04/08/2025
جو جاگ جائیں گے وہ خاموشی سے اس ویرانی کے پاگل پن سے ہٹ جائیں گے، جو جاگ گئے وہ کنارے اتر گئے، انہوں نے راستے پکڑ لیے اور اپنے مقام تک پہنچ گئے۔ جو سوئے ہیں وہ اس راہ پر بھیڑ کے ساتھ بھیڑوں کی طرح چلتے رہیں گے۔ تم ان کی فکر مت کرو اور تم چاہو بھی تو ان کو ان کے راستے سے ہٹا نہیں سکتے، اور تمہیں حق بھی نہیں ہے۔ اگر انہوں نے یہ طے کیا ہے کہ یہی ان کا زندگی ہے، تو یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ اسے اپنی زندگی سمجھیں۔ اور تم ہٹ جاؤ، شاید تمہارے ہٹنے سے کسی سوئے ہوئے کی نیند ٹوٹے، شاید تمہیں ہٹتے دیکھ کر اور تمہاری زندگی میں کھلتے پھولوں کو دیکھ کر کسی کی زندگی میں سکون آ جائے، مگر تم کسی کو ہٹانے کی کوشش مت کرنا۔