20/06/2022
آج کچھ لکھنے کا دل کر رہا تھا تو سوچا کیوں نہ ایک ایسے شخص کے بارے میں لکھا جائے جس کی استقامت اور شجاعت نے وائی ڈی اے پنجاب کو ایک نئی جِلا بخشی ہے، جس نے بے لوث ہو کر بغیر کسی خوف و خطر کے اپنے ساتھی اور اپنے سینیئرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف کلمہ حق بلند کیا.
ن لیگ ہمیشہ سے اپنی سفاکیت کے لیے مشہور رہی ہے مگر اس شخص کو وہ مشہوری بھی نہ روک سکی اور اس نے یزیدیت کے سامنے کلمہ حُسینی بلند کر کے اس بات کا پیغام دیا ہے کہ
"باطل سے دبنے والے، اے آسمان نہیں ہم."
جی ہاں! میں ڈاکٹر اُسامہ بن سعید کی بات کر رہا ہوں.
وہی اُسامہ بن سعید جس کی آج پورا سرگودھا اپنا ہیرو مانتا ہے، وہی اُسامہ بن سعید جو آج پورے پنجاب کی ڈاکٹرز کمیونٹی کا ہیرو ہے، وہی ڈاکٹر اُسامہ، جس پہ آج دوست رشک کرتے ہیں، جو اپنے جونیئرز کے ماتھے کا جھومر ہے، جس پر اُس کے سینیئرز کو فخر ہے.
چوبیس دن کی استقامت، قراقرم جیسی شجاعت اور سادگی کی بات کریں تو کوئی ملائے نہ ملے، ایک خوبصورت، نفیس مگر من کا سچا انسان جس نے ہمیشہ حق کیلئے اپنی جان کی بازی لگا دی. جس نے سرگودھا کے ڈاکٹرز کا مان رکھ لیا، جس نے پنجاب کے ڈاکٹرز کو نیا ولولہ دے دیا، جس نے جیت کو چھیننا سکھا دیا کیونکہ آج کل کے دور میں یہی واحد اصول کارفرما ہے کہ
"حق چھیننا پڑتا ہے لٹیروں سے جھپٹ کر"
ڈاکٹر اُسامہ نے اپنی جُرآت اور شجاعت سے بے لوث خدمت کا جو ایک معیار قائم کر دیا ہے، شاید صدیوں میں کوئی شخص اس معیار کو پہنچ پائے.
ڈاکٹر اُسامہ مجھے فخر ہے کہ آپ میرے دوست ہیں، مجھے فخر ہے کہ آپ میرے بھائی ہیں، آپ ہمارے سر کا تاج ہیں. آپ وائی ڈی اے پنجاب کا سنہرا باب ہیں جو صدیوں یاد رکھا جائے.
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو ہمیشہ سچ کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیشہ آپ کے یزیدیت کے خلاف کلمہ حُسینی بلند کریں.
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے. آمین
شاد رہیں
آباد رہیں.