02/12/2025
مربہ آملہ
مشہور کہاوت ہے کہ آملہ کا کھایا اور بزرگوں کا کہا بعد میں پتہ چلتا ہے یعنی ان دونوں میں جو فوائد پوشیدہ ہیں وہ بعد میں سامنے آتے ہیں آملہ میں قوت اور توانائی کا خزانہ بند ہے اگر آپ کی قوت کمزور ہے اور موسم کے بدلتے ہی آپ بیمار پڑ جاتے ہیں تو آپ مربہ آملہ کھائیے۔۔ مربہ آملہ کھانے سے موسم کی سختیوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے اس میں وٹامن سی کا خزانہ چھپا ہوا ہے ایک آملہ میں بارہ لیموں جتنا وٹامن سی ہوتا ہے ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بہت مفید ہے ۔السر میں بہت مفید ہے۔جگر کی کارکردگی بڑھاتا ہے دل اور دماغ کو قوی کرتا ہے۔بڑھے ہوے کولیسٹرول میں فایدہ مند ہے۔ یاداشت بڑھاتا ہے اس کے علاوہ تیزابیت اور سینے کی جلن بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے اور خون کی بہت سی بیماریوں میں مفید ہے ۔
ترکیب استعمال
اطباء قدیم صبح تین عدد کا آملہ کا ناشتہ کرنے کی تلقین کرتے آئے ہیں دو سے تین عدد آملہ اچھی طرح دھو کر میٹھا نکال کر چبا چبا کر کھائیں ۔ساتھ میں دودھ کا ایک کپ نیم گرم لیں۔
مربہ آملہ بنانے کا طریقہ ۔
دو کلو تازہ آملہ لے کر اس کو پانی میں اچھی طرح بھگودیں ایک رات پانی میں بھیگا رہنے کے بعد نکال کر صاف کریں اور اور ایک علیحدہ برتن میں پانی لے کر اس میں دو چمچ پسی ہوئی پھٹکری ڈالیں ایک رات کے لیے مزید پھٹکڑی والے پانی میں ڈبو دیں ۔ تقریباً 24 گھنٹے ڈوبا رہنے کے بعد تمام آملے پھٹکڑی والے پانی میں سے نکال کر کھلے پانی میں اچھی طرح دھوئیں تاکہ پھٹکڑی کا اثر زائل ہو جائے آملہ پھول کر نرم ہو جائے گا اس میں کانٹا چمچ کے ساتھ چاروں طرف سے چھید کریں اب اسے کھولتے ہوئے پانی میں پانچ سے چھ منٹ پکائیں ۔ایک علیحدہ برتن میں ایک کلو چینی اور ایک گلاس پانی کا قوام تیار کریں اس میں آملہ ڈال کر اچھی طرح پکائیں جب قوام گاڑھا ہوجائے تو دوسرے دن پتلا ہونے پر پھر پکائیں ۔اس طرح بنا ہوا آملہ کا مربہ انتہائی زود ہضم اور تادیر محفوظ رہے گا ۔جراثیم سے پاک مربہ گھر میں اپنے ہاتھوں سے بنائیں۔بچوں کو ناشتہ میں ضرور کھلائیں۔
اچھے مربہ آملہ میں رنگت سبزی مائل ہوگی۔سائیز بڑا ہو گا۔سیاہی مائل آملہ تازہ نہ ہوگا۔کھانے میں کڑوایٹ پیدا ہو چکی ہو گی۔لہذا خریدتے وقت ان ہدایات کو مد نظر رکھیے
آملہ کینڈی
آملہ مربہ
آملہ چٹنی
آملہ جام
آپ ایک آملہ سے مختلف چیزیں بنا سکتے ہیں