14/08/2025
آج14 اگست،دن کا اختتام ہوا آج فرصت کے کچھ لمحے نصیب ہوے تو سوچا کیوں نا شہر کا ایک چکر لگا کر اپنی بھولی بھالی قوم کو آذادی کا جشن مناتے دیکھا جائے مختلف راستوں سے گزرتے ہوے بہت سے دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے اس آذاد قوم کے معصوم بچے قومی لباس زیب تن کیے سر سینے پر قومی پرچم کے بیج سجائے ایک ہاتھ میں چھوٹے،بڑے قومی پرچم اٹھائے دوسرے ہاتھ میں باجا لیے اپنے مستقبل سے بے نیاز زور زور سے باجے بجا رہے تھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے یہ ننھے پھول اپنے پیارے وطن کے رکھوالوں،وطن کے ارباب اختیار کو باجوں کی زبان میں شکریہ ادا کر رہے ہوں کہ آپ نے آذادی کو منانے کے لیے آذادی کے چند لمحے ہمیں دیئے