Medipak limited

Medipak limited Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Medipak limited, Health/Medical/ Pharmaceuticals, 132/1 industrial Estate kot lakhpat, Lahore.

06/05/2025
17/03/2024

*ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔*
تازہ ترین 15 مارچ 2024
اسلام آباد (نیوز ایجنسی) ادویات بنانے والی کمپنیوں نےبلڈ پریشر اور ڈائریا کی دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔
فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا کے مرض میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمتیں یکمشت 500 روپے سے 1400 روپے تک بڑھا دیں۔بلڈ پریشر کی دوا ٹیلوکس کی قیمت 1596 روپے سے بڑھا کر 2990 روپے کردی گئی،اسی طرح ڈائریاکی دوا انٹیرو جرمینیا کی قیمت 1209روپے سے بڑھاکر 1703روپے مقرر کر دی گئی ہے۔قبل ازیں حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی۔حکومت نے 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی۔ حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔

17/03/2024

حقیقی دینی اور پولیٹیکل سائنس!
‏آپ کو یہ تو بتایا جاتا ہے کہ حضرت یوسف بہت خوبصورت اور حسین و جمیل تھے ،
‏مگر کوئی یہ نہیں بتاتا کہ حضرت یوسف نے اپنے ملک کو کیا "معاشی پروگرام" دیا تھا کہ 7 سال کے قحط میں کوئی انسان بھوک سے نہیں مرنے پایا_______.

‏سب صرف یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت سلیمان کی بادشاہت اتنی دبدبے والی تھی کہ جنات بھی ان کے ماتحت تھے،
‏مگر کوئی نہیں بتاتا کہ وہ بے پناہ "سیاسی بصیرت" رکھنے والے بادشاہ تھے،
‏ایک مثال: اپنے ملک فلسطین ( انڈسٹریل/ صنعتی اکانومی ) اور ملکہ بلقیس کے ملک یمن ( ایگریکلچرل/ ذرعی اکانومی ) کے درمیان دو طرفہ معاہدات ( Bileteral Agreements ) کے نتیجے میں خطے کو جس طرح خوشحالی دی آج کی جدید دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی_____.

‏مجھے سب واعظ یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت محمدﷺ کی زلفیں "والیل" اور روۓ مبارک "والضحی" کا تھا۔
‏مگر اس سے آگے کبھی کوئی یہ نہیں بتاتا کہ جس معاشرے میں لوگ غربت سے تنگ آ کر ہمہ وقت لوٹ کھسوٹ اور قتل و غارت کرتے رہتے ہوں وہاں حضرت محمد ﷺ کس طرح "ہمہ گیر تبدیلی" لاتے ہیں،
‏اور وہ وقت بھی آتا ہے کہ زکوۃ دینے والے تو بہت ہو گئے مگر کوئی ایسا غریب نہ رہا جسے زکوۃ دی جاتی، اس دو جہتی دنیا ( Bi-Polar World ) , میں جہاں آدھی دنیائے انسانیت قیصر روم ( Roman Empire ) اور آدھی کسری ایران ( Persian Empire ) کے ظلم و استبداد کا شکار تھی وہاں انسانیت کی تذلیل کرنے والا اور ان کے حقوق کو پامال کرنے والا کوئی نہ رہا______.

‏مجھے انبیاء کے "کردار" کا تعارف چاہیے کیونکہ میرا معاشرہ بھی آج قیامت خیز فساد کا شکار ہے، انسانیت آج بھی اس بائی پولر ورلڈ ( capitalists vs communists ) میں الجھی ہوئی ہے، انسانیت آج بھی سسک رہی ہے عزتیں آج بھی ویسے ہی نیلام ہو رہی ہیں، بیٹے آج بھی مذہب کے نام پہ ذبح ہو رہے ہیں____.
‏کیا تھی وہ حضرت عیسیٰ کی عدم تشدد ( Non violence ) کی حکمت عملی،
‏کیا تھی وہ حضرت موسیٰ کی فرعون کے خلاف آزادی کی تحریک____ کہ کسی کو قتل بھی نہ ہونے دیا اور آزادی بھی حاصل کر لی.

‏مجھ سمیت انسانیت کو انبیاء کی صرف صورت کا نہیں بلکہ کردار کا تعارف چاہیے، اجکل کے نفسا نفسی اور فسادیت کے دور میں انسانیت کو انبیاء کے حقیقی تعارف کو سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے علماء ، مشائخ اور دانشوروں کو اس علم اور معرفت کی طرف لوگوں کو راغب کرنے پر زور دینا چاہیے _______

Address

132/1 Industrial Estate Kot Lakhpat
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medipak limited posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Medipak limited:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram