 25% فیصد ادویہ کا اثر ہوتا ہے،
8) اسی طرح غذا کی کمی پیشی یا تبدیلی سے خون میں کیمیاوی تبدیلی ہوکر امراض پیداہوتے ہیں،اور اسی مزاج کے مطابق غذا میں رد وبدل اور کمی پیشی اور ماحول وسوچ میں تبدیلی کرکے امراض کاعلاج کیا جاسکتا ہے۔
9) بچہ دودھ وغذا ہی سے جسمانی ،روحانی ،شعوری ،جذباتی ،اخلاقی نشو ونما پاکر قوت اور صحت مند جوانی اوربڑھاپے تک پہنچتا ہے۔
غذا کب اور کیسے کھانی چاہیے
1) غذا شدید بھوک پرکھانی چاہیے ،بغیر بھوک کھائی ہوئی غذاخمیر بن جاتی ہے،جس کاتعفن،تزابیت اورزہرجسم پربوجھ، تنخیرمعدہ اور امراض کا باعث بنتا ہے۔
2) بلاضرورت کھائی ہوئی غذا ضعف ِجسم کا سبب بنتی ہے۔
3) غذا خوب پکی ہوئی ،ذائقہ دار ،پسندیدہ ہو ، اگر طبیعت نے پسند نہ کیا تو غذا ہضم نہیں ہو گی۔
4) جب تھکاوٹ ہو تو غذا کھانے سے پرہیز کریں۔
5) ایک غذا سے دوسری غذا کے درمیان وقفہ کم ازکم 6چھ گھنٹے ہو،غذا کھانے میں وقت کی پابندی نہیں بلکہ حقیقی بھوک پر کھانی چاہیے،چاہے وقفہ زیادہ ہوجائے۔
6) اغذیہ پاک، صاف ، اور حلال کمائی کی ہو،ورنہ کسی نہ کسی صورت کے امراض لاحق ہونا لازمی امر ہے
ان ہدایات پر کھائی ہوئی غذا خون میں تبدیل ہوکر بدل مایتحلل ،اعضا وجسم کی نشو ونما کا سبب بنتی ہے،جوبیماریوں کے خلاف قوت مدافعت وقوت مدبرہ بدن کی مددکرتی ہے۔
غذا سے اخلاق وکردار ،عقل وفہم ،شعوروجذبات اور جسمانی حرارت پیدا ہوتی ہے۔
غذا سےجسم وصحت، اخلاق وکردار بنتے ہیں
الدعی الی
علاج بالغذا
حکیم محمد رفیق شاہین حفظہ اللہ
صابرشاہیں فاؤنڈیشن لاہور
042-37580888

Address

Lahore

Telephone

+924237580888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when غذاء ميں شفاء ہے، Healing in food، Giza Main Shifa Hy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to غذاء ميں شفاء ہے، Healing in food، Giza Main Shifa Hy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram