03/12/2025
**"منہ کھر (FMD) ایک تیزی سے پھیلنے والا وائرل مرض ہے جو گائے، بھینس، بھیڑ اور بکریوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔
اس بیماری میں جانور کے منہ، کھُر اور تھن پر چھالے بن جاتے ہیں، بخار ہوتا ہے، جانور کھانا چھوڑ دیتا ہے اور دودھ کی پیداوار میں واضح کمی آتی ہے۔
منہ کھر سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ بروقت ویکسینیشن ہے۔
اپنے جانور سال میں دو بار لازمی ویکسین کروائیں اور نئے آنے والے جانوروں کو کم از کم 15 دن الگ رکھ کر احتیاط کریں۔