17/05/2020
السلام علیکم ورحمةاللہ
انسانی جسم میں جگر ایک انتہائی اہم عضو ہے۔ اس کے درست ہونے پر صحت کا دارومدار ہے۔
جگر خون پیدا کرنے کے علاوہ بہت سے افعال سر انجام دیتا ہے۔ اگر اس میں کمزوری یا خرابی پیدا ہو جائے تو اس سے دیگر کئی بیماریاں جسم میں شروع ہو جاتی ہیں۔
اگر اس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو انسان جلد موت کے منہ تک پہنچ جاتا ہے۔
یہاں میں ایک ایسا نسخہ آپ کے علم میں لا رہا ہوں جو سستا، آسان اور ہر طرح کے مضر اثرات سے پاک ہے۔
جگر کے تمام امراض کا شافی علاج ہے۔ ورم جگر، جگر کا بڑھنا یا سکڑنا، یرقان، ہیپاٹائٹس جیسے تمام امراض کا شافی علاج ہے۔ اور اس کے ساتھ جگر سے فاسد زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔
نسخہ؛
عناب۔ 7 دانہ
منقّٰی بیج نکالا ہوا۔ 7 دانہ
الائچی خورد۔ 7 دانہ
زرشک آدھا چمچ
تخم کاسنی آدھا چمچ
ان سب ادویات کو رات کو دو لیٹر پانی میں بھگو دیں اور صبح نرم آنچ ( دھیمی آنچ جو برتن کے پیندے تک نہ پہنچ سکے) پر 45 منٹ سے ایک گھنٹہ تک پکائیں پھر اس قہوہ کو چھان کر دن میں تین وقت پیئیں۔
اس سے آپ کا جگر تازہ دم اور صحت مند ہو جائے گا۔
ان شاءاللہ الرّٰحمٰن