13/11/2025
کلپ والے ختنے۔ Mogen Clamp Circumcision
یہ طریقہ سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر عطائی بھی یہی آلہ استعمال کرتے ہیں۔ اس طریقہ سے آپ 5 سال کے بچوں کے ختنے با آسانی کر سکتے ہیں۔
ایک سٹیل کا آلہ جسکو "موگن کلپ" کہتے ہیں ختنوں کی زائد جلد کو کاٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جلد کو کھینچا جاتا ہے، سر/سامنے والے حصے کو نیچے کی طرف دھکیلا جاتا ہے اور پھر موگن کلپ لگا دیا جاتا ہے، کچھ دیر کے بعد اضافی جلد کو کاٹ کر بقیہ ماندہ جلد کو سر والے حصے کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے اور پھر مرہم پٹی کر دی جاتی ہے۔
اس طریقہ میں ایک سے زائد بار مرہم پٹی کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اینٹی بائیوٹک اور درد کم کرنے والی ادویات کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
زخم میں ریشہ پڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اگر نا تجربہ کار لوگ اس طریقہ کو استعمال کرتے ہیں تو عضو کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، سامنے یا سر والے حصے کو کاٹ سکتے ہیں، ضرورت سے کم یا زیادہ جلد بھی کاٹی جا سکتی ہے اور بعض اوقات عضو کے شدید نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، لہذا اگر اس طریقہ کو اپنانا ہو تو ہمیشہ ماہر بچہ سرجن سے رابطہ کریں۔
ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور
باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک
نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے تک۔
0336 4157475